Tag: pak vs england

  • تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    شارجہ : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، انجری کا شکار یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو شامل کیا گیا جبکہ انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ آج کا میچ انتہائی اہم ہے۔ انگلینڈ کو بڑے سے بڑا ہدف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور آج کا میچ سیریز جیتنے کےلئے دونوں ٹیموں کےلئے اہم ہے۔

    شارجہ میں انگلینڈ کا پلڑا بھری ہے، اب تک کھیلے گئے پانچ میچز میں انگلش ٹیم تین اور گرین شرٹس دو میں کامیاب رہے۔

  • تیسرا ون ڈے، پاکستان اور انگلینڈ آج مد مقابل

    تیسرا ون ڈے، پاکستان اور انگلینڈ آج مد مقابل

    شارجہ : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا، یاسرشاہ انجری کے باعث تیسرے میچ سے باہرہوگئے.

    تیسرے ون ڈے میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کی، ضرورت سے زیادہ پریکٹس نے قومی ٹیم کی مشکلات بڑھادی ہے، سیریز میں کون برتری لے گا فیصلہ شارجہ میں ہوگا۔

    تیسرے میچ سے قبل شاہینوں کو دھچکا لگ گیا، جادوگراسپنرانجری کے باعث میچ سے آؤٹ ہے، یاسرشاہ کی جگہ ظفر گوہر کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔

    اظہر علی کا کہنا ہے کہ انجریز کی وجہ سے کمبینیشن بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے، شارجہ میں انگلینڈ کا پلڑا بھری ہے، اب تک کھیلے گئے پانچ میچز میں انگلش ٹیم تین اور گرین شرٹس دو میں کامیاب رہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

  • دوسرا ون ڈے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ آج ابوظہبی میں ہوگا

    دوسرا ون ڈے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ آج ابوظہبی میں ہوگا

    ابوظہبی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

    ابوظہبی میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ محمد رضوان نے بھی پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کی جگہ پشاور سے تعلق رکھنے والےافتخار احمد کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔

    انگلش ٹیم نے سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، دوسرے جانب قومی ٹیم نے بھی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پریکٹس کی ہے۔

  • براہ راست اپڈیٹ: ابو ظہبی پہلے ون ڈے میں پاکستان نےانگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    براہ راست اپڈیٹ: ابو ظہبی پہلے ون ڈے میں پاکستان نےانگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ابو ظہبی:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلےجانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ابوظہبی میں شاہینوں نے گوروں کا غرور خاک میں ملادیا، محمدحفیظ کی سنچری اور بابراعظم کی ففٹی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کا دو سوسترہ رنز کا ہدف چار وکٹ پر حاصل کرلیا، ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ انگلینڈ کے گلے پڑگیا۔

    محمدعرفان اورانورعلی ٹاپ آڈر پر قہربن کر ٹوٹے، ٹاپ آڈر نے جان چھڑائی تو اوئن مورگن اور جیمز ٹیلر نے جان لڑاکر لڑکھڑاتی بیٹنگ تو سہارادیا، مورگن اور ٹیلر نے نصف سنچریاں بنائی، لیکن بڑی اننگز نہ کھیل سکے، انگلینڈ کی پوری ٹیم دو سو سولہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔

    جوابی وار میں پاکستانی ٹاپ آڈر نے بھی روایت نہ بدلی، اظہرعلی، بلال آصف اور یونس خان نے گوروں کے سامنے ہیتھیارڈال دئیے، پروفیسر نے پروفیسری دکھائی تو بابر اعظم کا بلا بھی رنز اگلتارہا، پروفیسرکے لاٹھی چارج نےسفید گیندکومارمارکر لال کردیا، حفیظ نے کیرئیر کی گیارہیوں سنچری جڑکرپاکستانی کی ناؤ کو جیت کے پار لگایا۔

    سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان ایون مورگن، معین علی، جیمی بیرسٹو، بلنگز، جوز بٹلر، اے ڈی ہیلز، سی جے جورڈن، پلنکٹ، عادل رشید ، جوئے روٹ، جے جے روئے، جوٹیلر، ٹاپلے، ووکس شامل ہیں۔

    پاکستان کی ٹیم میں کپتان اظہر علی ، عمرامین ،بلال آصف ، انور علی ، بابر اعظم ، محمد حفیظ، محمد عرفان، راحت علی، سرفراز احمد، شعیب ملک، وہاب ریاض، یاسر شاہ، یونس خان اور ظفر گوہر شامل ہیں۔

     

     


    براہ راست اپدیٹ



    پاکستان اننگز


     

    اوور نمبر 43: پاکستان نے 13 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 215/4 ہوگیا۔

     

    محمد حفیظ شاندار سینچری بنانے میں کامیاب

    اوور نمبر 42: پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 202/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 41: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 189/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 40: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 183/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 39: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 185/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 38: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 181/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 37: پاکستان نے 14 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 174/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 36: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 160/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 35: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 158/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 34: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 153/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 33: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 150/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 32: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 147/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 31: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 144/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 30: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 139/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 29: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 136/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 28: پاکستان نے 12 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 134/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 27: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 122/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 26: پاکستان نے 1 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 117/4 ہوگیا۔

    اوور نمبر 25: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 116/4 ہوگیا۔

    چوتھی وکٹ: شعیب ملک 26  رنز بنا کر علی کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 24: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 110/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 23: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 104/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 22: پاکستان نےرنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 102/3 ہوگیا۔

     

     

    اوور نمبر 21: پاکستان نےرنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 101/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 20: پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 92/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 19: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 84/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 18: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 77/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 17: پاکستان نے 1 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 70/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 16: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 69/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 15: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 66/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 14: پاکستان نے 11 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 63/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 13: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 52/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 12: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 47/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 11: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 45/3 ہوگیا۔

    اوور نمبر 10: پاکستان کی جانب سے کوئی رن نہیں بنا،  پاکستان کا مجموعی اسکور 41/3 ہوگیا۔

     

    تیسری وکٹ: یونس خان 9 رنز بنا کر ٹوپلی کی گیند پر آوٹ

    یونس خان نے ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیارکرلی، مرد بحران آخری اننگز میں صرف نو رنز بناسکے۔

    اوور نمبر 09: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 41/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 08: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 35/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 07: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 31/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 06: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 27/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 05: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 23/2 ہوگیا۔

    اوور نمبر 04: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 19/2 ہوگیا۔

     

    پہلی وکٹبلال آصف 2 رنز بنا کر ٹوپلی کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 03: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 15/1 ہوگیا۔

    اوور نمبر 02: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 12/1 ہوگیا۔

    پہلی وکٹ: اظہر علی 8 رنز بنا کر ٹوپلی کی گیند پر آوٹ

    اوور نمبر 01: پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 8/0 ہوگیا۔

     

     


    انگلینڈ اننگز


     آخری اوور میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے تمام کھلاڑی 216 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

    49 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 9 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 213/9 ہوگیا۔

    نویں وکٹ: اننچاسویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی ڈی جے ویلی 13 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    48 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 8 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 210/8 ہوگیا۔

    47 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 8 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 207/8 ہوگیا۔

    46 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 8 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 205/8 ہوگیا۔

    45 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 8 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 198/8 ہوگیا۔

    44 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 8 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 191/8 ہوگیا۔

    43 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 8 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 188/8 ہوگیا۔

    42 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 8 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 183/8 ہوگیا۔

    41 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 8 کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 181/8 ہوگیا۔

    Mohammad Irfan to Adil Rashid

    آٹھویں وکٹ: اکتالیسویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی راشد  7 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    40 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 7  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 178/7 ہوگیا۔

    39 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 7  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 174/7 ہوگیا۔

    http://p.imgci.com/db/PICTURES/CMS/226600/226639.3.jpg

    38 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 7  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 172/7 ہوگیا۔

    37 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 7  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 169/7 ہوگیا۔

    36 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 7  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 166/7 ہوگیا۔

    Yasir Shah to Moeen Ali

    ساتویں وکٹ: سیتیسویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی ایم ایم علی  7 رنز بنا کر  یاسر شاہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    35 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 6  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 160/6 ہوگیا۔

    Taylor

    چھٹی وکٹ: چھتیسویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی ٹیلر 60 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

      http://p.imgci.com/db/PICTURES/CMS/226600/226641.3.jpg

      34 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 5  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 157/5 ہوگیا۔

        . http://p.imgci.com/db/PICTURES/CMS/226600/226631.3.jpg

      33 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 5  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 153/5 ہوگیا۔

    32 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 5  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 150/5 ہوگیا۔

    Morgan 31 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 5  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 148/5 ہوگیا۔

    http://p.imgci.com/db/PICTURES/CMS/226500/226597.3.jpg

    پانچویں وکٹ: اکتیسویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی جے سی بٹلرصرف  1 رنز بنا کررن آوٹ ہوگئے۔

     

    چوتھی وکٹ: اکتیسویں اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی مورگن 76 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔   http://p.imgci.com/db/PICTURES/CMS/226600/226603.jpg

      30 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 146/3 ہوگیا۔

    29 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 143/3 ہوگیا۔

        http://p.imgci.com/db/PICTURES/CMS/226600/226613.3.jpg   28 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 134/3 ہوگیا۔

    27 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 130/3 ہوگیا۔

    Roy

      26 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا 3  کھلاڑی کے نقصان پر مجموعی اسکور 117/3 ہوگیا۔

    انگلینڈ کا اسکو ر 25 اوورز میں 115 رنز تین کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    Hales تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میچ کی دوسری بال پر ہی محمد عرفان کی گیند پر انگلینڈ کے اوپنر جیسن روئے بولڈ ہوگئے۔

    انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی ایلکس ہیلز صرف دس رنز بنا سکے، وہ انور علی کی بال پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے انگلینڈ کے تیسرے کھلاڑی جو روٹ بغیر کوئی رن بنائے انور علی گیند ہپر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

  • شارجہ ٹیسٹ ، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرادیا

    شارجہ ٹیسٹ ، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرادیا

    شارجہ:‌ پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دیدی.

    ٹیسٹ سیریز کے آخری روز انگلینڈ 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان نے انگلینڈ کو 127 رنز سے شکست دے کر میچ اور سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی.

    دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 4 اور شعیب ملک نے تین وکٹیں حاصل کیں، اس فتح کے بعد نو سال بعد پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ سیریز میں یاسر شاہ نےانگلش کھلاڑیوں کو تگنی کا ناچ نچایا، اسپن بولر نےدو میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرلیں.

    آخری روز انگلینڈ کی ٹیم کو آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، انگلینڈ کی جانب سے کپتان الیسٹر کک اور جو روٹ نے دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تاہم جو روٹ کریز پر زیادہ دیر نہ رک سکے اور یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

    سمیت پٹیل اور جانی بیرسٹو بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز جیمز ٹیلر تھے جو دو رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر آؤٹ ہوئے.

    انگلش ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ کھیلنے کے لیے آئی تو اسٹورٹ براڈ 20 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار ہوئے جبکہ کپتان الیسٹر کک 63 رنز بناکر شعیب ملک کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے.

    پہلی اننگز میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے بین اسٹوکس بھی 12 رنز بناکر یاسر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انھیں بھی سرفراز نے اسٹمپ آؤٹ کیا.

    گزشتہ روز دو سو چوراسی رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے کھیل کے اختتام تک دو وکٹ پر چھیالیس رنز بنالئے تھے.

    چوتھے روز پاکستان نے دوسری نامکمل اننگز تین کھلاڑی آؤٹ ایک سو چھیالیس رنز پرشروع کی تو دوسرے ہی اوور میں نائٹ واچ مین راحت علی نے ہتھیارڈال دئیے، پروفیسراور مصباح نے ترانوے رنز جوڑ کربرتری کو بڑھایا، مصباح کے آؤٹ ہوتے ہی حفیظ بھی چلتے بنے، اسد شفیق اورسرفرازنےب رتری کو دو سو کے پارلگا، سرفرازاحمدچھتیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرآؤٹ ہوگئے۔

    اسدشفیق بھی چار رنز کی کمی سے ہاف سنچری مکمل نہ کرسکے۔ قومی ٹیم دوسری اننگز میں تین سو پچپن رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

    ہدف کے تعاقب میں شعیب ملک کی جادوگری نے گوروں کے ارمان ٹھنڈے کردئیے، پہلے معین علی اور پھر ای این بیل کو شکار بنایا، آخری روز پاکستان کو میچ اورسیریز جیتنے کے آٹھ وکٹیں درکار ہے۔

  • شارجہ ٹیسٹ : 284 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم مشکلات کاشکار

    شارجہ ٹیسٹ : 284 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم مشکلات کاشکار

    شارجہ ٹیسٹ میں دو سو چوراسی رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم مشکلات کاشکار ہے، انگلینڈ نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک دو وکٹ پر چھیالیس رنز بنالئے،انگلینڈ کوسیریز بچانے کیلئے دو سو اڑتالیس رنز مزید درکار ہیں۔

    تیسرا اور آخری ٹیسٹ پاکستان کےدو سو چوراسی رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم مشکلات سے دوچار ہیں، چوتھے روز پاکستان نے دوسری نامکمل اننگزتین کھلاڑی آؤٹ ایک سو چھیالیس رنز پرشروع کی تودوسرے ہی اوور میں نائٹ واچ مین راحت علی نے ہتھیارڈال دئیے۔

    پروفیسراورمصباح نےترانوے رنز جوڑکربرتری کو بڑھایا، مصباح کے آؤٹ ہوتے ہی حفیظ بھی آوٹ ہوگئے، اسد شفیق اورسرفراز نے برتری کو دو سو کے پارلگا، سرفرازاحمدچھتیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرآؤٹ ہوگئے۔

    اسدشفیق بھی چاررنز کی کمی سےہاف سنچری مکمل نہ کرسکے، قومی ٹیم دوسری اننگز میں تین سو پچپن رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

    ہدف کے تعاقب میں شعیب ملک کی جادوگری نے پہلے معین علی اور پھر ای این بیل کوشکار بنایا، آخری روزپاکستان کومیچ اورسیریز جیتنے کے آٹھ وکٹیں درکارہے۔

  • شارجہ ٹیسٹ: چوتھا روز، پاکستان کی پوری ٹیم 355 رنز بنا کرآؤٹ

    شارجہ ٹیسٹ: چوتھا روز، پاکستان کی پوری ٹیم 355 رنز بنا کرآؤٹ

    شارجہ ٹیسٹ : پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔

    محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی ،انگلینڈ کو ہدف دینے کے لئے پاکستان کی پوری ٹیم نے دوسری اننگز میں  355 رنز بنائے ہیں۔ جس میں پر محمد حفیظ کے شاندار 151 رنز بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 284 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    دوسری اننگز میں پاکستان کی طرف سے راحت علی 0، یونس خان 14، شعیب ملک 0 اور اظہرعلی 34 اور مصباح الحق 38 محمد حفیظ  151 سرفراز احمد 36 یاسر شاہ صرف چار  وہاب ریاض 21 اور اسد شفیق 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دو اور سٹیورٹ براڈ نے تین سمیت پاٹیل، معین علی اور عدیل راشد نے ایک ایک  کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • شارجہ ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کی برتری ختم کردی

    شارجہ ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کی برتری ختم کردی

    شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی بولرز نے کم بیک کیا اور انگلینڈ کو تین سو چھ رنز پر آؤٹ کردیا۔ دوسری اننگزمیں پاکستان نےتین وکٹ پر ایک سو چھالیس رنز بنالیے اور اب انگلش ٹیم پر چوہتر رنز کی سبقت حاصل ہے۔

    شارجہ ٹیسٹ میں اسپنرز نے گوروں کے بڑھتے قدم روک دیئے، تیسرے روز انگلش بلے بازاسکور میں صرف چوراسی رنز کا اضافہ کرسکے،انگلینڈ پہلی اننگز میں تین سوچھ رنز پرآؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف باہتر رنز کی برتری حاصل کی۔

    جیمز ٹیلر چھہتر رنز بیئراسٹو تینتالیس اور سمت پٹیل بیالیس رنز پرآؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک نے چار اوریاسرشاہ نے تین کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔

    تین وکٹس باہتررنز خسارے میں جانے کے باوجود پاکستانی اوپنر نے پراعتماد آغاز کیا، اوپنرنے ایک سو ایک رنزجوڑ کر انگینڈ کی برتری ختم کی۔

    اظہر علی چوتیس رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے، شعیب ملک کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، یونس خان نے چودہ رنز بناپائے، تیسرے روزپاکستان نے تین وکٹ پر ایک سو چھالیس رنز بناتے ہوئے چوہتر رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • شارجہ ٹیسٹ: پاکستان نے3وکٹ پر146رنز بنالئے

    شارجہ ٹیسٹ: پاکستان نے3وکٹ پر146رنز بنالئے

    شارجہ : پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے۔

    انگلینڈ نے تیسرے روز اپنی اننگز کا آغاز 222 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر کیا تھا تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کی پوری ٹیم 306 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، جبکہ پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کر دیاہے۔

    پاکستان نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر ایک سو چھالیس رنز بنالیے، گوروں پرچوہتر رنز کی برتری حاصل کرلی،

    جیمی بیرسٹو 43 رنز بنا کرذوالفقارعلی کی گیند پر آﺅٹ ہو ئے، راحت علی نے ابتدائی سیشن میں ہی جیمز ٹیلر کو 76 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی، جبکہ عادل رشید کو شعیب ملک نے 8 رنز پر آؤٹ کرکے باہر کا راستہ دکھایا۔

    سمیت پٹیل 42 رنز بنا کر یاسر شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، جبکہ جیمس اینڈریسن کو شعیب ملک نے بولڈ کیا انہوں نے سات رنز اسکور کئے۔ آخری کھلاڑی بین اسٹوک کو شعیب ملک نے آؤٹ کیا، بین اسٹوک کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

    شعیب ملک چار وکٹیں لے کر نمایاں رہے، انہوں نے 33 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    جبکہ یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ راحت علی نے دو اور ذالفقار بابر نے ایک وکٹ اپنے نام کی

    اس سے قبل دیگر بلے بازوں میں ایلسٹر کک نے 49، معین علی نے 14، این بیل نے 40 اور جو روٹ نے 4 رنز بنائے۔

    قبل ازیں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 234 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی

     تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کا اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہے۔

  • شارجہ ٹیسٹ کا دوسرا دن ، انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 222 رنز بنالئے

    شارجہ ٹیسٹ کا دوسرا دن ، انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 222 رنز بنالئے

    شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی بولرز خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پرچار وکٹ پر دو سو بائیس رنز بنالئے۔

    شیروں کے شکار کیلئے شاہینوں کے تمام ہتھیار بے کار ہوگئے، شارجہ میں قومی بولرز کی ایک نہ چلی ، پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کوصرف بارہ رنز درکاراوراس کی چھ وکٹیں باقی ہے۔

    انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگزچار رنز بغیرکسی نقصان کے شروع کی تو شعیب ملک نے جلد ہی وکٹ دلادی، معین علی چودہ رنز بناکرپویلین لوٹے، ایلسٹرکک اور ای این بیل نے اکہتر رنز کی شراکت جوڑ کراپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ لیکن یاسرشاہ نے انگلش کپتان اورراحت علی نے جو روٹ کو چلتاکرکے میچ میں کم بیک کیا۔

    بیل چالیس رنز کی سست اننگز کھیل کر یاسرشاہ کی گیندپر آؤٹ ہوئے،ایک موقع پرانگلینڈ کےچار کھلاڑی ایک سو انتالیس رنز پویلین لوٹ گئے تھے۔

    اس وقت جونی بیرسٹو اورجیمز ٹیلرکی شراکت نے بولرز کے تمام حربے ناکام بنادئیے، کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نےچار وکٹ پردو سوبائیس رنز بنالئے تھے، جیمز ٹیلرچوہتر اور جونی بیرسٹوسینتس رنز پر تیسرےروز کھیل کا آغاز کریں گے۔