Tag: pak vs bangladesh

  • ڈھاکہ ٹیسٹ :  تیز بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل ختم

    ڈھاکہ ٹیسٹ : تیز بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل ختم

    ڈھاکا : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ڈھاکہ میں رات بھر مسلسل بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈھاکہ میں گزشتہ رات سے مسلسل تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں انتظامیہ نے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم کردیا ہے۔

    بارش کے باعث ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی میں تاخیر ہوگئی۔ میچ آفیشلز کی جانب سے بعد میں اگلی اپ ڈیٹ دی جائے گی۔

    اگر آج میچ کھیلا جاتا تو پاکستان اپنی اننگز 188 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھاتا۔ اظہر علی 52 اور بابر اعظم 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    ٹیسٹ کے ابتدائی3دن میں صرف63اوورز کرائے جاسکے، پاکستان نے پہلی اننگز میں2وکٹ پر188رنز بنائے، واضح رہے کہ پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • فخر زمان کی شاندار نصف سنچری : پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی

    فخر زمان کی شاندار نصف سنچری : پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی

    ڈھاکا : ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے فخر زمان کی شاندار نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

    قومی ٹیم نے 109 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں مکمل کرلیا اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، گرین شرٹس کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    پاکستان بنگلا دیش کےخلاف دوسرے ٹی 20میچ میں 8وکٹوں سے کامیاب ہوا، فخر زمان کی ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی جبکہ محمد رضوان نے39 رنز بنائے۔

    فخر زمان کے 56رنزکی اننگز میں 3چھکے اور2چوکے شامل ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا گیا، جہاں بنگلا دیش کپتان محمداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    شاہینوں کی نپی تلی بولنگ کے سامنے بنگلہ دیش کے بیٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، اور وہ وقفے وقفے سے وکٹ گنواتے رہے، بنگلا دیش نے مقررہ اوورزمیں7 وکٹوں پر108 رنزبنائے۔

  • ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے،  کپتان اظہرعلی

    ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، کپتان اظہرعلی

    راولپنڈی : پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اظہر علی نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے لیے بہت اچھا آغاز ہے، ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر میچ اہم ہے جسے جیتنا بھی ضروری ہے، وئی بھی ٹیسٹ میچ جیتنا آسان نہیں ہوتا۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی، بولرز نے صحیح وقت پر وکٹیں لی اور بیٹسمینوں نے بھی اپنا کام دکھایا، خصوصی طور شان مسعود اور بابراعظم بہت اچھا کھیلے، تجربہ کار بیٹسمینوں کے ساتھ نوجوان فاسٹ بولرز کا اچھا کمبینیشن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے کم عمری  میں بہت  بڑاکارنامہ انجام دیا ہے، میچ میں نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک بہترین اور بہت شاندار  تھی، یہ ایک یادگار ہیٹ ٹرک ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں قومی ٹیم کو شائقین نے بھرپور پذیرائی اور بہت حوصلہ افزائی کی، ریویو لینے میں رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کیا،خاص طور پر پہلی اننگز میں باﺅلرز نے اچھی بولنگ کی۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 44رنز سے ہرا دیا

    راولپنڈی ٹیسٹ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 44رنز سے ہرا دیا

    راولپنڈی : پاکستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 44رنز سے شکست دے کر راولپنڈی ٹیسٹ جیت لیا، بنگلادیشی ٹیم دوسری اننگز میں صرف168رنز پر پویلین لوٹ گئی، شاندار ہیٹ ٹرک کرنے پر نسیم شاہ میں آف دی میچ قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے بنگال ٹائیگر کو شکست دے دی، بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 168رنز ہی بنا سکی۔

    بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پاکستانی باؤلرز نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو وکٹ پر زیادہ دیر ٹکنے نہ دیا۔ نسیم شاہ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    دوسری اننگز میں نسیم شاہ اور یاسرشاہ نے4،4وکٹیں لیں، شاہین آفریدی اور محمد عباس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیابنگلہ دیش ٹیم کے کپتان مومن الحق41،نجم الحسین38،تمیم اقبال34رنز بناسکے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے233 رنز کے جواب میں10 وکٹوں پر445رنز بنائے تھے اور اسے 212رنز کی برتری حاصل تھی، جواب میں بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شاھینوں نے ان کو چاروں طرف سے گھیرے رکھا اور وکٹ پر زیادہ دیر تک رہنے نہ دیا۔

    نسیم شاہ نے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو مکمل طور پر قابو کرلیا، انہوں نے یکے بعد دیگرے سیف حسن، محمد اللہ ،تیج السلام اور نجم الحسن کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ یاسر شاہ نے تمیم اقبال اور محمد مٹھن کو میدان سے باہر بھیجا۔

  • پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    لاہور : پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    دونوں بلے بازوں نے 131 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، محمد حفیظ نے 67 اور بابر اعظم نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اوپنر احسان علی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔

    اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن فتح حاصل کر لی ہے، نمبر ون ٹیم نے ایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی ہے۔

    قبل ازیں  پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جارہی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کا آغاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوا بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے اوپنر تمیم اقبال کی65 رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت6 وکٹوں کے نقصان پر136 رنز اسکور کیے۔

    محمود اللہ 12رنز بنا کرحارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان ٹیم کی بولنگ شانداررہی، محمد حسنین نے دو، شاہین آفریدی ،شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، محمد حسنین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےچار اوورز میں 20 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے بولنگ کرنے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، آج کی وکٹ مختلف لگ رہی ہے ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بنگلادیش کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھیں، پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

     اس موقع پر بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ میچ بہت اہم ہے،  آج کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، میچ  میں محمد متھن کی جگہ مہدی حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوینٹی، شاہینوں نے بنگال ٹائیگر کو دبوچ لیا

  • دوسرے میچ میں ٹیم کا فیصلہ میٹنگ کے بعد کریں گے، کپتان بنگلہ دیش ٹیم

    دوسرے میچ میں ٹیم کا فیصلہ میٹنگ کے بعد کریں گے، کپتان بنگلہ دیش ٹیم

    کراچی : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محموداللہ نے کہا ہے کہ پاکستانی بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی، دوسرے میچ میں ٹیم کا فیصلہ میٹنگ کے بعد کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میچ کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاکستان کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کپتان محموداللہ نے کہا کہ نیا گیند بلے پر آرہا تھا مگر بعد میں بیٹنگ مشکل ہوگئی، پچ بھی تھوڑا سلو تھی جس کے باعث آخری اوورز میں رنز مشکل ہوئے.

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ٹیم کے اوپنرز تمیم اقبال اور نعیم شیخ نے اچھا آغاز کیا لیکن اچھے آغاز سے فائدہ نہیں اٹھا سکے.

    کپتان بنگلہ دیش ٹیم کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے10سے15 رنز کم بنائے جس کا نقصان ہوا، دوسرے میچ میں بہترحکمت عملی کےساتھ میدان میں اتریں گے، ایک اوورمیں دو وکٹیں گرنے کے بعد سنبھل نہیں سکے۔

    مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوینٹی، شاہینوں نے بنگال ٹائیگر کو دبوچ لیا

    پاکستانی بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کپتان محموداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی،
    شعیب ملک بھی بہت زبردست کھیلے اور نمایاں کردار ادا کیا، دوسرے میچ میں ٹیم کا فیصلہ میٹنگ کے بعد کریں گے۔

  • لاہور: ٹی20 سیریز کا پہلا میچ، پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش ٹیم کو ہرادیا

    لاہور: ٹی20 سیریز کا پہلا میچ، پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش ٹیم کو ہرادیا

    لاہور : پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو چودہ رنز سے شکست دے دی، کپتان بسمعہ معروف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں، پاکستان ویمن ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے جیت لیا، میچ میں بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کو 14 رنز سے شکست ہوئی۔

    پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔

    کپتان بسمعہ معروف نے34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں عمائمہ سہیل نے 33، عالیہ ریاض نے 7، ارم جاوید نے 21اور سدرہ نواز نے 16 رنز بنائے۔

    بنگلہ دیش ٹیم کی جانب سے جہاں آراء عالم نے چار اوورز میں17 رنز دے کرچار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پنا گھوش، لتا مونڈل اور رومانا احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا ئے۔

    رومانہ احمد نے نصف سنچری اسکور کی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں سنجیدہ اسلام نے 14، نگار سلطانہ نے 17، فرگانا حق نے9 رنز بنائے۔ انعم امین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بہترین کارکردگی پر کپتان بسمہ معروف کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    اس سے قبل دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل پریکٹس کی، قومی ٹیم نے فٹنس کے ساتھ ساتھ نیٹ پریکٹس میں صلاحیتوں کونکھارا، کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے دوران اللہ ہو کے نعرے بھی لگائے۔

    مہمان ٹیم نے کنڈیشنز سےہم آہنگی کے لیے لمبے ٹریننگ سیشن میں جم کر پریکٹس کی، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی ویمن کھلاڑیوں کو ٹپس دیں اوربنگلا دیشی ٹیم کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا۔

  • بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے ہرا دیا

    بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے ہرا دیا

    لاہور: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بنگلادیش کو نو وکٹ سے شکست دے دی، پاکستان نے208رنزکا ہدف17ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، بدرمنیر نے70گیندوں پر145رنزکی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای اور پاکستان میں مشترکہ طور پر کھیلے جانے والے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلہ دیش نے مقررہ چالیس اوورز میں چھ وکٹوں پر دو سو سات رنز بنائے۔

    بدر منیر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، پاکستان ٹیم نے مطلوبہ ہدف بدر منیر کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت سترہ اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔

    بدرمنیر نے ستر گیندوں پر ایک سو پنتالیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ عامر اشفاق نے46شاندار رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا، آل راؤنڈ کارکردگی پر بدر منیر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔


    مزید پڑھیں: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،بھارتی حکومت کا ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار


    یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا، بھارت کی جانب سے انکار کے بعد ایونٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • قومی ٹیم کی شاندار کامیابی، ملک بھرمیں جشن کا سماں

    قومی ٹیم کی شاندار کامیابی، ملک بھرمیں جشن کا سماں

    کراچی / لاہور /فیصل آباد /ملتان/ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاتحانہ آغازپرملک بھرمیں جشن منایا گیا۔۔ میچ دیکھنے کے لئے مختلف شہروں میں بڑی بڑی اسکرینیں بھی لگائی گئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے زخمی شاہین بنگال ٹائیگرز پر ایڈن گارڈن میں قہر بن کر ٹوٹے اوربنگال ٹائیگرز کو ادھیڑ کر رکھ دیا۔

    شاہینوں کے جھپٹنے کا منظر دیکھنے کے لئے شائقین نے لاہور اورفیصل آباد سمیت کئی شہروں میں بڑی بڑی اسکرینیں لگائی تھیں۔

    شائقین شاہینوں کو حملوں پر بھرپور داد بھی دیتے رہے اور نعرے بھی لگاتے رہے۔ قومی ٹیم نے واضح فرق سے میدان مارا تو شائقین اپنے جذبات پر قابو نہ رکھے سکے او رقص کرنے لگے۔

    منچلے نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر رقص کیا،اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم اور کپتان شاہد آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ پرشائقین نے ملتان سمیت مختلف شہروں میں مٹھائیاں بھی بانٹیں۔

    قومی ٹیم کے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے فاتحانہ آغاز پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔

     

  • کراچی، پاکستان ویمن نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

    کراچی، پاکستان ویمن نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

    کراچی: پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلادیش کو دوسرے میچ میں چھ وکٹ سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کرلیا۔

    ساؤتھ اینڈ کلب کا میدان پاکستان ویمن ٹیم کے نام دوسرے اور آخری میچ میں بھی گرین شرٹس نے بنگلادیشی ویمن ٹیم کو پیچھاڑ دیا،بنگلادیش نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    میچ کے آغاز سے ہی پاکستان ویمن ٹیم چھائی رہی، انعم امین اور اسماویہ اقبال نے مہمان بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑادی۔۔ بنگلادیش ویمن ٹیم نو وکٹ پر صرف ایک سو تئیس رنز بناسکی۔

    جوابی وار میں بلے بازوں نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی، بسمہ معروف اکتالیس اور مارینہ اقبال اکتیس رنز بناکر ٹاپ اسکوررہیں۔

    قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹ پر حاصل کرکے ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کرلیا، ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی قومی ٹیم نے دو صفر سے جیتی تھی۔