Tag: Pak vs Afghan

  • افغانستان کیخلاف مایوس کن کارکردگی : اعظم خان کا جذباتی پیغام وائرل

    افغانستان کیخلاف مایوس کن کارکردگی : اعظم خان کا جذباتی پیغام وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اور جارحانہ بیٹر اعظم خان خود پر ہونے والی تنقید کے بعد جذباتی ہوگئے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے ذومعنی اسٹوری پوسٹ کی۔ جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر یا کسی کی جانب اشارہ کیے بغیر اپنا پیغام شیئر کیا۔

    اعظم خان کی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا تھا کہ صبر کرو، اللّٰہ نے تہماری کہانی ابھی تک ختم نہیں کی۔

    اسکرین گریب

    واضح رہے کہ اعظم کی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ انہوں نے افغانستان کیخلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں صفر اور دوسرے میں صرف 1 رن بنایا جب کہ انہیں تیسرا میچ نہیں کھلایا گیا، وکٹ کیپنگ میں بھی اعظم سے کیچز ڈراپ ہوئے، گیند دستانوں میں نہ آنے کے سبب 4 رنز بھی بنے۔

  • کھلاڑیوں پراعتماد ہے، اگلا میچ اچھا کھیلیں گے، شاداب خان

    کھلاڑیوں پراعتماد ہے، اگلا میچ اچھا کھیلیں گے، شاداب خان

    شارجہ : قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، ان پر اعتماد بھی ہے، اگلا میچ اچھا کھیلیں گے۔

    یہ بات انہوں نے میچ کے بعد شارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جانتے تھے کہ ایسے نتائج کا سامنا بھی ہوسکتا ہے، کرکٹ جنٹلمین گیم ہے۔

    پاکستانی اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی ک کارکردگی پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو یہی کہا ہے جیسے سپر لیگ میں کھیلے ویسے ہی کھیلیں۔ نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ہے،اگلے میچ میں اچھا کریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی نوجوان کھلاڑی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    قبل ازیں قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم کی قیادت ملنے پر شاداب خان نے کہا کہ پاکستان کی قیادت ملنا ایک خواب تھا، اپنی پوری توانائی لگاؤں گا۔ میں پہلی بار رمضان میں کرکٹ کھیل رہا ہوں، پورا دن روزہ اور پھر میچ کھیلنا مشکل ہوگا۔

    ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے شاداب خان کا کہنا تھا کہ سپر لیگ کے فوری بعد سیریز ہو رہی ہے، اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں گے کیونکہ دلچسپ میچز ہوں گے تو شائقین کو مزہ آئے گا۔

    یاد رہے کہ شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 93 رنز کا ہدف افغانستان نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد نبی نے38 اور نجیب اللہ زردارن نے 17 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  • نسیم شاہ کے چھکوں نے بھارتیوں کے بھی چھکے چھڑا دیئے، ویڈیو دیکھیں

    نسیم شاہ کے چھکوں نے بھارتیوں کے بھی چھکے چھڑا دیئے، ویڈیو دیکھیں

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی عبرتناک شکست پر نہ صرف افغان عوام بلکہ بھارتیوں کے منہ بھی لٹک گئے۔

    میچ کے آخری لمحات میں جب پاکستان ٹیم مشکل میں گھری تھی اس وقت بھارتی شائقین انجام سے بے خبر خوشی کے شادیانے بجا رہے تھے۔

    پاکستانی بالر نسیم شاہ کے دو چھکوں نے ان کے بھی چھکے چھڑا دیے، بھارت میں ابھی تک سوگ کا سماں ہے تاہم پاکستان میں ایسے جشن منایا جارہا ہے جیسے ایشیا کپ کی ٹرافی جیت لی ہو۔

    بھارتی سورماوں کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں کپتان روہیت شرما کو یہ امید تھی کہ وہ ایونٹ کے فائنل میں ہوں گے لیکن ان کے ارمانوں پر بھی اوس پڑگئی۔

    بھارتی ٹی وی چینل کے ایک لائیو پروگرام میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام کے اینکر اور دیگر دو مہمان آخری بال تک یہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ افغانستان ٹیم فتح سے ہمکنار ہوگی۔

    لیکن جیسے ہی نسیم شاہ نے زوردار وننگ شاٹ لگا کر خوشی کا اظہار کیا اور اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا تو پروگرام کے میزبان اور مہمانوں کو جیسے سانپ سونگھ گیا۔

    دوسری جانب پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی ہے۔

    ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شائقین کرسیاں توڑ رہے ہیں اور دوسری جانب کھڑے پاکستانی مداحوں کی طرف پھینک رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : افغان شائقین کی اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ افغانستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 130 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

    پاکستان کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے اور اسے چھ گیندوں پر 11 رنز درکار تھے۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ دو بولرز کریز پر موجود تھے اور شکست پاکستانی فینز کو آنکھوں کے سامنے نظر آ رہی تھی۔

    لیکن پھر نسیم شاہ نے فضل حق فاروق کو آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو فلک شگاف چھکے مار کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

  • افغان کھلاڑی اور تماشائیوں کی حرکت پر شعیب اختر کی شدید تنقید، ویڈیو دیکھیں

    افغان کھلاڑی اور تماشائیوں کی حرکت پر شعیب اختر کی شدید تنقید، ویڈیو دیکھیں

    یو اے ای میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے انتہائی اہم میچ میں قومی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغان ٹیم کو شکست دی جس کے ردعمل میں افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے، سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اس رویے پر کڑی تنقید کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر میسج اور اپنے ویڈیو پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے افغان تماشائیوں کے نامناسب رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    شعیب اختر نے شارجہ میں مشتعل ہجوم کی ہنگامہ آرائی کے بعد افغانی تماشائیوں کے عمل پر شدید تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم افغان بھائیوں کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن یہ کیا طریقہ ہے آپ نے آصف علی کے ساتھ جو سلوک کیا۔

    افغان ٹیم کے میچ ہارنے کے بعد اسٹیڈیم میں شائقین کے جھگڑے کے بعد سابق کرکٹر شعیب اختر غصے میں آگئے انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلنا چاہیے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او شفیق ستانکزئی کو بھی ٹیگ کیا اور ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ یہ ہے وہ عمل جو افغان شائقین کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف علی کے ساتھ افغانی بالر کا رویہ دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، نسیم شاہ اسی لیے غصے میں تھا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ اس طرح کا رویہ یہ شائقین ماضی میں بھی متعدد مرتبہ اختیار کرچکے ہیں، کرکٹ ایک کھیل ہے اور اسے صحیح جذبے کے ساتھ کھیلنا اور لیا جانا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ متکبرانہ رویہ افغانستان ٹیم کی شکست کا باعث بنا۔ اگر آپ لوگ کھیل میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے مداحوں اور آپ کے کھلاڑیوں دونوں کو کچھ اہم باتیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

  • پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پاکستان کو کم نہ سمجھو، شعیب اختر

    پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پاکستان کو کم نہ سمجھو، شعیب اختر

    لاہور : ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی افغانستان سے شاندار فتح اور آصف علی کی دھواں دھار بیٹنگ پر سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی بول پڑے۔

    اس حوالے سے اپنے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، گرین کیپس کسی کو بھی حیران کر سکتی ہیں۔

    شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 کے اہم مقابلے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے بعد اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان ٹیم ایک بڑی مضبوط قوت ہیں، جس کا ثبوت انہو ں نے اپنا تیسرا میچ جیت کر دے دیا ہے۔

    شعیب اختر نے آصف علی کو ہیروقرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اس نے دل خوش کردیا میری دعا ہے کہ اسی طرح چلتے رہو۔

    انہوں نے افغان ٹیم کو مشورہ دیا کہ ان گراؤنڈز میں کوشش کریں کہ پہلے باؤلنگ کریں کیونکہ اس پچ پر اوس پڑتی ہے گیند اسپن اور سوئنگ نہیں ہوتی،  واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    اس سے قبل ایک ویڈیو میں بھی شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’پاکستان کے لیے آپ کو اے گیم لانی پڑے گی اور ان کو ہرانے کے لیے آپ کو بیسٹ گیم کھیلنی پڑتی ہے کیونکہ پاکستان کا کوئی پتہ نہیں چلتا کہ وہ کس وقت اپ سیٹ کردے۔

  • پاکستان سے شکست : طالبان رہنما کی اپنی ٹیم کیلئے شاعرانہ حوصلہ افزائی

    پاکستان سے شکست : طالبان رہنما کی اپنی ٹیم کیلئے شاعرانہ حوصلہ افزائی

    کابل : دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے دلچسپ میچ میں شکست کے بعد طالبان رہنما انس حقانی بھی بول پڑے، انہوں نے شاعرانہ انداز میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی شکست پر طالبان رہنما انس حقانی نے اپنے ردعمل میں ایک شعر لکھا ہے جس میں سبق بھی ہے اور ٹیم کیلیے حوصلہ افزائی بھی ۔

    انس حقانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کیا لکھا کہ "گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں۔ وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ پاکستان نےاس طرح جیت کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوئیں تو اس حوالے سے افغان وزارت داخلہ نے اہم اعلامیہ جاری کیا تھا۔

    افغان وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر افغان ٹیم میچ جیت جائے تو اس جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی۔