Tag: pak Team

  • قومی ٹیم دوسرے وارم اپ میچ میں آج انگلینڈ کے مدمقابل

    قومی ٹیم دوسرے وارم اپ میچ میں آج انگلینڈ کے مدمقابل

     سڈنی: ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ آج انگلینڈ کے خلاف سڈنی میں کھیلے گی، محمد عرفان کوریسٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

    مشن ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کے پاس وارم اپ کا آخری موقع ہے سڈنی میں وارم اپ میچ میں پاکستان کا انگلینڈ سے ٹاکرا کے دوران صلاحیتوں کا ا امتحان ہوگا۔

    گرین شرٹس نے مسلسل ناکامیوں کو بریک بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں مشکل سے لگائی۔

    انگلینڈ سے فتح ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرسکتی ہے۔

    مسلسل پانچ میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کو دوسرے وارم اپ میچ کیلئے ریسٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

    وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ستارے بھی گردش میں ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ریسٹ دے کر عمر اکمل سے وکٹ کیپرنگ کرائی جائے گی، فاسٹ بولر راحت علی اور ناصر جمشید آج رات ٹیم کو جوائن کرلیں گے، انہیں فائنل الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ ٹیم منیجمنٹ ان کی فٹنس دیکھنے کے بعد کرے گی۔

  • محمد حفیظ، جنید خان کے بعد سہیل خان بھی انجری کا شکار

    محمد حفیظ، جنید خان کے بعد سہیل خان بھی انجری کا شکار

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کو انجری مسائل نے گھیر لیا ہے۔ محمد حفیظ، جنید خان کے بعد سہیل خان بھی انجری کا شکار ہوگئے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سہیل خان کی شرکت مشوک ہوگئی ہے۔

    انجری نے پاکستان کرکٹ کا دروازہ ہی دیکھ لیا۔۔۔ پیچھا ہی نہیں چھوڑ رہی۔ ایک کے بعد ایک کھلاڑی انجرڈ ہورہا ہے۔ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کتنی فٹ ہے سوال کھڑے ہوگئے۔

    پہلے جنید خان، پھر محمد حفیظ اور اب سہیل خان بھی انجری میں مبتلا ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں سہیل خان چھ اوور کرانے کے بعد پنڈلی میں تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے اور وہ مزید بولنگ نہیں کرسکیں گے۔

    سال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگنے والا ہے؟؟ محمد حفیظ اور جنید خان تو پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    سہیل خان کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے وارم میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سہیل خان کی انجری شدید نوعیت کی نہیں۔تاہم  انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے امید ہے وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔

  • ورلڈ کپ کا باضابطہ سفر، قومی ٹیم آج سڈنی میں پڑاؤ ڈالے گی

    ورلڈ کپ کا باضابطہ سفر، قومی ٹیم آج سڈنی میں پڑاؤ ڈالے گی

    سڈنی : دورہ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا باضابطہ آغاز کرنے کے لئے آج سڈنی پہنچے گی۔دورہ نیوزی لینڈ میں شکست پر شکست کی وجہ سے  پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاریوں پر سوالیہ نشان اٹھ گیا۔

    ٹیم کی مشکلات گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ کیویز کے خلاف جنید خان کے متبادل بلاول بھٹی بھی ٹیم کے لئے موثر ہتھیار ثابت نہ ہوسکے۔

    ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا باضابطہ آغاز کرنے کے لئے قومی ٹیم آج سڈنی میں پڑاؤ ڈالے گی۔ جہاں پاکستانی ٹیم کا مختصر کیمپ لگے گا۔

    نو فروری کو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اور گیارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد بارہ فروری کو ایڈیلیڈ پہنچے گی۔ ایونٹ میں گرین شرٹس اپنی مہم جوئی کا آغاز پندرہ فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کریں گے۔

  • فاسٹ بائولر جنید خان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت مشکوک

    فاسٹ بائولر جنید خان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت مشکوک

    ویلنگٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جنید خان کے ورلڈ کپ سکواڈ سے آوٹ ہونے کا امکان ہے۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق تربیتی کیمپ کے دوران بائولنگ کراتے ہوئے گر کر ان فٹ ہونے والے فاسٹ بائولر جنید خان کی انجری تاحال ٹھیک نہیں ہو سکی۔ جبکہ انہیں چلنے پھرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

     پی سی بی کا میڈیکل بورڈ کل ان کا حتمی فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد ان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گا۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے نیوزی لینڈ سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کئیے گئے آل رائونڈر بلاول بھٹی کو وہیں روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں جنید خان کی جگہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔

  • فاسٹ باؤلرجنید خان آؤٹ، بلاول بھٹی ٹیم میں شامل

    فاسٹ باؤلرجنید خان آؤٹ، بلاول بھٹی ٹیم میں شامل

    لاہور: ورلڈ کپ کیلئے روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ جنید خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہرہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولرجنید خان جو پریکٹس کے دوران انجری کا شکا ر ہوگئے تھے،جس کے باعث سلیکٹرز نے ان کی جگہ بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    ورلڈ کپ کے لئے تیاریاں مکمل تھیں، اسکواڈ بھی منتخب کیا جا چکا تھا، لیکن عین وقت پر لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان کی بدقمستی ان کے آڑے آگئی۔

    تربیتی کیمپ کے دوران ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے جنید خان مکمل فٹ نہ ہوسکے۔ سلیکٹرز نے اسکواڈ مکمل کرنے کے لئے بلاول بھٹی کا انتخاب کرلیا ۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے کی سیریز کے لئے جنید خان کی جگہ بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں بلاول بھٹی کو شامل کرنے کی منظوری آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی دے گی۔

    جنید خان نے آخری ون ڈے گزشتہ سال اگست میں سری لنکا کے خلاف تھا جس کے بعد وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

  • ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

    ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر معین خان نے ورلڈ کپ 2015 کیلئے قومی ٹیم کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ تیئس سال بعد پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا میں کھیلنے جا رہے ہیں۔

    اس ٹیم میں بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے کبھی آسٹریلیا میں پرفارم نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے قومی ٹیم اچھا پرفارم کریگی،ٹیم کا اعلان چئرمین پی سی بی شہر یار خان کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے،اور ٹیم کی سلیکشن میں کسی قسم کے دباؤ یا سفارش کو قبول نہیں کیا گیا۔

    سلیکشن کمیٹی کی باہمی مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق احمد شہزاد،محمد حفیظ، سرفراز احمد، مصباح الحق،یونس خان،حارث سہیل،عمراکمل،صہیب مقصود،شاہد آفریدی،یاسر شاہ،محمد عرفان،جنید خان، احسان عادل،سہیل خان،وہاب ریاض،شامل ہیں۔

      ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔ سابق کپتان شعیب ملک، کامران اکمل، فواد عالم، اسد شفیق اور عمر گل کو ورلڈ کپ کا ٹکٹ نہ مل سکا۔ ڈومیسٹک میں پرفارمنس دکھانے والے میڈیم پیسر سہیل خان کو موقع دیا گیا ہے۔

    حارث سہیل ، صہیب مقصود یاسر شاہ، محمد عرفان، احسان عادل، سرفراز احمداپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ آفریدی ٹیم میں سب سے زیادہ پانچویں مرتبہ میگا ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    یونس خان چوتھا، حفیظ تیسرا ، مصباح الحق اور احمد شہزاد اپنا دوسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ پاکستان ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز پندرہ فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا۔

  • قومی ہاکی ٹیم کا وطن پہنچنے پروالہانہ استقبال

    قومی ہاکی ٹیم کا وطن پہنچنے پروالہانہ استقبال

    لاہور: چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھارتی ریاست اڑیسہ میں چیمپیئنز ٹرافی میں رنر اپ رہنے کے بعد جب براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچے تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    پی ایچ ایف کے سربراہ اختر رسول،سیکٹریٹری رانا مجاہد سمیت اولمپیئنز اور عوام نے رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں ۔

    پاکستان ہاکی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کیخلاف سلور میڈل کی حقدار ٹہری لیکن روایتی حریف بھارت کو اُسی کی سر زمین پر شکست دیکر کھلاڑیوں نے عوام کا دل ضرور جیت لیا ہے۔

  • چیمپیئنز ٹرافی : قومی ہاکی ٹیم پہلا میچ آج بیلجیئم کیخلاف کھیلے گی

    چیمپیئنز ٹرافی : قومی ہاکی ٹیم پہلا میچ آج بیلجیئم کیخلاف کھیلے گی

     بھوبانیسور : پاکستان ہاکی ٹیم کی بھوبانیسور کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی , تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل بھارتی شہر اڑیسہ کی مقامی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔

    پاکستان ہاکی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے بھارتی ریاست اڑیسہ میں موجود ہے۔ کھلاڑیوں نے جمعہ المبارک کے موقع پر بھوبانیسور پولیس ہیڈ کوارٹرز کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔

    قومی ٹیم کا مقامی افراد نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ میں کامیابی کیلئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ آج بیلجیئم کیخلاف کھیلے گی۔

  • گال ٹیسٹ:نئی مینجنمنٹ اپنے پہلےہی امتحان میں بری طرح ناکام

    گال ٹیسٹ:نئی مینجنمنٹ اپنے پہلےہی امتحان میں بری طرح ناکام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجمنٹ کا آغاز مایوس کن رہا۔ کھلاڑی بھاری بھرکم مینجمنٹ کی لاج بھی نہ رکھ سکے۔ گال کے میدان میں بارش نے بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجنمنٹ اپنے پہلےہی امتحان میں فیل ہوگئی۔ گال میں پاکستان کی دال نہ گل سکی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ مشتاق احمد، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن بھی کھلاڑیوں کو صحیح ٹریک پر نہ لاسکے۔

    بیٹنگ میں خامیوں نے ماضی کی یاد پھرسے تازہ کردی۔ وکٹیں بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کیا کام کیا؟ بیٹسمین ایک ہی غلطی دہراتے رہے اور ڈریسنگ روم میں بیٹھی بھاری بھرکم مینجمنٹ منہ دیکھتی رہی۔ وکٹیں اسپنرز جلد وکٹیں لینے میں ناکام رہے۔ مشتاق احمد نے کیمپ میں کیا گر سکھائے؟؟؟ گرانٹ لوڈن کی گرانٹ بھی ٹیم کے کام نہ آئی۔

    فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس کا وقار بھی کھلاڑی بلند نہ کرسکے۔ گال کے میدان میں ایک اور ناکامی پاکستان کی تاریخ میں تاریخ بن گئی۔ بارش نے بھی ٹیم کا ساتھ نہ دیا۔۔ اب کولمبو میں قومی ٹیم کاچودہ اگست سے امتحان ہوگا۔

  • قومی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی

    قومی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی

    کراچی :سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم آج کولمبو روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دوہزار بارہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کا دورہ کررہی ہے۔

    رواں سال جنوری میں دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں بھی سیریز کھیلی گئی تھی جو ڈرا رہی تھی۔ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لئے ہفتے کو کراچی سے کولمبو روانہ ہوگی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھ اگست سے گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ چودہ اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا