Tag: pak Flag

  • یوم پاکستان کے رنگ برج خلیفہ پر چھا گئے، عمارت قومی پرچم سے سج گئی

    یوم پاکستان کے رنگ برج خلیفہ پر چھا گئے، عمارت قومی پرچم سے سج گئی

    دبئی : یوم پاکستان کے رنگ دنیا بھر میں دکھائی دیئے، دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں قومی پرچم کی بہار آگئی، امریکا، برطانیہ اور چیک ریبلک میں تئیس مارچ پر شاندار تقاریب منعقد کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق تئیس مارچ پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے تحفہ کے طور پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کے رنگ چھا گئے۔

    عمارت کے درمیان میں پاکستانی پرچم میں موجود چاند ستارہ بھی بنا نظر آرہا تھا جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ وہاں موجود پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

    دوسری جانب امریکا کے پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے شرکاء کو صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور میری لینڈ کے سیکریٹری نے بھی شرکت کی۔

    برطانیہ کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر میں دعائیہ نغمات پیش کئے گئے، ہزار سالہ تاریخ کےحامل چرچ پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنرنفیس ذکریا اور اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، اس کے علاوہ چیک ریپبلک کے پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کے ،موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرادئیے

    مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرادئیے

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرادئیے،کشمیر میں قومی پرچم لہرانے پر بھارتی میڈیا نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

    مقبوضہ سری نگر میں فوجی جارحیت کیخلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے بھارتی حکومت کے دہرے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرادئیے۔

     بھارتی فوج نے مظاہرین کوروکنے کیلئے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر مظاہرین نے بھارتی حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔

    کشمیری عوام کا احتجاج بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوسکا اور وادی کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے پراس نے پاکستان کیخلاف ہرزاہ سرائی شروع کردی۔