Tag: pak vs canada

  • ’کینیڈا 20 رن اور بنالیتا تو ہم ہار جاتے‘

    ’کینیڈا 20 رن اور بنالیتا تو ہم ہار جاتے‘

    امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹی 20ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے 22 ویں میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    قومی ٹیم نے کینیڈا کی جانب سے دیا جانے والا 107 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تاہم گرین شرٹس کی اس جیت پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس رپورٹر اور تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے کہا کہ اگر کینیڈا کی ٹیم مزید 20 رنز بنا لیتی تو پاکستان آج بھی ہار جاتا۔

    قومی ٹیم کے بالر شاداب خان سے بالنگ کے بجائے بیٹنگ کروانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوچ لیا ہے کہ شاداب سے بیٹنگ ہی کروانی ہے کیونکہ اس نے پہلے میچ میں 44 رنز بنا لیے تھے تو اب ہم اسے بطور بیٹسمین کی کھلائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا جواز پیش نہیں کرسکے اور نہ ہی کیا جاسکتا ہے، شاداب خان پر کپتان کا اعتماد ہے اور اسے شروع سے ہی سپورٹ کررہا ہے۔

    اگلے میچ میں کسی کھلاڑی کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے شاہد ہاشمی نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کبھی وننگ اسکواڈ چینج نہیں کرتا۔

    واضح رہے کہ عالمی ایونٹ میں قومی ٹیم نے اب تک تین میچ کھیلے جس میں اسے امریکا اور بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کینیڈا کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی۔

    گرین شرٹس کا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف ہے جس میں کامیابی کے ساتھ ساتھ اسے دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔

  • کامن ویلتھ گیمز: کینیڈا کو دو گول سے شکست، قومی ہاکی ٹیم کی ساتویں پوزیشن

    کامن ویلتھ گیمز: کینیڈا کو دو گول سے شکست، قومی ہاکی ٹیم کی ساتویں پوزیشن

    برسلز : کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے پہلی بار کینیڈا کو تین گول سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی، نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے قسم توڑ دی، چار میچز مسلسل ڈرا کرنے کے بعد آخر کار ایک میچ جیت ہی لیا۔

    ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستا ن نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کیا، ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی اور آخری کامیابی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے پہلا گول محمد ارسلان قادر دوسرا مبشرعلی اور تیسرا گول محمد عرفان جونیئر نے کیا،جبکہ کینیڈا کی جانب سے کھیل کا پہلا گول کرک پیٹرک نے کیا۔

    اس سے قبل ایونٹ میں کھیلے گئے مسلسل چار میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اورملائیشیا کا ہاکی میچ بھی ایک ایک گول سے برابر

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ویلز، بھارت، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف کھیلے گئے چار میچ ڈرا کئے۔ علاوہ ازیں نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گول سے شکست دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔