Tag: pak Navy

  • میلی نگاہ سے دیکھا تو دشمن کو بحیرہ عرب میں غرق کر دیں گے، پاکستان نیوی

    میلی نگاہ سے دیکھا تو دشمن کو بحیرہ عرب میں غرق کر دیں گے، پاکستان نیوی

    کراچی : پاکستان نیوی کے ترجمان نے کہا ہے کہ انڈین نیوی اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کردیا جائے گا۔

    مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ہے اور وہ اپنے طیاروں کا ملبہ اپنے میڈیا کو دکھانے سے گریز کررہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح افواج پاکستان کا دوسرا ونگ پاک بحریہ بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

    اس حوالے سے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے الرٹ ہے، پاکستان کی آبی سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ ہر دم تیار ہے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی بیڑے سمندری حدود میں معمول کے گشت پر ہیں، پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب کیلئے چوکس ہے۔

    واضح رہے کہ دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے سپر سانک کروز میزائل سےلیس بحری بیڑا پاکستان کے ساحل سے 300سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    اخبار کا دعویٰ ہے کہ بھارت نے سپر سانک کروز میزائل سے لیس اپنے طیارہ بردار جہاز، ڈیسٹرائیرز، فریگیٹس اور اینٹی آبدوز جنگی جہاز پاکستان کی جانب روانہ کردیے ہیں تاکہ کراچی کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا جاسکے۔

     

  • اسمگلروں کیخلاف آپریشن : اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اسمگلروں کیخلاف آپریشن : اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف)، پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ گرینڈ آپریشن کرکے اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سو ملین ڈالر مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے اینٹی نارکوٹکس فورس ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی بحیرہ عرب میں خفیہ اطلاع پرگرینڈ آپریشن کیا گیا، دوکشتیوں میں871کلو چرس،91کلو کرسٹل اسمگل کی جارہی تھی۔

    ترجمان اےاین ایف کے مطابق مشترکہ ٹیموں کی جانب سے اب مشکوک کشتیوں کا پیچھا کیا گیا، منشیات کو عالمی منڈی تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

    دو کشتیوں پر سوار ملزمان اے این ایف کے عملے کو دیکھتے ہی چوکنّے ہوگئے، منشیات فروش ایک کشتی چھوڑ کر دوسری میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق مجموعی طور پر برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت28ارب روپے سے زائد ہے۔

     

  • پاک نیوی کے تحت 50سے زائد ممالک کی بحری مشق کا انعقاد

    پاک نیوی کے تحت 50سے زائد ممالک کی بحری مشق کا انعقاد

    کراچی : آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق امن جمعہ سے کراچی میں منعقد ہوگی، جس میں دنیا کے 50 سے زائد ممالک کی بحری افواج شرکت کریں گی۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امن مشق کا انعقاد 10 سے14فروری تک کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں پی این ایس جوہر میں میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاک بحریہ2007 سے امن مشقوں کا انعقاد کررہی ہے، کثیرالجہتی بحری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی انتہائی اہم ہے۔

    کثیرالقومی بحری مشق امن

    ان کا کہنا تھا کہ بحثیت ایک ذمہ دار بحری ملک پاکستان کے لیے سمندروں کا دفاع اور تحفظ ناگزیر ہے، ہمارے مفادات تین بنیادی عوامل پرمشتمل ہیں جن میں تجارت کے لیے سمندروں پر غیر معمولی انحصار، سی پیک منصوبے کی آپریشنلائزیشن اورعالمی توانائی کی ترسیل میں پاکستان کا اسٹریٹجک کردار شامل ہے۔

    اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ ان تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے بحری استحکام ایک اہم قومی مفاد کی حیثیت کا حامل ہے۔ پاکستان نہ صرف اپنی بلکہ دیگر تمام ممالک کی بحری سیکیورٹی کی اہمیت کو سمجھتا ہے جن کی ترقی و خوشحالی بحری امور سے جڑی ہوئی ہے۔

  • این ایف آر سی سی اور پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری

    این ایف آر سی سی اور پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری

    کراچی : نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈی نیشن سینٹر (این ایف آرسی سی) اور پاک بحریہ کی جانب سے متاثرین کی امداد اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، متاثرہ افراد کو خیمے اور کھانے پینے کی اشیا کی فراہم کی گئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے4فلڈ ریلیف سینٹرز،18 کلیکشن پوائنٹس متاثرین کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں۔

    این ایف آرسی سی کے مطابق متاثرین میں اب تک1519ٹن راشن،4904خیمے،6لاکھ51ہزار627لیٹر منرل واٹر تقسیم کیا گیا ہے، پاک بحریہ کی9 خیمہ بستیوں میں16ہزار79افراد رہائش پذیرہیں۔

    اس کے علاوہ 23ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے15ہزار231افراد کو بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا، ایمرجنسی ٹیمیں54موٹرائزڈ بوٹس،2ہوورکرافٹ سے لیس ہیں۔

    نیشنل فلڈ رسپانس کے مطابق پاک بحریہ نے اندرون سندھ میں2ہیلی کاپٹر بھی تعینات کئے ہیں، اب تک6 پروازوں میں471پھنسے افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ این ایف آرسی سی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز سےراشن کے4656پیکٹ متاثرین میں تقسیم کیے گئے،۔

    8ڈائیونگ ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں27 آپریشنز بھی کئے اور 70میڈیکل کیمپس میں57ہزار64مریضوں کا علاج کیا گیا، ہرمریض کو 3سے5دن کی مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

  • پاک بحریہ نے سیلاب متاثرین کو ’ہوور کرافٹس‘ کے ذریعے نکالا

    پاک بحریہ نے سیلاب متاثرین کو ’ہوور کرافٹس‘ کے ذریعے نکالا

    کراچی : پاکستان کے سیلاب متاثرہ مختلف علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں تواتر سے جاری ہیں، سیلاب متاثرین کو پاک بحریہ کے ہوور کرافٹس کے ذریعے نکالا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ، کے پی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی اور ان کو غذائی اجناس کی فراہمی کے لیے  پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دادو میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کے انخلا کے لئے دو ہوور کرافٹس بھی تعینات کیے گئے۔

    ہوورکرافٹ نے خیرپور ناتھن شاہ کے گوٹھ احمد خان چانڈیو سے23 افراد کو نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کیا، پاک بحریہ ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں سے بھی سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچارہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں متاثرین کو راشن، طبی امداد، ادویات بھی مہیا کررہی ہیں۔ راجن پور، ڈی آئی خان، میرپورخاص، سکھر، سانگھڑ، سجاول میں بھی ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک بحریہ اس مشکل میں گھرے ہم وطنوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہے۔

  • بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں

    بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں

    کراچی: سیلاب سے متاثر ہونے والے صوبہ بلوچستان میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کو کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، بے گھر ہونے والے افراد کے لیے بیلہ میں ٹینٹ ولیج قائم کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹینٹ ولیج کا قیام پاک بحریہ، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ٹینٹ ولیج کے ساتھ مفت میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے، پاک بحریہ کے ڈاکٹرز اور عملہ علاج اور ادویات فراہم کر رہا ہے، ضلع لسبیلہ کے علاقوں میں تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک بحریہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔

  • پاک بحریہ کے لیے تیار جدید ترین جنگی بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ  تقریب

    پاک بحریہ کے لیے تیار جدید ترین جنگی بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ تقریب

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے لیے تیار جدید ترین جنگی بحری جہاز کی رومانیہ میں اسٹیل کٹنگ کی تقریب ہوئی، جہاز جدیدترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کے لیے تیار جدید ترین جنگی بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب ہوئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ اسٹیل کٹنگ کی تقریب رومانیہ کےڈیمن شپ یارڈمیں منعقد ہوئی، رومانیہ میں پاکستان کےسفیر ظفر اقبال تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

    پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز جدیدترین ہتھیاروں اورٹیکنالوجی سےلیس ہو گا ، دوجہاز پی این ایس یرموک اور پی این ایس تبوک پہلے ہی بیڑے میں شامل ہوچکے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ مہمان خصوصی نے بحری امن کےحوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کو سراہا۔

    پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

  • گوادر : پاک بحریہ میرین کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    گوادر : پاک بحریہ میرین کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    گوادر : پاکستان نیوی کے زیراہتمام پاک میرین کی گوادر میں پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ گزشتہ روز پاک بحریہ کے پی این ایس اکرم میں ہوئی۔

    تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان کے گورنر سید ظہور احمد آغا تھے، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے397 رنگروٹ جوانوں نے8 ماہ کا تربیتی کورس مکمل کرکے پاک میرین میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بحریہ کے بینڈ نے فوجی دھنوں سے سماء باندھا اور نوجوانوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی گورنر بلوچستان سید ظہورآغا نے پاک میرین کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی. پاسنگ آؤٹ پریڈ کا پاکستان نیوی گوادر کی پی این ایس اکرم بیس میں پہلی بار انعقاد کیا گیا۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاک بحریہ کے کم کوسٹ وائس ایڈمرل اقبال جاوید کمویسٹ ریئر ایڈمرل جواد احمد ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن جمیل احمد بلوچ، ڈی جی جی ڈی اے مجیب قمبرانی چیئرمین گوادر پورٹ نصیر کاشانی سابق نگران وزیر میر نوید کلمتی اور پاک بحریہ سمیت سول افسران کی بڑی تعداد شریک تھے۔

  • پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ آج ہوگی

    پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ آج ہوگی

    کراچی :پاک بحریہ کی 116 ویں مڈ شپ مین کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ آج ہوگی، اس کے ساتھ 24ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ بھی ہوگی۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تقریب میں کُل138 افسران کمیشن حاصل کریں گے، کمانڈر رائل بحرین نیول فورس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، اس کے علاوہ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے چوتھے جدید ٹاپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب رونمائی ہوئی۔

    پاک بحریہ ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہے۔ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس تغرل حال ہی میں پاک بحریہ کے سپرد کیا جا چکا ہے۔

  • پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار جہاز کی لانچنگ

    پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار جہاز کی لانچنگ

    کراچی: پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے چوتھے ٹاٸپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب ہوئی، جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے چوتھے ٹاٸپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب ہوئی۔

    چین میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوور سیز کموڈور راشد محمود شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں چینی بحریہ، شپ بلڈنگ کمپنی اور شپ یارڈ کے نماٸندوں نے بھی شرکت کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس تغرل حال ہی میں پاک بحریہ کے سپرد کیا جا چکا ہے۔

    اس موقع پر کموڈر راشد محمود شیخ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل چینی شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی عکاس ہے۔