Tag: پاکستان-نیوز

  • حکومت کا چئیرمین پیمراکی بحالی کےہائیکورٹ کےفیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج

    حکومت کا چئیرمین پیمراکی بحالی کےہائیکورٹ کےفیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج

    ۔چیئرمین پیمراکی بحالی فیصلے کے خلاف اپیل وزارت اطلاعات اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے حافظ ایس اے رحمان ایڈوکیٹ نے دائر کی۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین پیمرا کا تقرر ہی غیر قانونی تھا، ہائیکورٹ نے حکومت کا موقف نہیں سنا اور یکطرفہ طور پر بحالی کا حکم سنا دیا اور ہائیکورٹ نے نئے چئیرمین کے تقرر کانوٹیفکشن بھی منسوخ نہیں کیا۔

    جس کی وجہ سے پیمرا کے بیک وقت دوچیئرمین ہوگئے ہیں، جو قانون کے مطابق نہیں ہے، اپیل میں چئیرمین پیمرا کی بحالی کا عبوری حکم معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

  • سندھ میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

    سندھ میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

    سندھ میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،  کاغذات نامزدگی چھبیس سے انتیس دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اٹھارہ جنوری کو ہو گی ، امیدوار کاغذات نامزدگی چھبیس سے انتیس دسمبر تک جمع کرا سکیں گے۔

    کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل یکم سے پانچ جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ امیدوار بارہ جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست تیرہ جنوری کو جاری کی جائے گی۔
       

  • سندھ کا انتخابی شیڈول تیار،جلد جاری کیا جائیگا،الیکشن کمیشن

    سندھ کا انتخابی شیڈول تیار،جلد جاری کیا جائیگا،الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول تیار کرلیا، جو آج جاری کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی چھبیس سےانتیس دسمبرکو جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ پانچ جنوری تک جانچ پڑتال کی جائے گی، اسی طرح چھ اورسات جنوری کو اپیلیں جمع کرائی جائیں گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تیرہ جنوری کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی، الیکشن کمیشن کے مطابق حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کر دیئے ہیں، اس لئے بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن ہوگیا ہے، سندھ بھر میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات کے لئے اٹھارہ جنوری کو پولنگ کا اعلان کیا گیا ہے        

  • گلگت میں حالات کشیدہ،موبائل فون سروس بند

    گلگت میں حالات کشیدہ،موبائل فون سروس بند

    گلگلت میں طلبا اورپولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے، دو روز میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، کشیدہ صورت حال کے پیش نظر موبائل فون سروس رات بارہ بجے سے بند کردی گئی۔

    گلگت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے نکالے گئے طلبا کی بحالی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے، طلبا نے مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے، پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کی کوشش کی، جس پر مظاہرین بپھر گئے۔

    پولیس سے جھڑپوں میں تین افراد ہلاک جبکہ چار زخمی بھی ہوئے، ضلعی انتظامیہ نے کشیدگی کے باعث موبائل فون سروس رات بارہ سے بند کردی ہے،  یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نکالے گئے طلبہ نے پابندی کے باوجود مذہبی تقریب کا انعقاد کیا، جس کے بعد یونیورسٹی میں حالات کشیدہ ہوئے۔
           

  • طالبان نے حکومت سے امن مذاکرات مسترد کردیئے

    طالبان نے حکومت سے امن مذاکرات مسترد کردیئے

     کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کسی بھی پیشکش کومسترد نےکا اعلان کردیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کالعدم طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت سے امن مذاکرات بے معنی ہیں، وہ پاکستان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے، ملا فضل اللہ نے الزام عائد کیا کہ حکومت در پردہ ان کیخلاف ایکشن کا منصوبہ بنارہی ہے۔

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈیول کل جاری کیا جائے گا

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈیول کل جاری کیا جائے گا

    ابھی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیوں اور ان پر اعتراضات کا سلسلہ تھما بھی نہیں کہ الیکشن کمیشن نے بدھ کو انتخابی شیڈیول جاری کرنے کا اعلان کر دیا, ابھی سندھ کی دو بڑی پارٹیوں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کراچی میں نئےضلعے کے قیام اور حلقہ بندیوں میں ترامیم پر حمایت اور اعتراض کے بیانات تھمے نہیں کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں ہونےو الے بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈیول جاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔

    الکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈیول کل جاری کر دیا جائے گا۔ ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کر دئے ہیں ، اس لئے بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن ہو گیا ہے ۔ اور اب سندھ بھر میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات کے لئے اٹھارہ جنوری کو پولنگ ہو گی ۔