Tag: pak india cricket

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق آسٹریلوی کھلاڑی کا اہم بیان

    پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق آسٹریلوی کھلاڑی کا اہم بیان

    سڈنی : آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق بالر بریڈ ہاگ نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے فوری بعد پاک بھارت ٹیسٹ سیریز ہونی چاہیے، کرکٹ شائقین بہترین کھیل کے لئےترس رہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اپنے نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ، آسٹریلیائی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ٹیم انڈیا دسمبر میں آسٹریلیا دورے پر نہ آئے اور اس کی جگہ وہ پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان گرمیوں میں آسٹریلیا کو ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کی جگہ انگلینڈ سے ایشیز کھیلنی چاہئے اور ہندوستان کو پاکستان کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی چاہئے، جس کے دو میچ پاکستان اور دو میچ ہندوستان میں منعقد ہونا چاہئے۔

    بریڈ ہاگ نے کہا کہ جیسے ہی کورونا وائرس ختم ہوتا ہے تو مداحوں کے جوش کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے دھماکہ دار سیریزکا انعقاد ہونا چاہئے۔

    بریڈ ہاگ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ کورونا کے بعد عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کو منسوخ کردینا چاہئے اور اس کی جگہ آسٹریلیا میں ایشیز سیریز ہونی چاہئے۔

    یہی نہیں انہوں نے کہا کہ جو سیریز ہندوستان کو آسٹریلیا میں کھیلنی ہے، اس دوران اسے پاکستان سے کھیلنا چاہئے۔ بریڈ ہاگ نے کہا کہ اس عالمی وبا نے کرکٹ کے نئے دروازے کھولے ہیں، مداح بھی اچھی کرکٹ کے لئے ترس رہے ہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ سب کچھ معمول کے مطابق ہوتے ہی عالمی ٹیسٹ چمپیئن شپ کی جگہ ایسی سیریز ہونی چاہئے، جس سے مداحوں کے اندر پہلے جیسی دلچسپی پیدا ہوجائے۔

  • پاک بھارت کرکٹ، گیند بھارتی بورڈ کے کورٹ میں ہے، نجم سیٹھی

    پاک بھارت کرکٹ، گیند بھارتی بورڈ کے کورٹ میں ہے، نجم سیٹھی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ برف پگھلنے کے قریب ہے، پاک بھارت کرکٹ کے بارے میں گیند اب بھارتی بورڈ کے کورٹ میں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نجم سیٹھی نے کہا کہ دونوں ملکوں کو شائقین کے لیے کھیلنا ہوگا، حیران ہوں بھارتی میڈیا اپنی حکومت پر دباؤ کیوں نہیں ڈالتا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دونوں کرکٹ بورڈ کے تعلقات بہترین ہیں، معاملات طے ہونے کے بعد ہی عالمی کرکٹ کے شیڈول پر دستخط کریں گے، آئی سی سی کے فیصلے کے بعد نئی حکمت عملی کا پتہ چلے گا۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے 70 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، بھارت کو معاہدے کی پاسداری کرنی چاہئے تھی، اگر نہیں تو نقصان پورا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا معاملہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ہے، آئی سی سی کے فیصلے کے بعد نئی حکمت عملی کا پتہ چلے گا، فیصلہ ہمارے حق میں آیا تو بھارت کا ایف ٹی پی پروگرام تبدیل ہوگا۔

    مزید پڑھیں: فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کچھ نہیں کہہ سکتا، نجم سیٹھی

    واضح رہے کہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف مقدمے پر آئی سی سی میں سماعت ہورہی ہے، بھارت کے خلاف دائر مقدمے پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، مقدمے کا امید ہے اکتوبر تک فیصلہ ہوجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سال مزید کسی انٹرنیشنل ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات نہیں ہیں، اگلے 12 ماہ میں قومی کرکٹ ٹیم بیرون ملک ایونٹس میں مصروف ہوگی، 2019 میں ہوم سیریز کے لیے پر امید ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چیئرمین پی سی بی شہریار خان کاوزیراعظم کو خط

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کاوزیراعظم کو خط

    لاہور: پاک بھارت سیریز کےلئے شہریار خان نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، شہریارخان کا کہنا ہے وزیراعظم اچھےکرکٹرہیں،امید ہےمثبت فیصلہ کریں گے۔

    پاک بھارت سیریز پر دونوں بورڈز تو ٹریک پر آگئے لیکن اب گیند دونوں ممالک کی حکومت کے کورٹ میں ہے، پی سی بی نے سیریز کے لئے بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ خط میں تمام تفصیلات بتادی ہیں،امید ہے جلد جواب آجائے گا۔

    شہریارخان نے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اچھے کرکٹررہے ہیں وہ خود ان کے ساتھ زمبابوے میں کھیل چکے ہیں امید ہے اچھا فیصلہ کریں گے۔

    سیریز کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھاکہ سیریز کیلئے پی سی بی نے رابطہ کیاہے اور سیریز ہوئی تو میچ پالی کیلے اور کولمبومیں کھیلے جائیں گے۔

    دوسری جانب بھارتی بورڈ کے ستائیس نومبر کو ہونے والے اجلاس میں سیریز پر ہاں یا نا کا جواب آنے کا امکان ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی نے پاک بھارت سیریز کے انعقاد کی منظوری دی دی ہے۔

    کرکٹ سری لنکا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سیریز کے لئے رابطہ کیا ہے، سیریز حتمی ہوتی ہے تو میچز پالیکیلے اور پریماداسا میں کھیلے جائیں گے۔

  • وزیراعظم نے پی سی بی کو بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط قائم کرنے روک دیا

    وزیراعظم نے پی سی بی کو بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط قائم کرنے روک دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط قائم کرنے روک دیا ہے۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی اجازت کے بغیر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ترتیب دیا جائے نہ ہی بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط کی بحالی کے لیے بات کی جائے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم کے بھارت جا کر کھیلنے کی مخالفت کریں گے اور اس سلسلے میں وہ وزیراعظم سے بات کریں گے۔

    وزیرداخلہ کے بیان پر چیر مین پی سی بی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان نا مناسب سمجھتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سریز کھیلنا چاہتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں ایسا ہوتا ممکن نظرنہیں آرہا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پی سی بی کو دعوت دی تھی کہ پاک بھارت مختصر سیریز کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت آجائے۔

    اس سے قبل پی سی بی نے بھارت کے سیکورٹی خدشات پریواے ای میں سیریز کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

  • شہریارخان بھارت کیوں گئے، حکومت نےجواب مانگ لیا

    شہریارخان بھارت کیوں گئے، حکومت نےجواب مانگ لیا

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بغیر اجازت بھارت جانامہنگا پڑگیا حکومت نے نوٹس لے لیا وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ نے پی سی بی کو خط لکھ دیا۔

    وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے شہریارخان سے دورے کی تفصیل طلب کرلی، ریاض پیرزادہ نے پی سی بی کو خط لکھا، جس میں دورہ بھارت میں پیش آئے ناخوشگوار واقعات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہےکہ پی سی بی بھارت سے کسی بھی قسم کے معاملات حکومت کے علم میں لائے بغیر طے نہ کرے اوراگر بھارتی بورڈ رابطہ کرتا ہے تو پہلے حکومت کو بتایا جائے۔

    شہریار خان کو گذشتہ ماہ انیس اکتوبر کوپاک بھارت کرکٹ مذاکرات پر ششانک منوہرسے ملاقات کرنا تھی، لیکن ملاقات کے موقع پر شیوسینا کے غنڈے بھارتی بورڈ کے دفتر میں گھس گئےاور بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • بھارت ، پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلے گا، سکریٹری بی سی سی آئی

    بھارت ، پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلے گا، سکریٹری بی سی سی آئی

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اگر پاکستان داؤد ابراہیم کو پناہ دیتا ہے اور حریت رہنماؤں کے ساتھ بات چیت جاری رکھتا ہے تو دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ روابط بحال نہیں ہوں گے۔

    انوراگ ٹھاکر نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ داؤد کراچی میں ہے، قومی سلامتی کے مشیر یہاں علیحدگی پسندوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، کیا آپ امن کے لئے سنجیدہ ہیں؟ آپ توقع کرتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے۔

    بی سی سی آئی کا دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے ساتھ ایک سیریز کھیلنے کا پروگرام تھا، تاہم بی جے پی کے رکن پارلیمان نے پڑوسی ملک کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب تک سرحد پار سے دہشتگردی بند نہیں ہوتی ، کرکٹ روابط بحال نہیں ہوں گے۔

  • پاک بھارت سیریزکی بھارت منتقلی، پی سی بی نے تردید کردی

    پاک بھارت سیریزکی بھارت منتقلی، پی سی بی نے تردید کردی

    لاہور: پی سی بی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی پاک بھارت ٹیسٹ سیریزبھارت منتقل ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    رواں سال دسمبرمیں پاکستان کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات کے مقام پرپاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہونا ہے۔

    بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز بھارت میں کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آمدگی ظاہر کردی ہے۔

    اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پہلا ٹیسٹ کلکتہ میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ موہالی میں کھیلاجائے گا۔

    پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے بھارت منتقل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں سیریز اپنے مقام پرہی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان خبروں کی باقاعدہ تردید بھی کرے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ پاکستان اپنی میزبانی کا حق سرینڈر کرتے ہوئے سیریزبھارت منتقل کردے۔