Tag: PAK – india series

  • بھارتی ٹیم سے کس صورت میں بات ہوسکتی ہے؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

    بھارتی ٹیم سے کس صورت میں بات ہوسکتی ہے؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کسی آپشن پر بات ہوسکتی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احسان اللہ سے متعلق بورڈ بنایاہے،علاج میں کوتاہی کرنے والوں کا تعین کریں گے، علاج میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔احسان اللہ کو امریکا بھی بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ملکی اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے، انٹرنیشنل کمپنیوں سے رابطے کی وجہ سے ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیر آئی ہے۔ ہرکھلاڑی اہم ہے، اعظم خان کی انجری کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہیڈکوچز کا اعلان چند دنوں میں ہوجائیگا، نائب کپتان کے لیے سلیکٹرز مشورہ کر رہے ہیں، میرے خیال میں فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا۔

    بیٹ مانگنے پر ویرات کوہلی نے رنکو سنگھ کو غصے میں جھاڑ پلادی!

    محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی تک پاکستان ٹیم بہت مصروف ہے، پاک بھارت سیریز کا آپشن آیا تو دیکھیں گے، پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے۔

  • چیئرمین پی سی بی کا پاک بھارت سیریز سے متعلق اہم بیان

    چیئرمین پی سی بی کا پاک بھارت سیریز سے متعلق اہم بیان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی آئندہ میٹنگ میں کیا کرنے جارہے ہیں؟۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاک بھارت کرکٹ شروع کرانے کا پلان ترتیب دے دیا ہے، آئندہ ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں وہ چار ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تجویز دینگے، ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا او رانگلینڈ کو بھی شامل کرنے پر غور جاری ہے۔

    اپنے بیان میں رمیز راجہ نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کینگروز ٹیم ضرور پاکستان کا دورہ کرے، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو زبردست سکیورٹی فراہم کریں گے اور وہ گولف کھیلنے کے ساتھ ساتھ باہر کے کھانے سے بھی لطف اندوز ہونگے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے بیان کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شائقین آسٹریلیا کےکرکٹرز کو کھیلتےدیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر عثمان خواجہ نے بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان میں آکر دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلی، اس میں میرے لیے سپورٹ بہت ہی شاندار تھی۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ حقیقت میں آپ کرکٹ کی نئی جنریشن کے لیے متاثر کن ہیں، لیکن ہم وہاں جا کر کھیل کی بحالی کھیل کے فروغ اور بہتری کےلیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں نہ صرف اپنے لیے بلکہ پاکستان کرکٹ اور ان تمام نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے جو مستقبل میں پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتے ہیں۔

  • پاک بھارت سیریز، کپل دیو کی ’یارکر‘ پر شعیب اختر کا ’باؤنسر‘

    پاک بھارت سیریز، کپل دیو کی ’یارکر‘ پر شعیب اختر کا ’باؤنسر‘

    راولپنڈی: کرونا ریلیف فنڈ کے لیے پاک بھارت سیریز کی آفر کرنے والے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کپل دیو کی یارکر پر خطرناک باؤنسر مار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے گزشتہ دنوں کرونا کے سبب دنیا بھر کی معیشت متاثر ہونے پر شعیب اختر نے پاک بھارت سیریز کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاک بھارت سیریز ہونی چاہئے جس پر کپل دیو نے کہا تھا کہ ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں۔

    شعیب اختر سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپل بھائی میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں اور مجھے پتا ہے کہ آپ کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہے لیکن لوگوں کو تو ہے لاگ ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ متاثر ہے ان کے لیے یہ سیریزکی پیش کش کی تھی۔

    دوسری جانب سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے بھی شعیب اختر کی تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ کرونا ریلیف فنڈز کے لیے پاک بھارت سیریز ہونی چاہئے۔

    رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز سے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جاری تناؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ہمیں اس طرح کے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانا ہوں گے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کی بدولت ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع مل سکتا ہے، براڈ کاسٹرز اور منتظمین کو پاک، بھارت میچ کی ضرورت ہے، شائقین کو چاہیے کہ نیوٹرل وینیو پر میچزکیلیے زور دیں۔

  • پاک بھارت سیریز پر مذاکرات ناکام نہیں ہوئے، بھارت کو ہر حال میں مذکرات کرنا ہونگے، نجم سیٹھی

    پاک بھارت سیریز پر مذاکرات ناکام نہیں ہوئے، بھارت کو ہر حال میں مذکرات کرنا ہونگے، نجم سیٹھی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت باہمی سیریز پر مذکرات ناکام نہیں ہوئے، بھارت کو ہر حال میں پاکستان سے مذکرات کرنا ہی ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی دبئی میں ہونے والے پاک بھارت مذکرات میں شرکت کے بعد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے چھ دو دو کے ذریعے منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

    نجم سیٹھی نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا پاک بھارت باہمی سیریز پر مذکرات ایک طویل عمل ہے، ابھی پہلا دور ہوا ہے، جس کے بعد مزید تین ادوار ہونگے۔

    انہوں نے پر عزم لہجے میں دعوی کیا کہ بھارت کرکٹ سیریزضرور کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بھارتی بورڈ سے مذاکرات کے لئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی دبئی گئے تھے۔

    اس سے قبل پی سی بی نے معاہدے کے باوجود باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کو ستر ملین ڈالر کا نوٹس بھجوایا تھا۔ نوٹس ملنے کے بعد دونوں ملکوں کے بورڈز کے مابین دبئی میں مذاکرات ہوئے لیکن ذرائع کے مطاب بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو ایک بار پھر لال جھنڈی دکھاتے ہوئے اپنی حکومت کی اجازت کے بغیر سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

    نجم سیٹھی اس کے باوجود ابھی بھی دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ سیریز کے حوالے سے خاصے پرامید دکھائی دیتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سیریز نہ کھیلنے سے نقصان ہوا، بھارت کیخلاف عدالت جائینگے، شہریارخان

    سیریز نہ کھیلنے سے نقصان ہوا، بھارت کیخلاف عدالت جائینگے، شہریارخان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا ہے کہ بگ تھری کے ساتھ ہی بھارت کے ساتھ ہر قسم کی سیریز بھی ختم ہو گئیں، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پی سی بی کو جو نقصان ہوا اس کے خلاف عدالت میں جا رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے کے نقصانات پر ہمارے وکلاء ہرجانے کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

    پاکستان نے جس بناء پر دستخط کئے تھے اس پر بھارت نے پیش رفت نہیں کی اورسیریز کھیلنے سے انکار کردیا جس کے باعث6 میں سے 3 سیریز نہ ہوسکیں۔ سیریز نہ کھیل کر بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، سیریز نہ کھیلنے سے ہمیں مالی طور پر نقصان ہوا کیونکہ ہم بھارت کے ساتھ جب بھی ہوم سیریز کھیلتے ہیں تو بہت زیادہ منافع ملتا ہے۔

    ہوم سیریز کھیلنے سے پی سی بی کے بجٹ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی بگ تھری کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں۔

    چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ بگ تھری پر دستخط تو ہونے ہی تھے لیکن ہم نے اپنے مفاد کو ترجیح دی۔ شہریار خان نے کہا ہے کہ بگ تھری کے باعث پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو رہا تھا جس کے باعث واضح موقف اپنایا۔ چئیر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو ایک اور اعزازی میچ دینے کو تیار ہیں، لیکن طریقہ کار طے نہیں ہوا۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کااپنی حکومت سے’پاک بھارت سیریز‘ کا مطالبہ

    بھارتی کرکٹ بورڈ کااپنی حکومت سے’پاک بھارت سیریز‘ کا مطالبہ

    لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سےسیریز کھیلنے کےلیےاپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہےجس میں بی سی سی آئی نے اپنی حکومت سےکہاہےکہ باہمی سیریز کےلیےاجازت دی جائے ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی رواں سال ستمبر یا نومبر میں پاکستان کےساتھ دبئی میں سیریز کا خواہاں ہےجس کے لیےبھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت سے باقاعدہ اجازت مانگی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان سےنیوٹرل وینیوپرسیریز کھیلنے کےلیے بھارتی بورڈ نے ہوم منسٹری کو درخواست دے دی۔ اگرحکومت نےاجازت دی تواکتویر یا نومبر میں یواے ای میں پاک بھارت سیریز ہوسکتی ہے۔


    چیئرمین پی سی بی کی اے آروائے نیوزسے گفتگو


    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نےکہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈکاحکومت کوخط خوش آئندہے۔انہوں نےکہاکہ خداکرےحکومت بی سی سی آئی کےخط کامثبت جواب دے۔

    شہریار خان نےکہاکہ پاکستان کے ساتھ ویمنز سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پوائنٹس کاٹ دیےتھے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ امید ہےبھارتی حکومت اپنی ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دے۔انہوں نےکہاکہ بھارتی حکومت مان گئی تو ہم اپنی حکومت سےاجازت لیں گے۔

    یاد رہے کہ معاہدے کےمطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کو 2015 میں سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر سیریز ختم کردی گئی تھی جس کے بعد پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں گئی تھی۔

    واضح رہےکہ پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نےمعاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر بی سی سی آئی کےخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی کپ: عام آدمی پارٹی نے بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی

    ٹی ٹوئنٹی کپ: عام آدمی پارٹی نے بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی

    ممبئی: عام آدمی پارٹی بھی بھارتی انتہاپسندوں کے نقش قدم پر چل پڑی ہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی، ہماچل کےریاسی کنویرکہتے ہیں بھارت کی کسی بھی ریاست میں میچ نہیں ہونے دیں گے۔

    پاک بھارت ورلڈٹی ٹوئنٹی میچ پرچھائے خدشات کے بادل مزید گہرے ہوگئے ہیں کانگریس کےبعدعام آدمی پارٹی بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے میدان میں کود پڑی ہے، عام آدی پارٹی کے ریاستی کنونیرنے پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی۔

    انھوں نے کہابھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کو بلاکر تماشاکرناچاہتی،صرف دھرم شالہ میں نہیں،کسی بھی ریاست میں پاک بھارت میچ نہیں ہونے دیں گے۔

    عام آدمی پارٹی نے موقف اپنایاکہ بھارت کودوستانہ ممالک سے کرکٹ کھیلنی چاہے، ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت ٹاکرا انیس مارچ کوہوگا، اس میچ کولےکربھارت میں پاکستان سے نفرت عروج پرپہنچ چکی ہے۔

    بھارتی انتہاپسند تنظیم نے میچ ہونےکی صورت میں دھرم شالہ کی پچ اکھاڑنے کی دھمکی دی تھی، ہماچل کےوزیراعلی ویربہادراسنگھ پہلےہی پاک بھارت میچ کی مخالفت کرچکے ہیں۔

    پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھارت اڑان بھرے گی یانہیں فیصلہ سیکورٹی وفدکی رپورٹ کےبعد بدھ کوہوگا۔

  • شہریار خان کا پاک بھارت سیریز کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان کرنے سے انکار

    شہریار خان کا پاک بھارت سیریز کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان کرنے سے انکار

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی خودغرضی سب کے سامنے آگئی، پاکستان سے سیریز کے لئے سری لنکا کا آپشن دیا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومتی اجازت کا رونا رو کر راہ فرار تلاش کی، سیریز کا انعقاد ممکن نہیں لیکن منسوخی کا باقاعدہ اعلان کرنے کو بھی کوئی تیار نہیں۔

    پی سی بی چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے خود سری لنکا میں سیریز کا آپشن دیا تھا اب نہیں کھیلنا چاہتے تو منسوخی کا اعلان بھی خود ہی کریں.

    بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سے متعلق چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ابھی حکومت سے اجازت طلب نہیں کی ایونٹ قریب آنے پر حکومت سے پوچھا جائے گا، اسلام آباد کی جانب سے جو پیغام آئے گا اس پر عمل کریں گے.

  • پاک بھارت سیریز، آج بڑی خبر آنے کا امکان

    پاک بھارت سیریز، آج بڑی خبر آنے کا امکان

    اسلام آباد: بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کی آمد سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امیدیں بھی بڑھ گئی ہیں، امکان ہے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سیریز کے بارے میں بڑی خبر آسکتی ہے۔

    سرحد پار سے سیریز پر مثبت اشارے ملنا شروع ہوگئے ہیں، بی سی سی آئی کے سربراہ ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ بورڈ کو حکومتی فیصلے کا انتظار ہے، وہ کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتے، یہ حکومت کا فیصلہ ہے، حکومت کو ہی کرنے دیا جائے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات طے پاگئے تو دسمبر کے تیسرے ہفتے سے مختصر سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے پاک بھارت کرکٹ سیریز چوبیس دسمبر سے سری لنکا میں شروع ہوگی.

  • پاک بھارت سیریز، آج فیصلہ ہوجائے گا

    پاک بھارت سیریز، آج فیصلہ ہوجائے گا

    پاک بھارت سیریز پر بھارت کی ہاں یا ناں کا فیصلہ آج ہوجائے گا، شہریارخان کی دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہوجائیگی۔

    پاک بھارت سیریز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈیڈ لائن کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی سیریز پر ہاں یا ناں کے لئے بی سی سی آئی کو دی جانے والی مہلت آج رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی۔

    شہریارخان نے بھارتی بورڈ کو ایک خط لکھ، جس میں کہا گیا تھا کہ سیریز کھیلنی ہے یانہیں پیر تک بتادیا جائے، اگر پیر تک جواب نہ ملا تو سیریز کو ختم سمجھیں گے۔

    پی سی بی اور حکومت پاکستان کی ہاں کے بعد بی سی سی آئی کی ٹال مٹول نے سیریزپرشک کے سائے مزید گہرے کردئیے ہیں۔ بھارتی میڈیابھی شور کرنے لگا ہے کہ سیریز کے امکانات کم ہیں۔

    بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی کے باعث سیریز یواے ای کے بجائے سری لنکا میں طے پائی، جس پر شیوسینا نے بھارتی بورڈ پر حملے کی دھمکی دے تھی، بھارتی بورڈ نے سیریز کوحکومتی اجازت سے مشروط قرار دیا، پاکستان اور بھارتی بورڈز تو سیریز کیلئے تیار ہیں، جس کے بعد سیریز پندرہ دسمبر سے سری لنکا میں ہوگی.