Tag: pak vs newzealand

  • پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر

    پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر

    دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز نے سترہ رنز سے فتح سمیٹی۔دبئی کے صحرا میں پاکستان کا ایک اور امتحان برابری صورت میں ختم ہوا ۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں نے اونچی اڑان بھری لیکن جلد ہی کیویز نے انھیں قابو کرلیا، دوسرا معرکہ بھی دبئی میں ہوا۔۔۔ کپتان شاہد آفریدی نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    نپی تلی بولنگ کے سامنے کیویز زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹ پر ایک چوالیس رنز تک محدود رکھا۔ آفریدی اور عمرگل نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی باری آئی تو بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم ایک سو ستائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔ احمد شہزاد نے تینتیس اور کپتان آفریدی نے اٹھائیس رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کیلئے کائل ملز اور جیمز نیشیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈکےدرمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آٹھ دسمبر کو دبئی میں ہوگا۔

  • دوسرا ٹی ٹونٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دیدی

    دوسرا ٹی ٹونٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دیدی

    دبئی:  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست  دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

    دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے انتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پھر کیوی بلے بازوں کی وکٹیں اڑنا شروع ہوگئیں۔ کوئی بھی بیٹسمین طویل اننگز کھیل نہ سکا،کیوی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو چوالیس رنز تک محدود رہی۔کین ولیمسن بتیس اور لیوک رونچی نے اکتیس رنز بنائے۔ آفریدی اور عمر گل نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی باری آئی تو احمد شہزاد اور کپتان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے جلد بازی میں وکٹیں گنوائیں۔

    جواب میں پاکستانی اوپنر اور وکٹ کیپر سرفراز احمد پہلے اوور میں محض ایک رن پر ہی ڈی وچ کی گیند پر آؤٹ قرار پائےجبکہ محمد حفیظ کو ڈی وچ نے ہی 9 رنز پر کیچ آؤٹ کردیا، حارث سہیل 3 رنز بنا کر ہینری کی گیند پر لیتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے تو 21 گیندوں پر 19 رنز بنا کر سعد نسیم بھی نیشام کی گیند پر کیچ دے کر پویلن لوٹ گئے۔جس کے بعد 15 ویں اوور میں احمد شہزاد 33 رنز پر ڈینیئل ویٹوری کی گیند پر وکٹ آؤٹ ہو گئے۔

    عمر اکمل 13 بنا کر نیشام کا شکار بنےتو کپتان شاہد آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی لیکن ان کے ہمراہ کھیلنے والے انور علی 2 رنز بنا کر نیتھن مکلم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس کے باوجود کپتان نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی:  نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے 145 رنز کا ہدف

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے 145 رنز کا ہدف

    دبئی: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے 145 رنز کا ہدف دے دیا، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔

     پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، نیوزی لینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوچ تھے جنہوں نے 21 رنز اسکور کیئے، ان کو محمد حفیظ نے بولڈ کیا۔ دوسرے آؤٹ ہونے والےکھیلاڑی ڈی جے براؤن لی تھے جو بغیر کوئی اسکور بنائے شاہد آفریدی کا شکار ہوئے ۔

    تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ولیم سن کو بھی شاہد آفریدی نے آؤٹ کیا، انہوں نے 32 رنز اسکور کیئے، چوتھے کھلاڑی ٹیلر کو رضا حسن نے آؤٹ کیا انہوں نے سات رنز اسکور کیے۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیتھم تھے جن کو عمر گل نے پویلین کی راہ دکھائی،چٹھے آؤ ٹ ہونےوالے کھلاڑی ایل رونچی تھی جن کو سہیل تنویر نے آؤٹ کیا۔

    ساتویں کھلاڑی ڈی ایل ویٹوری کو عمر گل نے آؤٹ کیا انہوں نے کوئی رن نہیں بنایا ۔ آٹھویں آؤٹ ہونےوالے کھلاڑی میکلم چاررنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

  • دوسراٹی ٹوئنٹی: پاکستان کاٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

    دوسراٹی ٹوئنٹی: پاکستان کاٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

    دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر فلیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ رات گئے پڑنے والی اوس کے سبب کیا گیا ہے، اس میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، کل کے میچ میں کھیلنے والے اویس ضیاءاور محمد عرفان کی عمر گل اور احمد شہزادکو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضھ رہے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں میں سیریز میں ایک -صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی ٹونٹی کا آخری معرکہ آج ہوگا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی ٹونٹی کا آخری معرکہ آج ہوگا

     دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔پاکستان نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    دوسرے میچ میں کامیابی نہ صرف شاہینوں کو سیریز جتوادے گی بلکہ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود روایتی حریف بھارت سے فاصلہ بھی مزید کم کردے گی۔

    سیریز ایک ایک سے برابر ہوئی تو پاکستان کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے سرفراز کو اوپنر بھیجنے کا جو تجربہ کیا وہ کامیاب رہا۔

    سرفراز نے مینجمنٹ کے فیصلے کی لاج رکھی اور حریف بولرز کی ایسی دھنائی کی انہوں نے اسے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔ قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان جیت کی حقدار تھی۔ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے ہی شروع ہوگا۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ : پاکستان 7 وکٹوں سے کامیاب

    پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ : پاکستان 7 وکٹوں سے کامیاب

    دبئی: پاکستان نے سرفراز احمد کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی, دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

     دبئی کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم کے بولرز ابتدائی تین اوورز میں تین اہم وکٹیں حاصل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو دباؤ میں لے آئے تھے۔ پہلی تین وکٹیں مشکل حالات میں کورے ا ینڈرسن نے مارٹن گپٹل اور لیوک رانچی کے ہمراہ اسکور میں اضافہ کیا۔گپٹل بتیس رنز ،اینڈرسن اڑتالیس اور رونچی تینتیس رنز بناسکے، کیوی سائیڈ سات وکٹوں پر ایک سو پینتیس رنز بناسکی۔ محمد عرفان اور سہیل تنویر نے دو، دو ۔ شاہد آفریدی، رضا حسن اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    جوابی اننگز میں پاکستانی اوپنرز نے اکیاون رنز کی شراکت قائم کی، سرفراز احمد نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے کیریر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی اور پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

  • پہلے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 136 رنز کا ہدف دیدیا

    پہلے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 136 رنز کا ہدف دیدیا

    دبئی: پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے 136 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

    میچ کا آغاز ہوا تو پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو انور علی کے پہلے اوور کی دوسری گیند پر ہی کیوی کپتان ولیم سن کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےکیویز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر135  رنز بنا ئے ۔نیوزی لینڈ کے اینڈرسن 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سہیل تنویر اور محمد عرفان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز:پاکستان نیوزی لینڈ کل مد مقابل ہونگے

    ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز:پاکستان نیوزی لینڈ کل مد مقابل ہونگے

    دبئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کی برابری کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مختصر طرز کے فارمیٹ میں مدمقابل ہونگی۔

    پاکستان ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی اور نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کرینگے۔ نیوزی لینڈ کو فاسٹ بولرز ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل دونوں ٹیموں کی بھرپور نیٹ پریکٹس جاری ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجموعی طور پر نو ٹی ٹوئنٹی کھیلے جاچکے ہیں۔

    چھ میں گرین شرٹس کامیاب رہے۔۔ تین میں کیویز نے میدان مارا۔ مختصر فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں اکتوبر دوہزار بارہ کے بعد ایکشن میں ہوں گی۔ دبئی میں اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچز میں فتح حاصل کی ہے۔

    سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان چوتھے نمبر پرجا پہنچا

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان چوتھے نمبر پرجا پہنچا

    دبئی : نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ناکامی نے پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بدستور پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر پراجمان ہے۔

    کیویز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے باعث پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ سیریز شروع ہونے سے قبل قومی ٹیم کا نمبر تیسرا تھا۔

    پاکستان سیریز جیت کر تیسری پوزیشن مستحکم کرسکتا تھا لیکن شارجہ میں کیویز نے پہلے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لے لیا۔ انگلینڈ نے گرین شرٹس کی جگہ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

    سری لنکا پانچویں اور بھارت چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کا چورانوے پوائنٹس کے ساتھ ساتواں نمبر ہے

  • ٹی20 اورون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیموں کا اعلان

    ٹی20 اورون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیموں کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے چودہ رکنی اور پہلے دو ون ڈے میچوں کے لئے سولہ رکنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔

    فاسٹ باؤلر عمر گل دونوں ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ اعلان کردہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں محمد حفیظ، اویس ضیاء، احمد شہزاد، عمر اکمل، سعد نسیم حارث سہیل، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، انور علی، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، وہاب ریاض اور رضا حسن شامل ہوں گے۔

    ون ڈے میں اویس ضیاء، سعد نسیم، انور علی اور رضا حسن ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جبکہ مصباح الحق، یونس خان، اسد شفیق، ذوالفقار بابر، بلاول بھٹی اور ناصر جمشید کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    دو ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز چار اور پانچ دسمبر کو دبئی میں ہو گی۔ جس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔