Tag: pak vs ireland

  • پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ : قومی ویمن ٹیم نے دوسرا ٹی ٹونٹی جیت لیا

    پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ : قومی ویمن ٹیم نے دوسرا ٹی ٹونٹی جیت لیا

    پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرش ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے آئرلینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

    Image

    بارش کی وجہ سے میچ کو 17، 17 اوورز تک محدود کیا گیا تھا، آئرش ٹیم نے مقررہ سترہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

    ایمی ہنٹر 36 جبکہ اورلا پرینڈرگاسٹ20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار اور نشرا سندھو نے دو دو جبکہ فاطمہ ثنا اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 16 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔

    جویریہ خان 35 جبکہ ندا ڈار نے اٹھائیس رنز بنائے، آئرلینڈ کی جانب سے آرلینی کیلی نے ایک وکٹ حاصل کی، ندا ڈار کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریزایک صفر سے جیت لی

    پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریزایک صفر سے جیت لی

    ڈبلن : پاکستان اور آئر لینڈ کا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جس کے بعد پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ شدید بارش ہونے کی وجہ سے شروع ہی نہ ہوسکا، انتظامیہ نے مذکورہ میچ کو منسوخ کردیا، جس کے باعث پاکستان نے دو میچوں کی ون ڈے سیریز میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 225رنز سے اپنے نام کر چکا ہے۔ ورلڈ کپ دو ہزار انیس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف ہر میچ جیتنا ہوگا۔ ناکامی کی صورت میں میگا ایونٹ میں شرکت کے لالے پڑجائیں گے۔

    آئرلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر پاکستان اپنی پہلی رکاوٹ دور کرچکا ہے۔ اب رینکنگ بہتر بنانے کا ایک اور موقع ہے۔

    انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز برابر اور آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں لیکن نویں پوزیشن سے بہتری کا سفر آسان نہیں۔

    پاکستان 87 پوائنٹس لے کر نویں نمبر پر موجود ہے جب کہ ویسٹ انڈیز7 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 94 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر فائز ہے۔

    پاکستانی ٹیم اگر انگلینڈ کیخلاف بھی تمام میچز جیتنے میں کامیاب رہی تو وہ ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑ کر آٹھویں پوزیشن حاصل کرسکتی ہے۔

     

  • پاکستان اورآئرلینڈ آج دوسرے ون ڈے میں مدمقابل ہونگے

    پاکستان اورآئرلینڈ آج دوسرے ون ڈے میں مدمقابل ہونگے

    ڈبلن : پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے میچ آج ڈبلن میں کھیلا جائےگا۔ شاہینوں نے کمرکس لی۔ پاکستان کے لئے ہرمیچ ڈو اینڈ ڈائی بن گیا۔

    ورلڈ کپ دو ہزار انیس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کو آئرلینڈ اورانگلینڈ کیخلاف ہر میچ جیتنا ہوگا۔ ناکامی کی صورت میں میگا ایونٹ میں شرکت کے لالے پڑجائیں گے۔

    آئرلینڈ کو پہلے ون ڈے میں ہراکر پاکستان پہلی رکاوٹ دور کرچکا ہے۔ اب رینکنگ بہتر بنانے کا ایک اور موقع ہے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز برابر اور آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں لیکن نویں پوزیشن سے بہتری کا سفر آسان نہیں۔

    پاکستان 87 پوائنٹس لے کر نویں نمبر پر موجود ہے جب کہ ویسٹ انڈیز7 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 94 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر فائز ہے، پاکستانی ٹیم اگر آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف تمام میچز جیتنے میں کامیاب رہی تو وہ ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑ کر آٹھویں پوزیشن حاصل کرسکتی ہے۔

    آئرلینڈ کیخلاف دونوں میچز جیت کر پاکستان اپنے 87 رینکنگ پوائنٹس برقرار رکھ پائے گا، دوسری کسی بھی صورت میں گرین شرٹس کو خسارہ ہوگا۔

    ڈبلن میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خدشہ ہے کہ بارش میچ کا مزہ کرکرا کرسکتی ہے۔ دوسرا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر پونے تین بجے شروع ہوگا۔

     

  • ون ڈے سیریز کا پہلا میچ، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا

    ون ڈے سیریز کا پہلا میچ، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا

    ڈبلن : پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے کی سیریز کا پہلا میچ آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر پونے تین بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز میں ٹیم مصباح کا امتحان ختم ہوا، اب اظہر الیون کی باری ہے ، گرین شرٹس انگلینڈ کیخلاف بڑی ون ڈے سیریز سے قبل آج آئرلینڈ کی چھوٹی لیکن سخت ٹیم کیخلاف دو ایک روزہ میچز کی سیریز میں ان ایکشن ہو گی ۔

    دونوں ٹیمیں ڈبلن کے مالا ہائیڈ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی، پاکستان کو آئرلینڈ پر واضح برتری حاصل ہے۔

    ماضی کی تلخ یادیں اب بھی پاکستان کے ہوش اڑادیتی ہیں، دوہزار سات کے عالمی کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو زیر کیا تھا، شاہین کسی صورت آئرلینڈ کی ٹیم کو تاریخ دہرانے کا موقع دینے کے موڈ میں نہیں ہیں۔


     

    مزید پڑھیں : ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی


     

    پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اب تک کھیلے گئے چھ میچز میں آئرلینڈ صرف ایک میں کامیاب رہا، چار میچز میں گرین شرٹس فاتح رہے، پہلی مرتبہ دونوں ٹیمیں دو ہزار سات کے ورلڈکپ میں آمنے سامنے آئیں، جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، دو ہزار گیارہ میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو ون ڈے کھیلے گئے ، دونوں ون ڈے میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی، دو ہزار تیرہ میں بھی پاکستان اور آئرلینڈ نے دو ون ڈے کھیلے، پاکستان کو ایک ون ڈے میں کامیابی ملی جبکہ دوسرا میچ بے نتیجہ رہا، آخری مرتبہ دونوں ٹیمیں دو ہزار پندرہ کے ورلڈکپ میں مدِ مقابل آئیں، جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

    دونوں ٹیموں دوہزار پندرہ ورلڈ کپ کے بعد ایکشن میں ہوں گی، آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کے بعد پاکستان چوبیس اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کھیلے گا۔

  • ورلڈ کپ : پاکستان کو ہرحال میں آئرلینڈ کو ہرانا ہوگا

    ورلڈ کپ : پاکستان کو ہرحال میں آئرلینڈ کو ہرانا ہوگا

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر اگر مگر کے گھن چکر میں چکرانے لگی۔ کوارٹرفائنل تک رسائی یقینی بنانے کے لئے گرین شرٹس کو آئرلینڈ کو ہر حال میں ہراناہوگا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم اور اگر مگر کوئی نئی بات نہیں، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد دعاؤں کے سلسلے نے زور پکڑا تو گورکھ دھندے کو دیکھتے ہوئے حساب کتاب کیلئے کیلکولیٹر بھی نکل آئے۔

    شائقین اس چکر میں گھن چکر ہوگئے کہ پاکستان کیسے کوارٹرفائنل میں پہنچے گا؟ گروپ بی میں بھارت کوارٹرفائنل میں اپنی انٹری دے چکا ہے جبکہ بقیہ تین ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

    شاہینوں کو اگر مگر کا چکر ہٹانا ہے تو آئرلینڈ کو ہرانا ہوگا۔ پاکستان کے گروپ میں چھ پوائنٹس ہیں۔ ایک اور جیت کوارٹرفائنل کا دورازہ کھول دے گی۔ ورنہ ہار واپسی کا پروانہ بھی تھماسکتی ہے۔

    آئرلینڈ سے میچ ڈرا ہوا تو بھی پاکستان کوارٹرفائنل کھیلنے کی پوزیشن میں ہوگا۔ اب پاکستان کے لئے آئرلینڈ سے میچ پری کوارٹرفائنل ہوگا۔

    قوم کو اب سارے کام چھوڑ کر دعا اور درود پر لگ جانا چاہئیے کیونکہ کہیں بھی اورکبھی بھی کسی بھی ٹیم کو ہرانے والے شاہین کہیں بھی اور کبھی بھی کسی بھی ٹیم سے ہار بھی جاتے ہیں۔

  • ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

    ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ میں چھوٹی ٹیمیں بھرپور محنت کررہی ہیں۔ سابق ورلڈ چیمپئن پاکستان کو اپنے آگے آنے والے میچز میں آئرلینڈ اور زمبابوے کے خلاف مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    ورلڈ کپ میں گروپ بی کو سب سے ٹف قرار دیا جارہا ہے۔ آئرلینڈ نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری مرتبہ تین سو سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرکے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی ضرور بجادی ہے۔

    آئرلینڈ نے میدان میں بتادیا کہ ٹیم پرفارمنس سے بڑی ہوتی ہے نام سے نہیں۔ گروپ میں اپنا پہلا میچ ہارنے والی پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کی خوبیوں سے بخوبی واقف ہے۔

    دوہزار سات کے عالمی کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو ڈبودیا تھا۔ گرین شرٹس کو اپنے پول میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز جیسی ناقابل اعتبار ٹیموں سے بھی خطرہ ہے جو کبھی بھی کچھ بھی کر سکتی ہیں۔

    پاکستان کا اگلا امتحان اکیس فروری کو ویسٹ انڈیز سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اور اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔