Tag: pak india ceasefire

  • امریکی صدرایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ میں ثالثی پر بول پڑے

    امریکی صدرایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ میں ثالثی پر بول پڑے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ بندی اور ثالثی سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔

    اوول ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاک بھارت جنگ کو روکا ورنہ یہ جنگ ایٹمی تباہی میں تبدیل ہوسکتی تھی۔

    امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ہم نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کی بات کی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے ساتھ تجارت نہیں کرسکتے جو ایک دوسرے پر گولیاں چلارہے ہوں، پاکستان اور بھارت نے لڑائی روک دی، دوسرے لوگوں کو بھی روک رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارتی مذاکرات کشیدگی کی وجہ سے خطرے میں ہیں، ہم نے بات کی کہ جنگ کرنے والوں سے تجارت نہیں ہوسکتی

    مزید پڑھیں : کانگریسی رہنما نے ٹرمپ کی ثالثی کا کردار مسترد کردیا

    ایک رپورٹ کے مطابق بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا، اس حوالے سے کانگریسی رہنما ششی تھرور کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے کسی بات چیت پر کبھی اتفاق نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی دراصل ثالثی ہے ہی نہیں، امریکی صدر نے صرف پیغامات اور بات چیت کا کردار ادا کیا، یہ ثالثی نہیں ہے۔

    ششی تھرور کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کو کئی فون کالز تو ضرور کیں مگر یہ ثالثی نہیں تھی، ٹرمپ میں صدر کے اوصاف نہیں ہیں۔

     

  • بھارتی سیکریٹری خارجہ کو ہم وطنوں‌ نے غدار قرار دے دیا

    بھارتی سیکریٹری خارجہ کو ہم وطنوں‌ نے غدار قرار دے دیا

    نئی دہلی: بھارت کے سیکریٹری خارجہ کو ہم وطنوں نے غدار قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کے اعلان پر بھارت کے سیکریٹری خارجہ کو انتہا پسندوں کی جانب سے ہراسمنٹ کا سامنا ہے۔

    جنگ بندی کے اعلان پر سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کے خلاف محاذ کھول دیا گیا ہے، اور انھیں غدار قرار دیا جا رہا ہے، اعلان کے بعد وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

    وکرم مسری نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی لاک کر دیا ہے، بھارتی سیاست دانوں، غیر ملکی سفارت کاروں اور بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے وکرم مِسری پر انتہا پسندوں کے ذاتی حملوں کو قابلِ افسوس قرار دیا اور کہا کہ وکرم مسری پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے والے سول سرونٹس ہیں، ان پر پر حملے بلا جواز ہیں۔


    جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی، پاکستان نے سیزفائر کی درخواست نہیں کی، ڈی جی آئی ایس پی آر


    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے گزشتہ روز دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی تھی، جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی۔ فضائیہ، نیوی اور بری فوج نے ایک ساتھ مؤثر طریقے سے ایکشن کیا، ان کی کوئی حرکت ہو یا ایکشن ہماری فورسز تیار ہیں، پاکستان کے ردعمل کے بعد دنیا نے دیکھا کہ کس نے کہا تنازع نہیں بڑھانا چاہتے۔

    دریں اثنا، پاک بھارت جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز آج بات کریں گے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں امریکا دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا حامی اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

  • ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش پر حریت رہنما کا اہم بیان

    ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش پر حریت رہنما کا اہم بیان

    اسلام آباد: حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر حل کرانے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما عبدالحمید لون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا اثرور سوخ استعمال کریں۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی فلیش پوائنٹ ہے، برصغیر میں امن کی بحالی اور ترقی کیلئے تنازع کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

    جنگ بندی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو بڑی خوش خبری سنا دی

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے ساتھ مل کرکام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ‘ہزاروں سال بعد’ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

    دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر امریکا کی جانب سے جنگ بندی کیلئے دونوں ممالک کو ایک میز پر لایا گیا۔

    اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

  • جنگ بندی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو بڑی خبر سنا دی

    جنگ بندی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو بڑی خبر سنا دی

    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے فیصلے کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کی دانش مندی کو سراہا، انھوں نے دونوں پڑوسی ممالک کو جنگ بندی پر خوش خبری بھی سنا دی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور ثابت قدم قیادت پر انھیں بے حد فخر ہے، خدا پاکستان اور انڈیا کی قیادت کو کامیاب کرے، اس نے بہت اچھا کام کیا۔

    انھوں نے مزید کہا بھارت اور پاکستان نے دانش مندی، ہمت اور بصیرت کے ساتھ صورت حال کو سمجھا، دونوں ممالک نے سمجھا کہ جارحیت کو روکنے کا وقت آ چکا ہے۔


    خطرناک انٹیلیجنس اطلاعات ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب کا مودی پر سیز فائر کے لیے دباؤ کا انکشاف


    امریکی صدر نے کہا دونوں ممالک کے درمیان تنازعے میں لاکھوں نیک اور معصوم لوگ مارے جا سکتے تھے، مجھے فخر ہے کہ امریکا اس تاریخی اور جرات مندانہ فیصلے تک پہنچنے میں آپ کی مدد کر سکا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے خوش خبری سناتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا کہ اگرچہ اس سلسلے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے تاہم وہ دونوں عظیم ممالک کے ساتھ تجارت کو نمایاں طور پر بڑھانے جا رہے ہیں، پاکستان اور بھارت مل کر کوشش کریں کہ کشمیر کے معاملے کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے؟