Tag: pak sri lanka T-20 Series

  • میچ میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا، ڈاکٹرعارف علوی

    میچ میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا، ڈاکٹرعارف علوی

    لاہور : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا میچ میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا، امید ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر واپس آئے گی۔

    یہ بات انہوں نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، صدر مملکت نے کمنٹری باکس میں بیٹھ کر بات کی۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ رمیز راجہ بھی موجود تھے، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کی تعداد بہت زیادہ ہے، کرکٹ کا پاکستان میں نہ ہونا ان کے ساتھ زیادتی تھی۔

    آج لاہور میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔صدرعارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ قوی امید ہے کہ اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر واپس آئے گی۔

    انگلینڈ، آئرلینڈ بورڈ کے وفود لاہور میں سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ سیریز میں سری لنکن ٹیم کے جونیئر کھلاڑیوں نے بھی بہت اچھا پرفارم کیا۔

    پاکستان سیاحت کے لئے اب ایک پُر امن ملک بن چکا ہے، چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے میچ میں پنک ربن ڈے منایا۔

  • پاک سری لنکا ٹی ٹوینٹی سیریز: پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    پاک سری لنکا ٹی ٹوینٹی سیریز: پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    لاہور : پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان آج پہلا ٹی ٹوینٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوینٹی 7 اور تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ 9 اکتوبر کو ہوگا۔

    کراچی کے بعد لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی، اس بار بھی شاہین پلٹ کر وار کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    قذافی اسٹیڈیم میں میچ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، سیریز کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کے صدر دروازے سمیت تمام انکلوژرز کے باہر ہیلپ سنٹرز قائم کر دیئے۔

    یہ ڈیسک سیریز کے موقعوں پر شائقین کو نہ صرف ضروری رہنمائی فراہم کریں گے بلکہ گم ہونے اور ملنے والی اشیاء کے بارے میں بھی معلومات دیں گے۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم اس وقت رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی اب بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار ہے، پاکستانی اسکواڈ میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین کی شمولیت کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔

    قبل ازیں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں سمجھ رہے ،ٹی 20میں جو ٹیم اچھا کھیلے گی جیت جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔ ٹی 20میں ٹاس بہت اہمیت کاحامل ہوتا ہے

  • ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا، فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان26اکتوبر سے شروع ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، محمدحفیظ، عماد وسیم کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ  شاداب خان، محمد نواز،فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، رومان رئیس، عثمان شنواری اور عمر امین بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ26اکتوبر اور دوسرا27اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں29اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی نے میچ کے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری کردیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ کیلئے ٹکٹس کی تفصیلات جاری کردیں ہیں، جس کے مطابق وی آئی پی وسیم اکرم انکلیوژر کا ٹکٹ5 ہزار روپے۔ وی آئی پی عمران خان انکلیوژر کا ٹکٹ3ہزارروپے۔

    وی آئی پی فضل محمود انکلیوژر کا ٹکٹ3ہزار روپے جبکہ جاوید میانداد فرسٹ کلاس، رمیزراجہ فرسٹ کلاس، عبدالقادر اور ایچ اے کاردارفرسٹ کلاس انکلیوژر کا ٹکٹ1500روپے میں فروخت ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔