Tag: pak vs malaysia

  • کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اورملائیشیا کا ہاکی میچ بھی ایک ایک گول سے برابر

    کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اورملائیشیا کا ہاکی میچ بھی ایک ایک گول سے برابر

    برسلز : کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ بھی ایک ایک گول سے برابر ہوگیا، مسلسل تین میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اپنا آخری میچ بھی نہ جیت سکا، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد1-1گول سے برابر رہا۔

    پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف کے نویں منٹ میں پہلا گول شفقت محمود نے کیا،گرین شرٹس نے ایونٹ میں اپنے چاروں میچز ڈرا کئے، کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں قومی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی لیکن کوئی میچ بھی نہ جیت سکی۔

    مسلسل تین میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی، آخری لیگ میچ میں ملائیشیا سے مقابلہ بھی ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ہاکی میچ دو دو گول سے برابر

    پاکستان نے ایونٹ میں چار میچز کھیلے اور کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔اس سے قبل ویلز، بھارت اور انگلینڈ سے بھی میچ ڈرا ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • ایشین گیمز:ہاکی سیمی فائنل،پاکستان کا مقابلہ کل ملائیشیا سے ہوگا

    ایشین گیمز:ہاکی سیمی فائنل،پاکستان کا مقابلہ کل ملائیشیا سے ہوگا

    انچیون: ایشین گیمز میں ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلیں جائیں گے۔ دفاعی چیمپئین پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا جبکہ بھارتی ٹیم جنوبی کوریا سے ٹکرائے گی۔ ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم ناقابل شکست ہے ۔

    گولڈ میڈل صرف دو فتوحات کی دوری پر ہے۔ گرین شرٹس نے تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ پاکستان نے لیگ راؤنڈ میں سری لنکا، چین، روایتی حریف بھارت اور اومان کو زیر کیا۔ اب امتحان کی گھڑی آگئی ہے۔

    مقابلہ ملائیشیا سے ہے اورایک شکست تمام کامیابیوں کو بے معنی بنادے گی ،ملائیشیا دوہزار دس کے ایشین گیمز کے فائنل کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہے۔ ادھرپاکستانی کھلاڑی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا،

    ادھر دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم سخت حریف جنوبی کوریا کے مدمقابل آئے گی، بھارت انیس سو اٹھانوے کے بعد سے اب تک ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل نہیں کرسکا ہے۔ بھارت نے چین کو دو صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔