Tag: pak iran border

  • ایران اسرائیل جنگ کے باوجود پاک ایران سرحد کھلی ہے، ذرائع وزارت خارجہ

    ایران اسرائیل جنگ کے باوجود پاک ایران سرحد کھلی ہے، ذرائع وزارت خارجہ

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باوجود پاک ایران سرحد بدستور کھلی ہے۔

    اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کا فضائی راستہ بند لیکن زمینی سرحد سے آمد و رفت جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایران سے پاکستانی زائرین سرحد کے راستے وطن واپس آ رہے ہیں اور پاکستان سے ایران جانے والے بھی زمینی راستے سے سرحد پار کر رہے ہیں۔

    ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، پاکستان سفیر دفتر خارجہ میں ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

    ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کو وطن واپس لایا جا رہا ہے جبکہ پاکستان پہلے ہی زائرین کے لیے ایڈوائزری جاری کر چکا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے جمعے سے زائرین کو اپنے شیڈول پر نظرثانی کی ہدایت کر رکھی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-iran-border-remain-open-24-7-for-pilgrims/

  • دہشت گردوں کا پاک ایران  سرحد پر فوجی  چوکی پر حملہ، ایک جوان شہید

    دہشت گردوں کا پاک ایران سرحد پر فوجی چوکی پر حملہ، ایک جوان شہید

    راولپنڈی : پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پرحملے کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا تاہم جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کوشدید نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان میں عبدوئی سیکٹرمیں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک ظہیراحمدشہید ہوگیا ، سیکیورٹی فورسز نے فرارہونےوالےدہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی ، جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کوشدیدنقصان پہنچا۔

    ترجمان کے مطابق شہیدلانس نائیک ظہیراحمدکاتعلق نوشکی سےہے، لانس نائیک ظہیراحمد نے بہادری سے لڑتےہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کامقصدبلوچستان کےامن وترقی کومتاثرکرناہے، سیکیورٹی فورسزدشمن عناصرکی کارروائیوں کوشکست دینےکیلئے پُرعزم ہیں۔

  • پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، آرمی چیف

    پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، آرمی چیف

    تہران : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ  کا کہنا ہے کہ  پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، پاکستان، ایران برادر ممالک اور تاریخی ثقافت کے حامل ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ ایران کے دورے پر ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایران کے صدرحسن روحانی ، وزیر خارجہ جواد ظریف اور ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری سے اہم ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں اورکامیابیاں کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان مثبت کرداراداکررہا ہے۔

    ملاقاتوں میں باہمی تعاون اوررابطوں کومزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد امن اوردوستی کی سرحد ہے، بہترسیکیورٹی منیجمنٹ سے دہشتگردی سے مؤثر طورپر نمٹاجا سکتا ہے ، پاکستان، ایران برادر ممالک اور تاریخی ثقافت کے حامل ہیں۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری سے بھی ملاقات کی اور افغان صورتحال، خطے میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے پا ک ایران سرحد پر بہترسیکیورٹی انتظامات پرزوردیا جبکہ سرحدی سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

    ایرانی قیادت نے د ورہ ایران پرآرمی چیف کاشکریہ ادا کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے د ورہ ایران پر آرمی چیف کاشکریہ ادا کیا جبکہ تہران میں جی ایچ کیو آمد پر جنرل باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور آرمی چیف نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک ایران سرحدی حدود میں تعمیر ہونے والے "باب پاکستان” کا افتتاح

    پاک ایران سرحدی حدود میں تعمیر ہونے والے "باب پاکستان” کا افتتاح

    چاغی : پاک ایران سرحدی حدود میں پاکستان کے نام سے بنائے گئے گیٹ باب پاکستان کا افتتاح کر دیا ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چاغی میں پاک ایران سرحدی حدود میں پاکستان کے نام سے بنائے گئے گیٹ کا افتتاح کیا گیا، گیٹ کا افتتاح کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ عامرریاض نے کیا، گیٹ کی افتتاحی تقریب میں بلوچستان کے اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

     

    riaz

    گیٹ کی تعمیر پر دو کروڑ روپے کی لاگت آئی، پاکستان گیٹ تعمیر کرنے کا مقصد پاک ایران تجارتی نقل وحرکت کو بڑھانا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق باب پاکستان پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے نادرا کا سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محکمہ کسٹمز، ایف آئی اے اور امیگریشن کے دفاتر بھی قائم کیے گئے ہیں، جس پر لیویز اور فرنٹیئر کور تعینات ہیں۔

    پاکستان گیٹ کی تعمیر سے تفتان میں بارڈر ٹرمینل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، جس کا آغاز 16 جولائی 2016 میں ہوا تھا۔ بارڈر ٹرمینل کی تعمیر دو گیٹس کی تیاری پر مشتمل تھی، جن میں سے پہلا گیٹ زیرو لائن پر جبکہ دوسرا یادگاری گیٹ پاکستانی حدود میں سرحد سے 200 میٹر اندر اونچے مقام پر تعمیر کیا گیا جو سرحد کے دونوں اطراف سے دو کلومیٹر دور سے بھی نظر آجاتا ہے۔

    پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کردیا جائے گا، جس میں ایران جانے والے زائرین و دیگر مسافروں کے لیے آرام گاہ اور تجارتی سرگرمیوں کا انتظام چلانے کے لیے این ایل سی یارڈ کی تعمیر شامل ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ راستہ ایران اور یورپ سے تجارت کے لیے استعمال ہونے والا قدیم ترین ہے اور ہر سال ہزاروں ملکی و غیر ملکی مسافر اس راستے یورپ اور ایران سے سفر کرتے ہیں، اسی راستے سے اسلامہ جمہوریہ پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ضلع چاغی میں تفتان کے مقام پر ‘پاکستان گیٹ’ کا سنگ بنیاد رواں برس ہی رکھا گیا تھا، ایران پہلے ہی اپنی حدود میں میر جاوا کے مقام پر گیٹ تعمیر کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی ایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ 900 کلو میٹر طویل سرحد ہے جبکہ ان پڑوسی ممالک سے 2014 میں سیکیورٹی کے حوالے سے تعاون بڑھانے اور سرحد سے دہشت گردوں کے خاتمے کا فیصلہ ہوا تھا۔

  • ایرانی صوبے سیستان کے گورنر کا کوئٹہ کا دورہ

    ایرانی صوبے سیستان کے گورنر کا کوئٹہ کا دورہ

    کوئٹہ: ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے گورنر نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پرشرپسند عناصر موجود ہیں جن کے خلاف وقتاً فوقتاً ایرانی فورسز کارروائی کرتی ہیں۔

    کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے گورنر آقائے علی اوسط ہاشمی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا کو بریفنگ دی گورنر سیستان بلوچستان آقائے علی اوسط نے اپنے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورہ بلوچستان کی تفصیلات بتاتے ہوئے حالیہ دورے سمیت دیگر ملاقاتوں میں پاکستان اورایران کے درمیان اقتصادی معاشی اورتجارتی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر زوردیا۔

    پاک ایران سرحد پر موجود شرپسندوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں جانب کے علاقوں میں ایسے افراد موجود ہیں جو کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے، ایرانی افواج ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے اپنے علاقے میں کاروائی کرتی رہتی ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پاک ایران سرحدی واقعات کو مل جل کر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے چاہتے ہیں۔ خواہش ہے تفتان کے علاوہ گوادر، پنجگور اورتربت کے راستوں پربھی ہمسایہ ملک کے ساتھ قانونی تجارت شروع کریں۔

  • ایرانی فورسزکی پاکستانی سرحدی حدود کی پھر خلاف ورزی

    ایرانی فورسزکی پاکستانی سرحدی حدود کی پھر خلاف ورزی

    اسلام آباد: ایران کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ایرانی بارڈر فورسز نے پانچ مارٹر گولے داغے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایرانی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہفتہ کی صبح پانچ مارٹر گولے داغے گئے، جو پاکستانی حدود میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کے پاس گرے، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جواب میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھی مارٹر گولے فائر کئے۔

    یاد رہے گزشتہ روز بھی پاک ایران سرحدی علاقے مند میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایف سی کا ایک صوبیدار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق ایرانی فورسز نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ گھنٹے بلا اشتعال فائرنگ کی، ایرانی فورسز کی  فائرنگ سے ایف سی کی گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی تھی، ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اہکار چوکاب میں شرپسندوں کا تعاقب کر رہے تھے،

    ایران کی سکیورٹی فورسز کی بلا جواز سرحدی خلاف ورزیاں ضلع چاغی میں بھی جاری ہیں۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل محمد اعجاز شاہد نے ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایرانی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

  • پاک ایران سرحد پرایرانی فورسز کی فائرنگ ،1 ایف سی اہلکار شہید 3اہلکار زخمی

    پاک ایران سرحد پرایرانی فورسز کی فائرنگ ،1 ایف سی اہلکار شہید 3اہلکار زخمی

    مند: پاک ایران سرحدی علاقےمند میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایف سی کا ایک صوبیدار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق ایرانی فورسز نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئےچھ گھنٹےبلا اشتعال فائرنگ کی، ایرانی فورسزکی فائرنگ سے ایف سی کی گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی ۔۔ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اہکار چوکاب میں شرپسندوں کا تعاقب کر رہے تھے ،آئی جی ایف سی نے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔