Tag: pak fouj

  • چھوٹوگینگ آپریشن : پاک آرمی کے دستوں نے پوزیشن سنبھال لیں

    چھوٹوگینگ آپریشن : پاک آرمی کے دستوں نے پوزیشن سنبھال لیں

    رحیم یارخان : کچے کے علاقوں کا تمام کنٹرول پا ک آرمی نے سنبھال لیا،پولیس اپنی پوزیشن سے پیچھے آگئی، پولیس نے سہولت کاروں کیخلاف سر چ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    صوبائی وزیرراناثناءاللہ کا کہنا ہےکہ اڑتالیس گھنٹے میں قوم کو خوشخبری ملے گی، آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بڑےبڑوں کیلئے دردِسربننے والے چھوٹو گینگ کےگردگھیراتنگ کردیا گیا، اٹھارہ روزبعد بھی پولیس کے ہاتھ کچھ نہ لگا تو رینجرزکےبعد پاک فوج کےدستےبھی کچے کے علاقے میں پہنچ گئے۔

    فتح کا نشان بنائے جوانوں کا عزم بتارہاہے کہ چھوٹو گینگ کا ٹائم شارٹ ہوگیاہے۔ سوسےزائدڈاکوؤں کوٹھکانےکیلئے لگانے کیلئےجوان راجن پور پہنچ گئےجوچھوٹوگینگ کی نسبت سے پہچانے جانےوالے چھوٹو جزیرے میں آپریشن کریں گے، جبکہ ملتان سے 33 پنجاب رجمنٹ کی دوکمپنیاں بھی علاقے میں پہنچ گئیں۔

    آپریشن میں جوانوں کو چھ ہیلی کاپٹر کی معاونت بھی حاصل ہوگی جبکہ اوکاڑہ سے پاک فوج کی ایک بٹالین براستہ سڑک روانہ ہوگئی ہے اور آپریشن کیلئے آئندہ 24سے 48گھنٹوں کو اہم قراردیاجارہاہے۔

    صوبائی وزیرراناثناءاللہ کا کہنا ہےکہ اڑتالیس گھنٹے میں قوم کو خوشخبری ملے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب  نے آپریشن میں  شہید اہلکاروں کے ورثاء کے لئے پچاس پچاس لاکھ امداد کااعلان بھی کیا ہے۔

    رانا ثناءاللہ کاکہنا تھا کہ چھوٹو گینگ کو بھاگنے نہیں دیں گے ، آئندہ دوسے تین دن میں چھوٹو گینگ ہتھیارڈالے گا یاپھر جہنم واصل ہوجائے گا۔

    علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چھوٹوگینگ کیخلاف جاری آپریشن پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن میں شہید ہونے والے 6 پولیس اہلکاروں کے لواحقین کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا، واضح رہے کہ چھوٹوگینگ نےبیس سےزائدپولیس اہلکاروں کویرغما ل بنارکھاہے۔

     

     

  • شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 9دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 9دہشت گرد ہلاک

    شوال: سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرکے نو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی گزشتہ شب بر مند کے علاقے میں مصدقہ اطلاعات پر کی گئی۔

    کارروائی پاک افغان بارڈر کے قریب کی گئی جس کے دوران نو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے جبکہ دہشت گردوں کےکئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔

  • شوال میں شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، فاروق ستار

    شوال میں شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ شوال میں شہیدجوانوں کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں۔

    یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

    آپریشن میں پاک افواج کا کردار فیصلہ کن رہا،پاک فوج کی ایم کیو ایم سے متعلق غلط فہمیاں دورکرناچاہتےہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی بھی عزت کرتی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم نے کسی بھی عسکری ادارے کی دل آزاری پر معذرت کی ہے سندھ سمیت پورے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے عسکری قیادت سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔

     

  • شمالی وزیرستان : پاک فوج کی فضائی کارروائی،17 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : پاک فوج کی فضائی کارروائی،17 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے دہشت گردوں پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تازہ ترین کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی۔

    پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائیاں کر کے 17دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کی گئی۔

    جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے دتہ خیل اور شوال میں بمباری کی ۔ کارروائی کے بعد کئی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

    دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ فضائی کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد سترہ بتائی جا رہی ہے۔

  • ضرب عضب: ڈیڑھ سال میں 3400دہشتگرد ہلاک 458جوان،افسران شہید ، آئی ایس پی آر

    ضرب عضب: ڈیڑھ سال میں 3400دہشتگرد ہلاک 458جوان،افسران شہید ، آئی ایس پی آر

    روالپنڈی: دہشتگردوں کی کمر توڑکرانفرااسٹرکچرتباہ کردیا، ضرب عضب میں ڈیڑھ سال کے دوران تین ہزار چارسودہشتگرد ہلاک آٹھ سو سینتیس ٹھکانے تباہ جبکہ چار سو اٹھاون جوانوں اور افسران نے جام شہادت نوش کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن ضرب عضب کے اعداد و شُمار جاری کر دئے، ضرب عضب کے ڈیڑھ سال میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کاانفراسٹر کچر تباہ کردیاگیاہے،ڈیڑھ سال میں چونتیس سو دہشتگرد مارےگئے، جبکہ دہشتگردوں کی آٹھ سو سینتس کمیں گاہیں راکھ کا ڈھیر ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر مُطابق دہشتگردوں کے خلاف بر سر پیکار چار سو اٹھاون جوان اور افسران نےجام شہادت نوش کیا فوجی عدالتوں کےقیام کےبعدگیارہ ملٹری کورٹس میں ایک سو بیالیس کیس بھجوائےگئے۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق فوجی عدالتوں سے اکتیس دہشتگردوں کو سزائیں دی گئیں۔دہشتگردوں کےخاتمےکیلئےانٹیلی جنس بنیادوں پرآپریشنز جاری رہیں گے۔

  • سانحہ کراچی کے ذمہ داران کو ہرقیمت پر کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف

    سانحہ کراچی کے ذمہ داران کو ہرقیمت پر کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف

    کراچی : ملٹری پولیس اہلکاروں کی شہادت پر آرمی چیف نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خفیہ ایجنسیز اور سیکیورٹی اداروں کو ہر حد تک جانے کی ہدایت کر دی۔

    آرمی چیف نے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردانہ حملے ضرب عضب آپریشن کی کامیابیوں کو متاثر نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے قومی عزم کو یہ حملے متزلزل نہیں کر سکتے۔

    آرمی چیف نے ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو ہر حد تک جانے کی ہدایت کر دی۔

  • آرمی چیف دوروزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

    آرمی چیف دوروزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع اور بری فوج کے نائب کمانڈر نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

    رائل سعودی فورسز کے چیف آف سٹاف جنرل ریحان بن صالح نے جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی جس میں خطے میں امن وامان، سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

  • پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا بحالی معذوراں ادارہ کا دورہ

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا بحالی معذوراں ادارہ کا دورہ

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مادر وطن کیلئے اپنی جان اور اعضاء سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہو سکتی ۔

    پاک فوج کے ادارہ بحالی معذوراں کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو جنگی ہیروز پر فخر ہے۔

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے جرات اور بہادری اور قربانیوں کی نئی نئی داستانیں رقم کی ہیں ، پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معذور ہونے والے جوانوں کی زندگی میں بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

    پاک فوج کے سربراہ کو ادارے میں بحالی معذوراں پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ بھی دی گئی ، بعدازاں انہوں نے جدید سہولیات سے آراستہ نئے خصوصی جم کا بھی افتتاح کیا ۔

    اس موقع پر ایڈجوٹینٹ جنرل لیفٹنٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ اور سرجن جنرل لیفٹنٹ جنرل سید محمد عمران مجید بھی ہمراہ تھے ۔

  • پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی: بائیس دہشت گرد ہلاک

    پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی: بائیس دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : آہریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    شمالی وزیرستان کے علاقےدتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرکے بائیس دہشت گرد ہلاک کردیئے، جبکہ دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی گزشتہ روز پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

    کارروائی میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس سے دہشت گردوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

  • ضمنی انتخابات کل ہونگے، فوج کی زیرنگرانی انتخابی سامان کی ترسیل

    ضمنی انتخابات کل ہونگے، فوج کی زیرنگرانی انتخابی سامان کی ترسیل

    لاہور : حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہو گا،اتوار کے روز ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے فوج کی نگرانی میں انتخابی سامان کی ترسیل کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

    این اے ایک سو بائیس سےچار سیاسی جماعتوں کے بارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔پی پی ایک سو سینتالیس کے معرکےمیں بھی گیارہ امیدوارممبر اسمبلی بننے کے خواہشمند ہیں،دونوں نشستوں پر نون اور جنون کے درمیان سخت اور کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔

    حلقہ این اے 122 میں کپتان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو کلین بولڈ کر کے ضمنی انتخاب کی راہ ہموار کی۔ الیکشن میں مسلم لیگ نون نے اپنے اسی گھوڑے پر ٹھپہ لگایا تو کپتان اپنے گیارہویں کھلاڑی عبدالعلیم خان کو میدان میں لے آئے۔

    حلقے میں انتخابی سامان کی ترسیل کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، فوج ، پولیس اورپولنگ سٹاف خزانہ گیٹ ہائی اسکول پہنچ گیاہے جہاں ان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد انتخابی سامان کی ترسیل کی جائے گی، جبکہ اس موقع پرسیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    اسکول کی عمارت کو چاروں اطراف سے خاردار تار لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ سامان کی ترسیل کے دوران پاک فوج کے جوان اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہوگی ۔

    پولنگ کے وقت پولنگ سٹیشنز کے اندراور باہر بھی پاک فوج اور پنجاب پولیس کے جوان تعینات ہونگے اور انتخابی نتائج آنے تک پاک فوج کے جوان پولنگ سٹیشنز پر تعینات رہیں گے۔

    ضمنی الیکشن کے معرکے میں پیپلز پارٹی کے بیرسٹر عامر حسن بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں جبکہ کئی اور امیدوار بھی اس نشست سے فتح مند ہونے کے خواہاں ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ یہاں مقابلہ نون اور جنون کے درمیان ہو گا۔

    این اے 122 میں 284 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 47 ہزار 762 رجسٹرڈ ووٹرز نواز شریف کے سردار اور عمران کے خان کی قسمت کا فیصلہ کرینگے۔

    پولنگ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور فوج کی نگرانی میں پولنگ سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔