Tag: Pak Iran Gas Pipeline Project

  • پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیشرفت، پاکستان اربوں روپے کے ہرجانے سےبچ گیا

    پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیشرفت، پاکستان اربوں روپے کے ہرجانے سےبچ گیا

    اسلام آباد : پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے ایران اور پاکستان کی گیس کمپنیوں نے ترمیمی معاہدے پر دستخط کر دیے ، پاکستان کو اب ایران کو جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیشرفت سامنے آئی اور انٹراسٹیٹ گیس کمپنی نے پاکستان کو اربوں روپے کے ہرجانے سے بچالیا۔

    انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اور نیشنل ایرانی گیس کمپنی میں ترمیمی معاہدہ طے پا گیا اور ایران اور پاکستان کی گیس کمپنیوں نے ترمیمی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے یران اب پائپ لائن تعمیر میں تاخیر پر ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا، پاکستان کو اب ایران کو جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا، دونوں ممالک مل کر منصوبے کی تکمیل کیلئے قابل عمل حل نکالیں گے۔

    ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان کو ایران کی طرف سے 5سال کی مزید مہلت مل گئی ہے ، اب پاکستان آئی پی گیس پائپ لائن 2024تک تعمیر کرسکے گا۔

    آئی ایس جی ایس نے مؤقف میں کہا ہے کہ پاکستان نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے معاہدے پر عمل نہیں کیا، پاکستان ایران سے 750ملین مکعب فٹ گیس یومیہ خریدے گا، آئی پی گیس پائپ لائن سے پاکستان 2024 سے2049 تک گیس حاصل کرسکے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ معاہدے کےتحت 2015تک گیس کاپہلافلووصول کرناتھا، ایران کی طرف بھی گیس پائپ لائن کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا، ایران پاکستان کو گیس سپلائی ساؤتھ پارس فیلڈ سے دے گا۔

    پاکستان 2024 تک آئی پی پائپ لائن تعمیر کر سکے گا، پاکستان ایران سے 750 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ خریدے گا۔

  • گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہوتا تو ملک معاشی ترقی کرتا، نیئر بخاری

    گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہوتا تو ملک معاشی ترقی کرتا، نیئر بخاری

    اسلام آباد : سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن مکمل ہوتا تو ملک معاشی ترقی کرتا، آصف زرداری سے تعصب کی بنیاد پر منصوبے کو نظر انداز کیا گیا۔

    اب بھی وقت ہے منصوبے کو مکمل کیا جائے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن ملک کے بہترین مفاد میں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن کی بنیاد رکھی، آصف زرداری کو صرف پاکستان کے مفاد عزیز تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کبھی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا۔

    آصف زرداری سے تعصب کی بنیاد پر منصوبے کو نظر انداز کیا گیا،  نیئرحسین بخاری نے کہا کہ گیس پائپ لائن مکمل ہوتا تو ملک معاشی ترقی کرتا، اب بھی وقت ہے منصوبے کو مکمل کیا جائے۔