Tag: Pak force jet plane bombing

  • خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری،10دہشت گرد مارے گئے

    خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری،10دہشت گرد مارے گئے

    خیبرایجنسی: وادی تیرہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کے جیٹ طیاروں سے خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں بمباری کی گئی، کارروائی میں متعدد دہشت گردوں مارے گئے جبکہ کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔


    مزید پڑھیں : خیبر ایجنسی: زمینی اورفضائی کارروائی، 9دہشتگرد مارے گئے


    پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن مرحلے میں پہاڑی دروں اورسرحدی علاقوں میں کارروائیاں تیزکردی ہیں۔

    اس سے قبل بھی اسی علاقے میں پاک فوج کی بڑی کاروائیوں کے دوران متعدد دہشتگردوں ہلاک ہوچکے ہیں۔


    مزید پڑھٰیں : پاک افغان سرحد پر آپریشن، وادی راجگال میں اضافی دستے تعینات


    واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا تھا آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک افغان سرحد پر خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں پاک فوج کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں، جس کا مقصد دہشت گردوں کی سرحد پر نقل وحرکت پر نظر رکھنا اور ان کو روکنا ہے۔

  • خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں فضائی کاروائی، 8 دہشتگرد مارے گئے

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں فضائی کاروائی، 8 دہشتگرد مارے گئے

    خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8 دہشت گرد مارے گئے.

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، حملوں میں کئی عسکریت پسند بھی زخمی ہوئے.

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے نکئی سپاہ، تورڈارا کوکیخیل اور تراخاص کے علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ نکئی میں ایک اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔