Tag: pak vs england

  • انگلینڈ کیخلاف 2012 کی تاریخ دہرانے کی کوشش کریں گے، مصباح الحق

    انگلینڈ کیخلاف 2012 کی تاریخ دہرانے کی کوشش کریں گے، مصباح الحق

    ابوظہبی: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے سیریز اہم ہے، انگلش ٹیم کیخلاف دوہزار بارہ کی تاریخ دہرانے کی کوشش کریں گے۔

    ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ایشیز جیت کر آئی ہے، وہ پراعتماد ہوں گے، ہمیں بھی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ کامیابی کیلئے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرسکتے، پوری ٹیم کو پرفارم کرنا ہوگا۔

    مصباح الحق نے کہا کہ دونوں ٹیموں کا سیریز جیتنے کے امکان برابر ہیں، سیریز دونوں ٹیموں کے لئے چیلنج ہوگی، انگلینڈ کے کچھ کھلاڑی فارم میں ہیں لیکن جو ٹیم اچھا پرفارم کرے گی وہی کامیاب ہوگی.

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہوگی

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہوگی

    دبئی : پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے انگلینڈ کی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔ شاہینوں نے چھوٹی ٹیم سے کھیل لیا۔ اب بڑی ٹیم سے بڑا مقابلہ ہوگا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 13 اکتوبر سے ہوگا، یو اے ای میں رواں ماہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔

    پاک انگلینڈ سیریز تین ٹیسٹ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے۔ انگلش ٹیم نے سیریز کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات میں ڈیرے ڈال لئےہیں۔

    دبئی کے اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم پریکٹس میں اپنے ہتھیار تیز کررہی ہے۔ دونوں ٹیموں میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔

    انگلش کپتان ایلسٹر کک نے پاکستان کے خلاف سیریز کو چیلنج قرار دیا ہے۔ قومی ٹیم دورہ زمبابوے مکمل کرنے کے بعد یو اے ای میں انٹری دے گی اور پھرکڑا مقابلہ ہوگا۔

    تیرہ اکتوبر کو پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیمیں پریکٹس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

  • پی ایس ایل قطر میں نہیں دبئی اور شارجہ میں ہوگی، پی سی بی

    پی ایس ایل قطر میں نہیں دبئی اور شارجہ میں ہوگی، پی سی بی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل آئندہ سال فروری میں قطر کی بجائے دبئی اور شرجہ میں کرنے کا اعلان کردیا۔

     کروڑوں روپے مالیت کی پاکستان سپر لیگ کرانے کے لئے زور شور سے تیاریاں کی جارہی ہیں لیکن وینیو کے انتخاب میں مشکلات سے دوچارہیں، پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی نے پہلے اعلان کیا کہ لیگ قطر میں ہوگی۔

     پی سی بی نے اب بیان جاری کیا کہ لیگ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی،اس فیصلے کے بعد قطر کی شاہی فیملی پی سی بی سے کافی ناراض ہے۔

     قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گل خان نے کہا کہ فیصلے سے قطر کے پاکستانیوں کو گہرا صدمہ ہوگا،لیگ کے لئے سپر اسٹارز کھلاڑیوں کے علاوہ بین الاقوامی کوچز بھی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

    آسٹریلیا کے ڈرین بیری، جنوبی افریقہ کے میکی ارتھر اور ایرک سمنز نے بھی پی ایس یل میں شرکت کے لئے انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

  • پی سی بی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

    پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز سے قبل پاکستان اے اور انگلینڈ کے درمیان دو دو روزہ میچز ہوں گے۔

    پہلا ٹیسٹ میچ تیرہ اکتوبر سے ابوظہبی میں، دوسرا ٹیسٹ بائیس اکتوبر سے دبئی میں اور تیسرا ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے شارجہ میں ہوگا۔

    پہلے دو ون ڈے میچ گیارہ اور تیرہ نومبر کو ابوظہبی میں، تیسرا میچ سترہ نومبر کو شارجہ میں اور چوتھا ون ڈے میچ بیس نومبر کو دبئی میں ہو گا۔ پہلے دو ٹی ٹوینٹی میچز چھبیس اور ستائیس نومبر کو دبئی میں اور تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ تیس نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

  • ہاکی اولمپک کوالیفائنگ: پاکستان آج برطانیہ کے مدِمقابل

    ہاکی اولمپک کوالیفائنگ: پاکستان آج برطانیہ کے مدِمقابل

    بیلجیم : اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم کا مقابلہ آج برطانیہ سے ہوگا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے اب مارو یا مرجاؤ کی صورتحال ہے، پولینڈ سے دو ایک سے کامیابی پھر آسٹریلیا سے چھ ایک کی شکست نے خامیوں کا پول کھول دیا، بھارت اور فرانس کیساتھ کانٹے دار مقابلے کے بعد نیتجہ برابری پر ختم ہوا۔

    اب کٹھن مرحلہ آن پہنچا، جیتے تو بیڑا پار، ہار گئے تو ریو اولمپکس دوہزار سولہ تک رسائی کا امکانات وائلڈ کارڈ انٹری پر ہوگا، کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ایونٹس میں برطانیہ سے شکست کھا چکے ہیں، دو دن بھرپور ٹریننگ کیساتھ حریف ٹیم کی ویڈیوز دیکھ کر تیاری مکمل کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔

  • وارم اپ میچ: پاکستان نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دیدی

    وارم اپ میچ: پاکستان نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دیدی

    سڈنی: پاکستان نے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کوچار وکٹ سے ہرا دیا، میچ کی اہم بات کپتان مصباح الحق کی شاندار بیٹنگ تھی، ان کے ساتھ عمراکمل نے بھرپورساتھ دیا۔.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو چار وکٹ سے شکست دیدی، مصباح الحق 91 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ عمر اکمل نے پینسٹھ رنز اسکور کئے۔

    حارث سہیل 33 اور صہیب مقصود بیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن اور اسٹیورٹ براڈ  نے دو دو جبکہ کرس جورڈن اور جیمز ٹریڈول نے ایک ایک وکٹ لی۔

    اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے  پاکستان کو دوسو اکیاون رنز کا ہدف دیا تھا،انگلش ٹیم نے مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو پچاس رنز بنا ئے۔

    جبکہ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دس اوورز میں پینتالیس رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سہیل خان نے دو ،احسان عادل ،شاہد آفریدی اوروہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    جواب میں پاکستان کے شاہینوں نے مذکورہ دوسواکیاون رنز کا ہدف 48.5  اوورز میں چھ کھلاڑیوں آؤٹ پر پورا کرلیا۔

  • وارم اپ میچ: انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر دوسو پچاس رنز بنالئے

    وارم اپ میچ: انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر دوسو پچاس رنز بنالئے

    سڈنی: وارلڈ اپ وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دوسو اکیاون رنز کا ہدف دیدیا،انگلش ٹیم نے مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو پچاس رنز بنا لئے۔

    تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے جارہے پاکستان اور انگلینڈ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پچاس اوورز میں ڈھائی سو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    جوروٹ پچیاسی رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دس اوورز میں پینتالیس رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل خان نے دو ،احسان عادل ،شاہد آفریدی اوروہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی

    بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی

    کیپ ٹاؤن: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دو سو سات رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف قومی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار سو چھیالیس رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

    پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث انگلش ٹیم مقررہ چالیس اوورز میں دو سو انتالیس رنز بناسکی۔پاکستان نے دو سو سات رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میگا ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔