Tag: Pak Team captan

  • جو ہوا وہ ماضی کا حصہ ہے اب صرف پی ایس ایل کی بات کی جائے، سرفراز احمد

    جو ہوا وہ ماضی کا حصہ ہے اب صرف پی ایس ایل کی بات کی جائے، سرفراز احمد

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ ماضی کا حصہ بن گیا اب صرف پی ایس ایل کی بات کی جائے، ہم چاہتے ہیں کہ فائنل کراچی میں کھیلیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پی ایس ایل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں جو کچھ ہوا اب وہ ماضی کا قصہ ہے۔

    میری تمام تر توجہ پی ایس ایل اور ورلڈ کپ پر مرکوز ہے، لہٰذا پی ایس ایل آرہا ہے اس حوالے سے ہی بات کی جائے، پی ایس ایل کے پاکستان میں8میچز ہوں گے، چاہتے ہیں کہ فائنل میچ کراچی میں کھیلیں۔

    ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی عمران خان ہیں، عمران خان کے پاس جو ٹیم تھی وہ اسٹارز پر مشتمل تھی، موجودہ کھلاڑی ورلڈ کپ میں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سرفراز احمد کوورلڈ کپ 2019 کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

    کوشش یہی ہوگی اچھا کھیلیں اور چیمپئن بنیں، کھلاڑیوں کا پول تیارہے اور ایک اچھی ٹیم تیار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ سے سیریز اور میگا ایونٹ جیسے مشکل چیلنجز کیلیے جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔

  • کرکٹ میں اچھا اور برا وقت چلتا رہتا ہے، کپتانی کا فیصلہ بورڈ کرے گا،  سرفراز احمد

    کرکٹ میں اچھا اور برا وقت چلتا رہتا ہے، کپتانی کا فیصلہ بورڈ کرے گا، سرفراز احمد

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میری کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کرے گا، بیانات سے ماحول ایسا بنادیا جاتا ہے جو ٹیم پر اثرانداز ہوتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں اچھا اور برا وقت چلتا رہتا ہے۔

    ون ڈے میں کپتانی کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کرے گا، بیانات سے ماحول ایسا بنادیا جاتا ہے جو ٹیم پر اثرانداز ہوتا ہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پلیئرز محنت کر رہے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کریں گے: محمد حفیظ

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے، ورلڈکپ کے لئے سرفراز احمد ہی کو کپتان برقراررہنا چاہیے۔

  • ٹیم نے شاندارپرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو جلد موقع دیں گے، سرفرازاحمد

    ٹیم نے شاندارپرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو جلد موقع دیں گے، سرفرازاحمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پوری ٹیم نے شاندار پرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو بھی جلدی موقع دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے میچ کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ میں فخر زمان، شعیب ملک اور فہیم اشرف نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اگلا میچ بھی انتہائی اہم ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ تمام میچز میں پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں کیونکہ ویسٹ انڈیز کی سائیڈ بھی مضبوط ہے جو کبھی بھی کم بیک کر سکتی ہے اور اگر ضروری ہوا تو شاہین آفریدی کو بھی موقع دیں گے۔

    میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاریاں درست سمت میں جاری ہیں، نوجوان کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرنا اور مسلسل مواقع دینا ترجیح رہی ہے۔

    انہوں نے کہا  کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ وہ پرفارم بھی کر رہے ہیں، محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے سینئرز کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میچ میں قسمت نے بہت ساتھ دیا، اللہ کا شکرگزارہوں، سرفرازاحمد

    میچ میں قسمت نے بہت ساتھ دیا، اللہ کا شکرگزارہوں، سرفرازاحمد

    کارڈف : پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میچ میں قسمت نے بہت ساتھ دیا۔ اللہ پاک کا بے حد شکر گزار ہوں، امید ہے مستقبل میں بھی ایسا ہی کھیل پیش کروں گا، یقین نہیں آرہا کہ میچ جیت گئے، محمد عامر نے پارٹنر شپ میں بہترین ساتھ دیا۔

    یہ بات انہوں نے میچ کے اختتتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری باﺅلنگ اور فیلڈنگ بہت ہی اچھی رہی ہے، جس کی وجہ سے میچ جیت سکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ 2 سال سے بہت مثبت کھیل پیش کر رہی ہے اس لیے کوشش کریں گے کہ ان کے خلاف ہم بھی مثبت کھیلیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہترین بلے باز ہیں اور مجھے اپنے کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے جس کا نظارہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں دیکھنے کو ملے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان نے چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔


    مزید پڑھیں: چمپیئنزٹرافی : پاکستان نے سری لنکا کوتین وکٹوں سے ہرادیا