Tag: pak sri lanka cricket Series

  • پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سہرا سری لنکا کے سر ہے، عمران اسماعیل

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سہرا سری لنکا کے سر ہے، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سہرا سری لنکا کے سر ہے، عوام میں جوش وجذبہ بڑھتا چلا جارہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں بحال ہوگئی، سری لنکا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری کرکٹ بحال کی۔

    سری لنکن ٹیم ماضی میں بڑے سانحے سے گزر چکی ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سہراسری لنکا کے سر ہے، عوام میں جوش وجذبہ بڑھتا چلاجارہا ہے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ اپوزیشن کو وزیراعظم کی کس بات پراعتراض ہے، وزیراعظم اگر جنرل اسمبلی میں تقریر نہ کرتے تو کیا مودی کو گولی مار دیتے۔

    کشمیری عوام کا جو حوصلہ بلند ہوا وہ عمران خان کی وجہ سے ہے، کشمیریوں کو معلوم ہوگیا کہ ایک مسلمان لیڈر اب سامنے آگیا ہے۔

  • پاک سری لنکا سیریز: سری لنکن بورڈ کا سیکیورٹی وفد سات اگست کو کراچی پہنچے گا

    پاک سری لنکا سیریز: سری لنکن بورڈ کا سیکیورٹی وفد سات اگست کو کراچی پہنچے گا

    کراچی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مجوزہ کرکٹ سیریز کے تناظر میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دو رکنی سیکیورٹی وفد سات اگست کو کراچی پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی رواں سال اکتوبر میں ہوگی، سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی مشروط ہامی بھرلی ہے اس سلسلے میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دو رکنی سیکیورٹی وفد سات اگست کو کراچی پہنچے گا۔

    مذکورہ سیکیورٹی وفد کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد کا دورہ بھی کرے گا۔ سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد وفد رپورٹ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو جمع کرائے گا۔

    رپورٹ کی روشنی میں سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے پاکستان میں دو ٹیسٹ میچزکی سیریز ستمبر اور اکتوبرمیں کھیلنی ہے۔ پی سی بی نے لاہور اور کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز دی رکھی ہے۔

    مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا، دسمبر اور جنوری میں سری لنکا سے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

    قومی ٹیم جنوری میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹوینٹی میچز بھی کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی ہامی بھرلی

    دسمبر اور جنوری میں سری لنکا سے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ قومی ٹیم جنوری میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹوینٹی میچز بھی کھیلے گی۔