Tag: Pak-India cricket series

  • ہندوستانی آئی بی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے قبل مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

    ہندوستانی آئی بی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے قبل مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

    بھارتی ایجنسیوں نے بنگلادیش میں شرمندگی مٹانے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، ہندوستانی آئی بی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے قبل ایک مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی انٹیلیجنس بیورو کی جانب سے 13 ستمبر 2024 کو ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس نے عالمی دہشت گرد گروپوں کے حملوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

    بھارتی آئی بی کے تھریٹ الرٹ اور اس کی وجوہ نے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں، کیا یہ تھریٹ الرٹ طلبہ تحریک کو کمزور کرنے کی بھارتی کوششوں کا تسلسل نہیں؟ کیا ہندوستان پیشگی بیانیہ بنا کر پرو ایکٹو فریمنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟

    یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ کیا بنگلادیش کو حقیقی خطرہ دائیں بازو کے ہندو انتہا پسندوں سے نہیں؟ اور کیا سوشل میڈیا پرہندو انتہا پسندوں کی طرف سے دی گئی دھمکیاں موجود نہیں ہیں؟

    بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی امریکی عدالت میں طلبی

    سوال یہ بھی ہے کہ کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں ایک بار پھر عالمی برادری کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو سکے گی؟ کیا بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بنگلادیشی ٹیم پر حملے کی ترغیب نہیں دے رہا؟

  • بھارتی کھلاڑی پاکستان سے سیریز کے حامی ہیں، رمیز راجہ

    بھارتی کھلاڑی پاکستان سے سیریز کے حامی ہیں، رمیز راجہ

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی بھی پاکستان سے سیریز کھیلنا چاہتے ہیں لیکن خوف کے باعث خاموش ہیں، بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی افسوسناک ہے، اس سے نقصان کرکٹ کا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی موجودہ حکومت پاکستان کے خلاف ہے جبکہ دونوں ممالک کے کھلاڑی پاک بھارت میچز کے حامی ہیں۔

    بھارت کے کرکٹر بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنا چاہتے ہیں لیکن خوف کے باعث خاموش ہوجاتے ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ معاملہ افسوس ناک ہے، سیاست ہونی چاہیے لیکن اس قدر نہیں کہ روایتیں دفن ہو جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں سیاسی اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے، پاک بھارت کرکٹ معاملے پر پاکستان کا کردار مضبوط قوم کا ہے۔

    رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا بھارتی فیصلہ ہر فورم پر اس کی ناکامی کا باعث بن رہا ہے، بھارتی بورڈ کے خلاف کیس درست اقدام ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والے کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل نہ کرنا درست فیصلہ ہے، پیسے کا لالچ دے کر نہیں بلکہ کرکٹ بنیادوں پر ٹیموں کو بلانا چاہیئے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز مشکل ہے، قومی ٹیم کو نام بنانے کے لیے بیرون ملک میچز جیتنا ہوں گے۔

  • رواں برس پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہوگی، مذاکرات ختم

    رواں برس پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہوگی، مذاکرات ختم

    دبئی: پاک بھارت کرکٹ حکام کے مذاکرات ختم ہوگئے، چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ اس سال پاک بھارت سیریز نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاک بھارت کرکٹ حکام کے ملاقات ہوئی جس میں دونوں بورڈز نے اپنے اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔

    پی سی بی کے مطابق عہدے داروں کے درمیان ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی اور پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات ہوئی۔

    ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ اس سال پاک بھارت سیریز نہیں ہوسکتی۔

    دوسری جانب اس فیصلے کے بعد پی سی بی اور بی سی سی آئی اپنے اپنے بورڈز اراکین سے مشاورت کریں گے، بھارتی بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ مذاکرات کی تفصیلات بی سی سی آئی سے شیئر کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان اور بھارت دونوں طرف کے کھلاڑی سیریز کھیلنے کے خواہش مند ہیں اور اس بات کا کئی بار اظہار کرچکے ہیں۔

    چند روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ دلچسپ ہوتاہے، دونوں ممالک کے تعلقات چاہیے جیسے بھی ہوں اس کا تعلق میچ سے نہیں، کرکٹ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

    یہ پڑھیں: تعلقات جیسے بھی ہوں پاک بھارت ‌کرکٹ میچ ہونا چاہیے، کوہلی

  • قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارتیوں کو بزدل قراردےدیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارتیوں کو بزدل قراردےدیا

    لاہور:‌ قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارتیوں کو بزدل قراردے دیا، انکا کہنا تھا کہ بھارت نہیں کھیلتا تو بھاڑ میں جائے.

    سابق کپتان میانداد نے دھماکے دار اعلان کیا کہ بھاڑ میں جائے بھارت اور بھاڑ میں جائے بھارت کے ساتھ کرکٹ، میانداد کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آرہا، ہم بھارت کے پیچھے کیوں بھاگ رہےہیں، پاکستان کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا بائیکاٹ کرنا چاہے ۔ پی سی بی کوبھارت جانے کی بجائے، بھارتی بورڈ کو دبئی بلانا چاہے تھا۔

    دوسری جانب سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز بھی شہریارخان اور نجم سیٹھی پر برسے، انکا کہنا تھا کہ پی سی بی کے اعلی افسران کو کرکٹ کی الف بے نہیں آئی، یہ سب تو ہونا تھا۔

    سرفراز نواز نے کہا کہ شہریارخان کو بھارت میں میڈیا ٹاک نہیں کرنی چاہے تھی اور ناہی یہ کہنا چاہے تھا کہ پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا بائیکاٹ نہیں کرے گا، ان لوگوں کے بھارت جانے سے پاکستان کی سبکی ہوئی.

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت سے پاکستان سے سیریزکی اجازت طلب ہی نہیں کی، بھارتی وزیر

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت سے پاکستان سے سیریزکی اجازت طلب ہی نہیں کی، بھارتی وزیر

    نئی دہلی :بھارتی وزیر نے اپنے ہی کرکٹ بورڈکی بدنیتی کا پول کھول دیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت سے پاکستان سے سیریزکی اجازت طلب ہی نہیں کی۔

    بھارتی ہوم منسٹر نے بی سی سی آئی کی پاک بھارت سیریز پر ٹال مٹول کے راز سے پردہ اٹھادیا، کرن ری جوجو نے بیان میں کہا کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان سے سیریز کی اجازت اب تک نہیں مانگی، اگر اجازت مانگیں گے تو غور کریں گے۔

    بی سی سی آئی پاک بھارت پر بھارتی حکومت کا بہانہ بناکر ٹال مٹول کررہا ہے نہ ہی جواب دے رہا ہے، نہ ہی دورے سے انکار کررہا ہے، بھارت کی جانب صاف لفظوں میں پیغام نہ آنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

    ہوم منسٹر کے بیان کے بعد بھارتی بورڈ کی بدنیتی نے پاک بھارت سیریز کے امکانات کو مزید الجھا دیا ہے۔

  • بھارتی وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا فیصلہ

    بھارتی وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا فیصلہ

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کے آغاز کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں کیا۔

    نریندرمودی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایشیا سمیت دنیا بھر میں مقبول کھیل ہے، جس کے آغاز سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خطے کے کرکٹ شائقین بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

    نریندرمودی نے پارلیمانی اجلاس سے مشاورت کی بجائے اس کو صرف اپنے فیصلے آگاہ کیا۔

    اس سے قبل بی جے پی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ آر کے سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کی مخالفت کردی ہیں، انکا کہنا ہے کہ   بھارتی میں ہونے والی دہشت گردی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ جس نے ہم پر حملہ کیا، اس ملک سے کرکٹ کیسے کھیلی جاسکتی ہے۔

    آر کے سنگھ نے حکومت سے مجوزہ کرکٹ سیریز کی بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • پاکستان اور بھارت رواں سال دسمبر میں مدِمقابل ہوں گے

    پاکستان اور بھارت رواں سال دسمبر میں مدِمقابل ہوں گے

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے رواں سال کے آخر میں پاکستان سے سیریز کھیلنے پر مشروط آمادگی کا اظہار کردیا۔

    دنیائے کرکٹ کے دو بڑے حریف پاکستان اور بھارت رواں سال دسمبر میں یو اے ای میں مدمقابل ہوں گے۔ دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے لئے اتفاق ہوگیا۔۔ سیریز تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے کولکتہ میں بی سی سی آئی کے سربراہ جگموہن ڈالمیا سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شہریار خان بی سی سی آئی کے سربراہ جگموہن ڈالمیا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کی بحالی پر کام کررہے ہیں دسمبر میں سیریز کا شدت سے انتظار ہے۔

    پاک بھارت سیریز ہونے کا امکان روشن ہوگئے ہیں، شہریار خان کا دورہ بھارت کارآمد رہا، بھارتی کرکٹ بورڈ سربراہ نے دورے کو بھارتی حکومت کی کلیئرنس سے مشروط کردیا ہے۔

    بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اپنی ہوم سیریز بھارت میں کھیلنے پر بھی تیار ہے، بھارتی حکومت کی کلیئرنس ملنے پر یہ سیریز پندرہ دسمبر سے پندرہ جنوری تک کھیلی جاسکتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں کھیلے جانے کی صورت میں آمدنی میں حصہ اور نشریاتی حقوق پر بات چیت ہوسکتی ہے،اگر سیریز بھارت میں ہوئی تو کلکتہ میں پہلا ٹیسٹ اور موہالی میں دوسرا ٹیسٹ ہوگا۔

    تین ون ڈے نئی دہلی، بنگلور اور کلکتہ میں کھیلے جائیں گے، سیریز میں دو ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔