Tag: PAK Team Practice

  • پہلا ٹیسٹ میچ : پاکستانی ٹیم کی دبئی میں بھرپورتیاریاں جاری

    پہلا ٹیسٹ میچ : پاکستانی ٹیم کی دبئی میں بھرپورتیاریاں جاری

    دبئی : ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی میں بھرپورتیاریاں جاری ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے,

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ اور ون ڈے میں وائٹ واش کرنے کے بعد اب ٹیسٹ سیریز کا میدان سجے گا۔

    سرفراز احمد اور اظہر علی تو اپنے امتحان میں پاس ہوگئے اب مصباح الحق کا ٹیسٹ ہوگا۔ دبئی میں جمعرات سے شروع ہونے والے ایشیاء کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے دونوں ٹیموں کی ڈے نائٹ تیاریاں زور و شور جاری ہیں، کرکٹ میں بھی جدت آگئی۔

    سفید اور لال کے بعد اب گلابی رنگ کی گیند سے کھیلنا ہوگا۔ شارجہ میں دونوں ٹیموں نے پہلے ٹیسٹ کی تیاری سے ہم آہنگ ہونے کیلئے ڈے نائٹ ٹیسٹ بھی کھیلا جو ڈرا رہا۔

    اپنی والدہ کی بیماری کے باعث تیسرے ون ڈے سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامرنے دبئی میں ٹیم کو جوان کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کااعلان

     تجربہ کار بیٹسمین یونس خان پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ نوجوان کھلاڑی بابر اعظم اور محمد نواز کو ٹیسٹ کیپ دیئے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستانی ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ دوسری پوزیشن مستحکم کرنے کے لئے شاہینوں کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ درکار ہوگا۔

     

  • آسٹریلیا سے کوارٹرفائنل، قومی ٹیم تیاریوں میں مصروف

    آسٹریلیا سے کوارٹرفائنل، قومی ٹیم تیاریوں میں مصروف

    ایڈیلیڈ: پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں آسٹریلیا سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے۔

    پاکستانی ٹیم بڑے میچ کیلئے بڑی تیاریاں کر رہی ہے مگر ٹیم کو بڑا دھچکا محمد عرفان کے آؤٹ ہونے سے لگا اب پیس اٹیک کی تمام تر ذمہ داری وہاب ریاض، راحت علی اور سہیل خان کے کاندھوں پر آگئی ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ کے لئے قومی ٹیم کی ایڈیلیڈ میں بھرپور تیاری جاری ہے۔

    آسٹریلوی بولرز سے نمٹنے کیلئے بلے بازوں کو خصوصی ٹپس دی جارہی ہیں، فیلڈنگ بھی مزید بہتر بنانے کے لئے کوشش ہورہی ہیں۔  ایڈیلیڈ کی چھوٹی باؤنڈری پر بولرز اور بیٹسمین دونوں کا ہی امتحان ہوگا۔

    آسٹریلیا کے پاس دنیا کے بہترین ہٹرز موجود ہیں تو پاکستان بھی جارحانہ مزاج بیٹسمینوں سے لیس ہے، مقابلہ سخت ہوگا۔

  • پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر کواٹر فائںل میں جگہ بنالی

    پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر کواٹر فائںل میں جگہ بنالی

    ایڈلیڈ: پاکستانی شاہینوں نے آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے رسائی حاصل کرلی۔

    پاکستان نے آئرلینڈ کو سات وکٹ سے شکست دیکر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ناک آؤٹ مرحلے میں شاہینوں کا مقابلہ آسٹریلیا سے ایڈیلیڈ میں ہی ہوگا، پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے رواں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری اسکور کرلی۔اس سے قبل آئرلینڈ نےپاکستان کوفتح کیلئےدوسو اڑتیس رنز کا ہدف دیاتھا، کپتان پورٹرفیلڈ نے ایک سوسات رنزبنائے۔

     پاکستان کے وہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیں، آئرلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور پردوسوسینتس رنزبناکرآوٹ ہوگئی۔ پال اسٹرلنگ کوچاررنز پراحسان عادل نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ اس کے بعد کپتان پورٹرفیلڈ ایک اینڈ پرڈٹے رہے۔

     دوسری جانب  وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، گیری ولسن انتیس، بل برائن اٹھارہ،نیل اوبرائن اور اسٹورٹ تھامسن بارہ،بارہ، اورجان مونی تیرہ رنزبناکر پویلین لوٹے۔پورٹرفیلڈ نے ایک سواکتیس بالز پرایک سوسات رنز اسکور کئے، جس میں گیارہ چوکے اورایک چھکاشامل تھا۔

    پورٹرفیلڈ کو شاہدآفریدی نے سہیل خان کی گیند پرکیچ کیا۔ پاکستان کے وہاب ریاض نے تین، راحت علی اورسہیل خان نے دو،دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ایک ایک وکٹ حارث سہیل اوراحسان عادل کوملی۔ آئرلینڈ کے نو کھلاڑی کیچ ہوئے۔ ان میں سے چارکیچز عمراکمل نے لئے۔

  • ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے پاکستان کو238رنز کا ہدف دے دیا

    ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے پاکستان کو238رنز کا ہدف دے دیا

    ایڈیلیڈ: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے دو سو اڑتیس رنز کا ہدف دے دیا۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آئرلینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گیارہ کے مجموعی اسکور پر احسان عادل نے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، آئرلینڈ کی دوسری اہم وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی۔

    آئرلینڈ کے تجربہ کار بیٹسمین نیل او برائن کو راحت علی نے ٹھکانے لگاکر حریف ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا، ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری طرف سے کپتان پورٹرفیلڈ اسکور میں اضافہ کرتے رہے۔

     آئرش کپتان نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ورلڈ کپ میں پہلی سینچری جڑدی، وہ ایک سو سات رنزبناکر سہیل خان کا شکار ہوئے، آئرلینڈ کی ٹیم دو سو سینتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • ورلڈ کپ : آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ : آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ایڈلیڈ : گروپ میچزز کے آخری میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹینگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھی بالنگ کرنا ہوگی، آئرلینڈ کو کم سے کم اسکور تک روکنا ہوگا۔

    ان کا کہناتھا کہ پیچ بیٹینگ کے لئے سازگار ہے ، ٹیم کی پرفارمنس سے مطمعین ہوں۔

    مصباح الحق نے بتایا کہ قومی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، جس میں یونس خان کی جگہ حارث سہیل  جبکہ فاسٹ بالر محمد عرفان کی احسان عادل ٹیم میں شامل ہیں۔

  • آئرلینڈ ، پاکستان ٹاکرا کل، شاہینوں نے پنجے تیز کرنا شروع کردئیے

    آئرلینڈ ، پاکستان ٹاکرا کل، شاہینوں نے پنجے تیز کرنا شروع کردئیے

    ایڈیلیڈ: پاکستان ورلڈ کپ کے اپنے آخری پول میچ میں کل آئرلینڈ سے ٹکرائے گا، آئرلینڈ کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم نے تیاریاں مکمل کرلیں، اہم ٹاکرے کیلئے ایڈیلیڈ میں میدان کل صبح سجے گا۔

    آئرلینڈ کو شکست دینے کیلئے پاکستانی شاہینوں نے اپنے پنجے تیز کرنا شروع کردئیے ہیں، خامیوں کو قابو پانے کیلئے کھلاڑی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی سخت ٹرینگ میں مصروف ہے۔

    ایڈیلیڈ کی چھوٹی باؤنڈری کو کلیئر کرنے کیلئے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بلے بازوں سے مار دھاڑ کی پریکٹس کرا رہے ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈو اینڈ ڈائی میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، قومی ٹیم آئرلینڈ کو زیر کرنے میں کامیاب رہی تو کوارٹرفائنل میں شاہینوں کا مقابلہ آسٹریلیا سے بیس مارچ کو ایڈیلیڈ میں ہی ہوگا۔

    .آئرلینڈ کیخلاف بڑے مارجن سے شکست ہوئی تو ایونٹ میں قومی ٹیم کا سفر ختم بھی ہوسکتا ہے