دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوگیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پہلی اننگز کے اختتام پرانگلینڈ کی ٹیم نے 242 رنز بنالئے ہیں۔ اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔
وہاب ریاض اوریاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کو 136 رنز کی برتری حاصل ہے
انگلش بلے باز جوزبٹلربغیر کو ئی رن بنائے بغیر وہاب ریاض کا شکار بنے۔
آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی جے ایم بریسٹو یاسر شاہ کی بول پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ، برسٹو نے 46 رنز اسکور کئے۔
انگلینڈ کی طرف سے الیسٹر کک65، معین علی 01،آین بیل 04،روٹ 88 اور جونی بیرسٹو 04 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 378 رنز بنائے تھے۔