Tag: pak vs england

  • اوول ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    اوول ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    اوول : انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں.

    تفصیلات کےمطابق انگلینڈ نے اوول میں پاکستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے مطابق وکٹ بیٹنگ کے لیے موضوع ہے اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے انہوں نےبتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں.

    انگلیند کے خلاف اوول میں چوتھے ٹیسٹ میچ میں راحت علی کی جگہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.

    یاد رہے اس سے قبل کپتان مصباح الحق نے کہا تھاکہ یہ ٹیسٹ جیت کر سیریز برابرکرنے کی کوشش کریں گے.

    اوول سے قومی ٹیم کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں،اب تک اوول میں پاکستان نو میں سےچارٹیسٹ میچ جیت چکا ہے.

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کپتانی اورکیرئیرختم ہونے کا کوئی خوف نہیں ہےجب تک پاکستان کو ضروت ہے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتارہوں گا.

  • آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان

    آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان

     لاہور : آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا، اظہرعلی پندرہ رکنی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ عمرگل کی ٹیم میں واپسی ہوگئی جبکہ جنید خان کو پھر نظر اندار کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کون کون سے کھلاڑی کھیلیں گے، سلیکشن کمیٹی نے اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی۔

    سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے اظہرعلی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اوپنر کے طور پرتیسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سمیع اسلم کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    تین ٹیسٹ میچوں میں مسلسل ناکامی کے باوجود محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مکمل ناکام رہے۔ پروفیسر نے ابتدائی تین ٹیسٹ میں صرف ایک سو دو رنز بنائے۔

    اس کے علاوہ بابراعظم، شعیب ملک بھی ٹیم میں شامل ہیں، سرفرازاحمد اورمحمد رضوان وکٹ کیپرز ہوں گے، شرجیل خان، سمیع اسلم، محمد نواز اور عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہونگے۔

    فاسٹ بولر عمر گل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی،یاد رہے کہ عمر گل نے آخری بار ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری 2016 میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

    محمد عامر، وہاب ریاض، یاسرشاہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نوجوان فاسٹ بولرحسن علی پہلی بار ون ڈے ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

    سلیکشن میں محمد عرفان اورجنید خان کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ سلیفی کنگ احمد شہزاد اور بیڈ بوائے عمراکمل ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے تاحال ٹیم سے باہر ہیں۔

    آئرلینڈ کےخلاف 18 اور 20 اگست کو ون ڈے میچز منعقد ہوں گے۔

  • قومی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کیلئے ایجبسٹن سے اوول پہنچ گئی

    قومی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کیلئے ایجبسٹن سے اوول پہنچ گئی

    اوول : قومی کرکٹ ٹیم پاک انگلینڈ سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے لئے اوول پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے لئے ایک اور کڑا امتحان آگیا۔ قومی کرکٹ ٹیم ایجبسٹن کی شکست کو بھلا کر سیریز بچانے کی تگ و دو میں مصروف ہوگئی۔

    کھلاڑی پریکٹس کرکے بیٹنگ اور بولنگ کی خامیوں کے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مسلسل دو ٹیسٹ میچز میں ناکامی کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ گئے۔

    محمد حفیظ کی نہ چلنے کی روش ٹیم کو بھاری پڑ گئی، چوتھے ٹیسٹ کے لئے محمد حفیظ کو بٹھا کر کسے ٹیم میں شامل کیا جائے؟ اس حوالے سے ٹیم منجمنٹ تذبذب کا شکار ہے۔

    ماہرین کے مطابق اظہر علی کو سمیع اسلم کے ساتھ اوپننگ کرائی جائے اور افتخار احمد کو مڈل آرڈر میں جگہ دی جائے۔

    افتخار کی شمولیت سے کپتان کو آف اسپن بولنگ کا آپشن بھی میسر آئے گا، تجربہ کار یونس خان کا رنز نہ بنانا بھی مصباح الیون کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ تاہم منجمینٹ انہیں ایک موقع اور دینے کی خواہش مند ہے۔

     

  • ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف 141رنز سے کامیابی

    ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف 141رنز سے کامیابی

    برمنگھم : ایجبسٹن ٹیسٹ میں قومی بیٹسمین مکمل طور پر ناکام ہوگئے، انگلینڈ نے تیسرا ٹیسٹ 141 رنز سے جیت کر چار میچز کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بالنگ اور بیٹنگ دونوں ہی ناکام رہی بالنگ میں نہ کوئی تجربہ کام آیا نہ تیکنیک کام آئی جبکہ قومی بیٹسمین تو چل میں آیا کی روش سے باہر ہی نہ آسکے۔

    برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 445 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز درکار تھے۔

    match fb

    پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا کیرئیر کا پچاسواں ٹیسٹ کھیلنے والے محمد حفیظ آج بھی بیٹنگ ٹیکنیک سے لاعلم نظرآئے، محمد حفیظ گزشتہ پانچ اننگز کی طرح اس بار بھی کیچنگ پریکٹس کرانے سے باز نہ آئے، اظہر علی نے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ اڑتیس رنز پر معین علی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

    mat1

    تجربہ کاریونس خان صرف چار رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے جبکہ کپتان مصباح الحق سے کچھ امید تھی جو دس رنز ہی بنا سکے، اسد شفیق اور سرفراز احمد کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، نوجوان اوپنر سمیع اسلم کے اعصاب بھی ستر پر رنز پر جواب دے گئے۔

    پاکستان کی پوری ٹیم 201 رنز بناکر آوٹ ہوگئی،انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن اور اسٹورٹ براڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

  • ایجبسٹن ٹیسٹ: تیسرا دن، انگلینڈ کے بغیر کسی نقصان کے ایک سو بیس رنز

    ایجبسٹن ٹیسٹ: تیسرا دن، انگلینڈ کے بغیر کسی نقصان کے ایک سو بیس رنز

    برمنگھم : پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان جاری ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تیسرے روزکھیل کےاختتام پر دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کےایک سو بیس رنز بنالئے۔

    انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان پرسترہ رنزکی برتری حاصل ہوگئی۔ ایجبسٹن میں انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کی ایک سو تین رنزکی برتری بغیر کسی نقصان کے ختم کردی۔

    england-post-1

    تیسرے روزکھیل کا آغاز ہوا تو قومی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی ڈگمگا گئی۔ یونس خان اکتیس رنز پر ہمت ہارے تو اسد شفیق اٹھارہ گیندیں کھیل کربھی کھاتہ نہ کھول پائے۔

    مرد بحران کپتان ایک بار پھر گوروں کے سامنے دیوار بن گئے، مصباح الحق 56رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے۔ پوری قومی ٹیم چار سو رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    ، انگلینڈ نے بیالیس رنز پر پاکستان کی آخری پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں ایک سو تین رنزکی برتری حاصل کی۔

    england-post-2

     

    خسارے میں جانے کے باوجود انگلش اوپنرز نےشاندار فائٹ بیک کیا۔ ایک موقع پر میچ پرپاکستان کی گرفت مضبوط تھی، لیکن ایلسٹر کک اورایلکس ہیلز کی شراکت نے میچ انگلینڈ کی جانب موڑ دیا۔

    ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنا شروع ہوگیا ہے۔ کھیل کے اختتام پرایلسٹر کک چونسٹھ اورایلکس ہیلز پچاس رنزپرناٹ آؤٹ ہے۔

    واضح رہے کہ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پرانگلینڈ کو پاکستان پرسترہ رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

     

  • لارڈز ٹیسٹ کا  تیسرا دن، پاکستان کے 214 رنز، 8 کھلاڑی آؤٹ

    لارڈز ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان کے 214 رنز، 8 کھلاڑی آؤٹ

    لندن : لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف دوسو اکیاسی رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آٹھ وکٹ پر دو سو چودہ رنز بنالیے اور اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔

    eng-post-1

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری لارڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو چودہ رنز بنا لیے۔

    پاکستان کو مجموعی طور پر دوسو اکیاسی رنز کی برتری حاصل ہے۔ دوسرےروز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز شروع کی تو بلے بازصرف انیس رنز کا اضافہ کرسکے۔

    eng-post-2

     

    انگلینڈ کی پوری ٹیم دو سو باہتر رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں سرسٹھ رنزکی برتری ملی، برتری کے باوجود بلےباز دغا دے گئے۔

    eng-post-3

     

    محمد حفیظ  کھاتہ ہی نہ کھول سکے، شان مسعود اوراظہرعلی ایک بارپھرفلاپ رہے۔ پہلی اننگز کےہیرو مصباح الحق دوسری اننگز میں زیرو پر آؤٹ ہوئے۔ مصباح الحق سنچری اورصفر پر آؤٹ ہونےوالے پاکستان کے پہلے کپتان ہیں۔

    eng-post-4

    لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو یونس اوراسد شفیق نے سہارا دیا۔ یونس پچیس رنز پر معین علی کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی اسد شفیق ففٹی بنانےوالے تھے لیکن ووکس نے انہیں انچاس رنز پربولڈ کردیا۔

    eng-post-5

     

    کھیل کےاختتام پرکرس ووکس نے دو اہم وکٹیں دلوا کر دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں لیں۔ پاکستان کی برتری دو سو اکیاسی رنزکی ہوگئی ہے۔ پاکستان کے بیس رنز اور بن گئے تو انگلینڈ کے لئے ہدف کا حصول مشکل ہوگا۔

     

  • پاکستان اورانگلینڈ آج لارڈزمیں مدمقابل، سب کی نظریں محمد عامرپر

    پاکستان اورانگلینڈ آج لارڈزمیں مدمقابل، سب کی نظریں محمد عامرپر

    لندن : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لندن کے لارڈزکرکٹ گراؤنڈ پر آج سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہو رہا ہے۔ محمد عامر کی واپسی پر سب کی توجہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں چھ سال بعد ایک بار پھر لارڈز کے تاریخی میدان میں مد مقابل ہونگی۔ دونوں ٹیموں میں چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا۔

    ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں نمبر تین پاکستان کا نمبر چار انگلینڈ سے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور سب کی نظریں ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنے والے محمد عامر کی دھواں دھار بولنگ پر ہوں گی۔

    اس ٹیسٹ کو محمد عامر یادگار بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ وہ کرکٹ میں اپنا ادھورا سفر لارڈز سے ہی شروع کرینگے۔ اسی گراؤنڈ پر تیزی سے اوپر جانیوالے باؤلر محمد عامر پراسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستان کے کپتان مصباح الحق کو امید ہے کہ محمد عامر مرد میداں بن سکتا ہے، انگلش ٹیم کو نہ صرف محمد عامر کا خوف ہے بلکہ اپنے اہم بولر ان فٹ جمی اینڈرسن کے نہ ہونے کا بھی دباؤ ہے۔

    انگلش کپتان ایلیسٹر کک نے کہا ہے کہ محمد عامر کی باتیں بہت ہو گئیں اب کرکٹ پر توجہ مرکوز ہے، لارڈز کے میدان میں ٹاس اہم ہو تا ہے۔ دیکھا یہ گیا ہے کہ زیادہ تر جیت اسی ٹیم کی ہوتی ہے جو ٹاس جیت کر درست فیصلہ کرے۔

    ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف پلڑا بھاری ہے لیکن پاکستان انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز چار صفر یا تین صفر سے جیت کر آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین سکتا ہے۔

    شاہینوں کے پاس دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم بننے کا سنہری موقع ہے۔ ٹیسٹ سیریز تین ایک یا دو ایک سے جیتنے کی صورت میں پاکستان بھارت کو پیچھے چھوڑ دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلے گا۔

    انگلینڈ کسی بھی مارجن سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا تو پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلاجائے گا۔اورانگلینڈ تیسرے نمبر پر آجائے گا۔

    مجموعی طور پر ستتر میچز میں سے اکیس انگلینڈ کے نام رہے تو اٹھارہ میں پاکستان فاتح رہا۔ اڑتیس میچز ڈرا ہوئے۔ پاکستان کوانگلینڈ کیخلاف آخری ناکامی دوہزاردس کے لارڈز ٹیسٹ میں ہوئی تھی۔ جس کےبعد یو اےای میں کھیلے گئے چھ میں پانچ میچز پاکستان نے جیتے تھے۔

     

  • ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، مصباح الحق

    ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، مصباح الحق

    ہمشائر : قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے۔ جیمز اینڈرسن کی انجری سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے ہمشائرمیں ہیڈکوچ مکی آرتھر کے ہمراہ پہلی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مصباح الحق نے کہا کہ انگلش کنڈیشن ہمارے لئے سود مند ثابت ہوں گی۔ ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ بہترہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر کو پوری ٹیم کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، ٹیسٹ کپتان نے محمد عامر کو عصر حاضر کا بہترین باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر دنیا کا بہترین بولر بن سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب سے عامرکا کم بیک ہوا ہے۔ عامرکی سیم، سوئنگ اوراسپیڈ میں مزید بہتری آئی ہے۔ کپتان نے شائقین کے جملے کسنے پر فاسٹ باؤلر کو خاموش رہنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

    انہوں نے کہا کہ لارڈزمیں کم بیک کرتے وقت عامر پر دباؤ ہوگا، لیکن انہیں پتہ ہے کہ پریشرسے کیسے نکلیں گے۔ عامر کے پاس دنیا کو بتانے کا بہترین موقع ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ جیمز اینڈریسن کی انجری سے پاکستانی بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا۔ سیریزکسی چیلنج سے کم نہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے مقابلے میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں زیادہ تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

     

  • براہ راست اپڈیٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سیریز 3-0 سے جیت لی

    براہ راست اپڈیٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سیریز 3-0 سے جیت لی

    شارجہ: آخری ٹی ٹوئنٹی میں انگلیںڈ نے پاکستان کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

    تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتو ڈیبیو کرنے والے عامر یامین نے کیرئیرکی پہلی ہی گیند پرجیسن رائے کوپویلین بھیج دیا، شاہدآفریدی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئےانگلش ٹیم کی مشکلات بڑھائی، ایک موقع پرانگلینڈکےچھ وکٹیں صرف چھیاسی رنزپرپویلین لوٹ چکے تھے۔

    کرس ووکس اورجیمز ونسی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نےآٹھ وکٹ پرایک سو چوون رنز بنائے۔

    جوابی وار میں قومی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑاگئی۔آدھی ٹیم صرف پچہترکے اسکورپر آؤٹ ہوگئی۔

    شعیب ملک اورآفریدی کے لاٹھی چارج کی بدولت قومی ٹیم نے کم بیک کیااورمیچ جیتنے کی پوزیشن میں آگئی، دوگیندوں پردو رنز درکارتھے کہ شعیب ملک آؤٹ ہوگئے، سہیل تنویر آخری گیندپردورنز بنانے میں ناکام رہے۔جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا۔

    انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے سپر اوور کی تاریخ کا سب سے کم ہدف4رنز دیا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 7رنز کا ہدف دیا تھا جو افریقہ نے حاصل کر لیا تھا۔

    سپر اوور میں آفریدی اور عمر اکمل کو انگلش باولر کرس جارڈن نے باندھ کر رکھ دیا اور دونوں کسی کلب لیول کے کھلاڑی سے بھی کم تر نظر آئے۔اس اوور میں صرف تین رنز بنے آفریدی تین بالز پر صفر اور عمر اکمل تین بالز پر صرف دو رنز بنا سکے۔

    سپر اوور میں ہدف کا تعقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ ہدف 5 گیندوں پر مکمل کرلیا۔

     


    براہ راست اپڈیٹ


     


    سپر اوور


     

    انگلینڈ نے مقررہ ہدف 5 گیندوں پر مکمل کرلیا۔

    پاکستان انگلینڈ کے خلاف شاہدآفریدی بالنگ کریں گے

    پاکستان نے سپر اوور میں انگلینڈکو 4 کا ہدف دے دیا ۔

    پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور عمر اکمل سپر اوور کھیلنے آئے ، سپر اوور میں پاکستان کا اسکور 3/1 بنایا ۔

     


    پاکستان اننگز


     

    آخری ٹی ٹوئنٹی میں انگلیںڈ کے خلاف پاکستان نے اسکور برابر کردیا، میچ کا فیصلہ سپر اوور کے زریعے ہوگا۔

    ساتویں وکٹ: شعیب ملک 75 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 19: پاکستان نے رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 145/6 ہوگیا۔ (سہیل تنویر اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 18: پاکستان نے 11  رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 137/6 ہوگیا۔ (سہیل تنویر اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    چھٹی وکٹ: بوم بوم شاہد آفریدی 29 رنز بنا کر ویلی کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 17: پاکستان نے 11  رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 126/5 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 16: پاکستان نے 11  رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 115/5 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 15: پاکستان نے 12  رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 104/5 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 14: پاکستان نے 14  رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 92/5 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 13: پاکستان نے 11  رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 78/5 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 12: پاکستان نے رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 67/5 ہوگیا۔ (شاہد آفریدی اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    پانچویں وکٹ: عمر اکمل 4 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 11: پاکستان نے 10  رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 65/4 ہوگیا۔ (عمر اکمل اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 10: پاکستان نے رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 55/4 ہوگیا۔ (عمر اکمل اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 09: پاکستان نے رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 52/4 ہوگیا۔ (عمر اکمل اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    چوتھی وکٹ: محمد رضوان 24 رنز بنا کر راشد کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 08: پاکستان نے رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 50/3 ہوگیا۔ (محمد رضوان اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 07: پاکستان نے رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 46/3 ہوگیا۔ (محمد رضوان اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 06: پاکستان نے 16  رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 40/3 ہوگیا۔ (محمد رضوان اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 05: پاکستان نے رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 26/3 ہوگیا۔ (محمد رضوان اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 04: پاکستان نے رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 21/3 ہوگیا۔ (محمد رضوان اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 03: پاکستان نے رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 15/3 ہوگیا۔ (محمد رضوان اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    تیسری وکٹ: رفعت اللہ بغیر کوئی رن بنائے کر ویلی کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 02: پاکستان نے رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 10/2 ہوگیا۔ (رفعت اللہ اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    اوور نمبر 01: پاکستان نے 9 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 9/2 ہوگیا۔ (رفعت اللہ اور شعیب ملک پچ پر موجود)

    دوسری وکٹ:محمد حفیظ 1 رنز بنا کر رن آوٹ

    پہلی وکٹ: احمد شہزاد 4 رنز بنا کر ویلی کی گیند پر آوٹ

     


    انگلینڈ اننگز


     

    20 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 8 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 154/8 ہوگیا۔ (بالر سہیل تنویر

    آٹھویں وکٹ: تیرہویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی ونسی 46  رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    ساتویں وکٹ: تیرہویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی ووکس 37  رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    19 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 6 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 146/6 ہوگیا۔ (بالر محمد عرفان

    18 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 6 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 133/6 ہوگیا۔ (بالر انور علی

    17 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 6 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 117/6 ہوگیا۔ (بالر محمد عرفان

    16 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 6 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 105/6 ہوگیا۔ (بالر شاہد آفریدی

    15 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 6 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 100/6 ہوگیا۔ (بالر سہیل تنویر

    14 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 6 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 92/6 ہوگیا۔ (بالر شعیب ملک

    13 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 6 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 88/6 ہوگیا۔ (بالر انور علی

    چٹھی وکٹ: تیرہویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی بیلینگ 7  رنز بنا کر انور علی کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    12 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 5 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 82/5 ہوگیا۔ (بالر شاہد آفریدی

    11 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 5 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 76/5 ہوگیا۔ (بالر محمد عرفان

    پانچویں وکٹ: گیارہویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی بٹلر 2  رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔

    10 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 73/4 ہوگیا۔ (بالر شعیب ملک

    Shoaib Malik to Eoin Morgan 9.1

    چوتھی وکٹ: دسویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی مورگن 15  رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    09 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 68/3 ہوگیا۔ (بالر انور علی

    08 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 57/3 ہوگیا۔ (بالر شاہد آفریدی

    07 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 51/3 ہوگیا۔ (بالر انور علی

    06 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 48/3 ہوگیا۔ (بالر شاہد آفریدی

     

    Shahid Afridi to Moeen Ali 5.6

    تیسری وکٹ: چٹھے  اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی بغیر کوئی رن بنائے شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    دوسری وکٹ: چھٹے اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی روٹ 32 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    05 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 46/1 ہوگیا۔ (بالر سہیل تنویر

    04 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 33/1 ہوگیا۔ (بالر محمد عرفان

    03 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 21/1 ہوگیا۔ (بالر عامر یامین

    02 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 11/1 ہوگیا۔ (بالر سہیل تنویر

    Aamer Yamin to Jason Roy 0.1

    پہلی وکٹ: پہلے اوور کی پہلی گیند پر انگلینڈ کے کھلاڑی رائے بغیر کوئی رنز بنا کر عامر یامین کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    01 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 3/1 ہوگیا۔ (بالر عامر یامین

     


    ٹاس


    یواےای میں ہونے والی پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹینگ کا فیصلہ کیا ہے۔

     

     


    میچ سے قبل


  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20میچ آج شارجہ میں ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20میچ آج شارجہ میں ہوگا

    شارجہ : پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج شارجہ میں ہوگا، چھٹی پوزیشن پر تنزلی سے بچنے کیلئے پاکستان کو لازمی جیتنا ہوگا.

    پاکستان انگلینڈ کیخلاف ابتدائی دو میچز تو ہارگیا اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی، ورلڈ نمبر ٹو سے گرین شرٹس چوتھی پوزیشن پر چلے گئے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ باقی ہے۔

    انگلینڈ کیخلاف وائٹ واش اور رینکنگ میں مزید تنزلی سے بچنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو شارجہ میں کھیلا جانے والا میچ لازمی جیتنا ہوگا، انگلش ٹیم کی خواہش ہے کہ وہ یواے ای کی سرزمین پر مزید فتح کے جھنڈے گاڑے اور اپنی رینکنگ کو مزید بہتر بنالے.