Tag: Pak vs japan

  • جونیئر ایشیا ہاکی کپ : پاکستان نے جاپان کو ہرا کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    جونیئر ایشیا ہاکی کپ : پاکستان نے جاپان کو ہرا کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    صلالہ : جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی ٹیم کو شکست دے دی گرین شرٹس نے سیمی فائنل اور ورلڈکپ کے لیے رسائی حاصل کرلی۔

    عمان کے شہر صلالہ میں آج پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں مد مقابل تھیں، جس میں قومی جونیئر ٹیم نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

    قومیہ جونیئر ٹیم نے جاپان کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے عبدالوہاب نے دو اور ارباز احمد نے ایک گول کیا۔

    جاپان کو دوسرے منٹ میں کومپی یوسودا نے پنالٹی کارنر پر برتری دلائی، پاکستان کے ارباز نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

    میچ کے 30ویں منٹ میں عبدالوہاب نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تو 38ویں منٹ میں جاپان کے ہوتا یامادا نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

    ایک منٹ بعد عبدالوہاب نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول کرکے ٹیم کو پھر برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ سیمی فائنل میں پاکستان 31 مئی کو ملائیشیا سے مقابلہ کرے گا۔

    اس سے قبل پاکستان نے چائینز تائی پے اور تھائی لینڈ کو بھی شکست سے دو چار کررکھا ہے، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کا میچ برابر ہوا تھا۔

  • کرکٹ کے بعد ہاکی کے میدان سے بھی اچھی خبر آگئی

    کرکٹ کے بعد ہاکی کے میدان سے بھی اچھی خبر آگئی

    ایبوہ : سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپئن جاپان کو3 کے مقابلے میں 5گول سے شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔

    قومی ہاکی ٹیم کو یہ موقع11سال بعد حاصل ہوا ہے کہ اس نے وکٹری اسٹینڈ پر جگہ بنائی، ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

    تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔

    پاکستان کی جانب سے 11ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول، 18ویں منٹ میں افراز احمد نے پینلٹی کارنرکے ذریعے،27 ویں اور 31 ویں منٹ میں رومان نے 2 فیلڈگول کیے جب کہ 53 ویں منٹ میں رانا عبدالوحید نے فیلڈ گول اسکور کیا۔

    جاپان کی جانب سے 10ویں منٹ میں کینٹارو نے جب کہ 31ویں اور 50 ویں منٹ میں یوما نے 2گول اسکور کیے۔ ایونٹ میں 11 سال بعد پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرکے برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

    اس سے قبل پاکستان نے سال دو ہزار گیارہ میں آسٹریلیا سے شکست کھا کر سلور میڈل جیتا تھا، پاکستان ہاکی ٹیم میں نو نئے کھلاڑیوں نے اس ایونٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

    مذکورہ ایونٹ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔