Tag: pak india war

  • پاکستانی قیدی: بھارتی پائلٹ پاک فوج کا شکر گزار

    پاکستانی قیدی: بھارتی پائلٹ پاک فوج کا شکر گزار

    راولپنڈی: بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے کہا ہے کہ  پاک فوج کا رویہ پیشہ وارانہ اور متاثر کن ہے ہماری فوج کو ایسا رویہ اپنانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی صورت میں زندہ گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے ساتھ پاکستانی حکام اچھے رویے سے پیش آئے جس کا اُس نے خود بھی اعتراف کیا۔

    بھارتی پائلٹ کی ایک ویڈیو ریلیز کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُس کے چہرے پر سکون اور ہاتھ میں چائے کا کپ ہے۔

    اس موقع پر ابھی نندن سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سا طیارہ اڑا رہا تھا تو اُس نے معذرت کرتے ہوئے جواب دینے سے گریز کیا۔ بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے طیارےکی معلومات آپ کوریکارڈسےمل جائیگی۔

    پائلٹ نے بتایا کہ وہ جنوب بھارت کا رہنے والا اور شادی شدہ ہے۔ ابھی نندن نے پاک فوج کے کردار اور رویے کو پیشہ وارانہ اور متاثر کن قرار دیتے ہوئے اپنی فوج کو مشورہ دیا کہ ہمیں بھی یہی رویہ اپنانا چاہیے۔

    ابھی نندن کا کہنا تھا کہ پاکستانی افسران کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے، پاک فوج کے جوانوں نے ہجوم سے میری جان بچائی جس پر میں کپتان سے لے کر ہر محافظ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج  نے بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

    اس موقع پر پاکستانی حکام کی جانب سے ابھی نندن سے چائے سے متعلق پوچھا گیا تو اُس نے بولا چائے بہت اچھی ہے۔

    دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان کی قید میں صرف ایک بھارتی پائلٹ ہے جبکہ پاکستانی حکام نے بھی جنگی قیدی بننے والے بھارتی افسر کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے شیردل جوانوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی جہازوں کو تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی پائلٹ زندہ گرفتار ہوا تھا۔

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  آج صبح گرائے جانے والے دو بھارتی جہازوں کے واقعے پر پریس کانفرنس کررہے تھے، جس کے دوران انہوں نے  بھارتی  پائلٹ کی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کے یونی فارم میں ملوث بھارتی فضائیہ کا افسر  خود اعتراف کررہا ہے کہ وہ بھارتی ایئر فورس کا ونگ کمانڈر ہے۔ ویڈیو میں اس نے اپنا نام  اوی نندن بتا یا ہے اور اپنا سروس نمبر 27981 بتایا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والا پاک فضائیہ کا ہیرو

    یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا کیاجارہا ہے کہ  ان کی فضائیہ نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک ان کی طرف سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان نے اپنی حدود میں گرنے والے طیارے کی تصاویر، بھارتی  پائلٹ اور اس سے ملنے والی دستاویزات مقامی اور عالمی میڈیا  کے سامنے پیش کردیں۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ صورتحال کی وجہ سے ایئر اسپیس بند ہے، پاکستان نے اپنے دفاع میں جواب دیا ہے، پاکستان ہمسایوں سمیت خطے میں امن چاہتا ہے، جارحیت کی گئی یا جنگ مسلط کی گئی بھرپور جواب دینے کی صلاحیت ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ کےخصوصی آپریشن کی ویڈیوکچھ دیرمیں جاری کریں گے، زخمی بھارتی پائلٹ کیساتھ مہذب قوم کی طرح سلوک کیا اور اس کا سی ایم ایچ میں علاج جاری ہے۔

  • جنگ ہوئی تو بھارت دنیا کے نقشے سے ہی مٹ جائے گا، سردارعتیق احمد

    جنگ ہوئی تو بھارت دنیا کے نقشے سے ہی مٹ جائے گا، سردارعتیق احمد

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی حماقت کی تو ہندوستان عالمی نقشہ سے مٹ جائے گا، پلوامہ حملہ اجیت دیول ڈاکٹرائن کا نتیجہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار عتیق نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں، ان کو مکمل مذہبی آزادی حاصل نہیں، نام نہاد جمہوری ملک ہونے کے دعویدار ہندوستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

    پلوامہ واقعے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دراصل آئندہ انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر پاکستان مخالف مہم جوئی کررہے ہیں، پلوامہ حملہ اجیت دیول ڈاکٹرائن کا ہی نتیجہ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گلی گلی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے ہندوستان کی تباہی کی علامت ہیں، بھارت کے جنگی جنون سے ایشیا کے امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    سردار عتیقکا کہنا تھا کہ  اگر  بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی حماقت کی تو ہندوستان ہمیشہ کیلئے عالمی نقشہ سے مٹ جائے گا۔

    مزید پڑھیں: پلوامہ واقعے کا فائدہ صرف مودی کو ہو رہا ہے، سکھ رہنما گُر پتونت سنگھ

    واضح رہے کہ سکھ رہنما گُر پتونت سنگھ نے گزشتہ دنوں اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو مارا ہے۔

    پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو مسلسل ہوا دینے پر سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار الیکشن قریب آنے پر یہ سب کر رہی ہے، صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ پلوامہ واقعے کا فائدہ صرف مودی کو ہو رہا ہے۔

  • بھارت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے والی آب دوز کے اعزازمیں تقریب

    بھارت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے والی آب دوز کے اعزازمیں تقریب

    کراچی: سنہ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی بحریہ کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز کا یاد میں آج ’ ہنگور ڈے‘ منایا جارہاہے، آب دوز اور اس کے عملے کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج پاک بحریہ نے ’ ہنگورڈے کی خصوصی تقریب منعقد کی جس کے مہمان خصوصی وائس ایڈ مرل عبید اللہ خان تھے ، تقریب میری ٹائم میوزیم کراچی میں منعقد کی گئی۔

    ہنگور نامی اس آب دوز نے بھارت کے ککری نامی جنگی بحری جہاز کو سمندر برد کرد یا تھا جبکہ کرپان نامی جہاز کو بھی شدید نقصان پہنچایا تھا۔ جنگِ عظیم دوئم کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کسی آب دوز نے جنگی بحری جہاز کو غرقاب کیا تھا۔

    آب دوز کا بنیادی کام سمندوں میں دشمن کے جہازوں کی نقل و حمل کو روکنا اور دشمن کی جانب سے بچھائی گئی سمندری مائنز کا صفایا کرنا ہوتا ہے، تاہم کسی بھی جھڑپ میں دشمن سے نپٹنے کے لیے آب دوز تارپیڈو نامی میزائل سمیت دیگر ہتھیاروں سے بھی لیس ہوتی ہے اور اسی خوف سے دشمن کے بحری جہاز آب دوز کی موجودگی میں بہت احتیاط سے حرکت کرتے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل عبید اللہ خان نے بتایا کہ جنگ کے دوران ’ہنگور‘ نے دشمن پر تین حملے کیے تھے ۔ پہلا حملہ ناکام ہوگیا تھا جبکہ دوسرے اور تیسرے حملے میں دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا تھا۔ ان کا ایک جہاز تباہ و برباد جبکہ دوسرا ناکارہ ہوکر رہ گیا تھا۔

    انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں اپنے نوجوان کو تلقین کروں گا کے کوئی وقت ایسا نہیں آنا چاہے، جب آپ یہ سمجھیں کہ آپ اچھے ہو گئے ہیں اور مزید بہتری کی گنجائش نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر وقت یہ خیال رکھنا چاہیئے کہ ابھی اور بہتر کرنے کی گنجائش ہے اور گنجائش ڈھونڈنے میں ہی کامیابی ہے۔ تقریب میں ہنگور نامی اس آب دوز اور اس کے شیر دل عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا تھا۔

  • سن 1965 کی پاک بھارت جنگ ، ملکہ ترنم نور جہاں کا کردار

    سن 1965 کی پاک بھارت جنگ ، ملکہ ترنم نور جہاں کا کردار

    سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی بہادرافواج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ ہرکوئی اپنے اپنے انداز میں وطن عزیز کے لیے قربانی دینے کو بے قرارتھا۔

    اس دوران فنکاروں اور گلوکاروں کا کردار بھی قابل دید رہا، ملکہ ترنم نورجہاں کے گیتوں کا پاکستانی افواج پرکیا اثر پڑا۔

    انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں ملکہ ترنم نور جہاں کو سب سے زیادہ ملی ترانے ریکارڈ کرانے کا اعزاز حاصل ہوا،جنگ کے پرجوش لمحات میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گیت نشر ہوتے تو میدان جنگ میں لڑنے والے پاک افواج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہوجاتے، ساتھ ہی عوام پر بھی وجد طاری ہوجاتااور ہر کوئی میدان جنگ کی طرف چل دیتا۔

    سانگ میرا ماہی چھیل چھبیلا، ہائے نی کرنین نی جرنیل نی،  زندہ ہے لاہور پائندہ ہے لاہور اے پتر ہٹاں تے نیں وکدے توں لبدی پھریں بازار کڑے ملکہ ترنم نے اپنے ملی نغموں سے جارح بھارتی فوج کو وطن کی حفاظت کرتی ہوئی غیور قوم کا پیغام دیا۔

     سیالکوٹ تو زندہ رہے گا تو زندہ رہے گا، میرا سوہنا شہر قصور نی اے میریا ڈھول سپاہیا وے تینوں رب دیاں رکھاں انیس سو پیسنٹھ کی پاک بھارت جنگ میں جہاں میڈم نور جہاں کے گیتوں نے پاک افواج کے حوصلوں اور جذبوں کو بڑھایا وہیں شہنشاہ غزل مہدی حسن،مسعود رانا، مہناز بیگم نے بھی اپنے گیتوں سے فوجی جوانوں کے حوصلے بلند کیے۔

  • سن 1965 کی پاک بھارت جنگ ، ملکہ ترنم نور جہاں کا کردار

    سن 1965 کی پاک بھارت جنگ ، ملکہ ترنم نور جہاں کا کردار

    سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی بہادرافواج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ ہرکوئی اپنے اپنے انداز میں وطن عزیز کے لیے قربانی دینے کو بے قرارتھا۔

    اس دوران فنکاروں اور گلوکاروں کا کردار بھی قابل دید رہا، ملکہ ترنم نورجہاں کے گیتوں کا پاکستانی افواج پرکیا اثر پڑا۔

    انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں ملکہ ترنم نور جہاں کو سب سے زیادہ ملی ترانے ریکارڈ کرانے کا اعزاز حاصل ہوا،جنگ کے پرجوش لمحات میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گیت نشر ہوتے تو میدان جنگ میں لڑنے والے پاک افواج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہوجاتے، ساتھ ہی عوام پر بھی وجد طاری ہوجاتااور ہر کوئی میدان جنگ کی طرف چل دیتا۔

    سانگ میرا ماہی چھیل چھبیلا، ہائے نی کرنین نی جرنیل نی،  زندہ ہے لاہور پائندہ ہے لاہور اے پتر ہٹاں تے نیں وکدے توں لبدی پھریں بازار کڑے ملکہ ترنم نے اپنے ملی نغموں سے جارح بھارتی فوج کو وطن کی حفاظت کرتی ہوئی غیور قوم کا پیغام دیا۔

     سیالکوٹ تو زندہ رہے گا تو زندہ رہے گا، میرا سوہنا شہر قصور نی اے میریا ڈھول سپاہیا وے تینوں رب دیاں رکھاں انیس سو پیسنٹھ کی پاک بھارت جنگ میں جہاں میڈم نور جہاں کے گیتوں نے پاک افواج کے حوصلوں اور جذبوں کو بڑھایا وہیں شہنشاہ غزل مہدی حسن،مسعود رانا، مہناز بیگم نے بھی اپنے گیتوں سے فوجی جوانوں کے حوصلے بلند کیے۔

  • پاک بھارت جنگ ہوئی توبھارت کو زیادہ نقصان ہوگا، امریکی اخبار

    پاک بھارت جنگ ہوئی توبھارت کو زیادہ نقصان ہوگا، امریکی اخبار

    نیو یارک : امریکی اخبار کے اداریے کے مطابق پاک بھارت جنگ کی صورت میں بھارت کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جنگ کی صورت میں بھارت طاقتور ہونے کے باوجود زیادہ نقصان اٹھائے گا، دونوں ممالک میں کشمیر کا مسئلہ خطرناک فلیش پوائنٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔

    امریکی اخبار کے شائع ہونے والے اداریے میں کہنا ہے کہ دونوں ممالک کشمیر کے معاملے پر احتیاط سے کام لیں، اخبار نے خدشہ ظاہر کیا کہ کشیدگی ایٹمی ممالک میں نئی جنگ کاسبب نہ بن جائے۔

  • بھارت سیکولرنہیں ہندو انتہا پسند ریاست ہے، پرویزمشرف

    بھارت سیکولرنہیں ہندو انتہا پسند ریاست ہے، پرویزمشرف

    کراچی : سابق صدر پاکستان اورجنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔

    غلط فہمی بھارتی فوج کو نہیں صرف نریندرمودی کو ہے۔بغل میں چھری منہ میں رام رام کا کھیل بند کیاجائے۔بھارت سیکولرنہیں ہندو انتہا پسندریاست ہے۔

    ان خیالات کا اظہار جنرل (ر) پرویزمشرف نے اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویز مشرف نے کہا کہ بنگلہ دیشی عوام کی سوچ تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور بنگلہ دیشی وزیر اعظم اپنی عوام کو بھی گمراہ کررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2002 میں بھارت اپنی آٹھ ڈویژن فوج سرحد پر لے آیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

    یہ 1971 نہیں ہے اور نہ ہی ہم میانمار ہیں، ہماری فوج تمام تر جنگی سازوسامان اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے، اگر جنگ ہوئی تو دونوں جانب سے بہت نقصان ہوگا، انڈیا اپنی غلط  فہمیاں دور کرلے۔

    بھارتی وزیروں کو پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کے توازن کا اندازہ نہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتتا تو اس قسم کی دھمکی کا بھرپور اور سخت جواب دیتا۔

    انہوں نے کہا نریندر مودی آر ایس ایس کے ممبر رہ چکے ہیں ان ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اور وہ مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوّث رہے ہیں۔

    خود کو سیکولر کہنے والے اپنے عمل سے خود کو نان سیکولر ظاہر کررہے ہیں، ان کی مثال بغل میں چھری منہ میں رام رام والی ہے۔

    مودی کو چاہیئے کہ وہ انڈیا کو ہندو ریاست قرار دے دیں، اور اس کا  نام ہندو ریپبلک آف انڈیا رکھ دیں، ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پھانسیاں سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں۔

    جنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی بہت سی کمزوریاں ہیں اوراگر جنگ ہوئی تو ہمارے پاس بھارت کو شکست دینے کے بہترین پلان موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے دہشت گردی کا راستہ اختیار کیا تو یہ آپشن ہم بھی انڈیا کیخلاف استعمال کر سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بھارت بلوچستان میں بد امنی پھیلا رہا ہے، اور افغانستان میں موجود بھارتی سفارت خانوں میں را کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔