Tag: pak Navy

  • پاک نیوی نے شمالی بحیرہ عرب کو بحری قزاقوں سے پاک کردیا،ریئرایڈمرل کلیم شوکت

    پاک نیوی نے شمالی بحیرہ عرب کو بحری قزاقوں سے پاک کردیا،ریئرایڈمرل کلیم شوکت

    کراچی : پاک بحریہ کی سی اسپارک مشقوں کا آغاز اٹھائیس اکتوبر سے ہوچکا ہے، پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشن ریئر ایڈمرل کلیم شوکت کا کہنا ہے کہ نارتھ عربین سی پاک نیوی کی کوششوں سے بحری قزاقوں سے پاک ہوچکا ہے جس کے ذریعے پاکستانی برآمدات دو ارب تک بڑھائے جاسکتی ہیں۔

    کراچی میں نیول ہیڈ کوارٹرمیں پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے ریئرایڈمرل کلیم شوکت نے بتایا کہ سی اسپارک مشقوں میں پاک فضائیہ اور آرمی کے ایئر ڈیفنس بھی شریک ہیں۔

    سی اسپارک مشقوں کا مقصد اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لینا اور مستقبل میں آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مقصود ہیں۔

    گوادر پورٹ اور پاک چائنا اقتصادی راہداری کو تحفظ دینا مشقوں کی پہلووں میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ گہرے پانی میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ایک سوال کے ججواب میں انہوں نے کہا کہ فیری سروس کا آغاز خوش آئند ہے، مکمل تحفظ دیں گے،دفاعی ضروریات کیلئے درکار سامان روس سمیت جہاں سے ملا حاصل کرلیں گے۔

    چائنا کے تعاون سے میزائل بوٹ اور سب میرین فلیٹ ٹینکر مقامی طور پر تیار کیاجارہا ہے۔

  • نیشنل ایکشن پلان کوہرصورت پوراکیاجائےگا، ممنون حسین

    نیشنل ایکشن پلان کوہرصورت پوراکیاجائےگا، ممنون حسین

    کراچی : صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسلح افواج اورحکومت نیشنل ایکشن پلان پرعمل پیراہیں،کسی کو کوئی شبہ نہیں ہوناچاہئے، نیشنل ایکشن پلان کوہرصورت پوراکیاجائےگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی این ایس اکیڈمی میں یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں کراچی میں پاکستان نیوی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

    چار جہتی دفاعی صلاحیتوں کے مظاہرے میں پاکستان نیوی کے بحری جہازوں ، ایئرکرافٹ اور آبدوزوں نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر ممنون حسین خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

    اس موقع پر خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ پاک بحریہ نے 1965کی جنگ میں خود سے تین گنا بڑے دشمن کو شکست دی ،پاک بحریہ کے جوان مبارک باد کے مستحق ہیں، پاک بحریہ کی صلاحیتوں کامظاہرہ قوم کیلئےاعتماد کا مظہرہے،گوادربندرگاہ سےپاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیاہے۔

    صدر نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، ہمسایہ ممالک سےبرابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں۔ مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اقتصادی راہداری کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور کام میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی.

    ممنون حسین نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی تکمیل پرجلد ہی پاکستان ایک پرامن ملک بن جائےگا، صدر ممنون نے کہا کہ ملک سےدہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا، اب دہشت گردی،بدعنوانی،کرپشن کوبرداشت نہیں کیاجائےگا۔

  • محصورین کو لے کر پاک بحریہ کا پی این ایس اصلت کرا چی پہنچ گیا

    محصورین کو لے کر پاک بحریہ کا پی این ایس اصلت کرا چی پہنچ گیا

    کراچی : یمن کےپورٹ سے چار روز پہلے پاکستان کیلئے روانہ ہونے والا پاک بحریہ کا جہاز پی این اصلت کراچی پہنچ گیا۔ جہاز میں ایک سو سینتالیس پاکستانی اور چھبیس غیر ملکی سوار ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو یمن میں پھنسے ہوئے تھے۔

    غیر ملکییوں میں گیارہ بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ جنہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یمن سے باحفاظت نکالا گیا ہے۔ دیگر غیر ملکیوں میں برطانیہ، کنیڈا، شام، اردن، مصر، انڈونیشیا اور فلپائن کے شہری شامل ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق محصورین کو لانے والے کی جہاز سکیورٹی کے لئے کراچی بندر گاہ کے چینل میں کشتیوں اور جہازوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔ اور پاک بحریہ کے جوان حفاظتی کشتیوں میں سمندر میں گشت کر رہے ہیں ۔

    کراچی پورٹ پر محصور پاکستانیوں کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ جو اپنے پیاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔

    غیر ملکی مسافروں کے استقبال کے لئے برطانیہ ۔ کنیڈا، چین ، انڈونیشیا، شام، مصر، اردن اور بھارت سمیت کئی ملکوں کے سفارتکار بھی بندرگاہ پر موجود ہیں۔

    جبکہ پاک بحریہ کاجہاز پی این ایس شمشیر چھتیس پاکستانیوں سمیت پندرہ غیرملکیوں کو یمن کےشہر الحدیدہ سےلےکر آج جبوتی پہنچے رہا ہے ۔

    پاک بحریہ کے مطابق کی پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کےلئےپاک بحریہ نےجہازوں پرمکمل انتظامات کئےگئے ہیں۔

  • یمن سے147 پاکستانیوں کو لیکر بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

    یمن سے147 پاکستانیوں کو لیکر بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

    کراچی: پاک بحریہ کاجہاز پی این ایس اصلت یمن سےایک چھیالیس پاکستانیوں اورچھتیس غیرملکیوں کولے کر آج کراچی پہنچ گیا جبکہ پی این ایس شمشیر یمن سےچھتیس پاکستانیوں کولےکرآج جبوتی پہنچے گا.

    پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت یمن سے ایک سو بیاسی افراد کو لے کر کراچی پہنچ گیا، یمن سے محصورین کو لے کر آنے والا پاک بحریہ کے جہاز میں ایک سو چھیالیس پاکستانی سمیت چھتیس غیرملکی مسافر شامل تھے۔

    جنکا تعلق بھارت، چین، انڈونیشیا،کینیڈا،برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے ہے۔

    پی این ایس اصلت جب کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا تو انکا پاک بحریہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیاگیا۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے لیگی رہنما ہمایوں خان بھی استقبال کیلئےموجود تھے جبکہ غیر ملکی مسافروں کا استقبال کرنے کیلئےان کےسفیر بھی بندرگاہ پہنچے۔

    پاک بحریہ کی اس کوشش کو سراہاتے ہوئے تمام مسافروں نے پاکستان کے جھنڈے اٹھائے ہوئےتھے۔

    پی این ایس اصلت چار اپریل کو مکلا سے روانہ ہوا تھا، پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس شمشیرپچاس سے زیادہ محصورین کو لیکر الحدیدہ سے آج جبوتی پہنچے گا۔

  • پاک بحریہ کا جہاز آج 36 پاکستانیوں کو لے کرجبوتی کی بندرگاہ پہنچے گا

    پاک بحریہ کا جہاز آج 36 پاکستانیوں کو لے کرجبوتی کی بندرگاہ پہنچے گا

    الحدیدہ  : یمن کے شہرالحدیدہ میں محصور 36پاکستانیوں بشمول مرد،خواتین اور بچے اور 15غیر ملکیوں کو لے کر پاک بحریہ کاجہاز پی این ایس شمشیرسات اپریل کی صبح جبوتی کی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چھتیس پاکستانیوں سمیت پندرہ محصورین کو امیگریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعدباحفاظت پاک بحریہ کے جہاز پر منتقل کیا گیا۔

    جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔15غیر ملکیوں میں سے 4کا تعلق بنگلہ دیش،2 کا تعلق رومانیہ ، 2 کا یمن ، 1 کا برطانیہ ، 3 کا قطر اور1 کا ایتھوپیا،1جرمنی،1فلپائن سے ہے۔

    محصورین کی پاکستان محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے جہاز پرمکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔اور تما م مسافروں کو خوراک سمیت تمام طبی سہولت جہاز پر مہیا کی جارہی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کا پہلا جہازپی این ایس اصلت ایک سو سینتالیس اور تیتیس غیر ملکیوں کو یمن کے شہر المکلہ سے لے کر منگل کی دوپہر کراچی پہنچ رہا ہے ۔

    غیر ملکیوں میں گیارہ بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ پاکستان نیوی پاکستان کے میری ٹائم اثاثہ جات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ یمن میں محصور پاکستانیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

  • پاک بحریہ کا جہاز 186 محصورین کو لیکر پاکستان کی جانب رواں دواں

    پاک بحریہ کا جہاز 186 محصورین کو لیکر پاکستان کی جانب رواں دواں

    عدن : یمن میں محصور ایک سو چھیاسی پاکستانیوں اور تینتیس غیر ملکیوں کو لے کر پاک بحریہ کا جہاز پاکستان کی جانب رواں دواں ہے۔

    بحری جہاز منگل کوکراچی کی بندرگاہ پر پہنچے گا۔عدن کی بندرگاہ الشاہر سے روانہ ہونے والا پاک بحریہ کا جہاز پاکستان کی جانب رواں دواں ہے۔

    یمن کے مختلف شہروں سے عدن کی بندرگاہ پر پہچننے والوں کو لینے کیلئے پاک بحریہ کا جہاز پہنچا تھا۔۔جہاز میں ایک سو چھیاسی پاکستانیوں سمیت تینتیس غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ جو یمن کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے۔

    بھارت نے تو کچھ نہ کیا پاک بحریہ گیارہ بھارتی باشندوں کو بھی ریسکیو کر کے لا رہا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکیوں میں چینی طلبہ اور یورپی شہری بھی پاک بحریہ کے جہاز اصلت پر سوار ہیں۔

    پاک بحریہ کا جہاز منگل کو کراچی کی بندرگاہ پر پہنچے گا۔۔۔عدن میں اب بھی کچھ پاکستانی موجود ہیں جن کی وطن واپسی کیلئے حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔

  • پاکستانیوں کی مدد کیلئے پاک بحریہ کا فریگیٹ جہاز خلیج عدن روانہ

    پاکستانیوں کی مدد کیلئے پاک بحریہ کا فریگیٹ جہاز خلیج عدن روانہ

    کراچی : یمن میں محصور پاکستانیوں کی امداد کے لیے پاک بحریہ کا ایک فریگیٹ جہاز آج کراچی کی بندرگاہ سے بحیرہ احمر ، خلیج عدن کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔ دوسرا فریگیٹ بھی روانگی کیلئے تیار ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کراچی سے روانہ ہونے والا پہلا فریگیٹ خلیج عدن میں پوری تیاری کے ساتھ موجو د رہے گا اور جیسے ہی ضرورت پڑے گی یہ جہاز پاکستانیوں کے انخلا کا کام سرانجام دے گا ۔

    اس سلسلے میں جنگ اور امن کے دوران کسی بھی آپریشن کی مکمل تیاریاں کی گئی ہیں ۔پاک بحریہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کا ری فیولینگ جہازبھی خلیج عدن میں فریگیٹ کے لیے ایندھن کی ضروریات پوری کرے گا۔جبکہ ان فریگیٹ پر موجود ہیلی کاپٹر اور حربی آلات سیکورٹی کے لیے متحرک رہیں گے ۔

    پلان اے کے تحت یمن کی بندرگارہ سے پاکستانیوں کو آریٹیریا کی بندرگاہ پر منتقل کیا جائے گا ۔جہاں سے بذریعہ ہوائی جہاز پاکستان لایا جائے گا ۔

    دوسری صورت میں محصور پاکستانیوں کو فریگیٹ پر تمام سہولیتں فراہم کی جائیں گیں ۔اور پانچ دن کا سفر طے کرکے پاکستان لایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اگر حکومت فیری سروس شروع کرتی ہے تو پلان سی کے تحت پاک بحریہ کے فریگیٹ فیر ی سروس کے لیے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔

  • اقوام متحدہ نے سمندری حدود میں اضافے کا پاکستانی دعویٰ تسلیم کرلیا

    اقوام متحدہ نے سمندری حدود میں اضافے کا پاکستانی دعویٰ تسلیم کرلیا

    نیویارک : اقوام متحدہ نے سمندری حدودمیں اضافے کا پاکستانی دعویٰ تسلیم کرلیا ہے، پاکستانی سمندری حدود دو سو سے بڑھ کر ساڑھے تین سو ناٹیکل میل ہوگئی ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی سمندری حدود دو سو سے ساڑے تین سو ناٹیکل میل ہوگئی ہے، اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے سمندری حدود نے اپنا جائزہ مکمل کرنے کے بعد سمندری حدود میں اضافے کا پاکستانی دعویٰ تسلیم کر لیا ہے۔

    موجودہ دو لاکھ چالیس ہزار مربع کلومیٹر کے خصوصی اقتصادی زون میں پچاس ہزار مربع کلومیٹر اضافی کانٹی نینٹل شیلف پاکستان کے زیرِ انتظام آگیا ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان کو اضافی شیلف کے سمندری وسائل پر مکمل اختیار ہوگا، سمندری حدود میں اِضافے کا منصوبہ دو ہزار پانچ میں شروع کیا گیا تھا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان خطے کا پہلا ملک ہے، جس کے کانٹی نینٹل شیلف میں اضافہ ہوا۔یہ تاریخی کامیابی آنے والی نسلوں کی معاشی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

  • کراچی میں پاک ترک بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا

    کراچی میں پاک ترک بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا

    کراچی: پاک ترک بحری مشقیں شروع ہو گئیں ،فوجی مشقیں خشکی اور سمندر کے دونوں مراحل پر مشتمل ہے۔

    ترک بحریہ کا جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا بحری مشق میں شرکت کیلئے کراچی پہنچا،پاکستان میں تعینات ترک بحری اتاشی اور پاک بحریہ کے سینئرافسران نےترک بحری جہاز کااستقبال کیا۔

     ترک اور پاک بحریہ کی یہ مشق دونوں بحری افواج کے درمیان قائم تاریخی روابط کی عکاس ہے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ دفاعی مفادات کی بھی واضح علامت ہے جس کے خطے کی سمندری حدود کی نگرانی اور دفاعی استحکام پر دور رس نتائج مرتب ہونگے۔

  • کراچی سمندری حدود کی خلاف ورزی، 61 بھارتی ماہی گیرگرفتار

    کراچی سمندری حدود کی خلاف ورزی، 61 بھارتی ماہی گیرگرفتار

    کراچی : سمندری حدود کی خلاف ورزی پر اکسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتا رکرلیا گیا ہے ، ڈاکس پولیس اسٹیشن میں فارن ایکٹ کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    میری ٹائم سیکیورٹی فورسز اور پاکستان نیوی نے سمندری حدودکی خلاف ورزی پر اکسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے، ماہی گیر گیارہ کشتیوں میں سوار تھے جنہیں رات گئے ڈاکس پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ماہی گیروں کا مؤقف ہے کہ کھلے سمندر میں انہیں معلوم نہیں ہو پاتا کہ سمندری حدود کہاں تک ہے، جس کے باعث وہ پاکستان کی سمندری حدود پار کرگئے، جہاں انہیں سیکورٹی ایجنسیز نے گرفتار کرلیا۔

    ماہی گیروں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انسانی ہمدردی کے تحت رہا کیا جائے جبکہ ماہی گیروں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں پاکستانی ماہی گیروں کو بھی رہا کیا جائے۔