Tag: pak T 20 team

  • ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے انتخاب میں پی ایس ایل کا اہم کردار ہے، مصباح الحق

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے انتخاب میں پی ایس ایل کا اہم کردار ہے، مصباح الحق

    لاہور : قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے انتخاب میں پی ایس ایل بہت اہم کردار ادا کررہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا ہے کہ اس سال پی ایس ایل کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں پاکستانی ٹیم کو ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے اہم مقابلوں میں حصہ لینا ہے۔

    اس لئے بہت ضروری ہے کہ ہم صحیح کھلاڑیوں کا ایک ایسا گروپ نکالیں جس سے ورلڈ کپ اورایشیا کپ کیلئے اچھی ٹیم تیار ہوسکے۔

    مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی پاکستانی ٹیم میں چند ایسی پوزیشن ہیں جن پر سلیکشن کیلئے سخت مقابلہ ہوگا۔

  • قومی ٹی20 ٹیم لاہور سے دورہ آسٹریلیا کیلیے روانہ ہوگئی

    قومی ٹی20 ٹیم لاہور سے دورہ آسٹریلیا کیلیے روانہ ہوگئی

    لاہور : قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بابراعظم کی قیادت میں دورہ آسٹریلیا کیلئےروانہ ہوگئی۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون نے اکتیس اکتوبر کو پاکستان کے خلاف پریکٹس میچ کے لئے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں نمبر ون ٹیم کو ایک اور امتحان کا سامنا ہے، شاہینوں نے کینگروز پرجھپٹنے کیلئے لاہور سے اڑان بھرلی۔ نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم سنبھال رہے ہیں۔

    نیشنل ٹی 20 کپ کے بعد تمام کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اکٹھے ہوئے جہاں سے وہ لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور نجی ایئر لائن کی پرواز سے آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔

    قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا آغاز ٹور میچ سے اکتیس اکتوبر کو ہوگا۔ ٹور میچ کیلئے کینگروز نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کرس لن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    گرین شرٹس دوہزار سترہ کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کررہے ہیں۔ سیریز کا آغاز تین نومبر کو سڈنی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا۔ علاوہ ازیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 21 نومبر سے شیڈول ہے۔

  • تیسرے ٹی20 کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں تیز، دوتبدیلیوں کا امکان

    تیسرے ٹی20 کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں تیز، دوتبدیلیوں کا امکان

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فیصلہ کن جنگ جیتنے کےلئے پاکستانی ٹیم نے تیاریاں تیز کردیں۔ ویلنگٹن کے میدان میں سیریز کس کے نام ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے فیصلہ کن میچ کے لئے تیاریاں تیز کردیں۔ آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پلئینگ الیون میں ایک سے دو تبدیلوں کا امکان ہے۔

    ابتدائی دو میچز میں ناکام ہونے والے صہیب مقصود کی جگہ رضوان یا انور علی کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ سیلفی کنگ احمد شہزاد کی فارم بھی سلیکٹرز کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

    اہم معرکہ جیتنے کے لئے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد سے اوپننگ کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

    نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹسمینوں کو کیسے قابو کیا جائے، ہیڈ کوچ وقار یونس نے حکمت عملی بنانا شروع کردیں۔ ویلنگٹن میں دونوں ٹیموں کے لئے میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوگا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی جنگ میں کون بازی لےجاتا ہے ۔

     دوسرے میچ میں کیویز اوپنرز کے ہاتھوں آؤٹ کلاس ہونے والے گرین شرٹس کے پاس اپنی صفیں درست کرنے اور حکمت عملی ازسر نو ترتیب دینے کیلیے مزید3دن باقی ہیں۔