Tag: PAk vs england series

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ : فواد عالم کی ناکامی پر رمیز راجہ حیران پریشان ہوگئے

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ : فواد عالم کی ناکامی پر رمیز راجہ حیران پریشان ہوگئے

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دوسری اننگز میں بہتری کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگائے، اسی لئے پورا پاکستان ان کی کامیابی کیلئے دعا کررہا تھا۔
    انہون نے کہا کہ فواد عالم کو مشکل حالات میں موقع دیا گیا مگر ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میں ان کی ناکامی حیران و پریشان کردینے والی تھی، ان کے پرستار چاہتے تھے کہ ان کو موقع ملے مگر جب ایسا ہوا تو مڈل آرڈر بیٹسمین اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

    رمیز راجہ نے امید ظاہر کی کہ وہ دوسری اننگز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے اورت اپنے پرستاروں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے فواد عالم کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا جو 11 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں تاہم وہ 4 گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے جس پر ماہرین کرکٹ اور شائقین بھی خاصے مایوس ہوئے۔

  • پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز : تیسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

    پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز : تیسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

    ساؤتھ ہمپٹن : پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل خراب موسم اور بارش کے باعث شروع   نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ہمپٹن میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے مبین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن بھیئ بارش کی نذر ہوگیا۔

    تیسرے دن قومی ٹیم نے اپنی اننگز دو سو تئیس رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے آغاز کرنا تھا لیکن میچ سے پہلے  ہی دوبارہ بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔

    قبل ازیں دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی تھی، بابراعظم سینتالیس اور عابد علی ساٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

  • دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں عدم شمولیت پر جنید خان افسردہ ہوگئے

    دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں عدم شمولیت پر جنید خان افسردہ ہوگئے

    پشاور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ کارکردگی کے باوجود انگلینڈ اسکواڈ میں میرا نام شامل نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے سے زیادہ دکھ اسی بات کا ہے دورہ انگلینڈ کیلئے 29 کھلاڑیوں کا اعلان ہوا تو میں اس کا حصہ نہیں تھا۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر دورہ انگلینڈ کیلئے سلیکشن کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے تو میرا ریکارڈ سب سے اچھا ہے اور اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں میری پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو مجھے ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا لیکن اس صورتحال میں بھی مایوس نہیں ہوں، پہلے سے زیادہ محنت کروں گا اور کوشش کروں گا کہ سلیکشن کمیٹی کے دل جیت سکوں۔

    جنید خان نے کہا کہ انگلینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے قوانین سے ریورس سوئنگ کرنے والے فاسٹ باؤلرز کو مشکلات پیش آئیں گی اور انہیں وکٹیں لینے کیلئے کافی زور لگانا پڑے گا۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بال پر تھوک نہیں لگے گا اور شائن نہیں ہو گا تو ہر باؤلر کیلئے حریف بلے باز کو آؤٹ کرنا چیلنج ہوگا، پاکستان کے پاس شاہین آفریدی اور نسیم شاہ جیسے نوجوان باؤلرز کا ہونا بہت خوشی کی بات ہے کیونکہ جونیئرز کے ساتھ سینئرز کا کمبی نیشن ہوتو نئے لڑکوں کو سیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے۔

    جنید خان کا کہنا تھا کہ جونیئرز کی موجودگی سے سینئرز پر بھی کارکردگی دکھانے کا دباؤ ہوتا ہے اور مسلسل موقع نہ ملنے کے بعد جب چانس ملتا ہے تو کھلاڑی پر دباؤ ہوتا ہے جس کی وجہ سے کرکٹر اپنی نیچرل گیم نہیں کھیل پاتا اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

    گاؤں میں اپنی ایک چھوٹی سی اکیڈمی ہے، جہاں ٹریننگ کر لیتا ہوں، خود کو فٹ رکھا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ٹیم کو دستیاب ہوسکوں۔

  • ون ڈے کرکٹ سیریزمیں پاکستانی ٹیم کو کلین سوئپ کا خطرہ

    ون ڈے کرکٹ سیریزمیں پاکستانی ٹیم کو کلین سوئپ کا خطرہ

    لاہور : پاک انگلینڈ پانچ ون ڈے کرکٹ سیریز میں مسلسل ناکامی کے بعد پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اب کلین سوئپ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں پاکستان کی ناکامیوں کو بریک نہ لگ سکی۔ ساؤتھ ہیمٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم چوالیس رنز سے کامیاب رہی۔

    لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کو چار وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ناٹنگھم میں تاریخی ایک سو انہتر رنز کی شکست نے امیدوں پرکرکٹ شائقین کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔ جبکہ لیڈز میں بھی جمود نہ ٹوٹ سکا اور انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ٹیم میں کی گئی چار تبدیلیاں بھی نتیجہ تبدیل نہ کرسکیں۔ سیریز میں اب پاکستانی ٹیم کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ پاکستانی کرکٹ کی ناؤ ڈوب رہی ہے۔

    قومی ٹیم کو اب وائٹ واش کا خطرہ ہے۔ اتوار کو کارڈف میں ہونے والے آخری معرکے میں اب اللہ خیر ہی کرے۔

    دوسری جانب شائقین کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر دلبرداشتہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں سے اب کوئی توقعات نہیں رہیں۔

    کپتان پراپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے شائقین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اظہرعلی کی جگہ  اب کسی اورکو کپتان بنادینا چاہئیے۔

     

  • برمنگھم : پاکستان اورانگلینڈ آج سے تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

    برمنگھم : پاکستان اورانگلینڈ آج سے تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

    برمنگھم : اولڈ ٹریفورڈ کی شکست کو بُھلا کر پاکستان آج برمنگھم میں انگلینڈ سے ٹکرائے گا۔ چارمیچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔

    پاکستانی ٹیم کےکپتان مصباح الحق نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہیں اور کم بیک کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی پچ،نیامیچ ہے،جو چیلنچ آئے گا اس پر فوکس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ آج بدھ سے برمنگھم میں کھیلاجائے گا۔ پاکستان نے انگلینڈ سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے ہتھیار تیز کرنا شروع کردئیے۔

    pak-01

    نئے امتحان کی تیاری کیلیے پاکستان ٹیم نے برمنگھم میں ڈیرے ڈال لیے،کرکٹرز نے بھرپور سیشن میں فیلڈنگ بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔

    Pak-02

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے فیلڈنگ میں بہتری اور سلپ کیچنگ کو بہتر بنانے کیلئے کلوز فیلڈنگ کرائی۔ گراؤنڈ فیلڈنگ میں نکھار لانے کیلئے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن جوڑیوں کی شکل میں کھلاڑیوں سےخصوصی مشقیں کراتے رہے۔

    Pak-03

    کوچز کی بھرپور سیشن میں فیلڈنگ بہتربنانے پر توجہ رہی۔ قومی ٹیم ابتدائی دو میچز میں ایک یا دو نہیں کئی کیچز ڈراپ کرچکی ہے۔

    ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیٹ کی مدد سے ہلکے اسٹروکس کھیلتے ہوئے شان مسعود کو کلوز فیلڈنگ کی مشق کرائی، کپتان مصباح الحق نے اظہر علی کو تواتر کے ساتھ کیچز کروائے، دیگر فیلڈرز ہوا میں تیرتی گیندوں کے ساتھ بیک وقت لو اور اونچے کیچ پکڑنے کی مشقیں کرتے نظر آئے۔

    Pak-04

    دوسری جانب سیریز کے تیسرے معرکے سے قبل مینجمنٹ اوپننگ جوڑی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے، ٹیسٹ میچ کے پہلے تین دن کے ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم نے کبھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ سات ٹیسٹ میں سے چار انگلینڈ نے جیتے اورتین ڈرا ہوئے۔ انگلینڈ اس گراؤنڈ پر دو ہزار آٹھ سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا۔

     

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل سے یو اے ای میں سیریز کا آغاز ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل سے یو اے ای میں سیریز کا آغاز ہوگا

    دبئی :پاکستان اور انگلینڈکےدرمیان کل سے یو اے ای میں سیریز کا آغاز ہوگا، ابو ظہبی میں پہلے ٹیسٹ کے لئے دونوں ٹیموں نے کمر کس لی ہے.

    ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی، قومی ٹیم عرب کے صحراؤں کی سخت گرمی سے ہم آہنگ ہونے کی کوششوں میں مصروف رہی، مہمان ٹیم کو قابو کرنے کیلئے خامیاں بھی دور کی جارہی ہے، احمد شہزاد کی خراب فارم تشویش کاباعث ہے.

    کولمبو ٹیسٹ کے سائیڈ ہیرو شان مسعود کے ساتھ پروفیسرسے اوپنگ کرائے جانے کا امکان ہے، ٹیم منیجر انتخاب عالم نے اظہر علی کے پاؤں میں انفیکشن کی تصدیق کردی، انکا کہنا تھا کہ پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

    نائب کپتان کی انجری سے شعیب ملک کو نئی لائف لائن دی جائے گی، انگلینڈ سلیکشن کمیٹی بھی اوپنگ اور وکٹ کیپنگ کے مسائل سے دوچار ہے، ایلسٹرکک کے ساتھ معین علی یا ایلکس ہیلز کو میدان میں اتارا جائے گا۔