Tag: Pak vs Eng Series

  • پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انگلش کپتان معین علی

    پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انگلش کپتان معین علی

    لاہور : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اچھے مومنٹم کے ساتھ ورلڈ کپ میں جارہے ہیں۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریزکے2 میچ بہت قریب جا کر ہارے، تاہم اپنے کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

    معین علی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز بہت اچھی رہی، ایسے میں ورلڈ کپ کی طرف جیت کر جانا ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔

    انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ آخری دونوں میچز جیتنے بہت ضروری تھے، کھلاڑیوں نے بغیر پریشر کے کھیلا اور بہت اچھا کھیلا۔

    انہوں نے کہا کہ بطور کپتان اچھے مومنٹم کے ساتھ ورلڈ کپ میں جارہے ہیں، 17سال بعد پاکستان آنا اور جیتنے پر بےحد خوشی ہے، پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تمام میچز میں گراونڈز فل تھے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کو بھاری مارجن سے شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

    یاد رہے کہ انگلینڈ نے ساتویں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو67 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم انگلش ٹیم کی جانب سے دئیے گئے 210 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بناسکی۔

  • روحیل نذیر دورہ انگلینڈ سے قبل متبادل وکٹ کیپر کے طور پر شامل

    روحیل نذیر دورہ انگلینڈ سے قبل متبادل وکٹ کیپر کے طور پر شامل

    لاہور : نوجوان وکٹ کیپر اور بیٹسمین روحیل نذیر کو دورہ انگلینڈ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا، 5پی سی بی نے ریزرو کرکٹرز اور منیجمنٹ کے ایک رکن کے کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کیلئے 5ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا ہے جس میں میں بلال آصف، عمران بٹ، محمد نواز، موسیٰ خان اور روحیل نذیر کے نام شامل ہیں، روحیل نذیر کو وکٹ کیپر محمد رضوان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    روحیل نذیر نے رواں برس جنوبی افریقا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کی تھی، روحیل نذیر کو وکٹ کیپر محمد رضوان کے متبادل کے طور پر ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ محمد رضوان کا کووڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔

    اس کے علاوہ ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا بھی کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد محمد عمران کو بیک اپ کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔

    جمعرات کو ہونے والے ٹیسٹ میں منیجمنٹ کے ایک رکن، مساجر محمد عمران کا ٹیسٹ بھی لیا گیا، بلال آصف، عمران بٹ، موسیٰ خان اور محمد نواز کو پہلے ہی دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 4 ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا تھا۔

    تاہم محمد رضوان کی جگہ روحیل نذیر کی بطور بیک اپ وکٹ کیپر اور ملنگ علی کی جگہ محمد عمران کی بطور بیک اپ مساجر کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔

    قومی اسکواڈ کی ٹیسٹنگ کے پہلے مرحلے میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور مساجر ملنگ علی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، اسکواڈ میں شامل 18 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ میں شامل 11 اراکین کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ۔

    پہلے مرحلے میں مثبت نتائج آنے والے 10 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے ایک رکن کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔تمام ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 27 جون بروز ہفتہ کو کیا جائے گا۔

  • دورہ انگلینڈ میں ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی، شاہین شاہ آفریدی

    دورہ انگلینڈ میں ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی، شاہین شاہ آفریدی

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے امید ہے کہ ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹور ہمشیہ مشکل ہوتا ہے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    خوشی اس بات ہے کہ کرکٹ واپس آرہی ہے، کورونا کی وجہ سے مشکل وقت سے گزرے ہیں، وقت سے پہلے انگلینڈ جانے سے بہت فائدہ ہو گا اور امید ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میری کوشش اور خواہش ہے کہ اپنی حالیہ کارکردگی کو برقرار رکھوں اور اچھا پرفارم کروں، ہم نے آخری ٹیسٹ سیریز میں کافی پلان کیا تھا۔

    شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں گزشتہ برس لارڈز جیسی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، دو ماہ کرکٹ سے دور رہے جس وجہ سے نیٹ پریکٹس شروع کی۔ اب پی سی بی کی ہدایات کے مطابق پریکٹس کررہا ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری تمام توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے اور کوشش ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر پرفارم کروں سہیل خان ، عمران خان سینئر، وہاب ریاض انگلینڈ میں کھیل چکے ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ وقار بھائی جیسے عظیم فاسٹ باولر ہمارے ساتھ ہیں جن کے تجربے کا فائدہ ٹیم کو ہوگا، ہم سے پہلے ویسٹ انڈیز وہاں کھیل رہی ہے دیکھیں گے وہ گیند کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

    ہماری کوشش ہوگی کہ گیند کو اچھے انداز میں استعمال کریں، اپنی فٹنس پر کام کیا ہے اور امید ہے کہ اچھا پرفارم کروں،وہاب ریاض کا واپس آنا خوش آئند ہے اس سے مدد ملے گی۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری

    لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا، 30 جولائی سے 2 ستمبر 2020 تک ہونے والے دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ 30 جولائی سے 2 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔

    دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں شامل 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست 2020 تک لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست 2020 تک اولڈ ٹریفورڈ اور تیسرا 20 سے 24 اگست 2020 تک ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

    سیریز کا پہلا ٹی 20 مقابلہ 29 اگست 2020 کو لیڈز میں ہوگا، دوسرا ٹی 20، 31 اگست کو کارڈف اور تیسرا 2 ستمبر 2020 کو ساؤتھ ہمپٹن میں منعقد ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کا موقع ملے گا، سریز سے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ 4 سال میں تیسری دو طرفہ سیریز کا انعقاد دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

    پاکستان کے دورے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو سال 2022 میں پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے، جوابی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔