Tag: PAK – india series

  • پاک بھارت سیریز ، شیو سینا کی  بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی دھمکی

    پاک بھارت سیریز ، شیو سینا کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی دھمکی

    ممبئی : انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کی مخالفت کردی اور بی سی سی آئی کو سیریز کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ڈالیں ہیں.

    شیو سینا نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر حملے کی تیاری کرلی ہے اور پاک بھارت سیریز نہ ہو شیو سینا کے غنڈے سرگرم ہوگئے، شیو سینا نے بی سی سی آئی کو دھمکیاں دینا شروع کردیں کہ سیریز ہوئی تو اچھا نہیں ہوگا جبکہ شیو سینا نے حکومت کو بھی وارننگ دے دی۔

    گزشتہ روز پاکستان نے بھارت سے سیریز کے لئے گرین سگنل دے دیا لیکن اب گیند بھارتی حکومت کے کورٹ میں ہے جبکہ شیو سینا کے حالیہ بیان کے بعد بھارتی حکومت پر سیریز کے لئے نو اوبجیکشن کیلئے دباؤ ہوگا.

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے دورہ ممبئی کے وقت بھی شیو سینا نے بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کیا تھا جس کے بعد مذاکرات معطل ہوگئے تھے۔

  • پاک بھارت سیریز 15 دسمبرسے ہوسکتی ہے، راجیو شکلا

    پاک بھارت سیریز 15 دسمبرسے ہوسکتی ہے، راجیو شکلا

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے پاکستان سے سیریز کے لئے بی سی سی آئی کو گرین سگنل دے دیا۔

    دونوں بورڈز کی رضامندی کے بعد بھارتی حکومت نے بھی سری لنکا میں سیریز کھیلنے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اور بھارتی حکومت نے اجازت دے دی.

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ سیریز پندرہ دسمبر سے ہوگی۔

    راجیوشکلا نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کا ایک الگ ہی مزہ ہے، لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں نہیں کھیل سکتے، انھوں نے کہا کہ سیریز کا پورا ریونیو پاکستان کو ہی ملے گا، پاک بھارت میچز پندرہ دسمبر سے کھیلے جائیں گے۔

    دنیا کے دو بڑے روایتی حریفوں کے درمیان سیریز تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگی، ٹیسٹ سیریز آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین بورڈ شہریار خان معاملات طے کرنے کیلئے جمعے کو سری لنکا جارہے ہیں۔

    اس سے قبل زرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے ساتھ سری لنکا میں کرکٹ سیریز کی اجازت دے دی.

    وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے بھارت کے ساتھ سیریز کے حوالے سے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کو سری لنکا میں بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء کر صرف محدود اوور کی کرکٹ سیریز کھیلی جائے۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو اپنی سرزمین پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو اپنی سرزمین پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی

    لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو اپنی سرزمین پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دورہ حکومت کی اجازت سے مشروط کردیا۔

    بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور میزبانی کی پیشکش کردی، شہریار خان نے ششانک منوہر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

    شہریار خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹیم بھارت نہیں بھیجنا ٹھیک نہیں ہوگا فیصلہ حکومت کرے گی وہ اکیلے سیریز کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ منگل کو بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں غور کرینگے،ہم حکومت سے پوچھ کر جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریری معاہدے تک کسی بات پر کچھ نہیں کہہ سکتے ،تحریری جواب سے پتہ چلے گا کہ ششانک منوہر واقعی سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں یا نہیں۔

    شہریار خان نے کہا کہ معاہدے کے تحت سیریز یو اے ای میں ہونی چاہیے، سیریز کی میزبانی نہ ہونے سے نقصان ہوگا، انکا کہنا تھا کہ بھارت میں جو بھی پاکستانی جاتا ہے ہندو انتہا پسند حملہ کردیتے ہیں، ایسے میں سیریز ایسی جگہ ہونی چاہیے جہاں کھلاڑیوں کی سیکورٹی پر خطرات نہ ہو.

    یاد رہے کہ پاک بھارت سیریز دسمبر میں کھیلی جانی تھی تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ابھی تک سیریز کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہیں۔

  • ششانک منوہر نے پاک بھارت سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دے دیا

    ششانک منوہر نے پاک بھارت سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دے دیا

    نئی دہلی : بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے پاک بھارت سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دے دیا.

    بی سی سی آئی نے پاک بھارت سیریز کا معاملہ پھر لٹکا دیا، بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے ایک مرتبہ پھر پرانا مؤقف اپنایا اور گیند حکومتی کورٹ میں ڈال دی۔

    بھارتی بورڈ کے صدر نے کہا کہ پاک بھارت سیریز پر دروازے بند نہیں ہوئے، دسمبرمیں بھارتی ٹیم فری ہوگی، اس لئے سیریز ہو بھی سکتی ہے۔ حتمی فیصلہ دسمبر میں ہوگا۔

    ششانک منوہر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہوگی، حکومت کی اجازت ملنے تک ہم کچھ نہیں کرسکتے،اجازت نہیں ملی تو سیریز نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ چیئرمین پی سی بی بھارتی بورڈ کی دعوت پر بھارت گئے تھے کہ شیوسینا کے غندوں نے بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا۔ شہریارخان کے خلاف نعرے بازی کی ،جس کے بعد پاک بھارت کرکٹ مذاکرت منسوخ ہوگئے تھے۔

  • پاک بھارت سیریز کا امکان ختم نہیں ہوا، شہریار خان

    پاک بھارت سیریز کا امکان ختم نہیں ہوا، شہریار خان

    لاہور: چئیرمین پی سی بی شہریار خان دسمبر میں پاک بھارت سیریز کے لئے پر امید ہیں، انکا کہنا تھا کہ بھارتی آفیشلز سے ملاقات اچھی رہی، سیریز پر بات چیت کیلئے آئندہ ہفتے بھارت جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کا امکان ختم نہیں ہوا، آئی سی سی اجلاس میں بھارت آفیشلز سے ملاقات اچھی رہی، امید ہے کہ اکتوبر کےآخر تک بھارتی بورڈ کا ہاں یا نامیں جواب ضرور آئے گا۔

    شہریار خان نے کہا کہ بی سی سی آئی کے نئے سربراہ ششانک منوہر نے سیریز پر بات چیت کیلئے انہیں دورہ بھارت کی دعوت دی ہے، وہ آئندہ ہفتے بھارت جاسکتے ہیں۔

    چئیرمین بورڈ نے کہا کہ پاکستا ن کا نقصان نہیں ہوگا، بھارتی بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے۔

    شہر یار خان نے کہا کہ بھارت سے جواب مثبت آیا توٹھیک ورنہ دوسرآپشن دیکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے تمام دروازے کھلے ہیں، اب گیند بھارت کی کورٹ میں ہے.

  • بھارت سیریز نہیں کھیلنا چاہتا تو پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں :آفریدی

    بھارت سیریز نہیں کھیلنا چاہتا تو پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں :آفریدی

    لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ باربار بھارت کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے بھارت کےنہ کھیلنے سے پاکستان کی کرکٹ کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔

    دورہ زمبابوے کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے دوسرے روز میڈیا سے گفتگو کرتے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ بارباربھارت کے پیچھے کیوں بھاگا جارہا ہے۔

    آفریدی نے کہا کہ دونوں ممالک کی عوام پاک بھارت سیریزکا انعقاد چاہتی ہیں اگر دونوں ممالک کی سیریز کا انعقاد ہوا توایشیز سے بڑی سیریزہوگی۔

    آفریدی کا کہنا تھا کہ کبھی کسی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھازمبابوے کا دورہ ان کے اورٹیم کے لئے اہم ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے معیاری ٹیم بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار ہونے والے سابق کپتان سلمان بٹ نے ان سے آکر معافی مانگی تھی اورانہوں نے سلمان بٹ کو کرکٹ جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔

  • کشیدگی کے خاتمے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہونی چاہیئے، شعیب اختر

    کشیدگی کے خاتمے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہونی چاہیئے، شعیب اختر

    لاہور : پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرحدی کشیدگی کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں ممکنہ پاک بھارت کرکٹ سیریز ملتوی کردینی چاہیئے۔شعیب اختر کے اس بیان سے کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف فاسٹ  بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سرحد پر جاری کشیدہ حالات میں کرکٹ ہونی ہی نہیں چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہناتھاکہ جب تک سفارتی سطح پر حالات مستحکم نہیں ہو جاتے اس سے پہلے کھیل کود کا نام بھی نہیں لینا چاہیئے۔

    یہ سیریز کھیلنے کا صحیح وقت نہیں ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور ہونا چاہئے مگر بدقسمتی سے جو کچھ بھارتی افواج کی جانب سے اس وقت سرحدوں پر ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ دونوں ٹیموں کے مابین کرکٹ سیریز کھیلنے کا درست وقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز رواں سال دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول ہے۔

    بھارت کی جانب سے سیالکوٹ سمیت دیگر سیکٹرز میں سرحدی خلاف ورزی کی خبروں کے بعد سابق فاسٹ بولر نے پاک بھارت سیریز کو ہی بولڈ کردیا۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا

    پاک بھارت کرکٹ سیریز پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا

    نئی دہلی : پاک بھارت کرکٹ سیریز پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا، بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حالات بہتر ہونے تک سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

    بھارت میں گورداس پور کا واقعے پر بی سی سی آئی نے ایک بار پھر کرکٹ کو نشانہ بناڈالا، بی سی سی آئی کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت سیریز کے خلاف نہیں ہیں لیکن جب تک حالات کشیدہ ہیں پاکستان کے ساتھ سیریز نہیں کھیلی جاسکتی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں سال دسمبر میں دو ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے پر مشتمل سیریز یو اے ای میں شیڈول ہے، دونوں ممالک کے درمیان دو ہزار آٹھ میں ممبئی حملوں کے بعد سے اب تک کوئی باہمی سیریز نہیں کھیلی گئی۔

  • پاک بھارت تعلقات بہتری، مودی نےکرکٹ کا سہارا لے لیا

    پاک بھارت تعلقات بہتری، مودی نےکرکٹ کا سہارا لے لیا

    نئی دہلی: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نےپاکستان سے تعلقات بہتربنانے کیلئے کرکٹ ڈپلومیسی کا سہارا لے لیا۔

    بھارتیہ جنتا پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی نے ارکان سے مشاورت کے بجائے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

    مودی کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے ارکان پاک بھارت کرکٹ مخالف بیان بازی سے گریز کریں، کرکٹ ایشیا سمیت دنیا بھرمیں مقبول کھیل ہے جس کے آغاز سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے تعلقات بہترہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خطے کے کرکٹ شائقین بھی پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کوایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مفاہمت کی یاداشت کے تحت دونوں ممالک کو آئندہ آٹھ سالوں میں چھ سیریز کھیلنی ہیں جس کا آغاز رواں سال دسمبر میں یو اے ای میں ہونے والی سیریز سے ہونا ہے۔