Tag: pak – india match

  • سنسنی خیزمیچ دیکھنے کے لئے تیار رہیں، نوجوت سنگھ سدھو کا فیصل جاوید کو فون

    سنسنی خیزمیچ دیکھنے کے لئے تیار رہیں، نوجوت سنگھ سدھو کا فیصل جاوید کو فون

    اسلام آباد : ایشیاکپ میں پاکستان اوربھارت ٹاکرے کے موقع پر سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید سے رابطہ کیا اور کہا سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لئے تیار رہیں۔

    تٖفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ کچھ گھنٹوں کی دوری پر ہے ، سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آج ہونیوالے پاک بھارت میچ پر تبادلہ خیال کیا۔

    نوجوت سنگھ سدھو نے کہا سنسنی خیزمیچ دیکھنے کے لئے تیار رہیں، آج کے میچ میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاسکتی ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو چیمپئن ٹرافی جیتنے کا فائدہ حاصل ہے۔

    خیال رہے ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

    پاکستان کو بھارت پر نفسیاتی اورعددی برتری حاصل ہے، یو اے ای میں شاہینوں نے چھبیس میچوں میں سے انیس بار بھارت کو شکست کا مزہ چکھایا جبکہ بھارت سات بار کامیاب ہوئی۔

    ون ڈے میں روایتی حریف ایک سو انتیس مرتبہ ٹکرائے اور گرین شرٹس تہتر فتوحات کے ساتھ آگے ہیں۔

  • وزیر اعظم کا پاک بھارت فائنل میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم

    وزیر اعظم کا پاک بھارت فائنل میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم میاں نوازشریف نے اتوار کو پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے
    دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے حکم دیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت فائنل میچ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائیں، وزیر اعظم کے حکم کے بعد وزارت پانی و بجلی نے تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

    وزارت پانی و بجلی نے جواب میں وزیر اعظم کو لکھا ہے کہ اٹھارہ جون بروز اتوار پاک بھارت چئیمپنز ٹرافی کے فائنل کے دوران لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سنسنی خیز فائنل اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: پاک بھارت میچ پر سٹہ لگانے والے4جواری گرفتار

    کراچی: پاک بھارت میچ پر سٹہ لگانے والے4جواری گرفتار

    کراچی : پاک بھارت میچ پر سٹہ لگانے والے چار سٹہ باز کراچی سے گرفتارکر لیے گئے، ملزمان نےانکشاف کیا ہے کہ بڑے سٹے بازروں سے دو کرکڑز کی میچ سے ایک ماہ پہلے کراچی میں ملاقات ہوئی تھی۔

    پاک بھارت میچ جاری تھا اور ہر پاکستانی کو امید تھی کہ  پاکستانی ٹیم جیتے گی لیکن ایس آئی یولیس نے میچ کے دوران ہی بہادرآباد کے علاقے میں چھاپہ مارا اور ایک فلیٹ سے چار ستے بازروں کو گرفتار کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو شکست ہوگی اور اتنے میں شروع ہوئی پاکستان کی بیٹنگ اور ایک ایک کرکے وکٹ گرنے لگی تو ان سٹے بازروں کی بات بھی سچ ہوتی گئی اور ثابت ہوگیا، ان سٹے بازروں کو صحیح معلوم تھا۔

    گرفتار سٹے بازروں کے مطابق شہر میں 100 سے زائد مقامات پر سٹے کا سیٹ اپ موجود ہے، جن میں ملیر گڈاپ کے فارم ہاؤس ڈیفنس اور لیاقت آباد سمیت کئی علاقے شامل ہیں، سٹے بازوں کے مطابق صرف کراچی میں دس ارب کا سٹہ لگنا تھا، ان کا ایک سیٹ اپ اب بھی پنجاب اور دبئی میں کام کررہا ہے۔

    زرائع کے مطابق سٹے بازوں نے بتایا کہ ان کے مالکان نے انہیں بتایا تھا کہ دو کرکڑز کی میچ سے ایک ماہ قبل بڑے سٹے بازوں کے ملاقات ہوئی ہے۔

    زرائع کے مطابق ملزمان ضلع ایسٹ کی پولیس سمیت پولیس افسران کو رقم فراہم کر رہے تھے اور ان کے ساتھ کئی اہم شخصیات اور پولیس افسران کا ہاتھ ہے اور کچھ پولیس افسران سٹے کے کام میں ان کے پارٹنر ہیں جبکہ ڈیفنس کے علاقے خیابان مجاہد اور محافظ پر سٹے کے اہم ٹھکانے موجود ہیں۔

  • کپتان سے شادی کے بعد ریحام خان کو بھی کرکٹ فیور چڑھ گیا

    کپتان سے شادی کے بعد ریحام خان کو بھی کرکٹ فیور چڑھ گیا

    برمنگھم : کپتان کی کپتانی میں ریحام خان بھی کپتان بن گئیں، ریحام خان کا کہنا ہے کہ  پاک بھارت ٹاکرے میں جیت پاکستان کی ہی ہوگی۔

    کپتان سے شادی کے بعد ریحام خان کو بھی کرکٹ فیور چڑھ گیا ہے، ریحام خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کو دھول چٹانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    برمنگھم میں اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریحام نے امید ظاہر کی کہ عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، انکا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور پوری قوم کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    دوسری جانب ریحام خان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے کبھی پست نہیں کرسکتے، آرمی پبلک اسکول حملے میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز کو بہترین سہولیات فراہم کی جائینگی۔

    یاد رہے کہ آرمی پبلک اسکول حملے میں زخمی طالبعلم احمد نواز علاج کیلئے برمنگھم میں ہیں، عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اے آ روائی نیوزسے بات کرتے ہوئے بتایا احمد نواز کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی اور ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائینگی

     ریحام خان نے پشاور امام بارگاہ کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے قوم کو ہمت سے کام لینا ہوگا۔