Tag: pak vs england

  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا

    دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں ہی کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں نئے جذبے کیساتھ میدان میں اترے گی.اس سے قبل پاکستان کیخلاف انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چودہ رنز سے میدان مار لیا، تین میچوں کی سیریز میں انگلش ٹیم کو ایک صفر کی برتری مل گئی۔

    مہمان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سو ساٹھ رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے ، صہیب مقصود چوبیس،عمر اکمل انیس اور اپنا پہلا انٹرنیشنل کھیلنے والے رفعت اللہ مہمند سولہ رنز بناکر قابل ذکر رہے ۔

    انگلینڈ کے تمام بولرز نےعمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، پلنکٹ اور ٹوپلے نے تین،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اسٹیفن پرے نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

    اس سے قبل پاکستان نے تین ٹسٹ میچوں کی سیریز 2-0سے جیتی جبکہ ونڈے سیریز میں انگلینڈ نے 3-1 سے کامیابی حاصل کی ہے

  • کاش آفریدی ٹک ٹک کرلیتے شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا، اعظمی خان

    کاش آفریدی ٹک ٹک کرلیتے شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا، اعظمی خان

    لاہور :‌قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ عظمی خان نے آفریدی کو ٹک ٹک کی اہمیت یاد دلادی۔

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کوئی رنز بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ جانے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان کے اس طرح آوٹ ہونے سے لاکھوں شائقین سمیت ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ اعظمی خان بھی اداس ہوگئیں۔

    اعظمی خان نے سوشل میڈیا پر پیغٖام دیا اور آفریدی کو ٹک ٹک کی اہمیت سے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کاش آفریدی ٹک ٹک کرسکتا تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔

    شاہد آفریدی نے سال دوہزارپندرہ میں آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، جس میں سے وہ چھ اننگز میں ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے.

  • براہ راست اپڈیٹ: پہلہ ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی

    براہ راست اپڈیٹ: پہلہ ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی

    دبئی: پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن روئے اور ایلکس ہیلز نے کیا، دونوں اوپنرز 18 کے مجموعی اسکور پر پویلیئن لوٹ گئے۔ جیسن روئے کو سہیل تنویر نے9 اور انور علی نے ایلکس ہیلز کو8 رنز پر شکار بنایا، ٹیم کے اسکور میں 1رن کے اضافے کے بعد سہیل تنویر نے معین علی کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیج دیا۔ جیمس ونس کو وہاب ریاض نے 41 رنز پر بولڈ کر دیا۔

    انگلینڈ کے کھلاڑی سام بلنگس نے 24 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں 2 چھکے اور چار چوکے شامل تھے بلنگ 53 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔  مورگن نے 45 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، انگلینڈ نے اپنی اننگز کے ختم ہونے پر 160 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیئے 161 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

    ہدف کے تعقب میں پاکستان ٹیم کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا رہا ایک کے بعد ایک کھلاڑی آوٹ ہوتے چلے گئے۔

    پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن بالکل فلاپ ہوگئی اور ٹیم مقررہ اوورز میں 146 رنز بنا آوٹ ہوگئی، صرفسہ سہیل تنویر25،وہاب ریاض20، صہیب مقصود24اور انور علی 20رنز بنا کر کچھ مزاحمت کر سکے۔

    کپتان آفریدی ہمیشہ کی طرح ناقابل اعتماد ثابت ہوئے اور کوئی رن نہ بنا سکے،صہیب مقصود نے 24،سرفراز  نے ایک، رفعت اللہ نے 16،رضوان نے 6 عمر اکمل نے 19اور حفیظ نے 9 رنز بنائے۔


    براہ راست اپڈیٹ



    پاکستان اننگز


     

     

    نویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی وہاب ریاض 21  رن بنا کر ٹوپلی کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 19: پاکستان نے 10 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 141/8 ہوگیا، (سہیل تنویر اور وہاب ریاض پچ پر موجود)

    اوور نمبر 18: پاکستان نے 10 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 131/8 ہوگیا، (سہیل تنویر اور وہاب ریاض پچ پر موجود)

    اوور نمبر 17: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 121/8 ہوگیا، (سہیل تنویر اور وہاب ریاض پچ پر موجود)

    اوور نمبر 16: پاکستان نے 14 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 114/8 ہوگیا، (سہیل تنویر اور وہاب ریاض پچ پر موجود)

    اوور نمبر 15: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 100/8 ہوگیا، (سہیل تنویر اور وہاب ریاض پچ پر موجود)

    آٹھویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی انور علی 20  رن بنا کر پلنکٹ کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 14: پاکستان نے 16 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 95/7 ہوگیا، (سہیل تنویر اور انور علی پچ پر موجود)

    اوور نمبر 13: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 79/7 ہوگیا، (سہیل تنویر اور انور علی پچ پر موجود)

    ساتویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی صہیب مقصود 24  رن بنا کر اسٹمپ آوٹ

    اوور نمبر 12: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 74/6 ہوگیا، (صعیب مقصود اور انور علی پچ پر موجود)

    چھٹی وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی شاہد آفریدی بغیر کوئی  رن بنائے کر پیری کی گیند آوٹ

    پانچویں وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی عمر اکمل 19  رنز بنا کر رن آوٹ

    اوور نمبر 11: پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 68/4 ہوگیا، (صعیب مقصود اور عمر اکمل پچ پر موجود)

    اوور نمبر 10: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 60/4 ہوگیا، (صعیب مقصود اور عمر اکمل پچ پر موجود)

    اوور نمبر 09: پاکستان نے 11 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 56/4 ہوگیا، (صعیب مقصود اور عمر اکمل پچ پر موجود)

    اوور نمبر 08: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 45/4 ہوگیا، (صعیب مقصود اور عمر اکمل پچ پر موجود)

    چوتھی وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی محمد رضوان 6  رنز بنا کر پیری کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 07: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 38/3 ہوگیا، (صعیب مقصود اور محمد رضوان پچ پر موجود)

    اوور نمبر 06: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 32/3 ہوگیا، (صعیب مقصود اور محمد رضوان پچ پر موجود)

     

    تیسری وکٹ: پاکستان کے کھلاڑی رفعت اللہ 16  رنز بنا کر پلنکٹ کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 05: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 25/2 ہوگیا، (رفعت اللہ اور محمد رضوان پچ پر موجود)

    اوور نمبر 04: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 20/2 ہوگیا، (رفعت اللہ اور محمد رضوان پچ پر موجود)

    دوسری وکٹ: محمد حفیظ 9 رنز بنا کر پلنکٹ کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 03: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 17/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 02: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 10/1 ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: سرفراز احمد 1 رنز بنا کر ٹوپلی کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 01: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 6/0 ہوگیا۔


    انگلینڈ اننگز


    آخری اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 5 کھلاڑی کے نقصان پر مکمل اسکور 160/5 ہوگیا۔ (بالر سہیل تنویر

    19 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 152/4 ہوگیا۔ (بالر وہاب ریاض

    18 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 137/4 ہوگیا۔ (بالر عمران خان

    17 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 119/4 ہوگیا۔ (بالر انور علی

    16 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 113/4 ہوگیا۔ (بالر سہیل تنویر

    15 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 101/4 ہوگیا۔ (بالر عمران خان

    14 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 95/4 ہوگیا۔ (بالر وہاب ریاض

    چوتھی وکٹ: چودہویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی جے ایم ونس 41 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    13 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 94/3 ہوگیا۔ (بالر شاہد آفریدی

    12 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 80/3 ہوگیا۔ (بالر وہاب ریاض

    11 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 77/3 ہوگیا۔ (بالر شاہد آفریدی

    10 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 67/3 ہوگیا۔ (بالر عمران خان

    09 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 56/3 ہوگیا۔ (بالر شاہد آفریدی

    08 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 49/3 ہوگیا۔ (بالر عمران خان

    07 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 43/3 ہوگیا۔ (بالر شاہد آفریدی

    06 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 40/3 ہوگیا۔ (بالر وہاب ریاض

    05 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 25/3 ہوگیا۔ (بالر انور علی

    04 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 19/3 ہوگیا۔ (بالر سہیل تنویر

     

    تیسری وکٹ: چوتھے  اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی بغیر کوئی رن بنائے سہیل تنویر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    03 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 18/2 ہوگیا۔ (بالر انور علی

    دوسری وکٹ: تیسرے اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی ہیل 8 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    02 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 16/1 ہوگیا۔ (بالر سہیل تنویر

    پہلی وکٹ: دوسرے اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی رائے 9 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    01 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 5/0 ہوگیا۔ (بالر انور علی

     


    ٹاس


    یواےای میں ہونے والی پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹینگ کا فیصلہ کیا ہے۔


    پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی تاریخ


    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہونے کے باوجود پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک دس میچز کھیلے گئے جس میں سے سات انگلینڈ نے جیتے جبکہ تین پاکستان کے نام رہے۔

    دونوں ہی ٹیموں میں سینچری میکر کھلاڑی موجود ہیں۔ اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کے لئے پہلی اور واحد سینچری اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں،  انگلش کپتان اوئن مورگن بھی کسی سے کم نہیں وہ بھی سری لنکا کے خلاف ایک سو سولہ رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ ایک ہزار ایک سو پچیس رنز اور اکیاون بار گیند کو بانڈری کے پار پھینکے والے کھلاڑی ہیں۔

    پاکستان کے لئے سب سے زیادہ چھپن چھکے شاہد آفریدی نے لگائے جبکہ وہ ایک ہزار ایک سو بائیس رنز بھی اسکو کرچکے ہیں ۔قومی کپتان ایک اور ریکارڈ کے قریب ہیں، آفریدی مزید تین وکٹیں حاصل کرکے چھیاسی وکٹوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کے سب سے کامیاب بولر بن جائیں گے۔

    اس وقت سعید اجمل پچیاسی وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، پشاور کے رفعت اللہ مہمند ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔


    میچ پریکٹس


     

     

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں ہوگا

    دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دباؤ میں آئے بغیر ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی چاہیئے، کھلاڑیوں کی سلیکشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان ٹیم میں شاہد آفریدی، عمران خان جونیئر، صہیب مقصود، عمر اکمل، اور سہیل تنویر کی واپسی ہوگی، رفعت اللہ مہمند نئے اوپنر کے طور پر ذمے داریاں نبھائیں گے، عماد وسیم تاحال انجری کا شکار ہیں، اس لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں۔

    انگلش ٹیم میں جیمز ونس اور مارک ووڈ کی واپسی ہوگی، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو دوسری پوزیشن کے تحفظ کیلئے کم ازکم دو ایک سے کامیابی کی ضرورت ہے۔

    اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ابھی وقت ہے اس لئے سیریز میں تجربات کرسکتے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم اچھی ہے، کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہوگی.

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں شاہینوں کو دوسری پوزیشن بچانے لئے سیریز میں لازمی فتح درکارہوگی۔ ہار کی صورت میں دوسری پوزیشن ہاتھ سے جائے گی۔

  • سابق کرکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا ذمہ دار ہیڈ کوچ وقار یونس کو ٹھہرادیا

    سابق کرکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا ذمہ دار ہیڈ کوچ وقار یونس کو ٹھہرادیا

    لاہور : سابق کرکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا ذمہ دار ہیڈ کوچ وقار یونس کو ٹھہرادیا.

    انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سابق کرکٹرز نے اپنی توپوں کا رخ ہیڈ کوچ وقار یونس کی جانب موڑ دیا، لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ وقار یونس نے اپنی مرضی سے ٹیم بنائی جو کچھ نہ کرپائی، وقت آگیا ہے وقار یونس کو تبدیل کردیا جائے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے بھی شکست کی تمام تر ذمہ داری کوچ وقار یونس پر عائد کردی، انکا کہنا ہے کہ دوہزار دس میں اسپاٹ فکسنگ کے اسکینڈل کے وقت بھی وقار ہی کوچ تھے، بورڈ وقار کو ہٹا کر نیا کوچ لائے۔

    ادھر چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے سیریز میں شکست کے باوجود ہیڈ کوچ اور کپتان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے.

  • چوتھا ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی

    چوتھا ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی

    دبئی :  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دےد ی۔

    پاکستانی ٹیم 40۔4 اوور میں 271 رنز بنا کرآوٗٹ ہوگئی ، شعیب ملک سب سے زیادہ 52 رنز بنا سکے۔

    انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نےعمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے تین وکٹیں لیں۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی اور پچاس اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

    پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز انور علی نے 9 اوورز میں 75 رنز دئیے جن میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے بھی شامل ہیں۔
    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے، انگلش ٹیم کے کپتان یوون مارگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    دبئی میں شاہینوں کے لئے یہ معرکہ آر یا پارکی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کمبی نیشن بہت اچھا ہے اور وکٹ بھی بیٹنگ کے لئے سازگار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف تیسرا میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

    یاسرشاہ اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کیاگیاجبکہ کپتان اظہر علی کاکہناہے کہ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔


    انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی


    پاکستان کی اننگ
    چالیسواں اوور: چالیسویں اوورمیں معین علی کی چوتھی بال پرانورعلی عادل راشد کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے یوں پاکستانی ٹیم 271 رنز بنا کر آل آوٗٹ ہوگئی

    انتالیسواں اوور: 271 رنز

    اڑتیسواں اوور: 270 رنز

    سینتیسواں اوور: 266 رنز – معین علی نے اپنی بال پر وہاب ریاض کو کیچ آوٗٹ کیا ، پاکستان کا مجموعی نقصان 8 ہوگیا ہے۔

    چھتیسواں اوور: 258 رنز – عادل راشد کی بال پر سرفراز احمد 13 رنز بنا کر کیچ آوٗٹ ہوگئے، پاکستان 7 وکٹوں کانقصان کرچکا ہے۔

    پینتیسواں اوور: 245 رنز

    چونتیسواں اوور: 240 رنز

    تینتیسواں اوور: 231 رنز – ریس ٹوپلے کی بال پر شعیب ملک آوٗٹ ہوگئے، پاکستان چھ وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

    بتیسواں اوور: 227 رنز – شعیب ملک 30 بالوں پر ففٹی بنانے میں کامیاب

    اکتیسواں اوور: 217 رنز

    تیسواں اوور: 211 رنز

    انتیسواں اوور: 206 رنز

    اٹھائیسواں اوور: 197 رنز – عادل راشد کی بال پر محمدرضوان جوس بٹلر کے ہاتھوں 11 رنز بنا کرکیچ آوٗٹ ہوگئے، انکی جگہ سرفراز احمد میدان میں آئے ہیں، پاکستان کا مجموعی نقصان 5 وکٹوں کا ہوگیا۔

    ستائیسواں اوور: 188 رنز

    چھبیسواں اوور: 182 رنز – عادل راشد کی بال پربابراعظم الیکس ہیلز کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے ان کی جگہ محمد رضوان میدان میں آئے ہیں۔ پاکستان مجموعی طور پر چار وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

    پچیسواں اوور: 176 رنز – بابر اعظم ففٹی بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

    چوبیسواں اوور: 171 رنز

    تئیسواں اوور: 162 رنز

    بائیسواں اوور: 150 رنز

    اکیسواں اوور: 146 رنز

    بیسواں اوور: 138 رنز

    انیسواں اوور: 129 رنز – محمد حفیظ 37 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے انکی جگہ میدان میں شعیب ملک نے سنبھالی ہے۔ پاکستان 3 وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

    اٹھارواں رنز: 128 رنز

    سترہواں اوور: 124 رنز

    سولہواں اوور: 118 رنز

    پندرہواں اوور: 111 رنز

    چودہواں اوور: 105 رنز

    تیرہواں اوور: 91 رنز

    بارہواں اوور: 84 رنز

    گیارہواں اوور: 77 رنز

    دسواں اوور: 71 رنز

    نواں اوور – 68 رنز – ڈیوڈ ویلے نے اپنی ہی بال پراظہرعلی کو کیچ آوٗٹ کیا۔

    آٹھواں اوور: 60 رنز

    ساتواں اوور: 49 رنز – ڈیوڈ ویلے کی بال پر احمد شہزاد معین علی کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے۔ انکی جگہ میدان میں محمد حفیظ آئے ہیں۔

    چھٹا اوور: 43 رنز

    پانچواں اوور: 33 رنز

    چوتھا اوور: 27 رنز

    تیسرااوور: 20 رنز

    دوسرا اوور: اظہرعلی کے دو چوکوں کی مدد سے اسکور16 رنز پر پہنچ گیا

    پہلا اوور: ڈیوڈ ویلے نے پہلا اوور کرایا جس میں پاکستان نے 5 رنز بنائے

    پاکستان کی جانب سے کپتان اظہرعلی اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا

     


    انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 356 رنز کا ہدف دے دیا


    پچاسواں اوور: انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز اسکور کئے

    اننچاسواں اوور: 336 رنز – جوس بٹلرنے اپنی سنچری مکمل کرلی

    اڑتالیسواں اوور: 315 رنز

    سینتالیسواں اوور: 306 رنز – محمد عرفان کی بال پر احمد شہزاد نے جیمس ٹیلرکا کیچ پکڑلیا، انگلینڈ کا مجموعی نقصان پانچ وکٹوں کا ہے۔ ٹیلر کی جگہ میدان میں معین علی آئے ہیں۔

    چھیالیسواں اوور: 298 رنز – انور علی کے اس اوور میں جوس بٹلرنے 22 رنز اسکور کئے

    پینتالیسواں اوور: 276 رنز – جوس بٹلر نے اپنی ففٹی مکمل کرلی

    چوالیسواں اوور: 262 رنز – جوس بٹلر نے اس اوور میں تین چوکے لگائے

    تینتالیسواں اوور: 246 رنز

    بیالیسواں اوور: 237 رنز

    اکتالیسواں اوور: 229 رنز – کپتان اظہرعلی کی بال پر سرفراز نے انگلش کپتان مورگن کواسٹمپ آوٗٹ کردیا۔

    چالیسواں اوور: 226 رنز

    انتالیسواں اوور: 210 رنز

    اڑتیسواں اوور: 205 رنز

    سینتیسواں اوور: 202 رنز -اظہر علی کی بال پرجوائے روٹ سرفراز احمد کے ہاتھوں اسٹمپ آوٗٹ ہوگئے، انکی جگہ مورگن میدان میں آئے ہیں۔ انگلینڈ مجموعی طور پر تین وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

    چھتیسواں اوور: 196 رنز – جیسن رائے یاسر شاہ کی بال پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے، انکی جگہ میدان میں جوس بٹلر آئے ہیں۔

    پینتیسواں اوور: 193 رنز

    چونتیسواں اوور: 189 رنز – جیسن رائے نے 113 بالز پر سنچری مکمل کرلی

    تینتیسواں اوور: 185 رنز

    بتیسواں اوور: 176 رنز- جوائے روٹ نے شاندار چھکے کی مدد سے ففٹی مکمل کرلی

    یسواں اوور: 163 رنز

    تیسواں اوور: 160 رنز

    انتیسواں اوور: 152 رنز

    اٹھائیسواں اوور: 146رنز

    ستائیسواں اوور:140 رنز

    چھبیسواں اوور:135 رنز

    انگلینڈ کا ٹوٹل اسکور25 اوورز میں 124/1

    پچیسواں اوور : 124 رنز

    چوبیسواں اوور : 114 رنز

    تیئسواں اوور : 106 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    بائیسواں اوور : 103 رنز

    اکیسواں اوور : 99 رنز

    بیسواں اوور : 93 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر،

    جیسن رائے نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی

    انیسواں اوور : 88 رنز ۔

    اٹھارہواں اوور : 83 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    سترہواں اوور : 76 رنز

    سولہواں اوور : ایک رن کے اضافے سے 72 رنز

    پندرواں اوور : 71 رنز

    چودھواں اوور : 68 رنز

    تیرہواں اوور : 62 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر،

    پہلی وکٹ : بارہویں اوور کی پہلی بال پر ایلکس ہیلز 22 رنز بنا کر محمد عرفان کی بال پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    بارہواں اوور : 57 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ۔

    گیارہواں اوور : 54 رنز بغیر کسی نقصان کے۔

    دسواں اوور : 51 رنز۔

    نواں اوور : 45 رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔

    آٹھواں اوور : 42 رنز۔

    ساتواں اوور : 36 رنز بغیر کسی نقصان کے،

    چھٹا اوور : 30 رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔

    پانچواں اوور: 24 رنز

    چوتھا اوور: 15 رنز بغیر کسی نقصان کے۔

    تیسرا اوور : گیارہ رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔

    دوسرا اوور : چارنز کے اضافے سے اسکور چھ رنز۔

    پہلا اوور: دو رنز بغیر کسی نقصان کے۔

  • دبئی: پاکستان اورانگلینڈ آج چوتھے اور آخری ون ڈے میں مدمقابل

    دبئی: پاکستان اورانگلینڈ آج چوتھے اور آخری ون ڈے میں مدمقابل

    دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریزکا چوتھا اور آخری ون ڈے آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دبئی میں شاہینوں کے لئے یہ معرکہ آر یا پار ہوگا۔

    انگلینڈ کی ٹیم سیریز جیتنے اور پاکستانی ٹیم بچانے کے لئے پرعزم ہے، اس وقت انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    شارجہ میں کھیلے گئے گزشتہ تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں نے دھوکہ دے دیا تھا۔

    احمد شہزاد کی جگہ سیریز میں نئے اوپنرز کو آزمانے کا تجربہ بھی ناکام رہا۔ یاسر شاہ کی آخری ون ڈے میں بھی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ پوری جان لڑاکر آخری ون ڈے جیتنے کی کوشش کریں گے۔ سیریز ہارے تو ذمہ داری قبول کریں گے۔

    واضح رہے کہ دوہزار بارہ کی سیریز میں انگلینڈ نے دبئی میں کھیلے گئے دونوں ون ڈے میں گرین
    شرٹس کو زیر کیا تھا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

  • دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کل چوتھے ون ڈے میں مدمقابل ہونگے

    دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کل چوتھے ون ڈے میں مدمقابل ہونگے

    دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ون ڈے کل دبئی میں کھیلا جائے گا.

    انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہیں، شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کیا تھا، گرین شرٹس اب سیریز بچانے کے لئے میدان میں اتریں گے، سیریز میں نئے اوپنرز کو آزمانے کا تجربہ بھی ناکام رہا.

    احمد شہزاد سیریز کے ابتدائی تین ون ڈے نہیں کھیلے، لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کے باعث تیسرے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

    چوتھے میچ میں یاسر کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا.

  • پاکستان کی شکست پرمائیکل وان اورراشد لطیف کاشکوک وشبہات کااظہار

    پاکستان کی شکست پرمائیکل وان اورراشد لطیف کاشکوک وشبہات کااظہار

    شارجہ : انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے شارجہ میں پاکستان کی ناکامی پر شکوک وشبہات ظاہر کردیئے۔ سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے بھی سوال کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹوئٹر پر نئی بحث چھیڑدی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی جس طرح انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کھیلےیہ بات کچھ ہضم نہیں ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تین رن آؤٹ نے ان کا شک اور بھی بڑھادیا۔ جس طرح کھلاڑیوں نے شاٹس کھیلے وہ پہلے نہیں دیکھے۔ سابق انگلش کپتان نے کہا کہ کرکٹ میں مشکوک سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جو نہیں ہونی چاہیئں۔ گڑ بڑ کرنے والوں کو لگتا ہے کہ سب احمق ہیں۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی سوال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ میں پاکستانی ٹیم صرف دو سو آٹھ رنز پر ڈھیر ہوئی جس کے بعد فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں نے کئی یقینی مواقع ضائع کردیئے۔

  • براہ راست اپڈیٹ:‌ تیسرے ون ڈے میں‌ انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    براہ راست اپڈیٹ:‌ تیسرے ون ڈے میں‌ انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    شارجہ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ نے تیسرا ون ڈے چاروکٹ سے جیت کرسیریز میں برتری حاصل کرلی، ٹاس جیت کربیٹنگ کرکےشاہینوں نےاپنے پاؤں پرخود کلہڑی ماری،بابراعظم اوراظہرعلی نے پیتالیس رنزکاپراعتماد پرسست آغازدیا،اوپنرز کے آؤٹ ہوتے ہی بلے باز صرف رسمی طورپروکٹ پرآئے،غیرذمہ دارانہ بیٹنگ اوررننگ بلے بازوں کولے ڈوبی۔

    وہاب ریاض کی تینتس رنز کی اننگز کی بدولت قومی ٹیم گرتے پڑتے دوسوآٹھ رنز پرڈھیرہوگئی،سنچری تو دورقومی بیٹسمین نصف سنچری بھی نہ بناسکے۔

    معمولی ہدف کے تعاقب میں انگلینڈکاآغاز بھی مایوس کن رہا،عرفان نے جیسن رائے اورڈیبیو میچ کھیلنے والے ظفرگوہرنےجوروٹ کو چلتاکرکے امید کی کرن روشن کی۔ نیٹ ساؤنڈ لیکن مورگن اورایلکس ہیلزنے ساٹھ رنزجوڑکربھرپورجواب دیا۔

    بولرز نے شاندارکم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے ہیلز اور پھر مورگن پرپویلین کی راہ دکھائی،بٹلراورٹیلر کی سنچری شراکت نےپاکستان سے میچ چھین لیا، انگلینڈنے ہدف چاروکٹ پرحاصل کرلیا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ان فٹ یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو شامل کیا گیا جبکہ انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ آج کا میچ انتہائی اہم ہے، انگلینڈ کو بڑے سے بڑا ہدف دینے اور میچ جیت کر سیریز میں فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور آج کا میچ سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔


    براہ راست اپڈیٹ



    انگلینڈ اننگز


     

    41 اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 4 کھلاڑی کے نقصان پرمقررہ ہدف عبور کرلیا۔

    40 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 201/4 ہوگیا۔ 

    39 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 196/4 ہوگیا۔ 

    38 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 194/4 ہوگیا۔ 

    37 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 184/4 ہوگیا۔ 

    36 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 180/4 ہوگیا۔ 

    35 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 171/4 ہوگیا۔ 

    34 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 164/4 ہوگیا۔ 

    33 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 153/4 ہوگیا۔ 

    32 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 152/4 ہوگیا۔ 

    31 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 148/4 ہوگیا۔ 

    30 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 144/4 ہوگیا۔ 

    29 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 143/4 ہوگیا۔ 

    28 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 140/4 ہوگیا۔ 

    27 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 129/4 ہوگیا۔ 

    26 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 124/4 ہوگیا۔ 

    25 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 120/4 ہوگیا۔ 

    24 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 109/4 ہوگیا۔ 

    23 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 102/4 ہوگیا۔ 

    22 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 4 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 93/4 ہوگیا۔ 

    چوتھی وکٹ: بائسویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی مورگن 35 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    21 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 89/3 ہوگیا۔

    تیسری وکٹ: اکیسویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی ہیل 30 رنز بنا کر ظفر گوہر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    20 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 85/2 ہوگیا۔ 

    19 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 81/2 ہوگیا۔ 

    18 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 76/2 ہوگیا۔ 

    17 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 71/2 ہوگیا۔ 

    16 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 67/2 ہوگیا۔ 

    15 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 63/2 ہوگیا۔ 

    14 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 61/2 ہوگیا۔ 

    13 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 54/2 ہوگیا۔ 

    12 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 47/2 ہوگیا۔ 

    11 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 46/2 ہوگیا۔ 

    10 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 41/2 ہوگیا۔ 

    09 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 33/2 ہوگیا۔ 

    08 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 32/2 ہوگیا۔

    07 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 30/2 ہوگیا۔

    06 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 2 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 28/2 ہوگیا۔

    دوسری وکٹ: چھٹے اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی روٹ 11 رنز بنا کر ظفر گوہر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    05 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 23/1 ہوگیا۔

    04 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 21/1 ہوگیا۔

    03 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 1 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 13/1 ہوگیا۔

    Mohammad Irfan to Jason Roy - 2.2

    پہلی وکٹ: تیسرے اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی جے جے روئے 7 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    02 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 12/0 ہوگیا۔

    01 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 8/0 ہوگیا۔

     


    پاکستان اننگز


    آخری اوور میں پاکستان کی پوری ٹیم  208 رن پر آوٹ ہوگئی۔

    Chris Woakes to Mohammad Irfan - 49.5

    اوور نمبر 49: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 201/9 ہوگیا۔

    اوور نمبر 48: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 194/9 ہوگیا۔

    اوور نمبر 47: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 187/9 ہوگیا۔

    Chris Woakes to Zafar Gohar - 46.3

    نویں وکٹ: ظفر گوہر 15 رنز بنا کر واکس کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 46: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 185/8 ہوگیا۔

    اوور نمبر 45: پاکستان نے 9 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 181/8 ہوگیا۔

    اوور نمبر 44: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 172/8 ہوگیا۔

    اوور نمبر 43: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 167/8 ہوگیا۔

    اوور نمبر 42: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 162/8 ہوگیا۔

    آٹھویں وکٹ: شعیب ملک 16 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے

    Reece Topley to Wahab Riaz - 41.2

    اوور نمبر 41: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 160/7 ہوگیا۔

    اوور نمبر 40: پاکستان نے 1 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 157/7 ہوگیا۔

    Reece Topley to Anwar Ali - 39.3

    ساتویں وکٹ: انور علی 7 رنز بنا کر ٹوپلی کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 39: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 156/6 ہوگیا۔

    اوور نمبر 38: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 153/6 ہوگیا۔

    اوور نمبر 37: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 149/6 ہوگیا۔

    اوور نمبر 36: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 146/6 ہوگیا۔

    Chris Woakes to Iftikhar Ahmed - 35.4

    چھٹی وکٹ: افتخار احمد 3 رنز بنا کر واکس کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 35: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 144/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 34: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 142/5 ہوگیا۔

    اوور نمبر 33: پاکستان نے 1 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 138/5 ہوگیا۔

    پانچویں وکٹ: محمد رضوان 1 رنز بنا کر رن آوٹ

    Moeen Ali to Mohammad Rizwan - 32.2

    اوور نمبر 32: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 137/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 31: پاکستان نے 1 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 135/4 ہوگیا۔

    Moeen Ali to Sarfraz Ahmed - 30.3

    چوتھی وکٹ: سرفراز احمد 26 رنز بنا کر علی کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 30: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 134/3 ہوگیا۔

    تیسری وکٹ: محمد حفیظ 45 رنز بنا کر ویلی کی گیند پر آوٹ

    David Willey to Mohammad Hafeez - 29.4

    اوور نمبر 29: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 130/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 28: پاکستان نے 6  رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 128/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 27: پاکستان نے 1 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 122/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 26: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 122/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 25: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 115/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 24: پاکستان نے بغیر کوئی رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 113/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 23: پاکستان نے 9 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 113/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 22: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 104/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 21: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 101/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 20: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 95/2 ہوگیا۔

    Adil Rashid to Mohammad Hafeez - 19.3

    دوسری وکٹ: اظہر علی 36 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے

    اوور نمبر 19: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 91/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 18: پاکستان نے 9 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 88/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 17: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 79/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 16: پاکستان نے 13 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 76/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 15: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 63/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 14: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 57/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 13: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 53/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 12: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 50/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 11: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 45/1 ہوگیا۔

    Chris Woakes to Babar Azam - 10.6

    پہلی وکٹ: بابر اعظم 22 رنز بنا کر واکس کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 10: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 43/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 09: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 41/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 08: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 37/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 07: پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 30/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 06: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 22/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 05: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 15/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 04: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 12/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 03: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 9/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 02: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 5/0 ہوگیا۔

    اوور نمبر 01: پاکستان نے 1 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 1/0 ہوگیا۔

     

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں بھی شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

    ٹاس کے لمحات

    میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑی پریکٹس کرتے ہوئے