Tag: pak Navy

  • نیول چیف آصف سندھیلہ کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

    نیول چیف آصف سندھیلہ کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے پاک بحریہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ نے ملاقات کی، جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایڈمرل آصف سندیلہ کی پاک بحریہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے سمیت شدت پسندی کے خلاف کارروائیوں میں باہمی تعاون کو سراہا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ کو مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    پاک بحریہ کے 19ویں سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ 7اکتوبر کو اپنی مدت ملازمت پوری کرکے سبکدوش ہوجائیں گے، وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف ان کی جگہ پاک بحریہ کے 20ویں امیر البحرکا انتخاب کریں گے۔

    نئے امیر البحر کیلئے زیرِ غور ناموں میں وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹس فرائض انجام دینے والے وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق اور کمانڈر کراچی فلیٹ فرائض انجام دینے والے وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی شامل ہیں۔

  • پاک چین بحری مشترکہ بحری مشقیں،چینی جہاز پاکستان پہنچ گئے

    پاک چین بحری مشترکہ بحری مشقیں،چینی جہاز پاکستان پہنچ گئے

    کراچی : پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کیلئے چینی نیول فلیٹ کے دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی بحری جہاز پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے، چینی نیول کے ایسٹ سی فلیٹ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف ایڈمرل ہوانگ ژن جیان کانوائے کی قیادت کر رہے ہیں۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کثیر جہتی بحری مشقوں میں بحری جہاز، فضائی یونٹس اور اسپیشل فورسز حصہ لیں گی، مشترکہ مشقیں باہمی آپریشن کی صلاحیتوں اور دفاعی حکمت عملی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

    یہ مشق مشترکہ مشقوں کے سلسلے کی پہلی کڑی ہے، جو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے میں استحکام کا باعث بنے گی۔

  • چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ اگلے ماہ ریٹائرہونگے

    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ اگلے ماہ ریٹائرہونگے

    کراچی: پاک بحریہ کے انیس ویں سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ مدت ملازمت پوری کر کے سات اکتوبر کوذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ذرائع کےمطابق بیسویں امیرالبحر کیلئے تین ناموں کا پینل تیار کر لیا گیا ہے۔

    جن میں وائس ایڈمرل ذکاء اللہ،وائس ایڈمرل حشام بن صدیق اور وائس ایڈمرل ظفر محمودعباسی کے نام شامل ہیں۔ذکاء اللہ اس وقت بحریہ کے سب سے سینئر افسر ہیں۔حشام بن صدیق ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف جبکہ ظفرمحمودعباسی کمانڈر کراچی فلیٹ میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    تاہم ذرائع کمانڈر کراچی کےفرائض انجام دینےوالے وائس ایڈمرل سید عارف الحسینی کو بھی نظراندازنہیں کررہے۔ذرائع کے مطابق نیول چیف کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدیدپرہے۔

  • پاک فوج اورنیوی کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

    پاک فوج اورنیوی کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

    لاہور/ پنجاب: سیلابی صورتحال سے نمٹنے اورمتاثرین کی امداد کے لیے پاک فوج اور پاکستان نیوی کے جوان بھرپورکردارادا کر رہے ہیں، سندھ میں متوقع سیلاب کے پیشِ نظر پاکستان نیوی نے ریسکیو ٹیمیوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فوج اورپاکستان نیوی کےدستے بھرپوراقدامات کر رہے ہیں، امدادی سرگرمیوں کے دوران پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے انتیس ہزارسے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جھنگ، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے راشن بھی تقسیم کیا گیا جبکہ مظفر گڑھ ، احمد پور شرقیہ ، پنجند اور ملتان میں سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل یونٹس میں کام کررہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان نیوی نے جھنگ اور چنیوٹ کے سیلاب متاثرین کے لئے فلڈ ریلیف آپریشن کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے، متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان نیوی اپنے فضائی اوربحری اثاثوں کا بھر پور استعمال کر رہی ہے، سندھ میں متوقع سیلاب کے پیشِ نظر پاکستان نیوی کی جانب سے بالائی سندھ میں مزید ریسکیو ٹیمیں بھیجنے کی منصوبہ بندی بھی کر چکی ہے۔

  • ٹھٹھہ :پاک بحریہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ

    ٹھٹھہ :پاک بحریہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ

    ٹھٹھہ: سجاول کے مقام پر پاک بحریہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق  بغیر پائلٹ طیارہ سجاول کے قریب گر کر تباہ ہوا، پاک بحریہ کا طیارہ کھیتوں میں گرا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارہ پائلٹ کے بغیر تربیتی پرواز پر تھا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے طیارہ گرنے کی تصدیق کردی ہے۔

     

  • سانحہ سی ویو: ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام ختم

    سانحہ سی ویو: ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام ختم

    کراچی : انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ نے ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیےشروع کیا گیا آپریشن ختم کردیا۔ آپریشن کے دوران اکتالیس لاشیں سمندر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ سانحہ سی ویو نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دیا. گھروالوں سے دور پانی کی آغوش میں ایسے گئے ، جہاں سے واپسی اب ممکن نہیں۔

    قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم افسردہ ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں ڈوبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ سمندر کی بے رحم موجوں سے لڑ کر پاک بحریہ کے جوانوں نے اکتالیس لاشوں کو پانی سے ڈھونڈ نکالا۔ جنہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی درخواست پرپاک بحریہ نے ریسکیو آپریشن ختم کردیا تاہم سی ویو سمیت تمام ساحلی مقامات شہریوں کیلئے بند ہیں،

    سی ویو پر صرف اور صرف ریسکیو کی ٹیمیں موجود ہیں انتظامیہ کے مطابق مزید لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوتی ہے تو پھر فوری طور پرریسکیو کیا جائےگا۔ ریسکو آپریشن میں پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر ، اسپیڈ بوٹ سمیت تقریبا سولہ غوطہ خوروں نے حصہ لیا۔کراچی کے ساحل پر جانے پر پاپندی عائد ہے۔تاہم چند مقامات پر پابندی کی خلاف ورزی دیکھی جارہی ہے۔