Tag: Pak iran gas pipe line

  • پاک ایران گیس پائپ لائن دونوں ممالک کی ترجیحات ہیں، ایرانی رہنما

    پاک ایران گیس پائپ لائن دونوں ممالک کی ترجیحات ہیں، ایرانی رہنما

    اسلام آباد : ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین علاءالدین نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن دونوں ممالک کی ترجیحات میں شامل ہے، امید ہے پاکستان بھی جلد پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کرلے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ ایران کے سفیرمہدی ہنردوست بھی موجود تھے۔

    ایرانی قومی سلامتی کے چیئرمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کادورہ کرنے پرانتہائی خوش ہوں، دورے کا مقصد علاقائی صورت حال پربات چیت کرنا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران مشیرخارجہ سرتاج عزیز، ناصر جنجوعہ ایازصادق، رضاربانی، مشاہد حسین سید سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور حالیہ دورے کا مقصد تعلقات کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

    چیئرمین علاءالدین نے کہا ہے کہ چاہ بہارپورٹ اورگوادر پورٹ ایک ہی جیسی ہیں، چاہ بہاراور گوادر بندرگاہ کو سسٹر پورٹ کادرجہ دیا گیا ہے۔

  • پاک ایران دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے، ایرانی سفیر

    پاک ایران دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے، ایرانی سفیر

    کراچی : ایران نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاک ایران فوجی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، دونوں ممالک میں فوجی تعاون کے فروغ کیلیے بات چیت بے حد ضروری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن پراپنے حصے کا کام ایران نے مکمل کر لیا ہے، آئندہ دو برس میں ایرانی گیس سے پاکستانی مستفید ہوں گے۔

    ہمیں امید ہے کہ پاکستان بھی اپنے وعدے کے مطابق اپنی پائپ لائن کا کام مقررہ وقت میں مکمل کر لے گا، مہدی ہنر دوست نے پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی بطور آرمی چیف تعیناتی خوش آئند ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاک ایران دفاعی تعلقات میں بھی وسعت لائی جائے، جس طرح دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے تعلقات بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اسی طرح دفاعی اور تجارتی تعلقات بھی بام عروج پر پہنچنے چاہیئں، ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے، جس سے معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

    علاوہ ازیں پاک ایران تجارتی تعلقات کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع ہوگئے، مذاکراتی عمل ایک سال میں مکمل کیا جائیگا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات اتوار کو تہران میں شروع ہوئے تھے۔

    مذاکرات میں آزاد تجارتی معاہدے کیلئے ٹیکسوں سے متعلق امورپر بات چیت ہوئی، ورکنگ گروپ کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وزارت تجارت اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق آزاد تجارتی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا، دوطرفہ تجارت کاحجم صرف 27 کروڑ ڈالر ہے جس کو آزاد تجارتی معاہدے کے تحت پانچ سال میں پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔

  • موبائل فونزسمیت مختلف اشیا پردرآمدی ڈیوٹی عائد

    موبائل فونزسمیت مختلف اشیا پردرآمدی ڈیوٹی عائد

    اسلام آباد: حکومت نے محصولات کا ہدف پورا کرنے کیلئے مختلف اشیا پردرآمدی ڈیوٹی عائد کردی ہے جبکہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی منظوری بھی دے دی گئی۔

    وفاقی دارالحکومت میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تجویز پر مختلف درآمدی اشیا پر ڈیوٹی عائد کی گئی۔

    اجلاس میں درآمدی سٹیل کی مصنوعات پرپندرہ فیصد، موبائل فونز پرفی سیٹ دوسو روپے، کولڈرول کوائلزاور پلیٹڈ شیٹس پربھی پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری سمیت اہم بجلی کے نجی کارخانوں کو کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں پانچ فیصد چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کا اطلاق آئندہ تین سال تک ہوگا۔

    اجلاس میں پاک ایران اورتاپی گیس پائپ لائن منصوبوں کی منظوری گئی ہے جس کا مقصد منصوبوں سے حاصل ہونے والی گیس کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانا ہے۔

  • تاپی گیس پائپ لائن کاکام تین سال میں مکمل ہوجائیگا،سرتاج عزیز

    تاپی گیس پائپ لائن کاکام تین سال میں مکمل ہوجائیگا،سرتاج عزیز

    اسلام آباد :مشیرخارجہ سرتاج عزیز نےکہا ہےکہ حکومت تاپی اور آئی پی آئی گیس پائپ لائن منصوبوں پر عمل درآمدکرناچاہتی ہےتاہم کہیں سرمایہ نہیں اورکہیں پابندیاں آڑے آرہی ہیں۔ پاکستان ترکمانستان جوائنٹ کمیشن کےچوتھےاجلاس کےبعد صحافیوں سےبات چیت کرتےہوئےسرتاج عزیزکاکہناتھاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر جیسےہی امریکی پابندیاں اُٹھتی ہیں ویسےہی کام شروع ہوجائے۔

    ترکمانستان،،افغانستان اور پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے رقم کابندوبست کرنےکیلئےکنسورشیم بنایاجارہاہےاور جیسےہی فنڈنگ کا انتظام ہوگا اس پر بھی کام شروع ہوجائیگا۔

    توقع ہےکہ تاپی گیس پائپ لائن کاکام ڈھائی سے تین سال میں مکمل ہوجائیگا۔سرتاج عزیز نےبتایاکہ بھارت سےبجلی درآمد کرنےکیلئےعالمی بینک فیزیبلیٹی رپورٹ بنا رہا ہے۔اس کے بعد اس منصوبے پر کام شروع ہوجائیگا۔