Tag: Pak saudi arab

  • پاکستان سعودی عرب کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط

    پاکستان سعودی عرب کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط

    کراچی : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایوی ایشن شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ایئر سروس معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور صدر سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے ایئر سروس ایگریمنٹ پر دستخط کردیے۔

    اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے درمیان ایئر سروس معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت ہوابازی کے دفتر میں منعقد کی گئی۔

    ترجمان وزارت ہوابازی کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمد، وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی فرحت حسین ملک، سعودی وزیر حج، سعودی سفیر معاہدے کی تقریب میں شریک تھے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایئر سروس معاہدے سے پاکستان اور سعودی عرب کی ہوا بازی کے شعبے کو فروغ ملے گا، معاہدے سے دونوں ملکوں کی تجارت اور معاشی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

  • پاک سعودی عرب مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط  کی پروقار تقریب

    پاک سعودی عرب مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب

    اسلام آباد : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر21ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے جن میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل ہیں، توانائی، سیاحت، معدنیات، پیٹرو کیمیکلز، ہوٹل انڈسٹری کےشعبوں میں سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی، تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک ہوئے۔

    اس موقع پر اسٹینڈرڈائزیشن کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے معاہدے پر دستخط کئے۔

    دونوں ممالک میں کھیلوں اورامور نوجوانان کے شعبوں میں تعاون کا معاہدہ طے پایا، جس پر وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا،سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے دستخط کئے۔

    پاکستان اور سعودی عرب میں سعودی مصنوعات کی درآمد سے متعلق معاہدہ طے پاگیا، اس معاہدے پر وزیر خزانہ اسدعمر اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دستخط کئے۔

    اس کے علاوہ سعودی فنڈز سے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے، وزیرخزانہ اسدعمر اور سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔

    تقریب میں ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کے قیام کے لئے معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے، جس پر وزیر پیٹرولیم غلام سرور اور سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے ایم او یو پر سائن کئے۔

    پاکستان اور سعودی عرب میں معدنیات کے شعبے میں تعاون کی یاد داشت پر دستخط ہوئے، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، سعودی وزیرتوانائی خالدالفالح نےایم او یو پر دستخط کئے۔

    اس کے علاوہ دونوں ممالک میں متبادل توانائی کے شعبےمیں بھی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے، معاہدے پر وزیر بجلی عمرایوب اور سعودی وزیرتوانائی خالدالفالح نے دستخط کئے۔