Tag: Pak Sar zameen party

  • پاک سرزمین پارٹی کے وفد کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات

    پاک سرزمین پارٹی کے وفد کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے وفد نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے انہیں24اپریل کے جلسےمیں شرکت کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کا وفد ملاقات کے لئے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے گھر پہنچا۔ وفد میں رضاہارون، ڈاکٹرصغیر، وسیم آفتاب اور دیگرشامل تھے۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل  نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے رہنماﺅں کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

    پاک سرزمین کے رہنماؤں نے 24اپریل کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے، لیکن جلسے میں شرکت نہیں کر سکتے ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر 24اپریل کو تحریک انصاف کا یوم تاسیس نہ ہوتا تو جلسے میں ضرور شرکت کرتے۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ تمام محب وطن پارٹیوں تک پاک سرزمین پارٹی کا پیغام پہنچائیں گے۔

     

  • کرکٹ کھیلنے نہیں‌آئے ہیں، سیاست کرنے آئے ہیں، مصطفی کمال

    کرکٹ کھیلنے نہیں‌آئے ہیں، سیاست کرنے آئے ہیں، مصطفی کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام نے ہمارے پیغام کو قبول کیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد سیاست کرنا ہے کرکٹ کھیلنے نہیں آئے جو روز وکٹیں گرانے کی بات کی جائے، ہمیں اب مستقبل کا سوچنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہماری بات کو سمجھ رہے ہیں اور ہمیں دنیا بھر سے ٹیلیفون کالز آرہی ہیں،بہت جلد پاکستان کی ہر گلی میں ہمارے دفاتر ہوں گے۔

    فاروق ستار کے بارے میں ایک بار پھر ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار معصوم ہیں ، ان کو سات خون معاف ہیں۔

    دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا قافلہ ٹنڈو الہیار پہنچا تو ایم کیو ایم کے کارکنوں نے راستہ روک لیا پارٹی پرچم اٹھائے ایم کیو ایم کارکن قافلے کے آڑے آگئے اور خوب نعرے بازی کی، ایم کیو ایم کی جانب سے گاڑیوں پر چپلیں ماری گئیں تو کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔

    اس سے پہلے مصطفیٰ کمال نے ٹنڈو الہیار پہنچ کر خطاب میں کہا تھا کہ نفرتوں اورلاشوں کی سیاست کودفن کرنے نکلے ہیں قافلہ پاکستان کے کونے کونے میں جائے گا۔

    مصطفیٰ کمال میر پور خاص میں دفتر کا افتتاح کرنے نکلے تو جگہ جگہ اُن کا استقبال کیا گیا،حیدر آباد ٹول پلازہ پر ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

  • سانحہ لاہورپرجتنا افسوس کیا جائے کم ہے، مصطفی کمال

    سانحہ لاہورپرجتنا افسوس کیا جائے کم ہے، مصطفی کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،واقعے میں خواتین اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا .

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کاکہنا تھا کہ جن کے گھروں سے لوگ جاتے ہیں وہی ان کاحال جانتے ہیں مائیں کھودینے والے بچوں سے کیسے تعزیت کروں۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں اس سانحہ مین قوم ان کے ساتھ ہے ، اس ظلم پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فوج کے ساتھ اداروں اور عوام کوآگے آنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور اشارہ دیتا ہے کہ دشمن ابھی باقی ہے ۔

    کمیونٹی کی سطح پر انٹیلی جنس نظام کو بہتر بنانا ہوگا، اور وطن پرستی کے ایجنڈے پر سب کو جمع ہونا چاہئیے۔