Tag: pak govt

  • حکومتِ پاکستان کا سکھ برادری  کی سہولت کے لیے بڑا اقدام

    حکومتِ پاکستان کا سکھ برادری کی سہولت کے لیے بڑا اقدام

    نارروال : حکومت پاکستان نے 15سال سے بند نارووال کرتارپور شکرگڑھ ریلوے ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا ، 100 پونڈوزنی ٹریک ڈالا جائے گا جس پر ٹرین کو تیز رفتاری سے چلایا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سکھ کمیونٹی کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 15سال سے بند نارووال کرتارپور شکرگڑھ ریلوے ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پہلےمرحلےمیں17کلومیٹرکا نارووال سےدربارصاحب ٹریک بحال کیا جائے گا، ریلوے ٹریک بحالی کے لیے سامان نارووال ریلوے جنکشن پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

    100پونڈوزنی ٹریک ڈالا جائے گا جس پر ٹرین کو تیز رفتاری سے چلایا جاسکے گا جبکہ جسٹر اور دربار صاحب کرتارپور اسٹیشن کو بھی مرمت کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک 10دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کا اعلان کیا تھا ، طریقہ کار کے مطابق یاتریوں کی فہرست پر آمد سے 10دن پہلے ضروری ضابطوں کی کارروائی ہونا ہوتی ہے۔

  • حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس، متعلقہ ممالک کی حکومتوں کو خبردار کردیا

    حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس، متعلقہ ممالک کی حکومتوں کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ متعلقہ ممالک کی حکومتوں سےاٹھادیا اور کہا پاکستان مخالف مہم میں بھارتی خفیہ ایجنسی راملوث ہے، ایسےعناصرکی گرفتاری کیلئے سفارتی اور قانونی راستے اپنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیاں اور اداروں کیخلا ف پروپیگنڈے کانوٹس لے لیا اور معاملہ متعلقہ ممالک کی حکومتوں سے اٹھادیا۔

    حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس، ملوث عناصر کیخلاف قوانین کے مطابق کارروائی کا مطالبہ

    حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس، متعلقہ ممالک کی حکومتوں کو خبردار کردیا

    حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا کہ مغربی حکومتیں پاکستان مخالف سرگرمیاں روکیں اور ملوث عناصرکی گرفتاری کیلئےمتعلقہ ممالک تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ سوشل میڈیاپرپروپیگنڈاکرنےوالوں کیخلاف کارروائی کریں، مغربی ممالک میں بیٹھ کرعناصرغلط خبریں پھیلاتے ہیں، عناصر مخصوص مقاصد کیلئے پاکستانی اداروں کوبد نام کررہےہیں۔

    پاکستان مخالف مہم میں بھارتی خفیہ ایجنسی راملوث ہے، پاکستان مخالف مہم چلانےوالوں کورافنڈدیتی ہے، ایسےعناصرکی گرفتاری کیلئے سفارتی اور قانونی راستے اپنائیں گے۔

  • کشمیر کی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہیں ہو گی،  حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ

    کشمیر کی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہیں ہو گی، حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے کشمیر کی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مطالبہ کیا کہ بھارت 5اگست 2019کےاقدامات واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بھارت سے تجارت کی بحالی سے متعلق فیصلہ پر غور کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی تجویزمستردکردی ، گزشتہ روز ای سی سی نے بھارت میں کم قیمت کی بنیاد پر کپاس اور چینی درآمد کی تجویز دی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت سےدرآمدکی مخالفت شیخ رشید، شیریں مزاری،شاہ محمود، اسدعمرنے کی اور کابینہ نے فیصلہ کیا کشمیر کی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہیں ہو گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، آرٹیکل 370 کی منسوخی تک بھارت سے تجارت نہیں ہو گی۔

    اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد کی سمری کو مؤخر کردیا گیا ، ان حالات میں بھارت کے ساتھ تجارت ممکن نہیں، بھارت سےتعلقات نارمل ہونے کا تاثر دیا جا رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ بھارت 5اگست 2019کےاقدامات واپس لے، 5اگست 2019کےاقدامات کی واپسی تک بھارت سےتعلقات بحال نہیں ہوں گے۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی تجویزمستردکردی ، گزشتہ روز ای سی سی نے بھارت میں کم قیمت کی بنیاد پر کپاس اور چینی درآمد کی تجویز دی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا ای سی سی کے فیصلوں کوکابینہ کی توثیق کی ضرورت ہوتی ہے اور کابینہ منظوری کے بعد ہی فیصلے حکومت کے سمجھے جاتے ہیں، آج کابینہ میں ای سی سی کے بھارت سے تجارت کے فیصلے پر مشارت ہوگی اور مشاورت کے بعد ہی حکومت بھارت سے تجارت کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سے درآمد کرنے پر چینی کی قیمت نیچےآئےگی، ماضی کی حکومتوں نےچینی کپاس سےمتعلق کوئی اقدامات نہیں کئے، آئندہ سالوں میں پاکستان اپنےمعاملات میں خود کفیل ہوگا۔

    گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے روئی اور چینی کی درآمد کی اجازت منظوری دی تھی۔

  • حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ: روسی کورونا ویکسین کی  ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت

    حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ: روسی کورونا ویکسین کی ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ، جس کے بعد سپٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی، سپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی، سپٹنک فائیو کوڈرگ ایکٹ 1976سیکشن 7 کے تحت اجازت دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ منظوری پرسپٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی، پاکستانی کمپنی نے سپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگی تھی۔

    ڈریپ ذرائع کے مطابق کراچی کی فارما کمپنی سپٹنک فائیو کورونا ویکسین درآمدکرے گی، فارماکمپنی کوسپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت 3ماہ کیلئے دی گئی، سپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کااجازت نامہ یکم اپریل تک موثر رہے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ سپٹنک فائیو ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو دی جاسکے گی، اس ویکسین کو منفی 18درجہ حرارت پرذخیرہ کرنا ہوگا، فارما کمپنی ویکسینیٹڈ افراد کا ڈیٹا ڈریپ کوجمع کرانےکی پابندہوگی اور ویکسین کی تقسیم کاریکارڈمرتب کرےگی۔

    ڈریپ ذرائع کا کہنا تھا کہ سپٹنک فائیوکوروناویکسین کی کامیابی کاتناسب91.6فیصدہے اور روسی حکومت کےتعاون سے مقامی سطح پرتیار کردہ ہے، سپٹنک فائیونیشنل ریسرچ سینٹرایپیڈیمالوجی مائیکروبیالوجی نے تیار کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق روس پاکستان کو حکومتی سطح پر ویکسین فروخت کی 2 بار پیشکش کر چکا ہے۔

  • پاکستان میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری

    پاکستان میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری

    اسلام آباد : پاکستان میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری کرلی گئیں، زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے سیاحتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، کورونا کے خلاف کامیابی کا جشن مناتے ہوئے یہ نہ بھولیں کہ جنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری کرلی گئیں، نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کے سربراہ زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے سیاحتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، ملک بھر میں سیاحتی مراکز، ہوٹلزاور ریسٹورنٹس کھولنے جارہے ہیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف کامیابی کا جشن مناتے ہوئے یہ نہ بھولیں کہ جنگ جاری ہے، ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔


    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوروناوبا کے حوالے سےکافی بہتری سامنےآئی ہے، کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا مان رہی ہے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹل کھولنے کی اجازت دی جائے گی، سیاحتی مقامات کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز8اگست سے کھول دیں گے جبکہ سینما،تھیٹر،پبلک پارکس،میوزیم کو بھی10اگست سے کھول دیا جائے گا۔

    خیال رہے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ 2021 پاکستان کی سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے کا سال ثابت ہوگا، کرونا وائرس سے بخیر و خوبی نجات کے بعد انشا ء اللہ ملک کے طول و عرض میں ہوٹل ریسٹورنٹس، سیاحتی مراکز اور سیر گاہیں کھل جائیں گی۔

  • چینی شہر ووہان سے پاکستانی طلبا کی واپسی ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    چینی شہر ووہان سے پاکستانی طلبا کی واپسی ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومت نے پاکستانی طلبا کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز ووہان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نےخصوصی پرواز کی منظوری دے دی ہے ، 18 مئی کوپہلی پرواز چین کے شہر ووہان بھیجی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی 3 ماہ بعد وطن واپسی کا گرین سگنل مل گیا ، حکومت نے پاکستانی طلباکی واپسی کیلئے خصوصی پرواز ووہان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

    زلفی بخاری کی درخواست پر وزیراعظم نےخصوصی پرواز کی منظوری دے دی، معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر خوشخبری  سناتے ہوئے کہا 18 مئی کوپہلی پرواز چین کے شہر ووہان بھیجی جا رہی ہے،250 سے زائد طلبا کو پاکستان واپس لانے کے انتظامات کر لیے گئے ، بہادر طلبا پر وزیراعظم خان اور پوری قوم کو فخر ہے۔

    خیال رہے سال کےآغاز میں پاکستانی طلباکوروناوباکےپھیلنے پرووہان میں پھنس گئےتھے، جس کے بعد زلفی بخاری طلبااوروالدین سےرابطے میں رہے اور مختلف سیشنز کاانعقاد کیا گیا۔

    زلفی بخاری کے تعاون کرنے پر طلبااور والدین سے بھی اظہار تشکر کیا، چین سے پاکستانی طلباکےانخلانہ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، فیصلہ طلبااور والدین کی مشاورت اور رضا مندی سے کیا گیا تھا۔

    اس دوران تمام طلبا کو خوراک اور رقم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا خصوصی طیارے سےپاکستان سےتیار کھانا اور ضروری سامان بھی چین بھجوایا گیا جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری خودچینی حکومت اور سفارتخانے سے رابطے میں رہے۔