Tag: pak Navy

  • اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی  گولڈن جوبلی تقریبات

    اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی گولڈن جوبلی تقریبات

    کراچی: اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کی ایک روزہ تقریبات کا آغازہوا، اس موقع پرمہمان خصوصی نیول چیف ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ اسپیشل سروس گروپ خدمات ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی.

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کی ایک روزہ تقریبات کا آغاز آج صبح ہوا، نیول چیف ذکا اللہ کمانڈوز کے ساتھ ڈائیونگ آپریشن میں بھی حصہ لیں گے، اس کے علاوہ گولڈن جوبلی کے موقع پر پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ کی یونٹس میں مختلف تقریبات کا انعقاد ہو گا جبکہ اسپیشل سروسزگروپ کی جانب سے فائر پاور کا مظاہرہ بھی ہوگا.

    ایس ایس جی سطح سمندر، زیر آب،ہوا اور زمین پرآپریشنز کی صلاحیت رکھتی ہے، اسپیشل سروسزگروپ نے ملک کے لئے خدمات سرانجام دی ہیں.

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ آج صبح اسپیشل سروسزگروپ کی جسمانی تربیت سیشن میں نیول چیف ذکا اللہ نے شرکت کی اور جوانوں‌ کی حوصلہ کی.

    گولڈن جوبلی تقریبات کے مہمان خصوصی نیول چیف ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ اسپیشل سروس گروپ خدمات ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، ایس ایس جی دشمن سے نمٹنے کے لیے پیش پیش رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ایس ایس جی فورس کی مہارت ، جاں فشانی اورکارکردگی پرفخر ہے.

    واضح رہے کہ پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ کا قیام 29 مارچ 1967 کوعمل میں آیا۔

  • یوم پاکستان، پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس میں چراغاں

    یوم پاکستان، پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس میں چراغاں

    کراچی : پاکستان نیوی نے یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس میں چراغاں کیا گیا، پاک بحریہ کا چاق و چوبند دستہ مسلح افواج کی پریڈ کا حصہ تھا‌‌۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، پاک بحریہ کی جانب سے یوم پاکستان پر تقریب کا انقعاد کیا گیا، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دن کا آغازتوپوں کی سلامی، ملکی بقا وسالمیت کیلئےدعاؤں کیساتھ ہوا، اس موقع پر پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس میں چراغاں بھی کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا چاق و چوبند دستہ مسلح افواج کی پریڈ کا حصہ تھا، خواتین میڈیکل ٹیکنیشنز،اسپیشل سروسز گروپ ،نیول بینڈ بھی پریڈ میں شامل تھی۔

    یوم پاکستان پریڈ میں پاک بحریہ کے ایئرکرافٹ پی تھری سی اورین اور زیڈ نائن ای سی ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا، پاک نیوی کی سی ایگل ٹیم، مشترکہ اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا حصہ تھی۔


    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کےشیردل فارمیشن کا دلکش فضائی مظاہرہ


    اس سے قبل اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے مقام پر شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، پریڈ میں تینوں مسلح افواج کےچاک وچوبند دستے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،  پروقارتقریب میں مہمان خصوصی صدرپاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت دیگرمسلح افواج کے سربران، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگررہنما اورغیرملکی سفیرشریک تھے۔

    یومِ پاکستان کی فوجی پریڈ میں سعودی عرب اور چین کے چاک وچوبند فوجی دستوں نے بھی سلامی دی، چینی دستے میں بری وفضائی فوج کے اہلکار بھی شامل تھے۔

    یوم پاکستان کی پریڈ میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی روایتی ثقافتی پریڈ بھی پیش کی گئی۔

     

  • سربراہ پاک بحریہ  کے لیے امریکی لیژن آف میرٹ کا اعزاز

    سربراہ پاک بحریہ کے لیے امریکی لیژن آف میرٹ کا اعزاز

    کراچی: سربراہ پاک بحریہ کوامریکی  چیف آف نیول آپریشنزنے’’یو ایس لیژن آف میرٹ‘‘ کااعزاز تفویض کیا، ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے یو ایس فورسز فلیٹ کمانڈ ہیڈ کواٹرز ورجینا کا بھی دورہ کیا.

    ترجمان کے پاک بحریہ مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ کو یو ایس چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جان رچرڈسن نے’’یو ایس لیژن آف میرٹ‘‘ اعزاز تفویض کیا، امریکی اعزاز تفویض کرنے کی تقریب یوایس نیو ی یارڈ امریکا میں منعقد ہوئی ہے، اس موقع پاکستان نیول چیف کی امریکی بحریہ کےاعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں.

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے یو ایس فورسز فلیٹ کمانڈ ہیڈ کواٹرز ورجینا کا بھی دورہ کیا، پاکستان نیول چیف کو یو ایس فورسز کمانڈ کے معتلق بریف کیا گیا.

    واضح رہے ماضی میں سابق چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف کو بھی متعدد بار مختلف ممالک نے اپمنے اعلیٰ فوجی  اعزازات  سے نوازا گیا تھا، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو برازیل کے اعلی ترین ایوارڈ آرڈر آف میرٹ سے نوازا گیا تھا.

    پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017

    ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پاک بحریہ کی مشترکہ امن مشقوں کا آغاز ہو گیا ، جس میں شرکت کے لیئے روس، امریکہ سمیت چھتیس ممالک کے جہاز کراچی بندرگاہ آئے تھے، اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نیوی نے ہمیشہ باہمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا.

  • پاک بحریہ کا خشکی سے سطح آب پر مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کا خشکی سے سطح آب پر مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

    کراچی : پاک بحریہ نے خشکی سے سطح آب پر مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

    ترجمان ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے خشکی سے سطح آب پر مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، یہ میزائل جدید ٹیکنالوجی اورایویونکس سے لیس ہے، جو اس کو سمندر میں اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔

    میزائل کا یہ کامیاب تجربہ پاکستان کے ساحلی علاقے سے کیا گیا، جس میں میزائل نے سمندر میں اپنے مقرر ہ ہدف کوانتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔ میزائل کے اس تجربے کے موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق اور پاک بحریہ کے اعلیٰ آفیسرز موجود تھے۔

    وائس چیف آف نیول اسٹاف نے میزائل کے کامیاب تجربے اور اس میں شامل افراد خصوصاً میزائل یونٹ کے عملے کی محنت اور کاوشوں کی تعریف کی۔

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے اپنے پیغام میں آفیسرز اور عملے کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ ویپن سسٹم پاک بحریہ کے آپریشنل دائرہ کار میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہے، جس سے پاک بحریہ کو زمین سے سمندر میں دور فاصلے تک میزائل لانچنگ کی صلاحیت حاصل ہو چکی ہے اور اس طرح ملکی بحری دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

    مزید پڑھیں : پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا تھا، پاک بحریہ کے جہاز سے داغے گئے میزائل نے سو فیصد درستی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔


    مزید پڑھیں : پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل ” ضرب ” میزائل کا کامیاب تجربہ


    اس سے قبل گذشتہ سال ہی اپریل میں پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائل ” ضرب ” کا کامیاب تجربہ کیاتھا ، پاکستان نیوی نے ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو مارکرنے والے میزائل ضرب کی کامیاب لانچنگ اور تجربے کے بعد اسے پاک بحریہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

  • رئیرایڈمرل کلیم شوکت نے بطور کمانڈرپاکستان فلیٹ کمانڈ سنبھال لی

    رئیرایڈمرل کلیم شوکت نے بطور کمانڈرپاکستان فلیٹ کمانڈ سنبھال لی

    کراچی : رئیرایڈمرل کلیم شوکت نے بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ کمانڈ سنبھال لی ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں پاکستان فلیٹ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب پی این ڈاکیارڈ میں ہوئی، رئیرایڈمرل کلیم شوکت نے بطورکمانڈرپاکستان فلیٹ کمانڈ سنبھال لی، سبکدوش کمانڈر عارف اللہ حسینی نے کمانڈ کلیم شوکت کے سپرد کی، رئیرایڈمرل کلیم شوکت کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحیثیت کمانڈر کراچی رئیرایڈمرل کلیم شوکت آپریشنل کمانڈر ہوں گے۔

    خیال رہے کہ رئیر ایڈمرل کلیم شوکت نے 1982 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، پاکستان فلیٹ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، کمانڈر ٹاسک فورس 151رہ چکےہیں جبکہ کمانڈنٹ پی این وار کالج کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

  • میئر کراچی نے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی تجویز دے دی

    میئر کراچی نے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی تجویز دے دی

    جکراچی: پاک بحریہ کی جانب سے یونیورسٹی اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں 16 جامعات کی ٹیموں نے حصہ لیا، مئیر کراچی اور گورنر بلوچستان نے تقریب میں شرکت کی. اس موقع پر مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرایا  جائے میں سیکیورٹی کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میرین اکیڈمی کی جانب سےدوسراانٹر یونیورسٹی اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملک بھر کی 16 جامعات کی ٹیموں نے حصہ لیا، تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر اور گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے کی شرکت کی.

    اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اسپورٹس ایونٹس کی ملک کو بہت ضرورت ہے، آج پاکستان جس قسم کے حالات سے نبردآزما ہے اس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے جو اسپورٹس کے ذریعے سے ممکن ہے.

    انہوں نے پاک بحریہ کی خدمات پر ان کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیوی کی امن مشقیں خوش آئند ہیں، جس کے ذریعے سے دشمن کو پیغام گیا ہے، وہ اپنے ناپاک ارادوں سےباز رہے.

    انہوں نے اپنے ارادے کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پاکستان میرین اکیڈمی کے ساتھ مل کر ایسے مزید ایونٹس کریں گے،تاکہ پر امن پاکستان کے ساتھ پرامن کراچی کی عکس بندی بھی ہو، اس طرح کے اسپورٹس ایونٹس پر زیادہ خرچہ نہیں آتاہے.

    وسیم اختر نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرائیں ، میں پورے ایونٹ کی سیکیورٹی کی ذمے داری لیتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی کھلاڑی نہ بھی آئیں لیکن پی ایس ایل کا فائنل ملک میں ہی ہونا چاہیے، پاکستان میں خوشیاں بہت کم رہ گئی ہیں گذشتہ روز کا واقعے کی مذمت کرتا ہوں.

    گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس ایونٹس پاکستان میں امن کے قیام میں مددگارثابت ہوں گے.

    ایونٹ میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، اس طرح کے ایونٹس دنیا کو امن کا پیغام دیتےہیں، امن مشقوں میں37 ممالک کی شرکت پاکستان کی جانب سے دنیا کے لئے امن کا پیغام ہے، میں اس حوالے سے پاک بحریہ اور طلبا و طالبات کو مبارک باد دیتا ہوں.

    انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے ریاست کی سر بلندی کے لئے اہم اقدامات کیے ہیں ،پاک افواج کی کاوشوں کی وجہ سے صوبے سے امن وامان کے مسائل تقریباً ختم ہو گئے ہیں، جبکہ صوبے میں تعلیم کا نظام ہم نے بہتر کیا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک دنیا کے دیگر ممالک سے رابطے کا بڑا ذریعہ ہے،جس سے چھوٹے صوبوں میں بھی خوش حالی آئے گی.

  • امن مشق کا چوتھا روز، بحیرہ عرب گھن گرج سے گونج اٹھا

    امن مشق کا چوتھا روز، بحیرہ عرب گھن گرج سے گونج اٹھا

    کراچی : امن مشق 2017ء کے چوتھے اور آخری  روز پاک بحریہ اور مہمان ممالک نے فوجی اثاثوں کے ہمراہ بحیرہ عرب میں شاندار امن مشقوں کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آج مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نیوی کی میزبانی میں ہونے والے امن مشق دو ہزار سترہ کی مشقیں چوتھے روز بحرہ عرب میں ہوئیں۔

    مشقوں میں پاک بحریہ کی سیکنگ ، زولو نائنر اور الوٹس ہیلی کا پٹرز کے علاوہ پاکستان اور جاپان کے پی تھری سی اورین ائیر کرافٹ نے بھی شرکت کی اور پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر اور معراج طیاروں کا فلائی پاس ہوا۔

    اس موقع پر بحیرہ عرب پاکستانی شاہینوں کی گن گرج سے گونج اٹھا، مشقوں میں شریک دیگر ممالک کے اثاثوں کے ساتھ پاک بحریہ کا پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا آغاز

    مشقوں کے دوران بحیرہ عرب میں بحری جہازوں کی ری فیولنگ اور فلائی پاس کے مظاہرے بھی کئے گئے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔

    مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی امن مشق 2017 کا دوسرامرحلہ شروع

    اس موقع پر زیرآب اور سطح سمندر پر اہداف کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا جائے گا، وزیر اعظم نواز شریف پاک بحریہ کے پی این ایس نصر سے مشقوں کا مشاہدہ کرینگے۔

    مزید پڑھیں: پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، نیول چیف

  • پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، نیول چیف

    پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، نیول چیف

    کراچی : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا ہے کہ ہم ایک باہمت اور پرعزم فورس ہیں، پاکستان نیوی میری ٹائم سیکیورٹی ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ نے ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے میری ٹائم کو درپیش مسائل پر بات کرنے کا موقع ملے گا، خطے میں مسلسل تذویراتی تبدیلیاں ہورہی ہیں، تذویراتی تبدیلیوں کےدوران میری ٹائم سیکیورٹی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔

    سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستان سمیت کوئی بھی ملک ان خطرات سے اکیلا نبردآزما نہیں ہوسکتا ہے، اسی لئے پاکستان نیوی سمندری حدود کی حفاظت کے لئے دیگرممالک کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

    نیول چیف نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کانفرنس بامقصد اور نتیجہ خیز ثابت ہوگی، تجارت کے فروغ کے حوالے سے دنیا بھرکی نظریں سمندری راستوں کی سیکیورٹی پر مرکوز ہیں کیونکہ سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر خطرات موجود ہیں.

    ایڈمرل ذکا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک پرعزم اور باہمت فورس ہونے کے ناطے پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی ملک کے دفاع کے لئے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سمندری راستوں کو محفوظ بنا کر معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، اسی لئے پاکستان کی اقتصادی صورت حال بہتر بنانے کی خاطر سی پیک اور گوادرکی حفاظت کیلئے خصوصی فورس تشکیل دی ہے تاکہ پاکستان کی معاشی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہو اور پاکستان کے لئے ترقی کے دروازے کھولیں۔

    مزید پڑھیں:پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا آغاز

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پاک بحریہ کی مشترکہ امن مشقوں کا آغاز کیا گیا ، جس میں روس، امریکہ سمیت چھتیس ممالک نے شرکت کی۔

  • پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا  آغاز

    پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا آغاز

    کراچی:ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پاک بحریہ کی مشترکہ امن مشقوں کا آغاز ہو گیا ، جس میں شرکت کے لیئے روس، امریکہ سمیت چھتیس ممالک کے جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی امن مشقیں2017 کا پُروقار آغاز ہوگیا ہے ، پانچویں امن 2017 کے مشقوں کے آغاز پر کراچی ڈاک یارڈ پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ،تقریب کا آغاز کلام پاک سے ہوا، رنگا رنگ تقریب میں قومی تر انہ پڑھا گیا اور چھتیس ممالک کے پرچم لہرائے گئے، پاک نیوی کے بینڈ نے فن کا مظاہرہ کیا۔

    کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے ۔امن کا انحصار علاقائی سیکورٹی پر ہے۔

    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے پیغام میں کہا پاکستان نیوی نے ہمیشہ باہمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

    12

    مشقوں میں 9 ملکوں کے بحری جہاز شرکت کررہے ہیں، جن میں روس کے 3 اور امریکا کے 4 جنگی بحری جہاز ہیں جبکہ جاپان کے 2پی تھری سی اورین طیارے بھی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

    امن مشقوں میں چین روس ،سری لنکا ،ترکی اور انڈونیشیا کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا،برطانیہ اور ترکی کا ایک،ایک بحری جہاز بھی شرکت کررہا ہے۔

    14

    یہ بحری مشقیں 10 سے 14 فروری تک شمالی بحیرہ عرب میں جاری رہے گی، بحری امن مشقوں میں چین، امریکہ، سعودی عرب اور ایران سمیت 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے جبکہ پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی۔

    بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔ جس میں شرکت کے لئے 70 سے زائد ممالک کے مندوبین کو دعوت دی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : بحری امن مشقیں ، غیر ملکی بحری جہازوں کی آمد شروع


    ان مشقوں کا موضوع ‘‘امن کے لئے اکٹھے ’’ ہے اور اسکا اہتمام پاک بحریہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

    وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ بحری امن مشقیں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے، بھارت کا عمل ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رہا ہے لیکن ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور سمندر پر حاوی بھی۔ اگر بھارت ہماری سمندری حدود میں جارحانہ عزائم لے کر آئے گا تو بچ کر نہیں جاسکتا۔

  • بحری امن مشقیں ، غیر ملکی بحری جہازوں کی آمد شروع

    بحری امن مشقیں ، غیر ملکی بحری جہازوں کی آمد شروع

    کراچی : پاکستان کے ساتھ 36 ممالک کی کل سے شروع ہونے والی بحری امن مشقوں میں شرکت کیلئے غیر ملکی بحری جہازوں کی آمد شروع ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ 36 ممالک کی بحری امن مشقوں کا آغاز کل سے ہورہا ہے، جس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار روس بھی شامل ہوگا، امن مشقیں 5 روز تک جاری رہے گی، بحری مشق امن میں شرکت کیلئے غیرملکی بحری جہازوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

    navy1

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق روس اور سری لنکا کے بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گئے ہیں ، چینی بحریہ کے 3جہاز کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا ، انڈونیشیا ، ترکی کے بحری جہاز بھی امن مشق میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

    navy

    امریکی بحریہ کے 3جہاز بھی بحری امن مشقوں کے لئے کراچی پہنچ رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘ وائس ایڈ مرل عارف اللہ حسینی


    گذشتہ روز کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ 5 روزہ بحری امن مشقوں میں چین، امریکہ، سعودی عرب اور ایران سمیت 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے اور ان مشقوں میں پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی، بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔ جس میں شرکت کے لئے 70 سے زائد ممالک کے مندوبین کو دعوت دی گئی ہے۔

    وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ بحری امن مشقیں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا عمل ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رہا ہے لیکن ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور سمندر پر حاوی بھی۔ اگر بھارت ہماری سمندری حدود میں جارحانہ عزائم لے کر آئے گا تو بچ کر نہیں جاسکتا۔