Tag: pak vs austrelia

  • سڈنی : پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ہوگا

    سڈنی : پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ہوگا

    سڈنی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج سڈنی میں ہوگا۔ میچ گرین شرٹس کے لئے فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آخری دو میچز میں ٹیم سے امیدیں لگالیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ سڈنی میں کھیلا جانے والا میچ گرین شرٹس کے لئے فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

    پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجکر 20 منٹ پر دونوں ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، پرتھ میں پاکستان نے برتری کا موقع ہاتھ سے گنوادیا تھا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے امید نہیں چھوڑی۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے لئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ آخری دو میچ کے گراؤنڈز پاکستان ٹیم کو سوٹ کرتے ہیں۔ امید ہے نتائج توقعات کے مطابق ہوں گے۔

    ون ڈے میں اسد شفیق کی فارم مینجمنٹ کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ سڈنی میں پاکستان ٹیم کے پاس ہار کا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ ٹیم کو خسارے سے نکلنے کے لئے غیر مستقل مزاج بیٹنگ اور ناقص فیلڈنگ کے مسائل پر قابو پانا ہوگا۔

    سیریز بچانے کے لئے جیت ضروری ہوگی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں آخری کامیابی بیس سال قبل حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیمیں اب دوہزار دس کے بعد اس گراؤنڈ میں ایکشن میں ہوں گی۔

  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: دوسرا ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائیگا

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: دوسرا ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائیگا

    میلبورن : آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے بارہ رکنی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ قومی ٹیم دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لئے برسبین سے میلبرن پہنچ گئی ہے۔ آسٹریلیا کی برسبین ٹیسٹ والی ٹیم ہی میلبورن میں کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین میں کینگروز نے میچ اور شاہینوں نے دل جیت لیے۔ اسد شفیق کی ریکارڈ ساز اننگز نے میزبان ٹیم کے ہوش اڑا دیئے۔ ٹیم پاکستان کرکٹ دیوانوں کے دل جیتنے کے بعد میلبورن پہنچ گئی۔

    قومی کھلاڑی ٹیسٹ میچ سے قبل میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیں گے اور برسبین ٹیسٹ میں ہار کا بدلہ لینے کا عزم لے کر میدان میں اتریں گے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی مڈل آرڈر بیٹسمین نک میڈینسن کو مایوس کن پرفارمنس کے باوجود ایک اور لائف لائن دے دی گئی ہے۔

    آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔ کھلاڑیوں پرزیادہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔ شان مارش کو انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔

    شیفلڈ شیلڈ میں نمایاں وکٹیں لینے والے چیڈ سئیرز کے ڈیبیو کا امکان ہے۔ آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    دنیا بھر میں کرکٹ ماہرین اور شائقین نے برسبین ٹیسٹ کو رواں سال کا سب سے زبردست ٹیسٹ میچ قرار دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

  • پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریزکیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریزکیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اتوار کو کراچی میں اپنے ساتھی سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد پیر کو کپتان مصباح الحق سے بھی ملاقات کی جس میں کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق پایا گیا۔

    آسٹریلیا کے دورے کے لیے محمد حفیظ اور کامران اکمل کی ممکنہ شمولیت پر کافی دنوں سے ذرائع ابلاغ میں قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن محمد حفیظ قائد اعظم ٹرافی میں قابل ذکر کارکردگی دکھا کر اپنی واپسی کے امکانات روشن کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

    کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی میں چار سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 826 رنز بناچکے ہیں اور انہوں نے صرف بیٹسمین کے طور پر کھیلنے کی خواہش بھی ظاہر کررکھی ہے لیکن چھ سال قبل اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے کامران اکمل کی ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ اوسط 30 ہے اور اس وقت پاکستانی بیٹنگ لائن میں ان کی جگہ بھی نہیں بنتی دکھائی دیتی۔

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مصباح الحق ( کپتان ) اظہرعلی۔ سمیع اسلم۔ اسد شفیق۔ یونس خان۔ سرفراز احمد۔ بابراعظم۔ شرجیل خان۔ محمد رضوان۔ وہاب ریاض۔ محمد عامر۔ سہیل خان۔ راحت علی۔ عمران خان۔ یاسر شاہ اور محمد نواز۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔ یہ ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی تین جنوری سے ہونے والے آخری ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

  • سلطان آف جوہار جونئیر ہاکی: آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

    سلطان آف جوہار جونئیر ہاکی: آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

    جوہار بارو : سلطان آف جوہار جونئیر ہاکی کپ آسٹریلیا نے جیت لیا۔ پہلی مرتبہ فائنل میچ کھیلنے والی پاکستان ٹیم سلور میڈلسٹ رہی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے سلطان آف جوہر کپ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا، پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ؎آسٹریلیا نے پاکستان کو فائنل میچ میں تین کے مقابلے میں ایک گول سے ہرادیا، ملائیشیا کے شہر جوہار بارو میں کھیلے گئے سلطان آف جوہار جونئیر ہاکی کے فائنل میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

    کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔ پہلی مرتبہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے گول کیپر نے آسٹریلیا کے تابڑتوڑ حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    گول کیپر بدقسمتی سے قسمت آسٹریلیا پر مہربان تھی۔ مزید دو گول کرکے آسٹریلیا نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پاکستانی ٹیم نے پہلی بار فائنل میچ میں جگہ بنائی تھی لیکن کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

    پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سلور میڈل اور جاپان کی ٹیم براؤنز میڈلسٹ رہی۔ْ جاپان نے انگلینڈ کو شکست دیکر براؤنز میڈل جیتا۔

  • ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، یاسر شاہ

    ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، یاسر شاہ

    کراچی: ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کہتے ہیں کہ دباؤ میں آئے بغیر وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں تاکہ پرفارمنس میں مزید بہتری آسکے،ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونا ہرکھلاڑی کی خواہش ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپنر یاسر شاہ نے کہا کہ جب انھوں نے دوہزار گیارہ میں ڈیبیو کیا تو بولنگ میں کافی خامیاں تھی،مشتاق احمد سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے ساٹ ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وہ لیگ اسپن اور فلپر پر کافی محنت کررہے ہیں،ایونٹ کے بعد سابق کرکٹر عبدالقادر سے گگلی کو بہتر بنانے کی ٹپس لینگے۔

    شین وارن کو یاسر شاہ آئیڈل سمجھتے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ آسٹریلیا جانے کا موقع ملا تو وہ ان سے ضرور ٹپس لینگے،انکا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کبھی کھیلا نہیں ہوں،حتمی اسکواڈ میں شامل ہوا تو اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرونگا۔

  • مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے

    مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے

    ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے۔

    ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا، آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ پر دونوں بیٹسمینوں کی یلغارسے رنز کی بھرمارہورہی ہے۔

    مصباح اور یونس کررہے ہیں کاری وار، یونس بلا لہراتے ہیں تو مصباح بھی پیچھے نہیں رہتے۔  یونس نے مسلسل تیسری میچ میں سینچری بنائی تو مصباح نے الحق نے بھی سینچریز کی ہیٹ ٹرک بنادی، مصباح اور یونس ٹیسٹ میں ریکارڈز بنارہے ہیں اور حریف ٹیم کو ناکوں چنے چبوارہے ہیں۔

    مصباح الحق اور یونس کی شاندار پرفارمنس نے گرین شرٹس کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی، قومی ٹیم نے پہلی اننگز پانچ سو چھیاسٹھ رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی۔

  • یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف ڈبل سنچری بنا ڈالی

    یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف ڈبل سنچری بنا ڈالی

    ابوظہبی :پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میں یونس خان چھا گئے، آٹھ ہزار رنز مکمل کرنےکےبعدڈبل سنچری بھی جڑ دی،ابوظہبی ٹیسٹ میں یونس خان نے ریکارڈز کے انبار لگادیئے،آٹھ ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

    مذکورہ سنچری یونس خان کے ٹیسٹ کیرئر کی پانچویں ڈبل سنچری ہے،انہوں نے چودہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی اس سے پہلے یونس خان نے بھارت، سری لنکا ،بنگلہ دیش ،زمبابوے کیخلاف ڈبل سنچری اسکور کی۔

    تاہم آسٹریلیا کیخلاف ان کی یہ پہلی ڈبل سنچری ہے، یونس خان اپنے ٹیسٹ کیرئر کا 93واں میچ کھیل رہے ہیں، علاوہ ازیں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی آسٹریلیا کیخلاف سنچری اسکور کردی ۔۔

    وہ ایک سو ایک  رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، یہ مصباح الحق کے کیرئر کی چھٹی سنچری ہے، چیئرمین پی سی بی شہریارخان  نے یونس خان اور مصباح الحق کی شاندار کارکردگی پرانکی تعریف کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

  • دبئی ٹیسٹ:شاہینوں نے نئے ریکارڈ قائم کرلئے

    دبئی ٹیسٹ:شاہینوں نے نئے ریکارڈ قائم کرلئے

    دبئی: پاکستانی شاہینوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دبئی ٹیسٹ ناقابل فراموش بن گیا۔ دبئی کے میدان میں پاکستان نے کئی ریکارڈز قائم کئے۔

    دبئی میں پاکستان نے بتادیاکہ نام نہیں کام سے بات بنتی ہے۔ دو سو اکیس رنز سے کامیابی گرین شرٹس کی آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑی جیت ہے۔

    دبئی کے ہی میدان میں پاکستان نے سولہ سال بعد کینگروز کے خلاف ایک اننگز میں چار سو رنز کا مجموعہ بھی تشکیل دیا۔یونس خان نے سلیکٹرز کو کرارا جواب دیا۔

    وہ ایک میچ میں دو سینچریاں بنانے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے، ساتھ ہی یونس نے انضمام کی پچیس سینچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

    وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھویا اور اسی گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ سرفراز تیز سنچری بنانے والے وہ دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بنے۔

    لیگ اسپنر یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے بھی سات سات وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

  • دبئی ٹیسٹ:ایک وکٹ کے نقصان پرپاکستان کے219 رنز

    دبئی ٹیسٹ:ایک وکٹ کے نقصان پرپاکستان کے219 رنز

    دبئی:  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے  ٹیسٹ میں  پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے۔ میچ کے چوتھے روز گرین شرٹس کی دوسری اننگز کا کھیل جاری ہے۔

    پاکستان نے تین سو بہتر سے زائد رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کے ایک وکٹ کے نقصان پر دو سو انیس رنز بن چکے ہیں۔.

    اظہرعلی اکہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،جبکہ احمد شہزاد 123 رنز اور یونس خان 61 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

  • دبئی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کے بغیر کسی نقصان کے38 رنز

    دبئی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کے بغیر کسی نقصان کے38 رنز

    دبئی : آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک سو اکیاون رنز کی برتری لینے کے بعد قومی ٹیم نے تیسرے روز کے اختتام تک کوئی وکٹ گنوائےاڑتیس بناکر ایک سونواسی رنز کی برتری حاصل کرلی۔

    دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے ایک سو تیرہ رنز بغیر کسی نقصان کے پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کے چار کھلاڑی کھانے کے وقفے تک پویلین واپس پہنچا دیئے۔

    ڈیوڈ وارنر کو ایک سو تینتیس پر یاسر شاہ نے بولڈ کیا۔ بولرز نے برق رفتاری سے کینگروز کی وکٹیں اڑانا شروع کردیں اور پوری ٹیم تین سو تین رنز پر پویلین پہنچا دی۔یاسر شاہ نے تین،ذوالفقار بابر اور راحت علی نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان کو پہلی اننگز میں ایک سو اکیاون رنز کی برتری ملی۔۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے اڑتیس بناکر مجموعی طور پر ایک سو نواسی رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ احمد شہزاد بائیس اور اظہر علی سولہ رنز کیساتھ چوتھے روز کا کھیل کا آغاز کرینگے۔