Tag: Pak England

  • ون ڈے سیریز، انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف اسکواڈ کا اعلان

    ون ڈے سیریز، انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف اسکواڈ کا اعلان

    لندن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ہونے والی ہوم ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک انگلیند ون ڈے سیریز کے لیے برطانوی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے، انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کریں گے۔

    باقی اسکواڈ میں معین علی، جوناتھن بریسٹو، ٹوم بینٹن، صیم بیلینگ، سیم کرن، ٹوم کرن، لیم ڈوسن، لیم لونگسٹن، جارج گارٹن، عادل رشید، جو روٹ، جیسن رائے، ڈیوڈ ویلی، کریس واکس اور مارک ووڈ بھی پاکستان کے خلاف اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کرے گی، جب کہ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعرات 8 جولائی کو شام پانچ بجے کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

    بابراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ ہفتہ 10 جولائی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق تین بجے سہ پہر، اور تیسرا میچ منگل 13 جولائی کو شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔

    خیال رہے کہ قومی اسکواڈ 25 جون کو برمنگھم پہنچ گیا تھا، اسکواڈ 3 دن روم آئسولیشن میں رہا، آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد 7 روز ٹریننگ سیشنز میں شریک ہونا تھا، قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا۔

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کا حتمی شیڈول؟

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کا حتمی شیڈول؟

    لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کے دورے کی تصدیق کر دی ہے، ای سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم 28 جون کو برطانیہ پہنچے گی، پاکستانی اسکواڈ بلیک فینچ نیو روڈ وارسیسٹر میں 14 روز قرنطینہ میں رہے گا، 13 جولائی کو پاکستانی ٹیم ڈربی شائر کے لیے روانہ ہوگی۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ڈربی شائر میں پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کرے گی، پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر میں 2 انٹرنل 4 ڈے پریکٹس میچ کھیلے گا، جب کہ دورے کے دوران پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

    تاہم ای سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا، خیال رہے کہ انگلش بورڈ نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں پر سفری پابندی عائد کی ہے، کرونا متاثرہ کھلاڑی 28 جون کو انگلینڈ میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

    انضمام الحق کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے 2 منفی ٹیسٹ آنے کی پالیسی پر نظر ثانی شروع کر دی ہے، ان کھلاڑیوں کا اگلا ٹیسٹ پیر 29 جون کو ہوگا۔

    کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 5 ریزرو کھلاڑیوں کو طلب کر کے ان کے بھی جمعرات کو ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج آج آئیں گے۔