Tag: Pak india

  • افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں بھی امن قائم نہیں ہو گا،سرتاج عزیز

    افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں بھی امن قائم نہیں ہو گا،سرتاج عزیز

    واشنگٹن : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طالبان اورافغان حکام کےبراہ راست مذاکرات سے امن کوششوں کےاستحکام میں مدد ملےگی۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان اگلے دس سے پندرہ روز میں ملاقات ہو سکتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں خارجہ تعلقات کونسل کے زیر اہتمام تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں بھی امن قائم نہیں ہو گا۔ حکومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بھرپور کارروائی کی ہے۔

    علاوہ ازیں واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستانی علاقوں میں بھارتی دہشت گردی کےشواہد امریکہ کے حوالے کردیئے ہیں۔

    ان کا کہناتھا کہافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے، بلوچستان اورکراچی کی دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ثبوت بھی دے دئیے۔

    پاکستان اورامریکا کے دفاعی اورسیکورٹی تعاون میں بہتری آرہی ہے۔توقع ہے ایف سولہ طیارے جلد پاکستان کے حوالے کردئیے جائیں گے۔

    سرتاج عزیزنےکہا کہ بھارت جوہری ہتھیاروں میں کمی کرے توپاکستان بھی جوہری ہتھیاروں میں کمی پرغورکرسکتا ہے۔

    اس سےقبل پاک امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے میں پاک بھارت مذاکرات، کشیدگی میں کمی کے اقدامات سمیت دیگرامورپراتفاق کیا گیا۔

     

     

  • بھارت کی جانب سے پاکستان کو سیف گیمز میں شرکت کی دعوت

    بھارت کی جانب سے پاکستان کو سیف گیمز میں شرکت کی دعوت

    لاہور : بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے چار رکنی وفد نے سائوتھ ایشین گیمز کے سلسلہ میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجیو مہتہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے بغیر ایونٹ ادھورا رہتا ہے۔

    اسی لئے بھارتی وفد خود دعوت دینے یہاں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی دستے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ پاکستانی دستے کو خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے گوہاٹی لے جانے کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

    پی او اے کے صدر عارف حسن نے کہا کہ پاکستان کا سیکیورٹی وفد بھارت کا دورہ کرے گا۔ جس کے بعد حکومت سے دورے کی اجازت مانگی جائے گی۔

  • پاک بھارت ڈی جی رینجرز کی ملاقات آج ہوگی

    پاک بھارت ڈی جی رینجرز کی ملاقات آج ہوگی

    نئی دہلی /اسلام آباد: پاکستان اوربھارت کے ڈائریکٹرجنرل رینجرز کے درمیان ملاقات آج نئی دلی میں ہوگی، ملاقات میں سرحدی کشیدگی اوراتنظامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل رینجرز آج ملاقات کریں گے، پنجاب رینجرز کا سولہ رکنی وفد چار روزہ دورے پر نئی دلی پہنچے گا۔

    ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل عمرفارق برکی اپنے بھارتی ہم منصب انسپکڑ جنرل بی ایس ایف سے ملاقات میں سرحدوں پر بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ، ورکنگ باؤنڈری، سیکورٹی اورانتظامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت ڈی جی رینجرز کی ملاقات کا اعلان چھبیس اگست کوکیا گیا تھا۔

    دوسری جانب کراچی میں بھارتی قونصل جنرل منی شنکرآئر کا کہنا ہے کہ باہمی مسائل کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہئیں اور دونوں ملکوں کو تنازعات کو مذاکرات کی میز پرحل کرنا چاہئیے۔

  • پاک بھارت عسکری حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد

    پاک بھارت عسکری حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد

    لاہور: پاک بھارت عسکری حکام کےدرمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد ہوا، ملاقات نو ستمبر کو ہونے والی میٹنگ کا طریقہ کار طے کرنے لیے ہوئی ۔

    کشمیری حریت رہنماؤں کی پاکستان کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے معاملے پر مذاکرات کی دھجیاں اڑانے کے بعد اب پاک بھارت عسکری حکام کےدرمیان فلیگ میٹنگ ہوئی، رینجرز ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر ہونے والی یہ ملاقات نو ستمبر کو ہونے والی میٹنگ کا طریقہ کار طے کرنے لیے ہوئی ۔

    پاکستان اور بھارت کے سرحدی حکام کے سربراہان کے درمیان مذاکرات 9ستمبر سے نئی دہلی میں ہوں گے ، رینجرز حکام کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی کریں گے جبکہ بھارت کی نمائندگی انسپکٹر جنرل بارڈر سکیورٹی فورس انیل پلیوال کی سربراہی میں وفد کرے گا، یہ مذاکرات 13ستمبر تک نئی دہلی میں جاری رہیں گے۔

    رینجرز حکام کے مطابق ان مذاکرات کے طریق کار اور تفصیلات کے تعین کیلئے ایک فلیگ میٹنگ واہگہ بارڈر پر منعقد ہوئی ، جس میں رینجرز اور بی ایس ایف کے نمائندوں نے شرکت کی ، ذرائع کے مطابق سرحدی حکام کے مابین مذاکرات میں بھارت کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزیوں اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی شہری آبادی اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کے واقعات پر احتجاج بھی کیا جائے گا اور ان کے سدباب کا مطالبہ پیش کیا جائے گا۔

    رینجرز حکام کے مطابق دونوں ممالک کے سرحدی فورسز کے سربراھان 1961ء کے گراؤنڈ رولز کے تحت سال میں دو بار اس سطح پر ملاقاتیں کرکے بات چیت کرتے ہیں۔

  • پاک بھارت سرحدی کشیدگی: واہگہ باڈر پر تحائف کا تبادلہ نہ کرنے کا فیصلہ

    پاک بھارت سرحدی کشیدگی: واہگہ باڈر پر تحائف کا تبادلہ نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے افسران کی جانب سے واہگہ بارڈر پر ایک دوسرے کو مٹھائی کے تحفے نہیں دیئے جائیں گے۔

    پاک بھارت بارڈر پر جاری سرحدی کشیدگی کے باعث اس سال ۱۴ اور ۱۵ اگست کو مٹھائی اور تحائف کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع ہر دونوں ممالک کے سیکورٹی فورسز ایک دوسرے کے ساتھ روایتی انداز میں مٹھائی اور تحفوں کا تبادلہ ہوتا تھا۔

    گزشتہ ماہ عید کے موقع پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث پاکستان نے بھارتی افواج سے مٹھائی لینے سے انکار کردیا تھا۔

  • لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت تجارت آج سے بحال

    لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت تجارت آج سے بحال

    مظفر آباد : کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان لائن آف کنٹرول کی چکوٹھی-اڑی کراسنگ کے ذریعے آج سے تجارت اور سفر بحال ہو جائے گا۔

    ایل او سی کے ذریعے آمد و رفت کیلئے آج کا دن مختص کیا گیا ہےجبکہ منگل سے جمعہ تک دو کراسنگ پوائنٹس مظفر آباد اور پونچھ سےتجارتی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

    چھ فروری کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے مبینہ طور پر پاکستانی کشمیر سے آنے والے کینو سے لدے ایک ٹرک سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی تھیں،

    جس کے بعد چکوٹھی-اڑی پوائنٹ پر تجارت اور سفر روک دیا گیا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست ڈرائیور کے حامیوں کے احتجاج پر سیکورٹی صورتحال خراب ہوگئی تھی۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز:  بھارت ایم او یو معاہدے پر برقرار

    پاک بھارت کرکٹ سیریز: بھارت ایم او یو معاہدے پر برقرار

    لاہور: پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی پر بی جے پی کے سائے منڈلانے لگے، بھارت نے واضح کیا ہے کہ ایم او یو برقرار ہے، لیکن کلیرنس بھارتی حکومت سے مشروط ہے۔

    پاک بھارت کرکٹ روابط ایک بار پھر کھٹائی میں پڑتے نظر آرہے ہیں، بھارتی بورڈ نے بھی گیند کو مودی سرکارکی کورٹ میں پھینک دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا تھا کہ بھارت ایم او یو پر برقرار ہے، لیکن کرکٹ روابط کی بحالی کیلئے حکومتی اجازت بھی مشروط ہے۔

    شہریار خان نے کہا کہ ایم او یو پر دستخط گذشتہ حکومت کے ساتھ کیے،اب وقت اور حالات بدل چکے ہیں۔امید ہے مودی سرکار معاہدے کی پاسداری کرے گی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایم او یو میں دونوں ممالک آئندہ آٹھ سالوں میں چھ سیریز کھیلی جائیں گی، چار میچز کی میزبانی پاکستان اور دو میچ کی بھارت کرے گا۔

  • پاک بھارت کرکٹ ممبئی حملوں سے متاثرہوئی،شہریارخان

    پاک بھارت کرکٹ ممبئی حملوں سے متاثرہوئی،شہریارخان

    کراچی: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط ممبئی حملوں کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو جمہوری انداز میں چلایا جائیگا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ ممبئی حملوں کی وجہ سے متاثر ہو ئی ہے۔ پی سی بی چئیرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں میں مشکل حالات میں کھیلنے کی خوبی نہیں ہے اور انہیں فواد عالم سے سیکھنا چاہیے۔

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ بورڈ میں ڈاؤن سائزنگ کے سلسلے کو شروع کیا جائے گا۔ شہریار خان نے اس بات کی تردید کی وہ ڈمی چیئرمین ہیں اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی سارے فیصلے کرتے ہیں۔ پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کا اعلان جلد ہوگا۔

  • پانی کا تنازعہ:پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    پانی کا تنازعہ:پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعے پر بات چیت کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعے پر بات کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔

    گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن پر پاکستان کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔تاہم بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے لچک دکھانے کیلئے تیار نہیں۔

    پاکستان سپل ویز کے ڈیزائن میں تبدیلی چاہتا ہے تاکہ معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو پانی برابر سے ملے۔دوطرفہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ جبکہ بھارت کی طرف کشوندر وہرا کر رہے ہیں۔

  • ستمبر میں پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات متوقع

    ستمبر میں پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات متوقع

    واشنگٹن : پاکستان کی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ضرور شریک ہوں، جس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے۔

    جنرل اسمبلی کا اجلاس رواں سال ستمبر میں نیو یارک میں ہوگا، وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم کی امریکا سمیت کئی اہم ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی کوشش کر رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان پاک بھارت وزرائے اعظم کی متوقع ملاقات کا خیر مقدم کرے گا۔

    طارق فاطمی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھارت اور افغانستان سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اب پاکستان کو توقع ہے کہ دونوں ممالک بھی مثبت جواب دیں گے۔

    وزیر اعظم نواز شریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے تھے اور اسکے بعد دونوں رہنماؤں سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا تھا، پاکستان کو توقع ہے کہ یہ ملاقات پاک بھارت تعلقات میں ایک مثبت تبدیلی کا باعث ہوں گے۔