Tag: Pak Sar zameen party

  • مظلوموں اور کمزوروں کی آواز بننا ہے، خیر کا کام کرنا ہے، مصطفیٰ کمال

    مظلوموں اور کمزوروں کی آواز بننا ہے، خیر کا کام کرنا ہے، مصطفیٰ کمال

    مزیکراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جتنا برا کراچی کے ساتھ ہوچکا اس سے برا کیا ہوگا، ہم نے مظلوموں اور کمزوروں کی آواز بننا ہے، خیر کا کام کرنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میری جماعت میں بہت اچھے کردار والے لوگ ہیں، کراچی والوں آئندہ نسلوں کے لیے مجھ پر ایک بار بھروسہ کرو۔

    انہوں نے کہا کہ میں اختیارات نہ ہونے کا رونا نہیں رونگا، 25 جولائی کے بعد بھائیوں کو بھائیوں سے ملانے والا دور ہوگا، 25 جولائی کا انتظار نہیں کرنا، ابھی سے آپ لوگ محنت شروع کردیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ کا جوش و ولولہ دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمیں فتح ہوگئی ہے، پی ایس پی کے کارکنوں آپ مصطفیٰ کمال کے لیے محنت نہیں کررہے، میرے کارکنوں آپ لوگ غریبوں کو پانی دینے کی جدوجہد کررہے ہو۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آپ لوگوں کی آسانی اور مشکلات کے حل کے لیے محنت کررہے ہو، لوگ کرائے کے لوگ لارہے ہیں، پولنگ ایجنٹ لارہے ہیں، بہت سے لوگ پیسے خرچ کرکے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں، مصطفی کمال

    واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، پہلے بھی کراچی کو بنایا تھا الیکشن میں کامیاب ہوکر پھر بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانے کا ٹھیکہ لینے والے اس شہر کا مقدمہ نہیں لڑ سکتے ہیں، ہمارے ماضی کے کاموں سے کوئی پارٹی مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں، مصطفی کمال

    سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں، مصطفی کمال

    کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، پہلے بھی کراچی کو بنایا تھا، الیکشن میں کامیاب ہوکر پھر بنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 242 اور پی ایس 99 کے الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کچرا اٹھانے کا ٹھیکا لینے والے اس شہر کا مقدمہ نہیں لڑسکتے ہیں۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہمارے ماضی کے کاموں سے کوئی پارٹی مقابلہ نہیں کرسکتی ہے، کراچی کے چوکیداروں نے ہی اس شہر کو لوٹا ہے، 25 جولائی کا دن اس شہر کے چوکیداروں کو تبدیل کرنے کا دن ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ میں پی ایس پی کا وزیر اعلیٰ ہوگا یا ہماری حمایت سے آئے گا، ایم کیو ایم سے کہتا ہوں کہ کرمنل کی ایک لسٹ مجھے دے دیں انہیں پارٹی میں نہیں لوں گا۔

    مزید پڑھیں: الیکشن میں پی ایس پی تاریخی فتح حاصل کرے گی: مصطفیٰ کمال

    واضح رہے کہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی 21 سیٹوں میں سے 2 یا 3 سیٹوں پر پیپلزپارٹی سے مقابلہ ہوگا، کراچی میں کوئی بھی قلعے بنا کرنہیں رہ سکتا، کراچی میں لسانیت کےحوالے سے اب کوئی خون خرابہ نہیں ہوگا۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری پارٹی کو ترقی اور عزت دینے والا اللہ ہے، ہم نے نفرتوں کو ختم کرکے محبت کی بات کی ہے، ہم لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی بات کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کی پی ایس پی میں شمولیت

    ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کی پی ایس پی میں شمولیت

    کراچی: ایم کیو ایم کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سلیم بندھانی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، سلیم بندھانی نے کہا کہ اپنی مرضی سے بغیر کسی دباؤ کے پی ایس پی میں شامل ہوا ہوں، ملک اور عوام کی خدمت کرنے کے لیے پی ایس پی کا حصہ بنا ہوں، ایم کیو ایم صرف اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔

    چیئرمین پی ایس اپی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج جو لوگ کنفیوژ ہیں امید ہے کل وہ ہمارے ساتھ ہوں گے، بہادر آباد اور پی آئی بی سمیت سب کو شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہزاروں ماؤں کو جانتا ہوں جنہوں نے دعائیں کی ہیں، 11 دن میں 5 ایم پی ایز اور 4 ایم این ایز پی ایس پی میں شامل ہوچکے۔ پی ایس پی کے اس مقام پر پہنچنے کے لیے 4 کارکنان نے شہادت دی، یہ اعتماد ہم نے بنایا ہے پلیٹ میں سجا نہیں ملا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حوصلہ افزائی کرنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پی ایس پی نے پلٹ کر کسی پروار نہیں کیا، پتھر مارنے پر پتھر نہیں مارا، 2 سالوں میں کٹھن دور دیکھا، میرپورخاص میں ہم پر ڈنڈے، پتھر اور گولیاں برسائی گئیں۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں میں ہوتا تو لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہوتا، ان کو یہ کہتے ہوئے شرم آنی چاہئے، حالات بدلنے فرشتے نہیں آئیں گے، ابھی گرمی شروع نہیں ہوئی 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، سال سے یہ راگ سنتے آرہے ہیں اگلے سال لوڈ شیڈںگ ختم ہوگی، صبح میں پانی نہیں ہوتا اور رات میں بجلی نہیں ہوتی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کےپاس جائیں گے، مصطفیٰ کمال

    عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کےپاس جائیں گے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کیلئےہرکسی کےپاس جائیں گے، چاہتےہیں کہ عوام کے مسائل حل اور پریشانی کاخاتمہ ہو۔

    یہ بات انہوں نے فکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کے بعد صدر الدین شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے ایک وفد نے چیئرمین مصطفیٰ کمال کی زیر قیادت فکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے کنگری ہاﺅس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر انیس ایڈووکیٹ،اشفاق منگی،رضا ہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی میرا دشمن نہیں ہے ہرپاکستانی شخص میرا بھائی ہے، ہم رنگ نسل، زبان مسلک سے بالاتر ہوکرعوام کی خدمت کرینگے، پیر پگارا سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے نہیں بلکہ مل کر چلنے کیلئے آیا ہوں۔

    مصطفی کمال نے مزید کہا کہ آج سیرحاصل گفتگوہوئی، پی ایس پی اور فنکشنل لیگ کی سوچ میں کوئی فرق نہیں، فنکشنل لیگ کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں،۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل بہت ہیں بچوں کو خوراک نہیں مل رہی، عوام کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔ اس موقع پرصدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کا ماضی میں اچھا ریکارڈ رہا ہے، ہمارا مستقبل ساتھ ہوگا خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ چلنے کافیصلہ کیا ہے اپنےحلقےمیں کام کریں گے، الیکشن کیلئےتیارہیں، جب بھی اعلان ہوگا میدان میں کھڑے ہونگے۔

  • لندن میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ پر پی ایس پی کارکنا ن کا مظاہرہ

    لندن میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ پر پی ایس پی کارکنا ن کا مظاہرہ

    لندن : پی ایس پی کارکنان نے بانی ایم کیوایم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت پی ایس پی رہنما رضاہارون نے کی، رہنما ایم کیو ایم لندن مصطفیٰ عزیز آبادی ودیگر نے مظاہرین کی ویڈیو بھی بنائی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں پی ایس پی کے دو کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور پاکستان مخالف تقاریر کیخلاف پاک سرزمین پارٹی کے معدد رہنماؤں اور درجنوں کارکنان نے لندن میں متحدہ بانی کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔

    اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور نہتے بے گناہ شہریوں کی جانوں کے نقصان پر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔

    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رضاہارون نے کہا کہ شہر قائد میں معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے لیکن ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔


    مزید پڑھیں: فاروق ستارنے بانی ایم کیوایم کو دوبارہ زندہ کیا، مصطفیٰ کمال


    انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سزرمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے اور پاک سرزمین پارٹی کراچی میں دہشت گردی کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہو گی۔

    علاوہ ازیں پی ایس پی کے تحت مظاہرے کے موقع پر ایم کیو ایم لندن کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی اوردیگر نے مظاہرین کی ویڈیو بھی بنائی۔

  • مصطفیٰ کمال کا کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی دھرنے کا اعلان

    مصطفیٰ کمال کا کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی دھرنے کا اعلان

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی کے بعد حیدر آباد کے مسائل کے حل کے لیے بھی جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا۔

    گزشتہ ماہ اٹھارہ روز تک کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے کے بعد احتجاج کو دوسرے مرحلے میں تبدیل کر کے 14 مئی کو ملین مارچ کا اعلان کرنے والے  مصطفیٰ کمال نے حیدر آباد کے مسائل کے حل کے لیے بھی دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں بھی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے دیں گے۔ شہریوں کو حقوق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا پر امن ہوگا۔ یہ پارٹی مظلوموں کی آواز بنی ہے۔ ہم دیہی اور شہری سندھ کی آواز بنے ہیں۔

    انہوں نے اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو حقوق ملنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ پاک سرزمین پارٹی نے 6 اپریل سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا شروع کیا جو 18 روز تک جاری رہا۔

    مزید پڑھیں: مصطفیٰ کمال کا ملین مارچ کا اعلان

    مصطفیٰ کمال نے 14 مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے اور ان کے مطابق اس مارچ میں وہ عوام کے لیے انصاف اور پانی کی فراہمی کا مطالبہ کریں گے۔

  • ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں، مصطفیٰ کمال

    ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں، کراچی کے عوام اب باہر نکلیں، آئندہ نسل کوہم بہترین پاکستان دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پی ایس پی کے زیر اہتمام دھرنے کا آج ساتواں روز ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری جدوجہد سے کراچی کے عوام کو امید نظر آرہی ہے، آئندہ نسل کوہم بہترین پاکستان دیں گے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میں حکمرانوں سے صرف کراچی کیلئے پینے کا پانی مانگ رہا ہوں، مجھے پانی دینے کیلئے کون سے مذاکرات ہوں گے؟

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔ حکمرانوں نے کراچی میں تفرقہ ڈال کرپیسہ بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی تمام جماعتوں نے اس شہرکو لوٹا ہے، حکمرانوں نے ہمیں آپس میں لڑایا، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے جھنڈے کےنیچے آج ہم سب ایک ہیں، ملک میں اب انصاف کا نظام آئے گا۔

  • بانی ایم کیوایم نے نریندر مودی سے مدد مانگ لی

    بانی ایم کیوایم نے نریندر مودی سے مدد مانگ لی

    لندن : بھارتی مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی بانی ایم کیوایم کو مسیحا نظرآنے لگے۔ پاکستان مخالف نعروں کے بعد بانی ایم کیوایم نے بھارت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بیان کی مذمت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پرایم کیوایم کے قائد سرزمینِ پاکستان کیخلاف کھل کر سامنےآ گئے۔ بانی ایم کیوایم نے پاکستان کیخلاف بھارت سے مدد مانگ لی۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنا کرغلطی کی تھی۔

    اپنے بیان میں بانی ایم کیوایم نے کراچی کے عوام کو پناہ گزین قراردے دیا، انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ مہاجروں کے حق میں آواز اٹھائیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے بیان کی مذمت کردی 

    دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بانی ایم کیوایم کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک دشمن عناصرکی سازشوں اور مہاجرعوام کی حب الوطنی کیخلاف سازشوں کو ہرسطح پرناکام بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے آباؤ اجداد نے پاکستان کےحصول کیلئے ہراول دستے کا کردارادا کیا، مہاجروں کی اولادوں کے دل بھی وطن عزیز کیلئے دھڑکتے ہیں۔

    رابطہ کمیٹی پاکستان کا کہنا ہے کہ مہاجرعوام جانتے ہیں کہ نریندرمودی کو گجرات کا قصائی کہا جاتا ہے، مودی نے اترپردیش کا وزیراعلیٰ بھی مسلمان دشمن منتخب کیا ہے۔

    بانی ایم کیو ایم ملک دشمن اورغدار ہے، رہنما پی ایس پی 

    علاوہ ازیں بانی ایم کیو ایم کے بیان پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ، رضا ہارون نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، وہ ملک دشمن اورغدار شخص ہے،۔

    رہنماؤں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم نے اس بیان سے اپنا ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونا ثابت کردیا ہے، انیس ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ بانی ایم کیوایم کی پاکستانی شہریت منسوخ ہونی چاہیئے۔

    رہنما پی ایس پی رضاہارون نے کہا کہ مجھے بانی ایم کیوایم کے بیان پرکوئی حیرانگی نہیں ہوئی، ہم تو 3 ماہ سے یہی کہہ رہے ہیں کہ بانی ایم کیو ایم "را” کےایجنڈے پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ان ہی کا وزیراعظم ہے، متحدہ قائد اور ان کے لوگ ’’را‘‘کے ایجنڈے کو فالو کرتےہیں۔

  • مردم شماری کے حوالے سے سندھ کی سیاسی جماعتوں کو تحفظات

    مردم شماری کے حوالے سے سندھ کی سیاسی جماعتوں کو تحفظات

    کراچی : مردم شماری کا آغاز آج سےہورہا ہے لیکن سندھ کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو کسی نہ کسی طرح مردم شماری کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں انیس سال بعد آج سے مردم شماری کا آغاز ہورہا ہے لیکن چند سیاسی جماعتیں اس عمل سے مطمئن نظر نہیں آتیں، سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ اگر کسی کو مردم شماری کے بارے میں شکایات ہیں تو وہ کہاں جائے گا؟

    انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے ادارے بنائے جائیں، نثارکھوڑو نے بھی کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مردم شماری میں ہمارے صوبہ سندھ کی آبادی کو کم کرکے دکھایا جائے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بھی مردم شماری کے عمل پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہے۔ اس حوالے سے فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ مردم شماری میں شہری سندھ کی آبادی کو کم دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : چھٹی مردم شماری کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    اس کے علاوہ پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کو سیاست سے پاک رکھا جائے۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مردم شماری کا عمل تو آج سے شروع ہوگا،اب دیکھنا یہ ہے کہ وقت کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے تحفظات کم ہوں گے یا مزید بڑھ جائیں گے؟

  • کوئی بھی طاقت ہمیں اپنے مقصد سےنہیں ہٹا سکتی، مصطفیٰ کمال

    کوئی بھی طاقت ہمیں اپنے مقصد سےنہیں ہٹا سکتی، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوئی بھی طاقت ہمیں اپنے مقصد سےنہیں ہٹا سکتی، پی ایس پی روایتی سیاسی جماعت نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پاک سرزمین پارٹی کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کراچی بھر کے ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم یہاں یوسی چیئرمین یا کونسلراور میئربننے نہیں آئے تھے، ایک خاص ٹولے نے نفرتوں کے بیچ بو کر شہریوں کو آپس میں لڑوا دیا تھا۔

    کراچی کے نوجوانوں کو را کا ایجنٹ بنا کر گرفتار کیا جارہا تھا، انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ہماری بات، نظریہ اور فلسفہ کو تسلیم کر لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوئی بھی طاقت ہمیں اپنےمقصدسےنہیں ہٹا سکتی، اگر ہم فیل ہوگئے تو لوگوں کی آخری امید بھی ختم ہوجائےگی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پانی، سیوریج اور کچرے کا مسئلہ آج کا نہیں۔