Tag: PAk russia

  • پاک روس تجارت کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے، حماد اظہر

    پاک روس تجارت کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے، حماد اظہر

    اسلام آباد : وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاک روس تجارت کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے، روسی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق روسی وزیر برائے تجارت نے پاکستان میں دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے،روس پاکستان اسٹیل ملز کی بحال کیلئے تعاون کرے گا۔

    پاکستان میں سرمایہ کاری اور بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس میں شرکت کیلئے روسی وزیر تجارت ڈینس مانترووکی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔

    اس سلسلے میں پاک روس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا کمیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر اقتصادی امور حماد اظہر اور روسی وزیرتجارت نے کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہرکا کہنا تھا کہ شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کی رکنیت کیلئے روس کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔

    وفود کے تبادلے میں اضافے سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ امید ہے گیس پائپ لائن منصوبے پرپیشرفت تیزہوگی۔ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعاون کے تعلقات ہیں۔

    اس موقع پر روسی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ گیس پائپ لائن، ہوائی جہاز سازی، ریلوےاور آٹو سیکٹر میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ روسی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے تعاون کریں گے۔

  • پاکستان کے روس سے سخوئی ایس یو35 کی فراہمی کے لئے مذاکرات

    پاکستان کے روس سے سخوئی ایس یو35 کی فراہمی کے لئے مذاکرات

    اسلام آباد:  ایم آئی پیتیس ہیلی کاپٹروں کے بعد اب روس پاکستان کو جدید ترین لڑاکا طیارے سخوئی ایس یو پینتیس بھی فراہم کر رہا ہے۔

    پاکستان اور روس کے درمیان جدید جنگی طیارے سخوئی ایس یو پینتیس کی فراہمی کے معاہدے کے لئے مذکرات جاری ہیں، روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کو لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا اعلان روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف نے کیا۔

    سخوئی طیارہ سپر فلینکر کے نام سے بھی جانا جاتاہے، ایس یو35 فور ڈبل پلس کیٹیگری کے کثیر جہتی صلاحیتوں کے حامل طیارے ہیں، ایس یو 35لڑاکا طیارے ففتھ جنریشن کے ایس یو 27جنگی طیاروں کی جدید خصوصیات رکھتے ہیں، ان جنگی طیاروں کی پہلی آزمائش2011میں کی گئی اور 2012میں اسے روسی فضائیہ میں شامل کیا گیا، روس نے پچھلے سال پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی اٹھالی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان روس سے چار ایم آئی تھرٹی فائیو جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کا کامیاب معاہدہ کر چکا ہے، پاکستان روس سے چار ایم آئی تھرٹی فائیو ہیلی کاپٹر خرید رہا ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تکنیکی تعاون کا معاہدہ ہو چکا ہے اور آئی تھرٹی فائیو جنگی ہیلی کاپٹر اسی معاہدے کے تحت حاصل کیے جارہے ہیں، میڈ اِن رشیا۔

    ایم آئی تھرٹی فائیو گن شپ ہیلی کاپٹر بھی ہے، جو ہدف پر حملے کی صلاحیت رکھتا ہے، جنگی ہیلی کاپٹر کافی بڑا ہے اور اس میں آٹھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے، ایم آئی تھرٹی فائیو ہیلی کاپٹر کو ہائی ہِنڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایم آئی تھرٹی فائیو تین سو پینتیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے، ایک ہیلی کاپٹر کی مالیت تقریبا سوا کروڑ ڈالر ہے۔

    پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعاون کے دوطرفہ معاہدے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حالیہ دورہ ماسکو میں جنگی ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا تھا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ ماسکو کے بعد دفاعی طور پر پاکستان اور روس کافی قریب آچکے ہیں۔