Tag: pak vs england

  • شارجہ ٹیسٹ: دوسرا روز، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ، تین آؤٹ

    شارجہ ٹیسٹ: دوسرا روز، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ، تین آؤٹ

    شارجہ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل شروع ہوگیا ہے۔
    شاہین انگلش کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت انگلینڈ کا اسکورتین وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز ہے

    انگلینڈ کی طرف سے معین علی14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک کی بال پر یونس خان نے ان کا کیچ ہکڑا۔ پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم نے 4 رنز بنائے تھے جبکہ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں234 رنز بنائے ہیں۔

  • شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم 234  رنز پر آؤٹ ہوگئی

    شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم 234 رنز پر آؤٹ ہوگئی

    شارجہ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز ہی پاکستانی ٹیم دوسوچونتیس رنز پر آؤٹ ہوگئی، مصباح کی نصف سنچری اور انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے چار وکٹ حاصل کیں، انگلینڈ کی ٹیم نے دن کے اختتام پر چار رنز بنالیے ہیں۔

    پاکستان ٹیم کیلئے شارجہ ٹیسٹ کا پہلا روز برا ثابت ہوا، انگلش ٹیم نے پاکستان بلے بازوں کو فاسٹ بولرز کیساتھ اسپن کے جال میں پھنسا دیا، پہلی سے آخری وکٹ تک پاکستانی بلے باز بے بسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلد پویلین لوٹ آئے۔

    پاکستانی کھلاڑی حفیظ ستائیس، ملک اڑتیس، یونس اکتیس اور سرفراز انتالیس رنز بناسکے جبکہ عمررسیدہ کھلاڑی کا لیبل چپکائے کپتان مصباح الحق نے ذمہ داری نبھائی اور کیرئیر کی بیتیسویں نصف سنچری اسکور کی،لیکن وہ غلط شاٹ کھیلتے ہوئے اکہتر رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

    انگلش ٹیم نے آخر میں راحت علی کو آؤٹ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو دوسو چونتیس رنز پر ڈھیر کردیا، جیمز اینڈرسن نے چار، سمت پٹیل،معین علی اور اسٹورٹ براڈ نےدو، دو وکٹ حاصل کی۔

    دن کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنالیے ہیں۔

  • شارجہ ٹیسٹ : پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری،  پانچ کھلاڑی آؤٹ

    شارجہ ٹیسٹ : پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری، پانچ کھلاڑی آؤٹ

    شارجہ : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ آج شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ شارجہ میں پاکستان ایک صفر کی برتری کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔

    فاسٹ بولر عمران خان انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور اکیاون رنز ہے۔

    پاکستانی ٹیم کے اوپنرز اظہر علی اور محمد حفیظ کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اظہر علی صفر اور محمد حفیظ ستائیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    شعیب ملک 38 یونس خان 31 اور اسد شفیق صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    پاکستان کی طرف سے مصباح الحق، محمد حفیظ، اظہرعلی، شعیب ملک، یونس خان ، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یاسر شاہ، ذوالفقار بابراور راحت علی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں الیسٹر کک، معین علی، آین بیل، جوئے روٹ، عادل راشد، سٹیورٹ براڈ،ٹیلر، جیمی بیرسٹو، پاٹیل، اینڈرسن اورسٹوکس شامل ہیں۔

  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : تیسرا ٹیسٹ اتوار کو شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : تیسرا ٹیسٹ اتوار کو شارجہ میں کھیلا جائے گا

    شارجہ :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

    دبئی میں پاکستان نے کاری وار کیا تھا ابتدائی دونوں ٹیسٹ سنسنی خیز رہے۔ اب شارجہ میں انگلینڈ کیلئے صورتحال ڈو اینڈ ڈائی ہوگی، انگلش کھلاڑی سیریز بچانے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

    پاکستان آخری ٹیسٹ ڈرا کرکے بھی سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔ جیت آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کودوسری پوزیشن دلادے گی۔ شاہین دبئی ٹیسٹ کے ایکشن ری پلے کیلئے بے تاب ہیں۔

    آخری ٹیسٹ کیلئے نائب کپتان اظہر علی کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ لیجنڈ اسپنر شین وارن کی بولنگ ٹپس کے بعد یاسر شاہ حریف ٹیم پر حملے کیلئے تیار ہیں، ادھر انگلش ٹیم میں بھی ایک سے دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

    دونوں ٹیموں نے شارجہ ٹیسٹ کیلئے مشقیں تیز کردی ہیں۔ خامیوں پر قابو پایا جارہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ اتوار کی صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

  • دبئی ٹیسٹ : پاکستان نے انگلینڈ کو 178 رنز سے شکست دے دی

    دبئی ٹیسٹ : پاکستان نے انگلینڈ کو 178 رنز سے شکست دے دی

    دبئی : دبئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم کو شاندار کامیابی مل گئی ۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی شاندار بالنگ کی بدولت انگلینڈ کو 312رنز پرآل آﺅٹ کر کے178 رنز سے ہرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ چار سواکانوے رنز کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی۔

    پانچویں اور آخری دن کے کھیل میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 312رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، معین علی عمران خان کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔ انگلش کپتان ایلسٹر کک نے دس رنز پر یاسرشاہ کے سامنے ہیتھارڈال دئیے۔ انیس رنز پر انگلش اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔

    اس موقع پرای این بیل اور جو روٹ نےایک سو دو رنز کی شراکت جوڑ کرکچھ مزاحمت کی۔ جو زیادہ دیر نہ چل سکی، میچ کے آخری لمحات میں انگلینڈ کے عادل ر شید کو 61 اسکور پر یاسر شاہ نے آﺅ ٹ کیا ۔

    انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ 30 ، بین سٹوکس 13، جوزبٹلر07، جونی بیرسٹو 22 ،جوئے روٹ 71، آین بیل 46، کپتان الیسٹرکک 10 ، معین علی 01،عادل رشید61اور مارک ووڈ 29 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ جیمز انڈرسن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے ۔

    پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4،ذوالفقار بابر نے 3،عمران خان نے 2اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

    گزشتہ چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے تین وکٹوں پر ایک سو تیس رنز بنائے تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ایک سو اٹہتر رنز سے سب سے بڑی فتح سمیٹی ہے۔

    اس سے قبل انیس سو چھیانوے میں پاکستانی ٹیم لارڈز میں انگلینڈ کو ایک سو چونسٹھ سے ہراچکی ہے۔ پاکستان نے چھبیس اکتوبر انیس سو باون کو اپنا پہلا ٹیسٹ بھارت کیخلاف جیتا تھا۔

  • دبئی ٹیسٹ: آخری دن کا کھیل جاری، پاکستان کی فتح کا امکان

    دبئی ٹیسٹ: آخری دن کا کھیل جاری، پاکستان کی فتح کا امکان

    دبئی : دبئی ٹیسٹ میں شاہینوں نےپنجے گاڑ لئے۔ پاکستان کو جیت کیلئے گوروں کی چار وکٹیں درکار ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کا کھیل جاری ہے ۔

    انگلینڈ کو جیت کیلئے مزید تین سو اکسٹھ رنز کا پہاڑ سرکرناہوگا۔ پاکستانی بلے بازوں نے کام کردکھایا اب بولرز کی باری ہے۔

    شاہین دبئی ٹیسٹ میں کامیابی اور سیریز میں برتری سے صرف چار وکٹوں کی دوری پرہیں، چار سواکانوے رنز کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی۔

    پانچویں دن کے کھیل میں انگلینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں کے نقصان پر187رنز بنالئے ہیں، انگلینڈ کو ہدف عبور کرنے کیلئے304رنز درکار ہیں۔

    معین علی عمران خان کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔ انگلش کپتان ایلسٹر کک نے دس رنز پر یاسرشاہ کے سامنے ہیتھارڈال دئیے۔

    انیس رنز پر انگلش اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پرای این بیل اور جو روٹ نےایک سو دو رنز کی شراکت جوڑ کرکچھ مزاحمت کی۔

    لیکن ذوالفقاربابرنے بیل کو پویلین بھیج کرپاکستان کو وکٹ دلوائی۔ چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے تین وکٹ پر ایک سو تیس رنز بنالئے تھے۔ روٹ انسٹھ اور بیرسٹوچھ رنز پرناٹ آؤٹ ہے۔

  • انگلش کھلاڑی کا وہاب ریاض پر بال ٹیمپرنگ کا جھوٹا الزام

    انگلش کھلاڑی کا وہاب ریاض پر بال ٹیمپرنگ کا جھوٹا الزام

    دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دبئی ٹیسٹ میں شکست سامنے دیکھ کر انگلش ٹیم نے روایت دہرادی۔ گوروں کو کچھ نہیں سوجھا تو پاکستانی پیسر وہاب ریاض پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں اپنی متوقع شکست کو دیکھ کر انگلینڈ کی ٹیم اوچھے ہتھکنڈوں اور بے بنیاد باتوں پر اتر آئی۔

    انگلش کھلاڑی کب باز آئیں گے۔ رونے کی عادت کب جائے گی۔ جیت جائیں تو ٹھیک ہے مگر ہار برداشت نہیں۔ اس بار بھی گوروں نے دبئی ٹیسٹ کو متنازعہ بنانے کیلئے اوچھا ہتھکنڈا اپنالیا۔

    کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق وہاب ریاض پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا، شکست انگلش ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہی ہے اور گوروں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔

    انگلش کھلاڑی جو روٹ کو وہاب ریاض پر بال ٹیمپرنگ کا شبہ ہوا اور انہوں نے اس کی رپورٹ ٹیم مینجمنٹ کو کرڈالی۔

    انگلش کوچ ٹریور بیلس کا کہنا ہے کہ ان کو جو روٹ نے بتایا کہ وہاب ریاض نے پانی کے وقفے کے دوران بال کو اپنے پیر سے رگڑا جو بال ٹمپرنگ ہے ۔

    ٹیم مینمجنٹ کا بھی کمال دیکھئے انہوں نے میچ ریفری سے رابطہ کرلیا لیکن ویڈیو میں کچھ سامنے نہیں آیا۔

    ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے بھی انگلش کھلاڑی کی شکایت پر کان نہیں دھرے۔ وہاب ریاض اور ٹیم مینجر کو طلب نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ وہاب ریاض نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے چار اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ۔

    wahab

  • پاک انگلینڈ سیریز : یونس خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    پاک انگلینڈ سیریز : یونس خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : قومی سلکیشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی۔ س

    ابق کپتان یونس خان کو ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصییلات کے مطابق پی سی بی حکام نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان یونس خان کو ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ رفعت اللہ مہمند کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق بلال آصف کی ٹیم میں شمولیت کو باؤلنگ ایکشن کی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے جبکہ احمد شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلکیشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ سے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں پر رائے مانگ لی ۔

    انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کیا جائے گا۔

  • پاکستان نےدوسری اننگز354رنز پرڈکلیئرکردی، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

    پاکستان نےدوسری اننگز354رنز پرڈکلیئرکردی، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

    دبئی: پاکستان نے دبئی ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں چھ کھلاڑی آؤٹ تین سو چوون رنزپر ڈیکلیئر کردی۔ انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کردیا

    انگلینڈ کو جیت کیلئے چار سو اکانوے رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی ٹیسٹ میں شاہینوں نے گوروں کو رنز کے پہاڑتلےدبادیا۔

    اس سے قبل اسدشفیق کے آؤٹ ہوتے ہی مصباح الحق نے دوسری اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ چوتھے روزپاکستان نے دوسری نامکمل اننگزتین کھلاڑی دو سو بائیس رنز پر شروع کی تو مصباح الحق ذاتی اسکور میں اضافہ کئے بغیرستاسی رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    یونس خان اوراسدشفیق نے ایک سو تیرہ رنز جوڑ کراسکورکو آگے بڑھایا۔ یونس کیرئیر کی اکتیسویں اور انگلینڈ کے خلاف تیسری سنچری بناکر آؤٹ ہوئے۔

    اسدشفیق کیرئیرکی بارہویں نصف سنچری بناکرآؤٹ ہوئے۔ مصباح الحق نےچھ کھلاڑی آؤٹ تین سو چون رنز پراننگز ڈیکلیرکردی۔

    انگلینڈکو جیت کیلئے چارسو اکانوے رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اورمارک ووڈ نے دودوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کے اوپنر معین علی صرف ایک رن بنا کرآؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ عمران خان نے لی

  • دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روزکا کھیل ختم پاکستان کے3وکٹ پر222رنز

    دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روزکا کھیل ختم پاکستان کے3وکٹ پر222رنز

    دبئی ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستانی شاہینوں کے نام رہا پاکستان نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر دو سو بائیس رنز بنالئے، انگلینڈ کیخلاف تین سو اٹھاون رنز کی برتری حاصل ہے۔

    دبئی ٹیسٹ میں گوروں کے ہاتھ سے پھسلنے لگا، شاہینوں نے انگلینڈ کے گرد گھیرا تنگ کردیا،مصباح الحق اوریونس کی نصف سنچریوں کی بدولت دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی مضبوط پوزیشن۔

    دوسرے روز شیربنےوالی انگلش ٹیم، تیسرے روز وہاب ریاض اوریاسرشاہ کے سامنےڈھیر ہوگئی، گوروں نےمجموعی اسکور میں صرف ساٹھ رنز کا اضافہ کیا،جس کے بدلےسات وکٹیں گنواناپڑی۔ انگلینڈکی باری دو سو بیالیس رنزسمٹ گئی۔

     پاکستان کی دوسری اننگز کاآغازمایوس کن رہا، شان مسعودپھرسے اینڈرسن کاشکاربنے، شعیب ملک نے بھی فلاپ ہونے کی ہیٹرک مکمل کی، محمدحفیظ نے سیٹ ہوکربڑی اننگز کھیلنے کا موقع کھودیا، پروفیسرنے اکاون رنز بنائے۔

     تراسی رنز پرتین کھلاڑیوں کےآؤٹ ہونےکے بعدرن مشین یونس خان اورمصباح الحق نے گوروں کے ہوش ٹہکانے لگائے، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر مصباح الحق ستاسی اور یونس خان اکہتررنز پرناٹ آؤٹ ہے، پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف تین سو اٹھاون رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔