Tag: pak fouj

  • عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤکرلیا

    عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤکرلیا

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری نےکہاہے کہ کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرلیں اور کہیں سےکوئی رکن قومی اسمبلی ،پارلیمنٹ سے باہر نہ نکلنے پائے،اراکین اسمبلی کو اس لئے اندر جانے دیا کہ شکار ایک جگہ جمع ہوجائے ،ان خیالات کا اظہار پی اے ٹی کے سربراہ نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

    انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی اداروں کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے،کوئی بھی کارکن پاک فوج پر ہاتھ نہ اٹھائے ، اگر کسی کارکن نے کوئی ایسی حرکت کی تو اس کا پاکستان عوامی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہوگا،ڈاکٹر طاہرالقادری نےکہا کہ زیادہ دیر کارکنان کو نہیں روک سکتا،اور دھرنے کے شرکاءکو زیادہ دیر تکلیف میں نہیں رکھ سکتا،اس لئے عوام کے باغی ہونے سے پہلے نواز شریف اور شہباز شریف مستعفی ہوکر گرفتاری پیش کریں۔

    ہمارا کسی عمارت پر قبضےکا ارادہ نہیں طاہرالقادری کاکہناہے کہ اب کرپشن کی سیاست برداشت نہیں کی جائےگی  پی اےٹی کےرہنما نےکہاسانحہ ماڈل ٹاؤن کےذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، شہبازشریف بڑے بھائی کی رضامندی کے بغیرکچھ نہیں کرتے، طاہرالقادری نے کہا کہ پیمراپاک فوج کےخلاف زہراگلنےوالوں کاتحفظ کرتاہے طاہرالقادری نےکہاانقلاب کا سورج طلوع ہوچکاہے۔

  • طاہرالقادری کومارچ کی اجازت نہیں ملے گی، سعدرفیق

    طاہرالقادری کومارچ کی اجازت نہیں ملے گی، سعدرفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو انقلاب مارچ کی اجازت ہرگرنہیں ملے گی کیونکہ ان کے خلاف مقدمات ہیں اور وہ سیاسی ورکر بھی نہیں ہیں وہ انقلاب مارچ سے باز آجائیں ،البتہ عمران خان امن کی تحریری ضمانت دیں تو پھر لانگ مارچ کا کوئی راستہ بن سکتا ہے۔

    ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی استعفی دیں، میں بھی استعفی دیتا ہوں پھرآمنے سامنے الیکشن میں دیکھتے ہیں کون جیتتا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو ڈاکٹر طاہر القادری سے علیحدہ کریں کیونکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کےساتھ دس ہزار مسلح پیروکار ہیں اور ان کی تقریریں بھی خطرناک ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ اور لانگ مارچ کی کیاضرورت تھی جس سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے اورسرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ ان لانگ مارچوں سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

  • امن و امان کے قیام کے لئےصوبےمیں فوج طلب کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ

    امن و امان کے قیام کے لئےصوبےمیں فوج طلب کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ

    اسلام آباد: امن و امان کے قیام کے لئےصوبے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج طلب کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا۔

    ملک میں امن و مان کے قیام کے لئے وفاق نے کوشیش تیز کردیں ہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کو مراسلہ بھیجوایا دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اور امن و امان کے قیام کے لئے آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج طلب کرسکتے ہیں، مراسلے مین فوج طلب کرنے کا طریقہ کار بھی واضع کیا گیا ہے، مراسلہ میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ فوج کے اخراجات اور تعیناتی کے انتظامات صوبوں کی ذمہ داری ہوگی

  • اسلام آبادمیں فوج طلبی پرحکومت سے6اگست تک جواب طلب

    اسلام آبادمیں فوج طلبی پرحکومت سے6اگست تک جواب طلب

    اسلام آباد: دارالحکومت میں فوج کی طلبی پراسلام آباد ہائی کورٹ نے  حکومت سے چھ اگست تک جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس انورکانسی نےاستفسار کیاکہ اسلام آباد فوج کےحوالےکرنےکاجوازکیاہے؟وفاقی دارالحکومت فوج کےحوالےکرنےکےخلاف درخواست کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ میں ہوئی۔

    چیف جسٹس انور کاسی نے ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق کھوکھرسے استفسار کیاکہ آج اسلام آباد کی صورتحال کوئٹہ وزیرستان کراچی جیسی نہیں ہے تو اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا جواز کیا ہے؟؟جسٹس انور کاسی نے ریمارکس میں کہا ہم نے حلف اٹھایا ہے ۔آئین کا تحفظ ہمارا فرض ہے، پاکستان ہم سب کا ملک ہے ،سب مل کر چلائیں گے۔

    دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نےدلائل میں کہاآرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت وزارت داخلہ فوج طلب نہیں کرسکتی،  فوج طلب کرنے کا حق آئینی طور پر کابینہ کو ہے، عدالت نے دلائل سُننےکے بعد وفاق سے چھ اگست تک جواب طلب کرلیا۔

  • فوج بلانےکامقصد سیاسی نہیں قیام امن ہے،چوہدری نثار

    فوج بلانےکامقصد سیاسی نہیں قیام امن ہے،چوہدری نثار

    اسلام آباد :وفاقی وزیرچوہدری نثارسیاسی مخالفین پر برس پڑے۔ کہتےہیں حکومت کے فوج تعیناتی کے مثبت اقدام کومتنازعہ بنانےکی کوشش کی جارہی ہے۔آرٹیکل دوسوپینتالیس سیاسی مقاصدکیلئے استعما ل نہیں کررہے۔

    مقصدامن کاحصول ہےوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سیاسی مخالفین پر برسے اور خوب برسے۔مخالفین کے ہاضمےکارازبتاتےہوئے وفاقی وزیرنےکہا کچھ سیاستدانوں کا کھانا روزانہ بیان داغے بغیرہضم نہیں ہوتا۔

    حکومت کے شفاف اقدام کوسیاستدانوں نےغلط طریقےسےاچھالا۔ چوہدری نثارنےکہا کہ فوج کوسول مقاصد کیلئےاستعمال کرناکوئی انہونی بات نہیں سات سال میں گیارہ مرتبہ مختلف شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرانتظام فوج کے سپرد کیاجاچکاہے ،

    وفاقی وزیرنے سیاسی ناقدین کو نصیحت کرتےہوئےتحمل کامظاہرہ کریں،ہرچیزپرسیاست مناسب نہیں ہوتی۔فوج بلانےکامقصدسیاسی نہیں قیام امن ہے۔ چوہدری نثارنے انکشاف کیافوج بلانےکافیصلہ آپریشن ضرب عضب کےوقت کیاگیاتھا۔ جس میں ابہام کی وجہ سے تاخیر ہوئی

  • پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری

    پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری

    پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری ہے اور پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے پندرہ جون سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں ۔

    میرانشاہ سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کےمزیدپانچ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے جبکہ آٹھ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب میں اب تک پانچ سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ، دہشت گردوں کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ اور بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹریوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے میر علی میں دریائے ٹوچی کی دوسری جانب خوشحالی اور حسوخیل کی جانب پیش بھی قدمی شروع کردی ہے ۔

  • فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

    فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان محاذ آرائی ترک کر دیں حکومت اسلام آباد اور دیگر شہروں میں فوج کی مدد آئین کے تحت ہی لے گی۔ اسلام آباد میں فوج کو سول انتظامیہ کہ مدد کیلئے بلائے جانے پر تحریک انصاف کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردی کےخلاف حکومت اورفوج کاساتھ دیں،

    عمران خان کو سمجھنا چاہیئے کہ محاذ آرائی کی پالیسی سے وہ صرف ملک وقوم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد میں فوج بلائی جائے یا کسی اور شہر میں اسے بلایا آئین کے تحت ہی جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوج کو اپنی ذمہ داریوں کے انجام دہی کے لئے قانون اور آئین کا تحفظ دینا حکومت کا فرض ہے،

    ہمارے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں،۔۔انہیں جہا ں بھی سول انتظامیہ کی مدد کیلئے قانونی تحفظ کی ضرورت ہوگی فراہم کیجائے گی، پرویز رشید نے کہا کہ قوم نے انتشار کی سیاست گیارہ مئی کو مسترد کر دی تھی اب انتشار کا سونامی مارچ بھی جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔،

  • اسلام آباد کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

    اسلام آباد کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

    اسلام آباد :وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا,ن لیگ کی حکومت نےپاکستان تحریک انصاف کےآزادی مارچ سے نمٹنےکامنصوبہ بالا آخربناہی لیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکہاہےکہ اسلام آبادکو آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت یکم اگست سے تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے۔ پی ٹی آئی نےچودہ اگست کوانتخابی دھاندلیوں کےالزام میں آزادی مارچ کےنام سےاحتجاجی پروگرام تر تیب دے رکھا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق ڈی سی اسلام آباد کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،

    درخواست موصول ہونے کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا