Tag: pak Navy

  • نیوی کا کھلے سمندر میں‌ ہدف کو میزائل سے نشانہ بنانے کا شاندار مظاہرہ

    نیوی کا کھلے سمندر میں‌ ہدف کو میزائل سے نشانہ بنانے کا شاندار مظاہرہ

    کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحریہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا، کھلے سمندر میں فائر کیے گئے میزائل نے ہدف کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا جس میں نیوی نے کھلے سمندر میں میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا، نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹر نے فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائل کو فائر کیا جس نے ہدف کو مکمل کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

    ویڈیو دیکھیں:


    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے ویپن فائرنگ کا یہ مظاہرہ دیکھا اور پاکستان نیول فلیٹ کی جنگی طیاروں کو سراہا، انہوں نے نیول فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور سمندر میں تعینات فلیٹ یونٹس کا دورہ کرنے سمیت جاری مشقوں کا معائنہ کیا۔

  • پاک بحریہ کا سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    پاک بحریہ کا سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سی کنگ سے کامیاب میزائل فائرنگ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے آج شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کھلے سمندر میں ویپن فائرنگ کا یہ مظاہرہ دیکھا اور پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں کو سراہا۔

    فائر پاور کے اس بھرپور مظاہرے کے دوران پاکستان نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹر نے فضا سے سطح آب پر مار کرنے والا اینٹی شپ میزائل فائر کیا جس نے اپنے ہدف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا جو ہتھیاروں کی ہلاکت خیزی اور نیول فلیٹ کی حربی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

    نیول ہیلی کاپٹر سی کنگ سے کامیاب میزائل فائرنگ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف نے سمندر میں تعینات فلیٹ یونٹس کا دورہ بھی کیا اور جاری بحری مشقوں کا معائنہ کیا۔

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے نیول فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور فائرنگ کے اس کامیاب مظاہرے میں شامل تمام افسروں اور جوانوں کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بلند عزم و حوصلے کو سراہا۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ وطن عزیز کی بحری سرحدوں اور مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے 4 نام وزیراعظم کو ارسال

    پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے 4 نام وزیراعظم کو ارسال

    اسلام آباد : پاک بحریہ کےنئےسربراہ کیلئے وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی، وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی ، وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود اور وائس ایڈمرل وسیم اکرم کے نام زیر غور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کا عمل شروع ہوگیا ہے ، نیوی کے سینئرموسٹ افسران پر مشتمل سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔

    پاک بحریہ کے نئے سربراہ کیلئے وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی، وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی، وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود اور وائس ایڈمرل وسیم اکرم کے نام زیر غور ہیں۔

    وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سنیارٹی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے اور اس وقت چیف آف سٹاف کے عہدے پر موجود ہیں جبکہ وہ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، کمانڈر سرفیس شپس اور ڈی جی پاکستان میری ٹائم سِکیورٹی ایجنسی بھی تعینات رہے۔

    وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور اس وقت ڈپٹی چیف آف آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ وائس ایڈمرل وسیم اکرم کا سنیارٹی میں تیسرا نمبر ہے اور  اس وقت بطور ڈپٹی چیف آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    وزیر دفاع خرم دستگیر نے تقرر کی سمری وزیراعظم کو بھجوانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صرف یہ بتا سکتا ہوں نئے نیول چیف کی سمری بھجوادی ہے۔


    مزید پڑھیں : پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے چارج سنبھال لیا


    نئے نیول چیف کا فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے، جس کے بعد وزیراعظم کی سفارش پر صدرممنون حسین نیول چیف کی منظوری دیں گے۔

    یاد رہے کہ نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ 8اکتوبر کو ریٹائرہو رہے ہیں، انھوں نے اکتوبر 2014 میں پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا چارج سنبھالا تھا، پاک بحریہ کی کمان تبدیلی بھی اسی روز ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • پاکستان نیوی دنیا کی بہترین بحری فورس ہے، گورنر سندھ

    پاکستان نیوی دنیا کی بہترین بحری فورس ہے، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی اب پیشہ ور نیوی بن کر سامنے آگئی ہے، پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحری فورس ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم بحریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنے جنگی ہیروز کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔

    محمد زبیر نے کہا کہ کسی بھی کامیابی کے پیچھے ایک جذبہ کارفرما ہوتا ہے، پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت دستیاب وسائل میں نیوی کی ضروریات کو پورا کرے گی، حکومت دفاعی ضروریات کے تناظر ترقی اور استحکام کے لیے کوشاں ہے۔

    یہ پڑھیں: پاک بحریہ کا آپریشن ’دوارکا‘ ، دشمن کے دلوں پر آج بھی لرزہ طاری

    انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے، بحریہ ملکی دفاع میں ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرے گی۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ بحریہ میں جن صلاحیتوں اور عسکری قابلیت کا مظاہرہ کیا گیا قابل تحسین ہے، سی پیک خطے کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک بحریہ کا آپریشن ’دوارکا‘ ، دشمن کے دلوں پر آج بھی لرزہ طاری

    پاک بحریہ کا آپریشن ’دوارکا‘ ، دشمن کے دلوں پر آج بھی لرزہ طاری

    کراچی : آپریشن ’دوارکا‘ کا ڈر آج بھی بھارت کے دل میں موجود ہے، پینسٹھ کی جنگ میں بحریہ کے جانبازوں نے دشمن کےجدید ترین ریڈارکوتباہ کردیاتھا۔ آج ’دوارکا‘آپریشن کی یاد میں پاک بحریہ کا دن منایاجارہا ہے۔

    ستمبر 1965ء کی جنگ ایسے لازوال کارناموں سے بھری پڑی ہے، جس کی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے، پاک بھارت جنگ میں جہاں بری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا وہی آٹھ ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا، جب پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کردیے تھے۔

    پاک بھارت 1965 کی جنگ میں بھارتی بحریہ طیارہ بردار جہاز سے لیس تھی جس کا نام ’’وکرانت‘‘ تھا جبکہ بھارت کے بڑے بحری بیڑے کے مقابلے میں پاک بحریہ کے پاس صرف چند جہاز اور صرف ایک آبدوز ’’غازی‘‘ تھی ، جس نے وہ کارنامہ سرانجام دیا کہ دنیا آج تک حیران ہے۔

    پاک بحریہ کے جانبازوں نے ڈنکے کی چوٹ پر بھارتی سمندری حدود میں دوارکا کے اہم ساحلی مرکز پر حملہ کر کے دشمن پر کاری ضرب لگائی، پاک بحریہ نے سات اور آٹھ ستمبرکی درمیانی شب دشمن پر حملوں میں جدید ترین ریڈارکوتباہ کرکے اسے سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور بھارت کے ساحلوں پر سبز ہلالی پرچم کی برتری ثابت کردی۔

    پاکستان کی واحد آبدوزغازی نے اپنے نام کی لاج رکھی اور تن تنہا بھارتی بیڑے کو پیش قدمی سے روکے رکھا۔

    معرکہ دوارکا میں پاک بحریہ نے دشمن پر ایسی دھاک بٹھائی ہےکہ جس کا تصور آج بھی اس پر لرزہ طاری کردیتا ہے کہ آج تک بھارت بحری محاذ پر کسی کارروائی کی جرات نہیں کرسکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک بحریہ میں یومِ دفاع روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

    پاک بحریہ میں یومِ دفاع روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

    کراچی : پاک بحریہ میں پاکستان کا 52واں یومِ دفاع نہایت ہی احترام اور روایتی ملی جوش و جذبے سے منا یاگیا، اس موقع پر شہداء کی یاد گاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

    یہ دن ہمیں قومی تاریخ کے اس سنہرے باب کی یاد دلاتا ہے جب مسلح افواج کے فقیدالمثال حوصلے اور قوم کے ناقابل تسخیر جذبے نے1965کی جنگ کے دوران اپنے سے کئی گناہ بڑے اور مکار دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

    خطے میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں اور چیلنجز سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے، ایڈمرل محمد ذکاءاللہ

    یومِ دفاع کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے اپنے پیغام میں شہداء اورغازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ارضِ پاک کی سرحدوں کے دفاع کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں جبکہ پوری قوم اپنے برّی، بحری اور فضائی جانثاروں کے ساتھ متحد کھڑی تھی۔

    نیول چیف نے کہا کہ پُر امن بقائے باہمی کی دیرینہ خواہش کے ساتھ ساتھ ہمیں خطے میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں اور چیلنجز سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے چونکہ ہمارے مشرقی پڑوس میں ایک حاکمانہ اور جابرانہ سوچ مستحکم ہو رہی ہے چنانچہ، ہم اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر ثابت قدمی اور پُرعزم انداز سے ترقی کر رہا ہے تاہم ترقی کا سفر کبھی بھی چیلنجز سے مبراء نہیں ہوتا۔

    میری ٹائم کے شعبے میں بحری قزاقی، بحری دہشت گردی اور منظم جرائم خطے کے امن و استحکام کے لئے سکیورٹی چیلنجز کی شکل اختیار کئے ہوئے ہیں۔

    ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ پاک بحریہ مختلف اقدامات کے ذریعے میری ٹائم اور ساحلی سیکورٹی کو مضبوط بنا رہی ہے جن میں خصوصی ٹاسک فورس88اورکوسٹل سیکورٹی اور ہاربرڈیفنس فورسز کا قیام قابلِ ذکر ہے۔

    اس کے علاوہ پاک بحریہ پاک آرمی، پاک فضائیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ”آپریشن ردّالفساد “ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

    دن کا آغازمساجد میں خصوصی دعاﺅں کے ساتھ ہوا

    دن کا آغاز پاک بحریہ کی مساجد میں ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعاﺅں کے ساتھ ہوا، ارضِ پاک کے شہداء کے ابدی سکون کے لئے قرآن خوانی کی گئی، شہداء کی یاد گاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

    ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں واقع شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔

    پاک بحریہ کی تمام یونٹس اور اسٹبلشمنٹس میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں یونٹس اوراسٹبلشمنٹس کے کمانڈنگ آفیسرز نے سی پی اوز/سیلرز اور نیوی سویلینز سے خطاب کیا اور آج کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

    پاک بحریہ کے جہازوں کو نیوی کے روایتی انداز میں سجایا گیا تھا اور ان پر چراغاں کیا گیا، مزید برآں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس اور اسٹبلشمنٹس میں کھیلوں کی سرگرمیوں، تقاریر،ذہنی آزمائش اور ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

    کراچی کے ساحل پر خصوصی تقریب کا انعقاد

    پاک بحریہ میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات کے علاوہ کلفٹن کراچی کے ساحل پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک نیوی ایوی ایشن اور اسپیشل فورسز نے پیشہ ورانہ مہارتوں کا بھرپورمظاہر ہ کیا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

    پاک بحریہ کے کمانڈوز نےاپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کیا

    تقریب کے دوران پاک بحریہ کے کمانڈوز نے مغویوں کو بازیاب کرانے کا بھی مظاہرہ کیا۔ پاک نیوی کے اسپیشل سروس گروپ نے پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز سے رسوں کی مدد سے اترنے کی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فرضی ہدف تک رسائی حاصل کی۔

    پاک بحریہ کے کمانڈوز کے مظاہرے کے بعد پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے فضائی کرتب اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کا شاندار مظاہرہ کیا۔

    پاک بحریہ کے فکسڈ ونگ ایئر کرافٹ اور روٹری ونگ ہیلی کاپٹرز کا فلائی پاسٹ بھی تقریب کا حصہ تھا۔ آخر میں تینوں مسلح افواج کے اسپیشل سروسز ونگز نے تقریب گاہ میں موجود مجمع کے عین سامنے فری فال جمپ کا مظاہرہ بھی کیا۔

  • مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، نیول کیڈٹس تعینات

    مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، نیول کیڈٹس تعینات

    کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو یہ ڈیوٹی سنبھالتے ہیں، اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور عدنان احمد تھے۔

    اعزازی گارڈ میں دو دستے شامل تھے جن میں ایک دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل تھا جب کہ دوسرا دستہ پاک بحریہ کے مختلف یونٹس سے چنے گئے بہترین سیلرز پر مشتمل تھا۔

    پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹننٹ کمانڈر نبیل نے سر انجام دیے، پریڈ کے دوران مہمان خصوصی کو گارڈ کا معائنہ کروایا گیا اور گارڈ قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا گیا جس کے بعد مہمان خصوصی نے گارڈ تعیناتی کا حکم دیا۔

  • پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے 32ٹن بولارڈپل ٹگ جہاز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے 32ٹن بولارڈپل ٹگ جہاز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    کراچی : شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے جانے والے 32ٹن بولارڈپل ٹگ جہاز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، وزارت دفاعی پیداوار لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ سید محمد اویس نے کراچی شپ یارڈ کو قومی اثاثہ قرار دیا۔

    جہاز کی کیل لیئنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت دفاع اور پیداوار کے سیکٹری لیفٹنٹ جرنل (ر) سید محمد اویس کا کہنا تھا کہ کراچی شپ یارڈ کا ادارہ پاک بحریہ کے نیول فلیٹ کو بھرپور سپورٹ کررہا ہے۔

    انہوں نے موجودہ جغرافیائی صورتحال میں پاک بحریہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انکا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ سے ملک کی معیشت میں معاشی انقلاب لائیگا، جس کے اثرات جہاز رانی کی صنعت پر بھی مرتب ہوں گے اور ملکی صنعتیں بھی مستفید ہوں گی، 32ٹن بی پی ٹگ اپنی نوعیت کا تیسرا جہاز ہے، جو رواں سال کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کیا جارہا ہے۔

    سیکٹری لیفٹنٹ جرنل (ر) سید محمد اویس نے کہا کہ 32 ٹن بی پی ٹگ کی تعمیر حکومت کا ملک میں جہاز سازی میں خود انحصاری کے حصول کے مشن کا حصہ ہے۔

    سیکریٹری دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاک بحریہ اور شپ یارڈ کی کاوشوں سے اس مشن کو حقیقت کا روپ دے رہے ہیں، کراچی شب یارڈ کا ادرہ ملک کے لئے ماڈل بن چکا ہے۔

    کراچی شپ یارڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید حسن ناصر شاہ نے بتایا کہ آج دوسرے 32ٹن بی پی ٹگ کی کیل لیئنگ کا یادگار موقع ہے، جو پاک بحریہ کے دو یکساں نوعیت کے جہازوں کے تعمیری معاہدے کا حصہ ہیں۔

    رواں ماہ شپ یارڈ نے تین نئے معاہدے جن میں پاک بحریہ کے لئے آف شور پیٹرول ویزل اور ہائیڈرو گرافک سروے ویزل جبکہ پاکستان کسٹم کے لیئے 2عددسرویلنس بوٹس شام ہیں، شپ یارڈ میں جہاز کے 9منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان: شرپسندوں کا نیوی کی گاڑی پرحملہ، 2اہلکار شہید 3 زخمی

    بلوچستان: شرپسندوں کا نیوی کی گاڑی پرحملہ، 2اہلکار شہید 3 زخمی

    جیونی : پاک بحریہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے حملہ کردیا، دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر کراچی منتقل کیا جارہا ہے، وزیراعظم نوازشریف، وزیر داخلہ چوہدری نثاراور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہرجیونی میں نامعلوم شرپسندوں نے پاک بحریہ کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو اہلکاروں نے موقع پر جان دے دی۔

    مذکورہ اہلکارافطاری کیلئے سامان لے کرآرہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار شرپسندوں نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں فوری طورپرکراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    نامعلوم شرپسند واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی اور شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے جیونی کے قریب نیوی اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، گہرےدکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے حملےمیں زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی اور شہداء کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئےصبرجمیل کی دعاکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، بےشمار قربانیوں کے بعد صوبے میں قیام امن یقینی  بنایا گیا، امن کیلئے فورسز کے جوانوں نے بے شمارقربانیاں دیں، وزیراعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ بلوچستان  میں ترقی کی راہ میں دشمن کورکاوٹ نہیں ڈالنےدیں گے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس اور لیویز کو دہشت گردی کے اس حملے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ ’ہم دہشت گردوں کے آگے کسی صورت نہیں جھکیں گے۔

  • پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے‘سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے‘سربراہ پاک بحریہ

    کراچی: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے، سی پیک کےفعال ہونے سے پاکستان کی بحری حدود کو اہمیت ملے گی.

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے تیار کی جانے والی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) کے تعمیری کام کا آغاز کردیا گیا ہے،
    فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیر المقاصد بحری جہاز ہے۔

    کیل لیئنگ تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے کہا کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے.

    پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اہمیت کا حامل ہے،سی پیک سے پاکستان علاقائی اقتصادی حب میں بدل جائے گا، سی پیک کےفعال ہونے سے پاکستان کی بحری حدود کو اہمیت ملے گی.

    شپ یارڈ معیارکو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ملک میں نئے شپ یارڈز قائم کرنےکے لئے کام کیاجارہا ہے۔

    اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی گولڈن جوبلی تقریبات

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گذشتہ روز پاک بحریہ کی جانب سے اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کی تقریب معنقد کی گئی.

    اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ذکا اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل سروس گروپ خدمات ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، ایس ایس جی دشمن سے نمٹنے کے لیے پیش پیش رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو ایس ایس جی فورس کی مہارت، جاں فشانی اورکارکردگی پرفخر ہے.