Tag: Pak US relations

  • پاک امریکا تعلقات سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ہے، بلومبرگ

    پاک امریکا تعلقات سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ہے، بلومبرگ

     بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت نئی دہلی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، پاک امریکا تعلقات سے بھارت کو شدید پریشانی لاحق ہے۔

    معروف امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حق میں امریکی جھکاؤ سے نئی دہلی بوکھلاہٹ کا شکار ہے جبکہ امریکا سے نئے تعلقات کے بعد پاکستانی قیادت کا اعتماد مزید بڑھ گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بنا ہوا ہے جبکہ بھارت کو دباؤ کاسامنا ہے، پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقے سے استعمال کیے ہیں۔

    Bloomberg

    امریکا اور پاکستان کے درمیان کسی مسئلے کے بغیر آسانی سے تجارتی معاہدہ طے پایا، پاکستان کے برعکس بھارت کو رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

     بلومبرگ رپورٹ کے مطابق پاکستان صدر ٹرمپ کے دور میں امریکی تجارتی معاہدہ کرنے والے چند ممالک میں شامل ہے۔

    پاکستان اور امریکا کے مابین تیل اور دیگر معدنیات کے مشترکہ منصوبوں پر بات چیت ہوئی، ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان میں کرپٹو کرنسی معاہدہ طے پایا۔

    بلوم برگ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی، امریکا کے ساتھ یہ نئی گرم جوشی پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، پاکستان اور امریکا کے بڑھتے تعلقات سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ہے۔

  • پاکستان سے تعلقات امریکا کے لیے انتہائی اہم قرار

    پاکستان سے تعلقات امریکا کے لیے انتہائی اہم قرار

    امریکا کے پالیسی ساز ادارے نے پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنا امریکا کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے، بھارت سے حالیہ کشیدگی نے پاکستان کی اہمیت اجاگر کی۔

    امریکا کے پالیسی ساز ادارے ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ انسداد دہشت گردی پر پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔

    وقت آگیا ہے کہ واشنگٹن اور اسلام آباد باہمی دلچسپی کے امور میں عملی شراکت داری کی بنیاد رکھیں، اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان تنازعات کسی کے مفاد میں نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے پالیسی ساز ادارے ہڈسن انسٹی ٹیوٹ نے خارجہ پالیسی سے متعلق پاکستان پر رپورٹ جاری کردی۔

    ادارے نے تجویز دی ہے کہ مستحکم جنوبی ایشیا کے لیے مستحکم پاکستان کا ہونا ضروری ہے، امریکا کے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کا یہ بہترین موقع ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کو مشترکہ مفادات پر توجہ دینا ہوگی، جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران نے پاکستان کی اہمیت اجاگر کی۔ پاکستان کی شکایت ہے کہ امریکا نے پاکستان کے تحفظات اور مفادات نظر انداز کیے۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان اور بھارت سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر امریکا سے مختلف ہوسکتا ہے، اس بات پراصرار نہ کیا جائے کہ پاکستان بھی اپنے ہمسایوں کو مغرب کی نظر سے دیکھے، وقت آگیا ہے کہ دونوں ملک باہمی دلچسپی کے امور میں عملی شراکت داری کی بنیادرکھیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا پاکستان چین کے ساتھ بھی گہرے تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ امریکا پاکستان کو چین کے حوالے نہ کرے۔ پاکستان پر اثرو رسوخ کے ذرائع تلاش کرنا دانش مندی ہوگی۔

    ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان سرحد سے پاکستان کو شدید سیکورٹی خطرات کاسامنا ہے، افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی سے ہچکچاتے ہیں۔

    پاکستان کی انسداد دہشت گرد کارروائیوں سے امریکا فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ رپورٹ میں کیمرون منٹر، این پیٹرسن، رابن رافیل، حسین حقانی سمیت امریکا اور پاکستان کے کئی سابق سفیروں کی آراء بھی شامل ہیں۔

  • پاک امریکا تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، شہریارآفریدی کی پال جونزسے گفتگو

    پاک امریکا تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، شہریارآفریدی کی پال جونزسے گفتگو

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، دنیا میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ناظم الامور پال جونز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات سے متعلق امور زیر غور آئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں،افغانستان میں پاکستان، امریکا کے مفادات ایک ہیں، پاکستان دنیا میں امن کے حوالے سے کوششوں کو جاری رکھے گا۔

    شہریار آٖفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہے، ہمارے بیانیے میں پاکستان کی ثقافت کی ترویج شامل ہے، ہمیں اپنے ماضی سے سیکھنے کی ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانیز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ملاقات میں وزیر مملکت نے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانی، و مالی قربانیوں کا بھی ذکر کیا، اس موقع پر امریکی ناظم الامور پال جونز کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورپال جونز کی ملاقات

    واضح رہے کہ اس سے قبل جی ایچ کیو راولپنڈی میں امریکی ناظم الامورپال جونز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پڑوسی ملک افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف اور امریکی ناظم الامور نے ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کے امور پر بھی گفتگو کی۔

  • پاک امریکہ تعلقات، دونوں ممالک میں رابطے، برف پگھلنے لگی

    پاک امریکہ تعلقات، دونوں ممالک میں رابطے، برف پگھلنے لگی

    اسلام آباد : پاکستان اور امریکہ کے درمیان حالیہ تناؤ کے بعد تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں ممالک میں رابطے جاری ہیں، اس سلسلے میں مختلف امریکی وفود جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ ٹوئٹ کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں رفتہ رفتہ کمی آرہی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں ممالک میں رابطے جاری ہیں اور بات چیت کیلئے دس روزمیں متعدد امریکی وفو د اسلام آباد آئے جن کے تعلقات میں بہتری کے لئے سیاسی ،سفارتی اورعسکری سطح پر رابطے ہوئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سامنے اپنے اپنے مطالبات رکھے، اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کے سامنے تین بڑے مطالبات پیش کیے ہیں۔

    ان مطالبات میں سب سے پہلے افغانیوں کی وطن واپسی، بارڈرمینجمنٹ اور افغانستان کی حدود میں حکومتی عملداری یقینی بنانا شامل ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کو معمول پرلانے کے لئے پر امید ہیں۔


    مزید پڑھیں: امریکہ نے پاکستان کی سیکورٹی امداد روک دی


    واضح رہے کہ مشیر خزانہ اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی، وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کاوفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، ڈیوڈہیل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی روابط قائم ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستان کےساتھ خراب تعلقات امریکہ کےمفاد میں نہیں‘ نیویارک ٹائمز


    علاوہ ازیں اسلام آباد میں پاکستان کے کیمیائی مواد کی بحفاظت مسلسل فراہمی اور سیکورٹی کے بارے میں تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، پاک امریکہ مشترکہ ورکشاپ کا افتتاح وزارت خارجہ کی اسپیشل سیکرٹری تسنیم اسلم نے کیا۔

    اس موقع پر امریکی اور بین الاقوامی کیمیائی ماہرین کے علاوہ پاکستانی کیمیائی مواد کی صنعت کے نمائندے موجود تھے۔

  • وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی،جس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پر وہ صدر اوباما کی دوستی اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان کا کہنا تھاکہ امریکہ خارجہ پالیسی میں پاکستان کااہم ترین شراکت دارہے۔

    وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان مصنوعات کی امریکی منڈیوں میں زیادہ رسائی اور روزگار میں اضافےکےلئے امریکی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سانحہ پشاور پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد پاکستان اور امریکا کے مشترکہ دشمن ہیں اور امریکہ شدت پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف کی امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات

    وزیرِاعظم نواز شریف کی امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات ہوئی۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نےامریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اہم ملاقات کی ہے، اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں امریکی وزیرِخارجہ جان کیری کے دورۂ پاکستان پر بھی بات چیت کی گئی۔